ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 55ویں لہر کے تحت اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان کے مطابق کارروائی کے دوران مقبوضہ علاقوں کے مرکز تل ابیب اور بن گوریون کے علاقوں میں اہم اہداف پر حملے کیے گئے۔ ان اہداف میں فضائی و عسکری سازوسامان تیار کرنے والی کمپنی اسرائیل ائیرو اسپیس انڈسٹریز اور فضائی ایندھن فراہمی کے مراکز بھی شامل تھے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں ہائپرسونک میزائل فتاح، عماد اور قدر کے علاوہ حملہ آور ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی مراکز کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے سالڈ فیول میزائل فتاح، ذوالفقار اور دزفول کے ساتھ ساتھ اسمارٹ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں جاری فوجی کشیدگی کے تناظر میں کی گئیں اور مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
Blog
-

آپریشن وعدہ صادق 4 کی 55ویں لہر، ایران کا اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
-

معاشی بحران کے باوجود سینیٹ چیئرمین کے لیے 9 کروڑ کی لگژری گاڑی خرید لی گئی
ملک میں جاری معاشی مشکلات کے باوجود سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی کے لیے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی ایک لگژری گاڑی خریدے جانے کی تصدیق سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ گاڑی سینیٹ کے بجٹ سے خریدی گئی اور اب سینیٹ سیکرٹریٹ پہنچ چکی ہے۔ اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے بھی گاڑی کی خریداری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑی گزشتہ سال مئی میں آرڈر کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ گاڑی سینیٹ کے گزشتہ سال کے بجٹ کی بچت سے خریدی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے گاڑی واپس کرنے کی کوشش کی تھی تاہم انہیں بتایا گیا کہ گاڑی پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے۔
یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک کو مہنگائی اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے، جس کے باعث عوامی اور سیاسی حلقوں میں اس خریداری پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ -

بغداد میں وکٹوریہ بیس پر ڈرون اور راکٹ حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات
عراق میں بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عراقی مزاحمتی تنظیم نے رات گئے وکٹوریہ بیس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد بیس کے اندر آگ بھڑکنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 10 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کم از کم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ -

خیبر پختونخوا کے عوام کا فتںۃ الخوارج اور حامیوں کا صفایا کرنے کا مطالبہ
باجوڑ میں افغان فورسز کی جانب سے پاکستان میں شہری آبادی پر مارٹر گولے کے حملے کے بعد خیبر پختونخوا کے عوام نے پاک فوج سے فتنہ الخوارج اور ان کے حامیوں کا صفایا کرنے کی گزارش کردی۔
خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے افغان فورسز کے حملے پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ صوبے کے شہریوں نے کہا ہے کہ افغان فورسز نے معصوم لوگوں کو شہید کیا۔ جنگ میں آبادی کو نشانہ بنانا غیر انسانی عمل ہے،ایک شہری نے کہا کہ عام لوگوں پر بمباری کرنا اور ایک ہی گھر سے 4 جنازے اٹھانا ظلم اور بربریت ہے۔ افغان حکومت کو چاہیے کہ عام آبادی کو ہدف نہ بنائے،شہری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی چاہیے کہ سخت کارروائی کرے تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو،باجوڑ کے عوام پاک فوج سے گزارش کرتے ہیں فتنہ خوارج اور ان کے حامیوں کا صفایا کریں، عجیب بات ہے ہم نے اپنی صوبائی حکومت کی طرف سے اس بربریت کی کوئی مذمت نہیں دیکھی، کسی صوبائی وزیر نے نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف کوئی آواز اُٹھائی۔ پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں نہ ہونے کے برابر ہے۔
-

قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے ہی ملک میں امن قائم ہوگا،خالد مسعود سندھو
پاکستان سے سیاسی افراتفری ،دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، صدر مرکزی مسلم لیگ
مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے ہی ملک میں امن قائم ہوگا،پاکستان قومیت، لسانیت، وطنیت کا نہیں بلکہ لا الہ الا اللہ کا ملک ہے،پاکستان سے سیاسی افراتفری ،دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کر رہے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ماہ مباک کی ستائیسویں رات لیلۃ القدر کو پاکستان کا قیام عمل میں آیا تھا یہ مملکت کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی ایک عظیم امانت ہے، ہمارے اکابرین اور قائدین نے بے شمار قربانیاں دے کر اس وطن کو حاصل کیا تاکہ یہاں ایک ایسا معاشرہ قائم ہو سکے جو اسلامی اصولوں، عدل، مساوات اور اخوت پر مبنی ہو،تا ہم یہاں کے حکمرانوں نے قیام پاکستان کے نظریئے کو پس پشت ڈالا، آج بھی اگر ہم قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد کو اپنا لیں تو ملک میں حقیقی امن، استحکام اور خوشحالی ممکن ہے، مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اسی سوچ کے تحت ہم نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق آئی ٹی اور ہنر کی تربیت دے رہے ہیں تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو اور نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں،ماہ رمضان میں خدمت کا رمضان مہم کے تحت ملک بھر میں سحر و افطار دسترخوان سجائے گئے عید کے بعد خدمت کی مہم کو مزید تیز کریں گے.
-

پاکستان اور افغانستان کشیدگی: چین کی ثالثی کی پیشکش
چین نے پیر کے روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ اس وقت سب سے فوری ضرورت یہ ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور دونوں ممالک کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس لایا جائےچین افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت اور تعلقات میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے،بیجنگ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان ثالثی بھی کر رہا ہے۔
چند روز قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان تنازعات کو طا قت کے بجائے مکالمے اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا،افغان طالبان کے 2021 میں کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان میں دہشتگردی میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی، آیت اللہ علی خامنہ ای کا طیارہ تباہ
اسلام آباد بارہا طالبان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے،خصوصاً کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی سے منسلک عناصر کے خلاف کارروائی کرے، تاہم حکام کے مطابق ان مطالبات پر خاطر خواہ عمل نہیں ہوا۔
-

اسرائیلی فوج کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی، آیت اللہ علی خامنہ ای کا طیارہ تباہ
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وہ طیارہ تباہ کر دیا جو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر استعمال تھا۔
فوجی بیان کے مطابق یہ کارروائی رات کے وقت کی گئی اور تباہ کیا جانے والا طیارہ ایرانی اعلیٰ حکام اور فوجی شخصیات کی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا تھا،اس طیارے کے ذریعے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی بھی کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ مہرآباد ایئرپورٹ تہران کے قدیم ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور اس وقت بنیادی طور پر ملکی اور علاقائی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ ایک دوہرا استعمال رکھنے والی تنصیب بھی ہے جہاں سویلین پروازوں کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے اثاثے بھی موجود ہیں۔
ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلئیرزبھی شامل
آپریشن غضب للحق : باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ
-

ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، آبنائے ہرمز کھولنا کوئی آسان کام نہیں، ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں، ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔ آبنائے ہرمز کو کھولنا کوئی آسان کام نہیں، سمندری آمد و رفت بحال کرنے کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، ہم مسئلے کے تیز تر حل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ کو مزید پھیلنے نہیں دیں گے اور برطانوی مفاد کا دفاع ہر صورت میں میرا فرض ہے، چاہے کتنے ہی دباؤ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں کینیڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور جلد ہی یوکرین کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور گلف میں کسی قسم کی جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
-

عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت عالمی سطح پر کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا.
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ عالمی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے مزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری ہے، حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر ملک میں معاشی استحکام قائم کرنے کے لیے بر وقت بنائی گئی کمیٹی کے فیصلوں کی بدولت عوام کے لیے تیل کی مسلسل فراہمی ممکن ہوئی، قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے لیے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ہے اور مزید پر کام جاری ہے،
وزیراعظم کی کفایت شعاری اور بچت کے تمام نافذ العمل اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے.وزیراعظم کا کہنا تھاکہ معاشی استحکام اور عوام کے لیے ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام اقدامات نہ صرف فوری ریلیف بلکہ طویل مدتی معاشی استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لیے جا رہے ہیں، حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنیوں کو حکومت کے تعین کردہ نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنانے اور اس معاملے میں شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی،اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں موجود تیل کے ذخائر، فیول کی مانگ پوری کرنے لے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات اور عوام کو عالمی کشیدگی کے پیش نظر ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،بتایا گیا کہ حکومت پاکستان تیل کی متعین قیمت پر فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، تیل کی مسلسل فراہمی اور اس کی متعین قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پاک ایپ Pak App میں صارفین کے لیے فیچر شامل کر دیا گیا ہے،اب صارفین پاک ایپ Pak App کے ذریعے ملک میں کہیں بھی تیل کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں پر فروخت کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر سکتے ہیں جس پر حکومت کی جانب سے فوری اقدامات لیے جائیں گے، اجلاس کے شرکاء نے گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم کے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا،اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے
