شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم کی زیرنگرانی خانپور نہر پر ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا اہتمام کیا- ان فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 سمیت، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، محکمہ انہار، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں نے شرکت کی اور کیمپس لگائے-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو رانا شکیل احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے فرضی مشقوں کا معائینہ کیا- فلڈ موک ایکسر سائز کا مقصد ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے- اس موقع پر نمائندہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(PDMA) جمیل احمد بھی موجود تھے- ریسکیو 1122 کی طرف سے سیلاب میں پھنسے افراد کے انخلاء اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا گیا-
Blog
-
نارنگ منڈی کے اساتذہ کا چاندباغ کالج کا دورہ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ ہائی سکول نارنگ منڈی تحصیل مریدکے کے اساتذہ کرام کا راھنما تنظیم اساتذہ صوبہ پنجاب شیخ شہباز احمد کی قیادت میں چاند باغ کالج کا وزٹ۔
چاند باغ کالج کی انتظامیہ وسیم بٹ صاحب ،علی خضر صاحب اور محمد صدیق صاحب نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔اساتذہ کرام کو چاند باغ کالج کی کیمسٹری، فزکس، بیالوجی اور کمپیوٹر لیب، ریکارڈ این پراگریس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا ۔ انتظامیہ نے وفد کو بتایا کہ چاند باغ کالج پانچ جون سے انگلش لینگویج کا سیمیسٹر شروع کرنے جا رہا ہے جس کی کوئی فیس نہیں ھو گی۔ وفد نے چاند باغ کالج کے انتظام و انصرام کو بہت عمدہ پایا۔ اور تمام تر انتظامات کی تعریف کی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی
-

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بڑا قدم اٹھا لیا
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک سے ملنے کے لئے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے، دیگر عالمی اداروں سے بھی رجوع کروں گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے یواین کی کنٹری ہیڈ آگنیسیوارتضا سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشعال ملک نے یاسین ملک کی قید اورشوہرسے ملنے کے لیے تحریری درخواست دے دی ،درخواست میں لکھا گیا کہ یاسین ملک کے ساتھ بھارتی جیل میں بدترین سلوک کیا جا رہا ہے ،مودی سرکارکا منصوبہ ہےکہ یاسین ملک کوماردیا جائے ،درخواست میں مزید لکھا ہے کہ یاسین ملک کو نقصان کی ذمہ داربھارتی حکومت ہوگی، مشعال ملک نے ملاقات میں یواین کنٹری ہیڈ سےیاسین ملک سے ملنےکی درخواست کی ہے،مشعال ملک نے اقوام متحدہ سےویزااورسکیورٹی دینےکی بھی درخواست کی ہے ،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کی صحت بہت خراب ہو چکی ہے ان کی بہن ان سےملی ہےجوبہت خوفناک صورتحال بتارہی ہے یاسین ملک کی بیٹی کوبھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کےعلاوہ دیگرعالمی اداروں کوبھی خطوط لکھوں گی
-
ڈی پی او شیخوپورہ نے رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے شیخوپورہ سٹی میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے رمضان بازاروں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کیا اور ان کو بازار میں داخل ہونے والے ہر شخص کو اچھی طرح چیک کرنے کے متعلق ہدایات دیں۔ سیکورٹی ڈیوٹی کرنے کے متعلق سیکورٹی انچارج سےتفصیلی طور پر پوچھا گیااور سیکورٹی پلان کے مطابق پوائنٹس چیک کئے جس میں مزید احکامات بھی جاری کیے۔
ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ اس ماہ مقدس میں عوام خود کو ہر طرح سے محفوظ ومامون خیال کرے
-

پیر افضل قادری ،پردے رکھنے تھے تو مائیک استعمال نہیں کرنا تھا، عدالت
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک کے پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آپ کو کہا تھا کہ معافی نامے کو فائل کا حصہ بنائیں، پیر افضل قادری کے وکیل نے استدعا کی کہ یہ بات پردہ میں رہنے دیں، جس پر جسٹس قاسم خان نے کہا کہ پردے رکھنے تھے تو مائیک استعمال نہیں کرنا تھا،
پیر افضل کہتے ہیں کہ ججز، اآرمی چیف کے خلاف الفاظ واپس لیتا ہوں وہ جب الفاظ واپس لیں تو اوتھ کمشنر سے تصدیق کروائی جائے، -

چودھری نثار نے درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی، ماروی میمن
سابق ممبر قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا ہے کہ چودھری نثار نے اقتداراوردرباری پن کےمقابلے میں عزت کوترجیح دی،یہ چودھری نثارصاحب کیلیےنیا آغازہے،انھوں نےاپنےضمیرکےمطابق فیصلہ کیا .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماروی میمن جو مسلم لیگ ن کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہیڈ رہ چکی ہیں نے مسلم لیگ ن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی اور آج دوبارہ جیل منتقلی پر کہا ہے کہ آپ قائد کیلیے جان دینا چاہیں،جیل بھرو ریلی کریں،انہیں کوئی پرواہ نہیں آپکی محبت کی ، پارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا، ماروی میمن نے مزید کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشورباتوں کے بجائے انکی فہرست بنائیں جون لیگ چھوڑگئے ،جن کو آگے ہونا چاہیئے تھا وہ بد تمیزی کے ڈر سے سائیڈ پر ہو گئے. ماروی میمن نے مزید کہا کہ باصلاحیت لوگوں کوپارٹی کی نہیں پارٹی کوان کی ضرورت ہوتی ہے ،ایک لمبی فہرست ہے جواس جھوٹے بیانے سے متفق نہیں تھی جوکچھ لوگوں کو بچانےکیلیےتھا،99فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کےغلام ہیں، ماروی میمن نے مزید کہا کہ ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں
-
ضلعی انتظامیہ متحرک، کیا عوام کو سہولیات دی جا رہی ہیں؟
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر کے ہمراہ سستے رمضان بازار بمقام کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انہوں نے سستے رمضان بازار میں تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا. انہوں نے سستے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور فراہم کئے گئے سامان کے معیار کو چیک کیا
-

پنجاب حکومت نواز شریف کا بہتر علاج کروا رہی تھی، شہباز گل کا دعویٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف میڈیکل کمپلیکس ایک معمولی نوعیت کااسپتال ہے جہاں نواز شریف کا معائنہ کروایا گیا،پنجاب حکومت ان کی فیملی سےبہترعلاج کروارہی تھی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کو نوازشریف کے علاج بارے خط لکھا تھا ،نوازشریف کواپنی مرضی کے ڈاکٹراوراسپتال سےعلاج کرانے کی آفرکی تھی ،عدالت نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کی طبی بنیادوں ہر ضمانت دی تھی لیکن شریف خاندان نے 6ہفتے محض ٹیسٹ کروانے میں ضائع کیے، شہباز گل نے مزید کہا کہ عدالت کےاحکامات ہیں آج7مئی کونوازشریف واپس جیل میں ہوں،جیل مینول کےمطابق آج شام غروب آفتاب سے پہلے نوازشریف کوجیل میں ہوناہے ،دیکھنا یہ ہے وہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں یااپنی من مانی،
-

تحریک حریت کے رہنمارمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون لاگو
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی قابض انتظامیہ نے جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند تحریک حریت کے ضلعی رہنماءمحمد رمضان شیخ پر تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیاہے۔ پولیس نے تحریک حریت ضلع کولگام کے سیکریٹری محمد رمضان شیخ کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت کرنے میں ناکام رہنے کے بعد انکے خلاف پی ایس اے ڈوزیئر میں ان پر کشمیریوں کو پتھراﺅ کیلئے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے ۔ ساٹھ سالہ رمضان شیخ پرپر انتظامیہ نے تیسری مرتبہ کالا قانو پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کولگام کی طرف سے رواںسال 27مارچ کو جاری کئے گئے نظربندی کے احکامات میں کہاگیا ہے کہ رام پورہ کولگام کے رہائشی ساٹھ سالہ رمضان شیخ جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک کاشت کار ہے کی حریت پسند سرگرمیوں کے ساتھ وابستگی ہے ۔
-

کشمیرکونسل ای یو کی دستخطی مہم آئرلینڈ پہنچ گئی
برسلز(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیرکونسل یورپی یونین نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد۔ پہلے روز ہی بڑی تعداد میں آئرش باشندوں نے مہم میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور مہم کی دستاویزات پر دستخط کرکے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یورپ میں کشمیرکونسل کے زیر اہتمام ایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔ ابتک اس مہم کے دوران جس کا آغاز چند سال قبل بیلجیم سے ہوا تھا، یورپ کے متعدد ممالک میں لوگوں سے کشمیریوں کی حمایت میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔ اس مہم کو یورپی ممالک میں متعدد مقامی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کی حمایت اور تعاون حاصل ہے۔کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضاسید نے جو مہم کے منتظم بھی ہیںکہاہے کہ یہ مہم ایک ملین دستخط مکمل ہونے تک جاری رہی گی