خاران میں مسلح افراد نے شہر کے پولیس اسٹیشن پر قبضہ کیا اور متعدد بینکوں میں داخل ہو گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے ریڈ زون سمیت کئی مقامات پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور مسلح گروہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ علاقے میں اب بھی بڑی تعداد میں مسلح افراد موجود تھے۔
بعد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد خاران میں آپریشن مکمل کر دیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد علاقے سے فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران 6 سے 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک افسر زخمی ہوا۔ شہر کا پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک، حبیب بینک اور میزان بینک پر حملہ کیا گیا اور بعد میں انہیں آگ لگا دی گئی۔ اسپتال میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں مسلح افراد منظم قافلوں کی شکل میں خاران شہر میں داخل ہوئے اور کچھ سرکاری تنصیبات پر بھی قبضہ کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید دہشت گرد کارروائیوں کو روکنے کے لیے چوکس رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Category: جنگ و امن
خاران میں مسلح گروہ کا حملہ، سیکیورٹی آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

روسی صدر کی یوکرین میں جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق، مغربی ممالک کو سخت پیغام
یوکرین جنگ کے تناظر میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر روسی فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر اوریشنک ہائپرسونک میزائل استعمال کیے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف یوکرین پر دباؤ بڑھانا ہے بلکہ یورپ اور امریکہ کو یہ واضح پیغام دینا بھی ہے کہ روس اپنی عسکری قوت کے معاملے میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لا رہا۔
رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے اوریشنک ہائپرسونک میزائل کا حالیہ استعمال یوکرین اور مغربی اتحادیوں کے لیے ایک سنجیدہ وارننگ سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل روس نے یہ میزائل پہلی بار نومبر 2024 میں یوکرین کے خلاف استعمال کیا تھا، جس کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ اس جدید ہتھیار کو عملی طور پر میدانِ جنگ میں لایا گیا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان میزائل حملوں کا اصل ہدف امریکہ اور یورپی ممالک کو روسی فوجی طاقت کا پیغام دینا ہے۔ ماسکو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ اس کی عسکری صلاحیتوں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور مستقبل کے کسی بھی سفارتی یا مذاکراتی عمل میں روس کے مؤقف کو سنجیدگی سے لیا جائے۔
واضح رہے کہ اوریشنک ہائپرسونک میزائل جوہری اور روایتی دونوں قسم کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم حالیہ حملوں میں جوہری ہتھیار استعمال نہیں کیے گئے۔
بیوی کو زندہ جلا کر جیل سے بھاگنے والا بھارتی سابق فوجی 20 سال بعد گرفتار
نئی دہلی،ایک سنسنی خیز انکشاف میں، بھارتی فوج کے سابق اہلکار انیل کمار تیواری کو دہلی کرائم برانچ نے 20 سال بعد گرفتار کرلیا۔ انیل کمار اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا اور 2005 میں پیرول پر رہا ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔
انیل کمار تیواری نے 1989 میں اپنی بیوی کو زندہ جلا کر قتل کردیا تھا، جس پر 31 مئی 1989 کو اسے گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی۔ لیکن 21 نومبر 2005 کو دہلی ہائی کورٹ نے اسے دو ہفتوں کی پیرول پر رہا کیا، مگر وہ واپس جیل نہ لوٹا اور روپوش ہوگیا۔کرائم برانچ کی ٹیم نے حال ہی میں ٹیکنیکل اور مینوئل نگرانی کی مدد سے انیل کمار کی موجودگی کا سراغ الہ آباد (پریاگ راج) اور اس کے آبائی گاؤں کے آس پاس لگایا۔ اس معلومات کی بنیاد پر ٹیم نے 12 اپریل 2025 کو مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کے چرہٹ گاؤں میں چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کر لیا۔
تفتیش کے دوران انیل کمار نے بتایا کہ وہ جانتا تھا کہ پولیس اس کی تلاش میں ہے، اس لیے اس نے کبھی موبائل فون استعمال نہیں کیا۔ وہ مسلسل اپنا ٹھکانہ اور کام کی جگہ بدلتا رہا۔ وہ بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور ہمیشہ نقد لین دین کرتا تاکہ اس کے خلاف کوئی الیکٹرانک ثبوت نہ مل سکے۔کرائم برانچ کے سینئر افسر آدتیہ گوتم کے مطابق، فرار کے دوران انیل کمار نے دوبارہ شادی کر لی اور اب اس کے چار بچے ہیں۔
آدتیہ گوتم نے مزید بتایا کہ انیل کمار تیواری 1986 میں آرڈیننس کور یونٹ میں بطور ڈرائیور بھارتی فوج میں شامل ہوا تھا، لیکن سزا کے بعد اسے فوج سے برخاست کر دیا گیا۔دہلی پولیس نے اس گرفتاری کی اطلاع متعلقہ حکام کو دے دی ہے اور کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس ناکے پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید
خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، مردان میں گولیاں چل گئیں
مردان میں فائرنگ سے اے ایس آئی کی موت ہو گئی ہے، واقعہ تخت بائی میں پیش آیا، پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی، اسی دوران پولیس نے ناکے پر موٹر سائیکل سواروں کو روکا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر گولیاں چلا دیں ، گولی اے ایس آئی کو لگی جس سے موقع پر ہی موت ہو گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،

پاکستانی پرچم کی بے حرمتی،قائمہ کمیٹی کا نوٹس،اسلام آباد پولیس کو حکم دے دیا
پاکستانی پرچم کی بے حرمتی،قائمہ کمیٹی کا نوٹس،اسلام آباد پولیس کو حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان مہاجرین کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر ولید اقبال اوروزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں پر بحث کی گئی اجلاس میں پاکستانی شہری کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر نوٹس لیا گیا پاکستانی شہری نے شکایت کی تھی کہ افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی ہے اس نوٹس لیا جائے ،قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو بھی پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ مہاجرین کو اسلام آباد کے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ وزارت اس معاملے پر یو این ایچ سی آر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ کمیٹی نے اس معاملے میں کارروائی نہ کرنے والے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ 15 روز کے اندر رپورٹ دوبارہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائے،
دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا
بھارتی وزیراعظم کی خواہشات کیا….امریکی اخبار نے بتا دیا
قبل ازیں پشاور پولیس نے پاکستانی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے افغان مہاجر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک افغان مہاجر پاکستان پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نذر آتش کرتا ہے اور اس دوران وہ پاکستان کیخلاف نازیبا جملے بھی استعمال کررہا ہےایک اطلاع پر ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو شاہ عالم پل کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت فاروق ولد عبد الرحمن ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کا چوبیس گھںٹوں میں دو سرا حملہ
شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کے چوبیس گھںٹوں میں دو حملے کئے ہیں-
باغی ٹی وی : شامی میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں دوسری بار شام میں اسرائیل نے اہداف پر حملے کیے ہیں جمعرات کی صبح دارالحکومت دمشق اور اس کے دیہی علاقوں کی فضا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
خبروں میں حوالہ دیا کہ حکومت کے فضائی دفاع نےنصف شب کے بعد دارالحکومت کے آس پاس میں اسرائیلی میزائل حملوں کا جواب دیا اہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
روس کا یو کرین پر حملہ:اسٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں
قبل ازیں شامی میڈیا نےاسرائیل نے قنیطرہ گورنری کے آس پاس کے علاقے میں حملے کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر بعض ذرائع نے اس کی تردید کی ہےبدھ کے روز ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیلی حملے سے مادی نقصان ہوا۔
ایک فوجی بیان کے مطابق آج بدھ کی صبح سویرے اسرائیلی حملے میں گورنری کے آسپاس کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا قنیطرہ اسرائیل کی سرحد کے قریب ملک کے جنوب مغرب میں واقع ہے یہاں پر ہونے والے مبینہ اسرائیلی حملوں میں غیرمعمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں-
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں اکثر دمشق کے آس پاس یا شام عراقی سرحد کے قریب کے علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی سب سے زیادہ متحرک تعداد موجود ہے۔
روس کا حملہ یورپ میں بڑی جنگ کا آغاز بن سکتا ہے،یوکرینی صدر
اسرائیلی حکومتوں نے کئی سال سے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ سرحدوں پر ایرانی ملیشیا، خاص طور پر حزب اللہ کی توسیع کو برداشت نہیں کرے گا کیونکہ تل ابیب کی سلامتی کو اس سے خطرہ ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز فلسطین میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 14 سالہ فلسطینی نوعمر محمد شہادہ شہید ہو گیا تھا فلسطینی وزارت کے مطابق محمد شہادہ کو بیت لحم کے قریب موجود قصبے الخضر میں اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق فوجیوں نے ٹریفک پر پٹرول بم پھینکنے کی مبینہ کوشش کرنے والے تین ملزمان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا اس علاقے میں گزشتہ ماہ کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر سات پٹرول بم حملے ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی قانون کے مطابق پتھرائو اور پٹرول بم حملے جان لیوا کارروائیوں میں شمار ہوتے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی فوج کو فائرنگ کرنے کی اجازت دی گئی ہے انسانی حقوق کے گروپ اکثر اسرائیلی فوج کو طاقت کےبے جا استعمال پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرہ کرنے سے گریز

ایتھوپین فوج کا سوڈان کی سرحد پر حملہ، 21 سوڈانی فوجی ہلاک
ایتھوپین فوج کا سوڈان پر حملہ، 21 سوڈانی فوجی ہلاک ہو گئے-
باغی ٹی وی : سوڈانی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مشرقی سرحدوں پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کی طرف سے کل ہفتے کو کیا گیا حملہ پسپا کر دیا ” العربیہ” کے مطابق ایک سینیر عسکری ذرائع نے مقامی "سوڈان ٹریبیون” ویب سائٹ کو بتایا کہ سوڈانی فوج نے برکات نورین کے مشرق میں 17 کلومیٹر میں ملاکاوا کی بستی میں سوڈانی سرزمین پر ایتھوپیا کی افواج اور امہرا ملیشیا کی دراندازی کا جواب دیا اس کارروائی میں 21 سوڈانی فوجی مارے گئے۔
سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی، اہم رہنما کے انکشاف کے بعد تہلکہ مچ گیا
سینیر عسکری ذرائع نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سےہونے والی جھڑپیں دوپہر تک جاری رہیں ایتھوپیا کی نئی دراندازی کا مقصد امہرا کے بڑے کسانوں کی مدد کرنا ہے جو سوڈانی کے اندر لگ بھگ 10 ہزار ایکڑ زمین کی کٹائی پر کا کام کر رہے ہیں، اور دوسرا ٹیگرائے لبریشن فرنٹ ایتھوپیا کےخلاف بحر دار کے علاقے میں پیش قدمی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔
"برطانیہ سمیت کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینیوں کودہشت گرد…
خیال ر ہے کہ سوڈانی فوج نے نومبر 2020 میں فشقہ کبریٰ اور فشقہ صغریٰ کی بیشتر اراضی کی آزادی کے بعد سے وقتاً فوقتاً ایتھوپیا کی افواج اور ان کی حمایت کرنے والی ملیشیاؤں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔
امریکی بمبار طیاروں کی روسی سرحد کے قریب ایٹمی حملوں کی مشقیں

نوشین کاظمی کی پراسرار موت،والد نے بڑا مطالبہ کر دیا
نوشین کاظمی کی پراسرار موت،والد نے بڑا مطالبہ کر دیا
نوشین کاظمی کی پراسرار موت کا معاملہ ، نوشین کاظمی کے والد ہدایت اللہ شاہ اور چچا نے پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے نوشین کی روم میٹ طلبہ کو شامل تفتیش اور عدالتی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہےپریس کانفرنس میں نوشین کاظمی کے والد اور چچا کا کہنا تھا کہ نوشین ایک سال تک روم میں الگ پردہ لگا کر رہتی تھی بچی نے درخواست دی تھی کہ مجھے ہم خیال طلباء سے رہنا دیا جائے
بچی ایک سال کمرے کے اندر الگ چادر دے کر رہ رہی تھی انتظامیہ کہاں گم تھی،دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق پنکھے سے نوشین کے فنگر پرنٹ ملے ہیں اور ان کی انگلیوں پر بھی مٹی کے نشان موجود تھے۔نوشین کاظمی کے کمرے سے دو نوٹ بھی ملے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک نوٹ پیڈ کے قریب اور ایک الماری سے ملا ہے اور دونوں میں تقریبا ایک ہی طرح کا پیغام ہے بیڈ سے ملنے والے نوٹ پر رومن میں تحریر ہے کہ میں خود اپنی مرضی سے ہیکنگ کرنے جا رہی ہے ہوں نہ کسی کے پریشر میں کر رہی ہوں
مقتول بچی کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی ہے لڑکی کے والد کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ بیٹی نے کئی مرتبہ ہاسٹل وارڈن کو کمرے کی تبدیلی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی، والد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات اپنی جگہ لیکن بچی کے انتہائی قدم پر حیران ہیں، ایسے واقعات ہوتے رہے تو کون اپنی بچیوں کو پڑھنے بھیجے گا، والد,,بیٹی چاہتی تھی کہ وہ اپنے علاقہ کی لڑکیوں کے ساتھ روم میں رہے،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو رد کرتا ہوں، کیمیکل ایگزیمینیش رپورٹس کو بھی دیکھیں گے، بیٹی کی لاش کو رسی سے لٹکا اور پیر ٹیبل پر دیکھ کر ہی شک شبہات پیدا ہو گئے تھے،مقتول بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی دین دار اور خوش تھی وہ خودکشی نہیں کر سکتی،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ میں انتظامیہ کی نااہلی صاف ظاہر ہے،اساتذہ شاگردوں کے لیے والدین کی جگہ ہوتے ہیں لیکن اب تک بچی کی تعزیت کے لیے کوئی نہیں آیا ،دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب الحق نے اسمبلی میں نوشین کاظمی کی پراسرار ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے بھٹو کی بستی میں ایک اور حوا کی بیٹی کو قتل کردیا گیا تھا ، اطلاعات ہیں کہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ کی لاش 24 نومبر کی دوپہر کو گرلز ہاسٹل نمبر دو سے ان کے کمرے سے ملی۔پولیس عہدیدار کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ہاسٹل نمبر دو کے کمرے سے نوشین کاظمی نامی لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی طالبہ کا تعلق ضلع دادو سے تھا اور ان کے والدین کو اطلاع کردی گئی جب کہ طالبہ کی لاش کو تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود پھندے سے نہیں اتارا گیا۔
سپاف ضلع میرپورخاص کی جانب سے سندھ کے نائب صدر کی قیادت میں چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ نوشین کاضمی کی مبینہ خودکشی کے خلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں ضلعی صدر مبارک علی، اطلاعات سیکرٹری مرتضیٰ مبیجو سميت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی
ايک اور پراسرار موت کا وہي لاڑکانہ کا چانڈکا کالج جہاں دو سال قبل نمرتا کماري کي لاش پنکھے سے لٹکي ہوئي ملي تھي اسي سے ملتا جلتا ايک اور واقعہ ہوا ہے 24 نومبر کو چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے نوشين کاظمي نامي طالبہ کي کمرے ميں پنکھے سے لٹکي لاش ملی
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 10 بچوں سمیت 41 شہری زخمی
غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 41 افراد زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف مظلوم فلسطینوں نے غزہ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس پر اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 41 فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں-
درجنوں نوجوان ستحڈ کی طرف چل پڑے اور ٹائروں کو آگ لگا دی جبکہ کچھ باڑ پر چڑھ گئے اور فلسطینی پرچم بلند کیا۔
مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے کی پچاسویں برسی کے موقع پر فلسطینی دھڑوں کی طرف سے ملاکا اسکوائر کے علاقے میں بلائی گئی ایک بڑی ریلی میں ہزاروں شہری شریک تھے۔
گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیل فائر کیے، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ بھی کی تھی۔

افغان حکومت نے انڈین ائیرفورس سے فوری مدد مانگ لی بھارتی میڈٰیا
امریکا کی جانب سے فوج کے انخلا کے بعد افغان حکومت نے انڈین ائیرفورس سے فوری مدد مانگ لی ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان اردو کے نام سے ٹوئٹر ہینڈلر سے بھارتی نیوز ویب سائٹ دی پرنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ اشرف غنی حکومت نے طالبان کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت سے ائیرفورس کی مدد مانگی ہے۔
بریکنگ نیوز
افغان حکومت نے انڈین ائیرفورس سے فوری مدد مانگ لی
بھارتی نیوز ویب سائٹ دی پرنٹ کے مطابق اشرف غنی حکومت نے طالبان کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت سے ائیرفورس کی مدد مانگی ہے۔ غنی حکومت چاہتی ہے کہ انڈین ائیرفورس کے جہاز افغانستان آئیں اور افغان فضائیہ کی مدد کریں— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 10, 2021
ٹوئٹ کے مطابق بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غنی حکومت چاہتی ہے کہ انڈین ائیرفورس کے جہاز افغانستان آئیں اور افغان فضائیہ کی مدد کریں-دی پرنٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی حکومت نے بھارت سے "مضبوط فضائی مدد” مانگی ہے کیونکہ گزشتہ دو دنوں میں افغان حکومتی افواج اور طالبان کے درمیان لڑائی زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے۔
دی پرنٹ کے مطابق افغان حکومت نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا افغان حکومت کو تشویش ہے کہ جب امریکی افواج 31 اگست تک فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیں گی تو طالبان یقینی طور پرلڑائی سطح کو بڑھا دیں گے اور اس طرح نئی دہلی سے فضائی مدد کی ضرورت اب جارحانہ طور پر کابل کی طرف بڑھائی جا رہی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) ملک میں آئے اور افغان فضائیہ کی مدد کرے کیونکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے واضح کیا کہ امریکہ 31 اگست کے بعد سپورٹ نہیں دے گا۔
اگرچہ فضائی مدد کی درخواست نئی نہیں ہے ، لیکن غنی حکومت کو "انتہائی تشویش” ہے کہ طالبان اب ملک بھر میں اپنی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے کیونکہ وہ تیزی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے یہ تازہ ترین پیش رفت مزار شریف میں ہو رہی ہے جہاں پیر کو لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی-
بھارتی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں خیال ظاہر کیا کہ یہ معاملہ افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان حالیہ فون کال کے دوران زیر بحث آیا۔
ادھرقندھار کے بعد مزار شریف میں بھارتی کا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا گیا ہے گزشتہ روز بھارتی قونصل جنرل نے اپنے شہریوں سے افغناستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی-
افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا امریکی صدر
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہمارافوجی مشن31 اگست ختم ہوجائے گا اب افغانستان کا دفاع کرنا افغان افواج کی ہی ذمہ داری ہے جو بائیڈن نےکہا تھا کہ افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتا جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج نکالنے کا کوئی افسوس نہیں ہے-
پينٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بھی افغان فوج کی مدد سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکا کو بہت تشویش لاحق ہے افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے یہ ان کی اپنی فوج ہے یہ ان کے اپنے صوبائی دارالحکومت ہیں، یہ ان کے اپنے لوگ ہیں جن کا دفاع کرنا ہے اور یہ سب ان کی قیادت پر آ جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں ہمارے کمانڈر انچيف نے ہميں نيا مشن سونپا ہے اور وہ يہ کہ ہم اس مہينے کے آخر تک افغانستان سے نکل جائيں گے۔
دوسری جانب افغانستان امن عمل کے لیے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد دوحہ پہنچے اور طالبان کو بتایا کہ میدان جنگ میں فتح حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ طاقت کے زور پر کابل حاصل کرنے کے بعد اس بات کی ضمانت ہے کہ انہیں اچھوتوں کے طور پر دیکھا جائے گا۔
انہوں نے اور دیگر نے امید ظاہر کی کہ وہ طالبان رہنماؤں کو افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے راضی کر لیں گے طالبان ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ملک کے 34 میں سے سات صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد کا قطر میں مشن افغانستان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر مسترکہ بین الاقوامی ردعمل مرتب کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے زلمے خلیل، طالبان پر عسکری جارحیت روکنے اور سیاسی تصفیے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیں گے، سیاسی تصفیہ ہی افغانستان میں استحکام و ترقی کا راستہ ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ملٹری چیف کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کو جاری آڈیو پیغام میں زیر قبضہ علاقوں میں افغان فورسز اور حکومتی عہدیداران کو کوئی نقصان نہ پہنچانے کا حکم دیا گیا۔
مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند، قونصل جنرل کی بھارتی شہریوں کوعلاقہ…
یہ ریکارڈنگ طالبان کے دوحہ میں ترجمان محمد نعیم نے ٹوئٹر پر شیئر کی تقریباً 5 منٹ کی آڈیو میں طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب نے جنگجوؤں کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ حکومت اور فرار سیکیورٹی عہدیداران کے لاوارث گھروں سے دور رہیں، بازار کھلے رہنے دیں اور بینکوں سمیت تجارتی مراکز کی حفاظت کریں۔
انڈیا طالبان کو کشمیر میں مداخلت کا جواز فراہم کر رہا ہے۔
— عمر فاروق (@umer_sikhani) August 10, 2021
https://twitter.com/PinDi_1/status/1425170636419346433?s=20جلدی کرو انڈیا ھم باکستانی انتظار میں ہیں کیونکہ بعد میں جو حال طالبان نے انڈیا کا کرنا ھے رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے
لبیک غزوہ ہند لبیک— KHURRAM GUJJAR (@KHURRAM22774390) August 10, 2021
ادھربھارتی میڈیا کی مذکورہ بالا خبر پر ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ جلدی کرو انڈیا ہم پاکستانی انتظار میں ہیں کیونکہ بعد میں جو حال طالبان نے انڈیا کا کرنا ہے رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے- صارفین نے کہا کہ انڈیا طالبان کو کشمیر میں مداخلت کا جواز فراہم کر رہا ہے۔افغانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آارفین کا کہنا تھا کہ خود کو مسلمان کہلانے والے ہندؤں سے مدد مانگ رہے ہیں-
https://twitter.com/SohailKhan5231/status/1425188037361872905?s=20بلکل صحیح فرمایا ۔ غزوہ ہند کی طرف کا تیزی سے صورتحال بڑھتی جا رہی ہے ۔
— Khurram Sheikh (@khurramfakhar) August 10, 2021
صارفین کا کہنا ہے کہ غزوہ ہند کی طرف کا تیزی سے صورتحال بڑھتی جا رہی ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مجاہدین نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔افغان طالبان نےانڈیا کے رافیل طیاروں کواپنے بنائےہوئےمیزائلوں سے نشانہ بنانا ہے،انڈیا پھر ایک مرتبہ ابھیندن کی یاد میں زلیل و رسوا ہونے جا رہا ہے۔
سلام افغانستان کے مجاہدوں سلام افغانستان کے شہیدوں و غازیوں-انڈیا صرف منہ سے فائر مارسکتا ہے
— shiraz farooqui (@shirazfarooqui1) August 10, 2021
سب مسلمان دعا کریں ایک بار انڈین ضرور آئیں افغانستان طالبان کو مارنے کی نیت سے۔پھر ان شاءاللہ کشمیر کا فیصلہ بھی بہت جلد ہوگا مسلمانوں کے حق میں
— شہباز گورایہ (@786shaba) August 11, 2021
Talaban Allah ki madad se larhty Hain ghani shatan ki madad lakin Fatah Allah ki ha
— Tariq Khan (@TariqKh36939890) August 10, 2021
https://twitter.com/RA_3264/status/1425322130506457092?s=20
https://twitter.com/usman_07861/status/1425171335546904580?s=20ایک نمبر کے چھوڑو ہیں انڈین نیوز والے
— من موجی (@manmoji24) August 10, 2021
جنہیں 48ممالک کی فوج نہ بچاسکی انہیں اب ہندوبنیابچائےگا جس کی حتیٰ کہ دہلی تک پر صدیوں تک افغانوں کی شہنشاہیت تھی، لیکن بندہ جب زلیل ہوجائےتو اسکایہی حال ہوتاہے۔
اور ہاں، بنیےکو بولو،اب موقع ہےجو کرسکتےہو کرلو،
بس بھولنا پھرنہیں کیونکہ کم از کم ہم بھولتےنہیں۔— Zaheer (@IkramZaheerAFG) August 10, 2021
دراصل جن کا مذہب ہی اللہ کے دین کی خاطر جان دینا ہو، انہیں کون ہرا سکتا ہے ؟
— Khurram Sheikh (@khurramfakhar) August 10, 2021








