Baaghi TV

Blog

  • سیکیورٹی فورسز کی ضلع چمن میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم مزید تیز

    سیکیورٹی فورسز کی ضلع چمن میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم مزید تیز

    سیکیورٹی فورسز نے ضلع چمن میں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے فیز-II کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں۔ اس مہم کا مقصد علاقے سے افیون اور پوست کی غیر قانونی کاشت کا مکمل خاتمہ اور معاشرے کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔

    انسدادِ منشیات مہم کے دوران ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں تقریباً 175 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی پوست اور افیون کی فصل کو تلف کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات اور جدید سرویلنس کے ذریعے کی گئیں، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کو روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر افیون اور پوست کی غیر قانونی کاشت کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جنہیں مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے مسلسل متحرک ہیں۔

    حکام نے واضح کیا ہے کہ اس مہم کا بنیادی مقصد نہ صرف منشیات کی غیر قانونی پیداوار کا خاتمہ ہے بلکہ علاقے میں امن و استحکام کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا بھی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مقصد میں اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔ماہرین کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں نہ صرف مقامی سطح پر منشیات کے کاروبار کو کمزور کرتی ہیں بلکہ اس کے اثرات پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بھی مثبت انداز میں مرتب ہوتے ہیں۔

  • سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ

    سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفون کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔

    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی لانے، سیکیورٹی اور استحکام کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

    سعودی وزارت خارجہ کے مطابق اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی میں کمی لانے، سیکیورٹی اور استحکام کی بحالی کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

    رپورٹس کے مطابق گفتگو میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی روابط کو فروغ دے کر مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جائے، تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا فون ہیک کرنے کا دعویٰ

    ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا فون ہیک کرنے کا دعویٰ

    ایران سے منسلک ہیکر گروپ ہنڈالا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ ہرزی حلوی کے ذاتی موبائل فون کو ہیک کر لیا ہے اور اس میں موجود تصاویر اور ویڈیوز آن لائن جاری کر دی ہیں۔

    ہیکر گروپ کے مطابق لیک ہونے والے مواد میں حساس نوعیت کی نجی معلومات، ذاتی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں، جن میں مبینہ طور پر اردن کے ایک خفیہ دورے کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ گروپ نے اس ڈیٹا کو اپنی جاری سائبر مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔ہنڈالا، جو ایران سے وابستہ ہیکر گروپ سمجھا جاتا ہے، اس سے قبل بھی اسرائیلی شخصیات اور اداروں کو نشانہ بنانے کے دعوے کرتا رہا ہے۔ ماضی میں اس گروپ نے اسرائیلی حکام کے ذاتی ڈیٹا اور تصاویر لیک کرنے اور سرکاری و نجی اداروں کے سسٹمز میں دراندازی کے دعوے کیے تھے ۔

    ماہرین کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اب سائبر جنگ کی شکل بھی اختیار کر چکی ہے، جہاں "ہیک اینڈ لیک” جیسے حملے اہم ہتھیار بن گئے ہیں۔ ایسے حملوں کا مقصد نہ صرف حساس معلومات حاصل کرنا بلکہ مخالف فریق کی ساکھ کو نقصان پہنچانا بھی ہوتا ہے ۔

  • پاکستانی سفیر کی مدینہ کے گورنر سے ملاقات

    پاکستانی سفیر کی مدینہ کے گورنر سے ملاقات

    پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے مدینہ کے گورنر سے ملاقات کی، اس دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

    سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے مدینہ ریجن کے گورنر، شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 95ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 723ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے،صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 94ہزار 662روپے جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 8ہزار 145روپے گھٹ کر 4لاکھ 24ہزار 092روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 7ہزار 884 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 6ہزار 759روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  • امریکا کا ایران کو سخت انتباہ، ٹرمپ کا دوبارہ حملوں کا عندیہ

    امریکا کا ایران کو سخت انتباہ، ٹرمپ کا دوبارہ حملوں کا عندیہ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع بیان میں ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جب تک باقاعدہ معاہدہ طے نہیں پا جاتا، امریکی بحری جہاز، جنگی طیارے اور فوجی اہلکار ایران کے گرد موجود رہیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی وجہ سے صورتحال غیر متوقع رخ اختیار کرتی ہے تو امریکا دوبارہ حملے شروع کر دے گا۔صدر ٹرمپ کے مطابق ممکنہ حملے پہلے سے کہیں زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے، جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا پہلے ہی اس مؤقف پر قائم ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج اس وقت مکمل تیاری کے ساتھ موجود ہے اور بظاہر آرام کی حالت میں ہونے کے باوجود اگلی کارروائی کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔ ان کے بقول امریکی افواج اپنی “اگلی فتح” کی منتظر ہیں۔

  • ایران جنگ بندی پر متحدہ عرب امارات کا سخت مؤقف

    ایران جنگ بندی پر متحدہ عرب امارات کا سخت مؤقف

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے حوالے سے محتاط اور سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے پر مزید وضاحت چاہتا ہے تاکہ تہران کی جانب سے مکمل پابندی اور آبنائے ہرمز کی “بلا مشروط بحالی” کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امارات یہ بھی چاہتا ہے کہ جنگ کے دوران ملک کو پہنچنے والے نقصانات پر ایران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔متحدہ عرب امارات نے اپنے بعض خلیجی اتحادیوں کے برعکس ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم کرنے سے گریز کیا اور واضح کیا کہ صرف وقتی وقفہ کافی نہیں بلکہ ایک جامع اور پائیدار حکمت عملی کی ضرورت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام، خطے میں پراکسی گروپس کی حمایت اور آبنائے ہرمز کی بندش جیسے معاملات کو بھی اس حکمت عملی کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

    صدر امارات کے مشیر انور قرقاش نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امارات کے مؤقف پر کسی کو حیران نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا “رسمی مروّت کا دور گزر چکا ہے، اب صاف گوئی ناگزیر ہو چکی ہے۔ آنے والے مرحلے میں ہمیں ایک مضبوط اور واضح اجتماعی مؤقف اپنانا ہوگا جو خطے میں استحکام اور سلامتی کو فروغ دے۔”

    واضح رہے کہ حالیہ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات ایران کے حملوں کا بڑا نشانہ بنا، جہاں تقریباً نصف میزائل اور ڈرون حملے امارات کی جانب کیے گئے جن میں سے زیادہ تر کو فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔
    جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی ایران کی جانب سے اماراتی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جنہیں ایرانی میڈیا نے ایران کی آئل ریفائنریوں پر پہلے کیے گئے حملوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔

  • بیروت پر اسرائیلی حملے، حزب اللہ سربراہ کے قریبی ساتھی کی  شہادت کا دعویٰ

    بیروت پر اسرائیلی حملے، حزب اللہ سربراہ کے قریبی ساتھی کی شہادت کا دعویٰ

    بیروت: اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی تازہ فضائی کارروائی میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ حزب اللہ کے سربراہ کے قریبی ساتھی کو شہید کر دیا گیا ہے، جبکہ لبنان بھر میں شدید بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں علی یوسف حارشی نامی شخص مارا گیا، جو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کے قریبی مشیر اور ذاتی معاون تھے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ حارشی نہ صرف نعیم قاسم کے دفتر کے انتظامی امور سنبھالتے تھے بلکہ سیکیورٹی معاملات میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے تھے۔آئی ڈی ایف کے بیان کے مطابق رات گئے بیروت میں کیے گئے حملے میں حرشی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نے دریائے لیتانی کے شمال اور جنوب کے درمیان حزب اللہ کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کے لیے استعمال ہونے والے دو اہم راستوں کو بھی نشانہ بنایا۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران جنوبی لبنان میں اسلحے کے تقریباً 10 ذخائر، راکٹ لانچرز اور کمانڈ سینٹرز کو بھی تباہ کیا گیا۔دوسری جانب لبنان میں جاری اسرائیلی بمباری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 254 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔دارالحکومت بیروت کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں صرف ایک دن میں 91 افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ شہری علاقوں پر حملوں کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے اور انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان اور چین بزنس تعلقات  کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم

    پاکستان اور چین بزنس تعلقات کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین جن یانگ شینگ (Jin Yongsheng) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی.

    ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بزنس ٹو بزنس تعلقات میں مزید وسعت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں. حکومت پاکستان ایک پائیدار، شفاف اور اور سہولیات پر مبنی سرمایہ کاری نظام پر یقین رکھتی ہے. خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں. سروس لانگ مارچ جیسے جوائنٹ وینچرز دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی ، ملازمت کے نئے مواقع ، ٹیکنالوجی کی اشتراک اور برآمدات میں اضافے کے لئے انتہائی ضروری ہیں.چیئرمین سروس لانگ مارچ جناب جن یانگ شینگ نے پاکستان میں سرمایہ کار دوست نظام اور حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی. وزیراعظم کو سروس لانگ مارچ ٹائرز کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروس لانگ مارچ برآمدات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ؛ سال 2024-2025 میں کمپنی کا ایکسپورٹ ریونیو 54 ملین امریکی ڈالرز رہا. وفاقی سرمایہ کاری بورڈ سروس لانگ مارچ ٹائرز کو مختلف شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے. نوری آباد ،سندھ میں سروس لانگ مارچ ٹائرز کے سول ڈویلپمنٹ زون (Sole development zone)کے قیام کے حوالےسے وفاقی سرمایہ کاری بورڈ نے تمام ضروری سہولیات مہیا کیں. ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

  • یہ ہے مودی کا بھارت،18 سالہ لڑکی نے دو بچوں کی ماں سے کی شادی

    یہ ہے مودی کا بھارت،18 سالہ لڑکی نے دو بچوں کی ماں سے کی شادی

    18 سالہ لڑکی نے دو بچوں کی ماں سے بیاہ رچا لیا، سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی کہانی نے سب کو حیران کر دیا

    بہار (بھارت) کے ایک علاقے میں پیش آنے والی ایک انوکھی محبت کی کہانی نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا، جہاں 18 سالہ لڑکی نے 32 سالہ دو بچوں کی ماں سے شادی کر لی۔ یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ہر طرف موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ضلع بکسر کے باگین تھانہ علاقے کی رہائشی 18 سالہ روبی نے 32 سالہ سندھیا کے ساتھ شادی کی، جو پہلے سے دو بچوں کی ماں ہیں۔ دونوں کے درمیان محبت کا آغاز سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کے دوران ہوا، جو وقت کے ساتھ گہری محبت میں تبدیل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق، دونوں نے پہلی بار 4 اپریل کو وندھیاچل مندر میں شادی کی، جبکہ 6 اپریل کو رام ریکھا گھاٹ کے ایک پرانے شادی منڈپ میں روایتی ہندو رسومات کے تحت دوبارہ شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس منفرد شادی کی خبر جیسے ہی پھیلی، سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے اور اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

    اس رشتے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ روبی نے خود کو ’شوہر‘ کے کردار میں قبول کیا ہے جبکہ سندھیا ’بیوی‘ کے طور پر اس رشتے میں شامل ہوئی ہیں۔دونوں خواتین کا کہنا ہے کہ ان کے اس فیصلے پر خاندان والے سخت ناراض ہیں اور انہیں دھمکیوں کا سامنا بھی ہے، تاہم انہوں نے معاشرتی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی سطح پر اس واقعے پر ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے محبت کی آزادی کی مثال قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے سماجی اقدار کے خلاف سمجھتے ہیں۔