ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی اے سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ 2020سے بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی سمیت تمام 2سالہ ڈگریاں مکمل طور پہ بند کر دی جائیں گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اس فیصلے سے متعدد پرائیویٹ و سرکاری ادارے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جہاں صرف دو سالہ پروگرام کروائے جاتے ہیں اس کے علاوہ غریب طالب علم جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں ان کے لیے مسائل پیدا ہو جائیں گے ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ 4 سالہ پروگرام کیلئے اخراجات بھی زیادہ ہوں گے اور وسائل بھی زیادہ درکار ہوں گے جس سے متوسط طبقے کے طالبعلم متاثر ہو ں گے اور سالہا سال سے چلنے والے ادارے بند ہو جا ئیں گے یاد رہے کہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے پہلے ہی تعلیمی اداروں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں
Blog
-

ریاست جب کسی کا احساس کرتی ہے تو اللہ مدد کرتا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں میں فلیٹس بنائیں گے، ریاست جب کسی کا احساس کرتی ہے تو اللہ مدد کرتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں،مشکل کام ہماری حکومت کرے گی، آسان کام وہ کر چکے ،وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہمعاشرے میں جب تک احساس پیدا نہیں ہوتا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، معاشرہ کمزور طبقے کی فکر کرتا ہے. کمزور لوگوں کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کمزورون کا علاج کروائے، تعلیم دلوائے، انصاف دلوائے، حکومت غریب آدمی کو وکیل کر کے دیتی ہے. یورپ میں یہ نظام ہے. یہ نظام مدینہ کی ریاست میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تاریخ میں پہلی مرتبہ لے کر آئے تھے.
ریاست جب احساس کرتی ہے تو اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سکیم پورے پنجاب میں شروع کر رہے ہیں، بینک لوگوں کو قرضہ دیں گے. انہوں نے کہا کہ چالیس انڈسٹریز کنسٹرکشن کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جب گھر بنیں گے تو اور زیادہ نوجوانوں کو روزگارملے گا، ملک میں خوشحالی آئے گی. انہوں نے کہا کہ شہروں میں کچی آبادیاں ہیں اس کے لئے زبردست پروگرام لا رہے ہیں،کچی آبادیوں میں فلیٹس بنائیں گے، اس کے لئے چائنہ سے مدد لیں گے. بہت زیادہ انویسٹر دلچسپی لے رہے ہیں ہاوسنگ سکیم میں،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اتنے گھر بنانا ناممکن ہے، اب ہم تیار ہیں گھر بنائیں گے اور آنے والے دنوں میں سپیڈ مزید تیز ہو گی. -
پیپلزپارٹی کے کارکن مہنگائی اور قیادت کے خلاف نیب کے کاروائی پر سراپا احتجاج
مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی نے احتجاجمظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی.مہنگائی،حکومتی پالیسیوں اور نیب کی کاروائیوں کے خلاف مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.مظاہرے میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اس موقع پر حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے.مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کی ملی بھگت سے اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے جو قابل مذمت امر ہے.
-

ایف آئی اے کی پنجاب میں بڑی کارروائی
فیصل آباد:
ایف آئی اے کی پنجاب میں بڑی کارروائی.
شادی کے بہانے بیرون ملک لیجانے والا میرج بیورو پکڑا گیا.
بیرون ملک لیجا کر جسم فروشی کا دھندہ،جسمانی اعضاء کی فروخت و انسانی اسمگلنگ کیے جانے کا انکشاف.
غیر ملکی باشندوں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.
گرفتار ہونے والوں میں چینی خاتون سرغنہ، 4 چینی دولہے، دو پاکستانی ایجنٹ اور پادری شامل ہیں.
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریکٹ کی چینی سرغنہ کا نام شنگ ڈیلسن ہے.
چینی خاتون چینی مردوں سے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے لیے 2 لاکھ روپے لیتی تھی.
شنگ ڈیلسن نامی خاتون نے پاکستان میں کپڑے کا جعلی کاروبار بھی شروع کر رکھا تھا.
چینی خاتون نوبیاہتا جوڑوں کو اپنے گھر پناہ دینے کے لیے 50 ہزار روپے ماہانہ لیتی تھی.
اس گروہ کی جانب سے مجموعی طور پر 1400 پاکستانی لڑکیوں کی شادی کروائی جا چکی ہے. -

موبائل کمپنیوں کے خلاف کس نے آواز اٹھائی خبر آ گئ
بائیس کروڑ عوام اور لاکھوں کی تعداد میں موجود وکیلوں میں ایک لڑکی ھی جی دار نکلی۔
محترمہ کلثوم خالق ایڈوکیٹ نے موبائل کمپیوں کی ٹیکس بحالی کے نام پر لوٹ مار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا فیصلہ برقرار رکھنے کی استدعا کی.موبائل کمپنیوں نے نہ صرف ری چارج پر کٹوتی کرنی شروع کر دی ہے بلکہ ہر طرح کے پیکج پر دگنا ٹیکس بھی لگا دیا ہے.اس صوتحال میں خاتون وکیل کا آواز اٹھاناخوش آئند ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خواتین بھی ملکی مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں -

مریم نوازنے نائب صدر بننے کے بعد ایسا بیان دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سےحکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے ،روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟
رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سےحکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے
روزگار رک گئے ہیں، مزدور گھر بیٹھ گئے ہیں،تنخوادار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی
حکومت بتائے کہ مجبورعوام انکی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں؟— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 4, 2019
واضح رہے کہ ای سی سی نے پٹرول کی قیمت میں 9.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 89 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 46 پیسے فی لٹر مہنگا کرنیکی منظوری دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 مئی منگل کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد ہوگا۔ منظوری ملنے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لٹر ہو گی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے، رمضان المبارک سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے. شہباز شریف نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ بنانے والوں نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بھی خیال نہیں کیا، اب مہنگائی کا طوفان آئے گا
-

عمران خان اور اسکے وزیر جھوٹے،این آر او دینے اور لینے والے پر لعنت، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر لینے اور دینے والے لعنت، عمران خان سن لو ہمارا احتساب کر لو ہم بھی تمہارا احتساب کریں، پارٹی میں نواز اور شہباز کا بیانیہ ایک ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے. تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ملکی ترقی کے لئے کام کریں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں. ہم نے احتجاج نہیں کیا بلکہ مسائل حل کئے ہیں ،آج پاکستان کی عوام تکلیف میں ہیں ، مہنگائی دگنی ہو چکی ہے، وقت ہے عمران خان سنبھل جائے ، سیاست پیچھے رہ جائے گی اور عوام آگے ہوں گے ،ملک میں پھر آمریت کا خطرہ ہو گا.انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خواہش تھی کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کسی اور کو دیں، مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہیں وہی فیصلے کرتے ہیں، شہباز شریف وطن واپس آئیں گے. ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان خود جھوٹ بولتا ہے اس کے وزیر بھی جھوٹ بولتے ہیں این آر او لینے اور دینے والے پر لعنت ،
-

سرگودھا کی مسلم لیگی قیادت میں مرکزی تبدیلیوں کے بعد تشویش کی لہر
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کے ماہانہ اجلاس کا پارٹی سیکٹریٹ میں انعقادہوا
ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و صدر ضلع سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا نے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر پارٹی کے ضلعی و تحصیل اور سٹی عہدیداران بھی شر یک ہوئے اجلاس کا مقصد حالیہ تبدیلیوں کے پیش نظر مسلم لیگی کارکنان میں پیدا ہونے والی تشویش کا جائزہ لینا تھا مزید ازاں کارکنان نے شاہنواز رانجھا کی مرکزی سطح پر نمائندگی کے حوالے سے بھی اجتجاج کیا -

عمران خان جواب جمع کروائیں، عدالت نے وزیر اعظم کو بڑا حکم دے دیا
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی لاہور میں سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےعمران خان کی عدالتی دائرہ اختیارکےخلاف درخواست مسترد کردی ،عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ معاملہ اسلام آباد کا ہے،کیس اسلام آباد کی عدالت میں بنتا ہے ، لاہور کی عدالت ہتک عزت کے دعوے کی سماعت نہیں کر سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ لاہور کی عدالت ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کر سکتی ہے .عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو جواب جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ عمران خان نے شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کی درخواست کوچیلنج کیا تھا ،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں انہوننے کہا کہ عمران خان نےپاناما لیکس کےمعاملے پررشوت کے بے بنیاد الزامات لگائے.
-

بہاولپور 4 روز سے گم بچہ ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے
بہاولپور تھانہ بغداد کی حدود میں 4 روز سے گمشدہ بچہ ایس ایچ او بغدادالجدید اور انکی ٹیم کی محنت سے مل گیا
بچے کے والد اور معززین نے ڈی ایس پی سٹی صاحب کے آفس آ کر ڈی ایس پی صاحب ، ایس ایچ او اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔
