Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا  پریس کلب میں کیک کاٹاگیا

    تنگوانی: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا پریس کلب میں کیک کاٹاگیا

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا پریس کلب میں کیک کاٹاگیا

    آج پریس کلب تنگوانی میں باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر پریس کلب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

    تقریب میں کے ٹی این نیوز کے رپورٹر عطا الرحمان ملک، مہران ٹی وی کے رپورٹر عطا حسین ملک، کاوش کے رپورٹر سائیں بخش باجکانی، آواز ٹی وی کے رپورٹر صابر علی بھلکانی، سندھ ٹی وی کے رپورٹر عبدالباری ملک، خادم حسین نندوانی اور دیگر معزز صحافی شریک ہوئے۔

    پریس کلب تنگوانی کے صدر عطا الرحمن نے اس موقع پر باغی ٹی وی کے نمائندے منصور بلوچ کو باغی ٹی وی کی طرف دیا گیا سرٹیفیکیٹ پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے دوران صحافیوں نے باغی ٹی وی کی 13 سالہ کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پریس کلب تنگوانی کے صدر عطا الرحمن نے سینئراینکرپرسن و معروف صحافی سی ای او باغی ٹی وی مبشرلقمان اور ایڈیٹرباغی ٹی وی ممتازحیدراعوان اور انچارج نمائندگان باغی ٹی وی ڈاکٹرغلام مصطفےٰ بڈانی سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا.

    پریس کلب تنگوانی میں ہونے والی یہ تقریب باغی ٹی وی کی مقامی اور قومی سطح پر خدمات کے اعتراف کے طور پر منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے منصور بلوچ کی محنت اور لگن کی بھی تعریف کی۔

  • تنگوانی: مغویوں کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر ایس ٹی پی کا احتجاجی مظاہرہ

    تنگوانی: مغویوں کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر ایس ٹی پی کا احتجاجی مظاہرہ

    تنگوانی ،باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ) مغویوں کی بازیابی میں ناکامی پر ایس ٹی پی کا احتجاجی مظاہرہ

    تنگوانی شہر میں سندھ ترقی پسند پارٹی (ایس ٹی پی) کے کارکنان نے مغویوں کی بازیابی میں پولیس کی ناکامی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمال پولیس کی حدود، گاؤں زنگی بہلکانی سے ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے نوجوانوں شکیل احمد اور لیاقت بہلکانی کی بازیابی میں کشمور پولیس کی ناکامی نے عوام میں غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

    احتجاج میں ایس ٹی پی کے کارکنان کے ساتھ مغویوں کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس مغویوں کی رہائی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس سے عوام کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مغویوں کو جلد بازیاب نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

    مغویوں کے ورثہ نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے پیاروں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

  • تنگوانی: چوروں کا دھاوا، صرافہ مارکیٹ سے لاکھوں کی چوری، پولیس کی غفلت پر ہڑتال

    تنگوانی: چوروں کا دھاوا، صرافہ مارکیٹ سے لاکھوں کی چوری، پولیس کی غفلت پر ہڑتال

    تنگوانی،باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی پولیس تھانے کے قریب واقع صرافہ بازار میں نامعلوم چوروں کے گروہ نے چھ دکانوں کے تالے توڑ کر زیورات اور پندرہ لاکھ روپے سے زائد کی نقد رقم چوری کر لی۔ چوری کی واردات برکت بنگوار، علی حسن دایو، اعظم مغل، فیصل اور منیر مگسی سمیت صرافہ مارکیٹ کے چھ تاجروں کی دکانوں پر ہوئی۔

    چوری کی واردات کے بعد، صرافہ ایسوسی ایشن نے پولیس کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی اور شٹر بند کر کے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ چوری کی ہوئی چیزیں جلد واپس کی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ پولیس کی غفلت اور سستی کے خلاف تاجروں نے اپنے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

  • کندھ کوٹ: مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کر کے موٹر سائیکل چھین لی

    کندھ کوٹ: مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو قتل کر کے موٹر سائیکل چھین لی

    تگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منصور بلوچ) کندھ کوٹ کے قریب دبئی ہوٹل اڈس ہائی وے روڈ پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر 22 سالہ نوجوان عابد علی بھیو کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق، نوجوان نے بہادری سے مزاحمت کی، تاہم ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موٹر سائیکل لے کر با آسانی فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا ہے۔

    واقعے کے بعد شہید کے گھر میں غم اور ماتم کی فضا چھا گئی ہے، جبکہ عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ مقامی افراد نے پولیس سے فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تنگوانی: چوری کی واردات کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    تنگوانی: چوری کی واردات کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)چوری کی واردات کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

    تنگوانی کے قریب چوری کی واردات کے دوران ایک نوجوان جان سے گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ انڑ اسٹاپ نصیر بنگلہ کے قریب باغ علی بهلکانی کے علاقے میں پیش آیا۔

    چوروں نے ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہو کر بھینس چوری کرنے کی کوشش کی۔ گھر کے افراد کے جاگنے پر چوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس افسوسناک واقعے میں نوجوان عبدالصمد ڈاھانی موقع پر شہید ہو گیا جبکہ اس کا بھائی عبدالقادر بهلکانی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق، چور اندھیری رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس سانحے کے بعد متاثرہ خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور گھر میں کہرام مچ گیا۔

    اہلِ علاقہ نے پولیس کی کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تاحال چوروں کو گرفتار کرنے یا ان کے خلاف کوئی عملی اقدام کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کرے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    یہ واقعہ علاقے میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتوں اور پولیس کی ناکامی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

  • تنگوانی: غیرت کے نام پر دوہرا قتل، ملزم فرار

    تنگوانی: غیرت کے نام پر دوہرا قتل، ملزم فرار

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)غیرت کے نام پر دوہرا قتل، ملزم فرار

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب باہو کھوسہ تھانے کی حدود میں نواحی گاؤں محراب خان کھوسہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق ملزم محبوب جکھرانی نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی پیرانی خاتون اور خان مرہیٹو کو بندوق کے فائر نگ کرے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

  • تنگوانی: ڈیڑھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کی غفلت بے نقاب

    تنگوانی: ڈیڑھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کی غفلت بے نقاب

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ) ڈیڑھ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق، محکمہ صحت کی غفلت بے نقاب

    تنگوانی کے نواحی گاؤں لال محمد بکھرانی کی ڈیڑھ ماہ کی بچی ریشم بنت محمد بکھرانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بچی کے بائیں پاؤں میں معذوری کے آثار کے بعد خون کے نمونے اسلام آباد لیبارٹری بھیجے گئے، جہاں ٹیسٹ کے نتائج نے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی۔

    اس سنگین صورتحال کے باوجود محکمہ صحت کا کوئی نمائندہ تاحال گاؤں نہیں پہنچا اور نہ ہی بچی یا گاؤں کے دیگر بچوں کے معائنے کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔ مقامی افراد نے محکمہ صحت کی انتظامیہ کی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ دیگر بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچایا جا سکے۔

    یہ واقعہ محکمہ صحت کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے اور انسداد پولیو مہم میں موجود خامیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

  • تنگوانی:قبائلی تنازع پر جکرانی برادری کا نوجوان کا قتل

    تنگوانی:قبائلی تنازع پر جکرانی برادری کا نوجوان کا قتل

    تنگوانی،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصوربلوچ)قبائلی تنازع پر جکرانی برادری کا نوجوان کا قتل

    کشمور میں قبائلی تنازع کے دوران جکرانی برادری کے نوجوان نور حسن جکرانی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول نور حسن جکرانی ولد حاجی دوستن جکرانی گاؤں عبدالستار جکرانی لائن پرانی کے رہائشی تھے۔

    جکرانی برادری کے مطابق ان کے نوجوان کو بے گناہ قتل کیا گیا اور یہ واقعہ قومیت کے نام پر پیش آیا ہے۔ برادری نے اس قتل کو ظلم قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

  • کراچی میں تنگوانی کا رہائشی قتل، گاؤں میں سوگ کی فضا

    کراچی میں تنگوانی کا رہائشی قتل، گاؤں میں سوگ کی فضا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) کراچی میں فائرنگ سے کیچی گاؤں کا رہائشی قتل، گاؤں میں سوگ

    تنگوانی کے قریب گاؤں کیچی کا رہائشی 45 سالہ سرفراز احمد باجکانی کراچی کے علاقے ملیر، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سیکٹر 16B میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہوگیا۔

    مقتول نماز پڑھ کر گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی خبر گاؤں پہنچنے پر ماتم کا ماحول چھا گیا۔

    مقتول کے بیٹے شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے اور ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

  • کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کندھ کوٹ(باغی ٹی وی)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی کو شہید کر دیا۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ شکارپور کی حدود میں پیش آیا۔ کچے کے علاقے میں بدامنی کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

    ایس ایس پی نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ "شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔”