Baaghi TV

Blog

  • انٹیلی جنس کا تہلکہ خیز دعویٰ: ایرانی قیادت میں ‘ڈاکٹرز’ کے روپ میں موساد کے ایجنٹوں کی دراندازی

    انٹیلی جنس کا تہلکہ خیز دعویٰ: ایرانی قیادت میں ‘ڈاکٹرز’ کے روپ میں موساد کے ایجنٹوں کی دراندازی

    ‎ایک انتہائی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس (موساد) نے گزشتہ چند برسوں کے دوران ایران کی عسکری اور حکومتی اشرافیہ کے اندر اپنے ایجنٹس کو ‘ڈاکٹرز’ اور ‘ڈینٹسٹس’ کے روپ میں داخل کر رکھا تھا۔ خفیہ اطلاعات کے مطابق، ان ایجنٹس نے دانتوں کے معائنے کے دوران مبینہ طور پر جدید ترین ٹریکنگ ڈیوائسز دانتوں کی فلنگ (Cavity fillings) میں چھپا دیں، جبکہ گیسٹرو انٹرولوجسٹس نے بھی اپنے مریضوں کو اسی طرح کے ٹریکرز لگائے۔
    رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت اسرائیل کو ایرانی قیادت کی نقل و حرکت کی درست معلومات حاصل ہوئیں، جس میں خامنہ ای کے اہل خانہ اور دیگر اہم شخصیات کے ٹھکانے شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق، جنگ کے ابتدائی لمحات میں کیے گئے میزائل حملوں میں اسی ٹریکنگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے 400 سے زائد اعلیٰ فوجی اور حکومتی اہلکاروں کو ہدف بنا کر ہلاک کیا گیا۔ یہ دعویٰ اگر سچ ثابت ہوتا ہے تو یہ تاریخ کی سب سے پیچیدہ اور خطرناک انٹیلی جنس کارروائیوں میں سے ایک سمجھی جائے گی۔

  • امریکا کی جانب سے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کے ہیڈکوارٹرز پر بمباری

    امریکا کی جانب سے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کے ہیڈکوارٹرز پر بمباری

    تہران میں جاری شدید کشیدگی کے درمیان تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی فورسز نے تہران میں قائم ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق عمارت پر شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ہیڈکوارٹرز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • نتن یاہو کا تہران پر حملوں میں شدت لانے کا اعلان: ‘ایرانی رجیم کو فیصلہ کن ضرب لگائیں گے’

    نتن یاہو کا تہران پر حملوں میں شدت لانے کا اعلان: ‘ایرانی رجیم کو فیصلہ کن ضرب لگائیں گے’

    اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو نے اتوار کے روز ایک ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام کی ہلاکت کے بعد، ایران کے خلاف فضائی حملوں میں آنے والے دنوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔
    تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کی چھت سے ریکارڈ کرائے گئے اپنے ویڈیو بیان میں نتن یاہو نے کہا:
    "ہماری افواج اس وقت تہران کے قلب کو بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ نشانہ بنا رہی ہیں، اور یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں مزید تیز ہوگا۔”
    اسرائیلی وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کی اعلیٰ ترین سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ ایک تفصیلی جائزہ اجلاس مکمل کیا ہے، جس میں انہوں نے "مہم کے بقیہ مراحل کے لیے واضح ہدایات” جاری کی ہیں۔
    نتن یاہو نے اسرائیل کے لیے "تکلیف دہ دنوں” کا اعتراف بھی کیا، جس سے ان کی مراد پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تل ابیب اور بیت شیمیش میں ہونے والے ایرانی میزائل حملے تھے، جن میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
    ‎اپنی گفتگو میں نتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی فوج کے ساتھ قریبی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا:
    "یہ مشترکہ کوششیں ہمیں وہ کرنے کے قابل بنا رہی ہیں جس کی میں 40 سال سے خواہش کر رہا تھا یعنی دہشت گرد رجیم کو ایک ایسی ضرب لگانا جو اسے مکمل طور پر ناکارہ بنا دے۔”

  • پاکستان میڈیا انڈسٹری پر اسرائیل کا بڑا سائبر حملہ: جیو، اے آر وائی اور تماشہ ایپ ہیک

    پاکستان میڈیا انڈسٹری پر اسرائیل کا بڑا سائبر حملہ: جیو، اے آر وائی اور تماشہ ایپ ہیک

    ‎پاکستان کے میڈیا ہاؤسز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سائبر حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری کوششوں کے بعد، ہیکرز نے جیو نیوز کی نشریات کو ہیک کر کے اسکرین پر نامناسب پیغام نشر کیا ہے۔ جیو نیوز کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک سیٹ (PakSat) پر موجود جیو نیوز کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی، اور اس واقعے کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اظہر عباس نے حکومتی اداروں سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
    سائبر حملوں کا یہ سلسلہ صرف ایک چینل تک محدود نہیں رہا۔ اسرائیل سے منسلک ہیکرز نے جیو نیوز کے بعد اے آر وائی نیوز کو بھی نشانہ بنایا اور وہی نامناسب پیغام نشر کر دیا۔ اسی دوران پاکستان کی مقبول موبائل ایپ "تماشہ” کو بھی ہیک کر لیا گیا ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کے مطابق، جیو نیوز اور اے آر وائی سمیت پاکستان کی کئی اہم ویب سائٹس پر اسرائیل اور بھارت کی جانب سے بیک وقت سائبر اٹیک کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد میڈیا کو مفلوج کر کے افراتفری پھیلانا ہے۔

  • ابوظہبی میں پھنسے سیاحوں کے لیے بڑی ریلیف: محکمہ ثقافت و سیاحت تمام اخراجات اٹھائے گا

    ابوظہبی میں پھنسے سیاحوں کے لیے بڑی ریلیف: محکمہ ثقافت و سیاحت تمام اخراجات اٹھائے گا

    متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت و سیاحت (DCT) نے ابوظہبی میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے لیے ایک بڑا اور انسانی ہمدردی پر مبنی اعلان کیا ہے۔ فضائی حدود کی بندش اور پروازوں کی منسوخی کے باعث جو سیاح ہوٹلوں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، ان کے قیام کا تمام تر خرچ اب حکومتی ادارہ برداشت کرے گا۔
    اس حوالے سے ہوٹلوں کو جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مہمان جن کا ‘چیک آؤٹ’ کا وقت ختم ہو چکا ہے لیکن وہ سفر کرنے سے قاصر ہیں، ان کے قیام میں توسیع کی جائے۔ مراسلے میں واضح طور پر درج ہے کہ ان سیاحوں کے قیام کا خرچہ محکمہ ثقافت و سیاحت (DCT) خود ادا کرے گا، تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
    یاد رہے کہ ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ملک کے اندر اور باہر جانے والی بیشتر کمرشل پروازیں منسوخ ہو گئی تھیں۔ اس صورتحال نے سینکڑوں سیاحوں کو ہوٹلوں میں پھنسا دیا تھا، تاہم حکومت کے اس بروقت فیصلے نے ان سیاحوں کی مشکلات میں بڑی حد تک کمی کر دی ہے۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی: مزید سنگین تصادم کا حقیقی خطرہ ہے، ارسلا وان ڈیر لین کی وارننگ

    ایران اسرائیل کشیدگی: مزید سنگین تصادم کا حقیقی خطرہ ہے، ارسلا وان ڈیر لین کی وارننگ

    لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری نئے حملوں کے تبادلے سے خطے میں "مزید کشیدگی کا حقیقی خطرہ” پیدا ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس تشویشناک صورتحال میں ایران میں ایک قابلِ اعتماد منتقلی (credible transition) کی اشد ضرورت ہے تاکہ استحکام بحال ہو سکے اور دیرپا حل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
    ‎ارسلا وان ڈیر لین نے بتایا کہ انہوں نے اس بحران پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ قطر کے امیر کے ساتھ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم نے ایران کی جانب سے کیے گئے غیر ذمہ دارانہ اور اندھا دھند حملوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔” یورپی کمیشن کی صدر نے مزید کہا کہ خطے میں جاری ہنگامہ خیزی کے اس دور میں، قطر کو یورپی یونین کی جانب سے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا گیا ہے۔

  • ایران کے خلاف آپریشن: تین امریکی فوجی ہلاک، پانچ شدید زخمی، امریکی فوج کی تصدیق

    ایران کے خلاف آپریشن: تین امریکی فوجی ہلاک، پانچ شدید زخمی، امریکی فوج کی تصدیق

    ‎امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز سے اب تک تین امریکی فوجی ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
    پینٹاگون کے حکام کے مطابق، یہ جانی نقصان اس وقت ہوا جب خطے میں عسکری مہم اپنی شدت کے عروج پر ہے۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ مختصر اعلامیے میں ہلاکتوں کی تصدیق تو کی گئی ہے، تاہم ان واقعات کی تفصیلات یا مقام کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں صورتحال انتہائی حساس اور غیر مستحکم ہے اور فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

  • عراق میں تین روزہ سوگ کا اعلان، بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرین کا دھاوا

    عراق میں تین روزہ سوگ کا اعلان، بغداد میں امریکی سفارتخانے پر مظاہرین کا دھاوا

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد عراق میں بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور حکام کی جانب سے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر نجف اور کربلا میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جہاں زندگی کے معمولات معطل رہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان شہروں میں سوگ کی فضا ہے اور سپریم لیڈر کی یاد میں مختلف مقامات پر تعزیتی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
    ادھر دارالحکومت بغداد میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کا رخ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد بلڈوزر لے کر امریکی سفارتخانے پہنچی تاکہ عمارت کو مسمار کیا جا سکے۔ مشتعل ہجوم کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور حالات قابو پانے کی کوشش کی، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

  • آبنائے ہرمز : ایرانی سرکاری ٹی وی کا آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے اور اس کے ڈوبنے کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز : ایرانی سرکاری ٹی وی کا آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے اور اس کے ڈوبنے کا دعویٰ

    ‎ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے ایک ہنگامی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کرنے والے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد وہ پانی میں ڈوب رہا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ٹینکر نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس حساس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، جسے ایرانی حکام نے اپنی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر پر حملے کے بعد اسے شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ اب مکمل طور پر غرقابی کے عمل سے گزر رہا ہے۔
    آبنائے ہرمز، جو کہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک انتہائی اہم اور حساس راستہ مانا جاتا ہے، اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے عالمی منڈیوں میں تیل کی سپلائی لائنوں پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی شدید فوجی کشیدگی اور ایران کے مختلف مقامات پر حملوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ تہران کی جانب سے اس کارروائی کو اپنی آبی حدود اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ایک ٹھوس جواب قرار دیا جا رہا ہے، جس نے آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی حفاظت اور بین الاقوامی تجارت کے لیے نئے سیکیورٹی خدشات کو جنم دیا ہے۔

  • تہران میں اسرائیل کا بڑا فضائی حملہ، پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر ‘تھراللہ’ اور اہم تنصیبات تباہ

    تہران میں اسرائیل کا بڑا فضائی حملہ، پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹر ‘تھراللہ’ اور اہم تنصیبات تباہ

    تہران میں اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے شدید فضائی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کا مرکزی ہیڈکوارٹر ‘تھراللہ’ تباہ ہو گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق، ان حملوں کا دائرہ کار وسیع تھا جس میں تہران کے فوجی ہسپتال اور بسیج ملیشیا کے متعدد اڈے بھی نشانہ بنے۔ یہ اڈے جنوری کے دوران ہونے والے مظاہروں کو دبانے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
    آئی آر جی سی کے زیرِ انتظام ‘تھراللہ’ ہیڈکوارٹر ایک انتہائی اہم کمانڈ پوسٹ ہے جو تہران میں سیکیورٹی کے سنگین واقعات سے نمٹنے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔ یہ ہیڈکوارٹر براہِ راست پاسدارانِ انقلاب کی اعلیٰ کمان کے ماتحت کام کرتا ہے۔ بحرانی حالات میں جب سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل احکامات جاری کرتی ہے، تو تھراللہ ہی شہر کی سیکیورٹی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیتا ہے۔ اس وقت کے دوران تہران پولیس، سرکاری وزارتیں، اور تمام عسکری و نیم عسکری فورسز اسی کے حکم کے تحت کارروائی کرتی ہیں۔
    اس سے قبل گزشتہ جون میں بھی اسرائیلی میزائلوں نے ‘تھراللہ’ کو نشانہ بنایا تھا، تاہم موجودہ حملے کو پہلے سے کہیں زیادہ شدید قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں نے ایران کے سیکیورٹی نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، خاص طور پر تہران کے اندر حفاظتی انتظامات اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تہران کی فضا میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے اور شہر کے مختلف حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔