Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی: باجکانی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

    تنگوانی: باجکانی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص ہلاک

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب جمال تھانے کی حدود میں باجکانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مزید خونریزی کا خدشہ ہے۔

    دونوں گروپوں کے درمیان جھگڑا گندم کی فصل کو جانوروں کے نقصان پہنچانے کے معاملے پر ہوا۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص اسلم عرف دنگلو باجکانی ہلاک ہوگیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے لیکن دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور مزید تصادم کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے پولیس سے فوری اقدامات کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تنگوانی: تھاغمان باجکانی میں چاول کی فصل کو آگ، 200 من جل کر خاک

    تنگوانی: تھاغمان باجکانی میں چاول کی فصل کو آگ، 200 من جل کر خاک

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تھاغمان باجکانی میں چاول کی فصل کو آگ، 200 من جل کر خاک

    تنگوانی کے قریب تھانہ تنگوانی کی حدود میں واقع گاؤں تھاغمان باجکانی میں کامریڈ منظور احمد باجکانی کی چاول کی فصل کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 200 من چاول جل کر خاک ہو گئے۔

    آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ متاثرہ چاول کی فصل کامریڈ منظور احمد کی محنت کا نتیجہ تھی، جس کے جلنے سے انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تحقیقات اور متاثرہ کسان کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کشمور: 7  اسلحہ سمگلرز گرفتار، ڈاکوؤں کو سپلائی ہونے والا اسلحہ برآمد

    کشمور: 7 اسلحہ سمگلرز گرفتار، ڈاکوؤں کو سپلائی ہونے والا اسلحہ برآمد

    کندھ کوٹ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمختیاراحمد اعوان)کشمور پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں اسلحہ کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران سات بین الصوبائی اسلحہ اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس ٹیم نے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر اور اے ایس پی کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    پولیس نے ہیبت روڈ پر ناکہ بندی کے دوران اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ایک ٹرک قبضے میں لیا جس سے 12,000 گولیاں، 4 جی تھری رائفلز، 4 ایس ایم جی رائفلز، ایک ایم فور اے ون رائفل، 2 پسٹلز اور متعدد میگزینز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ خیبرپختونخوا سے پنجاب اور سندھ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان کشمور پولیس کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام اور امن و امان کی بحالی کے سلسلے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

  • تنگوانی: دو بچے ہیپاٹائٹس بی سے جاں بحق

    تنگوانی: دو بچے ہیپاٹائٹس بی سے جاں بحق

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) دو بچے ہیپاٹائٹس بی سے جاں بحق، گاؤں میں غم کی لہر

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں قیصر خان گجرانی میں دو بچے ہیپاٹائٹس بی کے باعث سکھر کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
    دونوں بچے اس مہلک بیماری میں مبتلا تھے اور علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ ان کی لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر طرف غم کی فضا چھا گئی۔

    گاؤں کے مکینوں نے محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی ان کے علاقے میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات یا وزٹ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

  • تنگوانی:شوہر نے بیوی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا

    تنگوانی:شوہر نے بیوی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)شوہر نے بیوی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا،تنگوانی کے قریب غوث پور کے علاقے جمال تھانے کی حدود میں کاروکاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گاؤں الف خان بچارانی کے رہائشی عمران علی بھیو نے اپنی بیوی جنت خاتون کو کاروکاری کے الزام میں گولیاں مار دیں۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کندھ کوٹ اسپتال منتقل کر دی ہے۔

    واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • تنگوانی: انٹرنیشنل ویلنٹئر ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

    تنگوانی: انٹرنیشنل ویلنٹئر ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار: منصور بلوچ) انٹرنیشنل ویلنٹئر ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

    تنگوانی میں آج انٹرنیشنل ویلنٹر ڈے کے موقع پر این سی ایچ ڈی اور لطیف ڈویلپمنٹ کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام این سی ایچ ڈی کی وی سی ڈی سیکٹر کی طرف سے اور لطیف ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

    پروگرام میں این سی ایچ ڈی وی سی ڈی کے فوکل پرسن مسٹر صابر علی بلوچ، لطیف ڈویلپمنٹ ارگنائزیشن کے علی غفور اور عبدالغفور نوناری کے علاوہ معروف صحافی منصور بلوچ، سیاسی و سماجی پارٹیوں کے عہدیداروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

    مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن دنیا بھر میں والنٹیرز کے کاموں کو سراہتے ہوئے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والنٹیرزم آج کے دور کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ لوگ جو بغیر کسی لالچ کے بھلائی کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں، معاشرے میں اہمیت رکھتے ہیں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ وہ افراد جو مشکل وقت میں اپنی قوم اور معاشرے کی خدمت کرتے ہیں، ان کی محنت بہت قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔

    پروگرام کے اختتام پر والنٹیرز کو ایپریسییشن سرٹیفکیٹس دیے گئے، جنہوں نے اپنی خدمات پیش کیں اور اس دن کو کامیاب بنایا۔

  • کندھ کوٹ: معذور افراد کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد

    کندھ کوٹ: معذور افراد کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد

    کندھ کوٹ(باغی ٹی وی ،نامہ نگارمختیاراعوان )معذور افراد کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد

    کندھ کوٹ میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر آر سی ایم ایچ سنٹر اور اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں معذور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل گل محمد جکرانی، وائس چیئرمین الطاف احمد کوسو، اسسٹنٹ کمشنر سید علی رضا شاہ، آر سی ایم ایچ افسران اور معذور بچوں نے شرکت کی۔

    تقریب کے دوران مقررین نے معذور افراد کی اہمیت اور ان کی معاشرتی شمولیت پر روشنی ڈالی۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین گل محمد جکرانی اور اسسٹنٹ کمشنر سید علی رضا نے کہا کہ معذور افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، اور ان کے کارنامے اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے معذور بچوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ ہر قدم پر موجود رہیں گے۔

    نادرا ایم آر وی ٹیم نے بھی تقریب میں شرکت کی اور معذور بچوں کو بی فارم اور شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کی۔ اختتام پر بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، جس سے تقریب میں خوشی اور محبت کا ماحول پیدا ہوا۔

  • تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو مغوی بازیاب، پولیس کی کارروائی یا خفیہ ڈیل؟

    تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو مغوی بازیاب، پولیس کی کارروائی یا خفیہ ڈیل؟

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب دو ماہ قبل اغوا ہونے والے بگٹی قبیلے کے دو افراد منظور اور اسد بگٹی بازیاب ہو کر اپنے گاؤں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں افراد کو دو ماہ قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا، جنہیں کشمور پولیس نے جمال تھانے کی حدود میں آپریشن کے دوران بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کسی خفیہ ڈیل کے تحت ممکن ہوئی۔

    اہل خانہ نے بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا لیکن واقعے نے پولیس کے کردار اور ممکنہ معاملات پر سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔ مغویوں کی بحفاظت واپسی کے باوجود اس کیس کے حوالے سے کئی پہلو مزید وضاحت طلب ہیں۔

  • کندھ کوٹ: ایم این اے میر علی جان خان مزاری کی مختیار احمد اعوان کے بھتیجے کی وفات پرتعزیت

    کندھ کوٹ: ایم این اے میر علی جان خان مزاری کی مختیار احمد اعوان کے بھتیجے کی وفات پرتعزیت

    کندھ کوٹ (باغی ٹی وی، نامہ نگار مختیار احمد اعوان) ایم این اے میر علی جان خان مزاری کا صحافی مختیار احمد اعوان کے بھتیجے کیوفات پر تعزیت

    تفصیل کے مطابق ایم این اے ضلع کشمور کندھ کوٹ سردار زادہ میر علی جان خان مزاری نے سینیئر صحافی مختیار احمد اعوان کے مرحوم بھتیجے کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ کر لواحقین کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا۔

    ایم این اے میر علی جان خان مزاری نے امتیاز احمد اعوان سمیت دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔ اس موقع پر سردار لیاقت خان ملک، لالا شمس الدین پٹھان، میر مشتاق خان بنگوار، مقدام شاہمور خان، میر مناف خان شہریانی، میر بقا محمد خان بنگوار سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

  • تنگوانی: غوثپور لنک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

    تنگوانی: غوثپور لنک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب غوثپور لنک روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک برادری کے دو افراد بابل ملک اور جاوید ملک قتل کر دیے گئے۔ مقتولین اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنے جب وہ تنگوانی کورٹ میں اپنی شنوائی سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہو گئے، جبکہ لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد مقتولین کے گھروں میں کہرام مچ گیا اور علاقہ سوگوار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ قتل دیرینہ دشمنی اور زمینی تنازع کا نتیجہ ہے جو ملک اور چولیانی قبائل کے درمیان چل رہا ہے۔ دونوں قبائل کے مابین زمینی تنازع کے باعث پہلے بھی متعدد جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں ایک پرائمری ٹیچر بھی شامل تھا۔ اب تک دونوں قبائل کے درمیان اس دشمنی کے باعث پانچ افراد قتل ہو چکے ہیں۔

    عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس خونی دشمنی کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔