Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی کے قریب  مبینہ  پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

    تنگوانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) کشمور میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک . تھانہ بی سیکشن کندھ کوٹ کی حدود انڈس ہائی وے کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں دو نامعلوم ڈاکو ہلاک اور تین ڈاکو زخمی۔ زخمی ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی لے کر فرار۔ پولیس مقابلہ جاری،کشمور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، سرچنگ آپریشن جاری ہے

    پولیس سے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے بتایا کہ گزشتہ رات اغوا ہونے والے نجی بینک کے عملے کو ڈاکو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے تو خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی عتیق الرحمان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تنگوانی اسٹاپ والے علاقے میں پہنچی تو ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پولیس اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچائیں جبکہ ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی زخمی ہونے کے اطلاع ہیں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے

    ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے بھیو گینگ کے ڈاکو ہیں جن کی شناخت بابل بھیو اور بگو بھیو کے نام کی معلومات ملی ہے

    ۔

  • تنگوانی: گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تنگوانی: گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) گذشتہ اغوا ہونے والے مغویوں کی ڈاکوؤں نے وڈیو بناکر وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تین روز قبل اغوا ہونے والے مغوی بس ڈرائیور سردار کنرانی اور کلینر الطاف پہوڑ کی ڈاکوئوں نے ویڈیو وائرل کر دی ہے،

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ڈاکوئوں نے مغویوں کو زنجیروں سے جکڑ کر بہیمانہ تشدد کررہے ہیں مغویوں کی جانب سے ایس ایس پی کشمور جیکب آباد سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈاکوئوں کی گرفتار شدہ عورتوں کو رہا کیا جائے ، پھریہ ہمیں چھوڑیں گے،

    گذشتہ دو دن میں پانچ بنک ملازمین سمیت آٹھ افراد کو ڈاکووئں نے اغوا کرلیا ہے ،پولیس کی جانب آپریشن تو جاری ہے لیکن تاحال پولیس اور رینجرزکوئی کامیابی نہیں مل سکی ۔

  • کشمور:ایک ہی روز میں 5 بنک ملازمین سمیت 8 افراد اغواء

    کشمور:ایک ہی روز میں 5 بنک ملازمین سمیت 8 افراد اغواء

    کندھ کوٹ،تنگوانی نامہ نگار باغی ٹی وی)ایک ہی روز میں 5 بنک ملازمین سمیت 8 افراد اغواء،غوثپور کے قریب نجی بنک کے پانچ ملازم گاڑی سمیت پراسرار طور لاپتہ ہوگئے ہیں ، ورثاء نے اغوا کا شبہ ظاہر کردیا ہے،

    مبینہ طور اغوا ہونے والوں میں نجی بینک کے ریکوری افسر الطاف گولو،ڈرائیور محمد عالم گولو ،فرمان لانگھا ،راجہ نصیرانی اور گلاب ڈاہانی شامل ہیں

    ملازمین کے ورثاء کاکہنا ہے کہ نجی بینک کے پانچوں ملازم لون کی ریکوری کیلئے دڑی کے علاقے گئے تھے جن کے موبائل فون 6 گھنٹوں سے بندجارہے ہیں

    ملازمین کے ورثاء نےاغوا کا شبہ ظاہر کر کے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کروا دی ہے

    کچے کے ڈاکوئوں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا،اغواء کایہ واقعہ تنگوانی کے قریب سوکڑ اسٹاپ پرکرمپور سے ٹھل جانے والی بس پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا ،لوٹ مار کے بعد ڈرائیور اور کلینر کو اغوا کرکے لے گئے

    ایک اور واقعہ تھانہ ڈیرہ سرکی کی حدود تنگوانی ٹھل لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے چنگچی رکشہ میں سوار دو افراد عبدالرشید جعفری اور انیس بروہی کو اغوا کر لیا
    مگر ذرائے کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ورثا اور پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا ،ڈاکو ایک مغوی عبدالرشید جعفری کو چھوڑ کر دوسرے کو لیکر کچے کی طرف فرار ہوگئے

    ایک اور واقعہ میں ڈاکوؤں نے تنگوانی کے رہائشی بکھرانی برادری کے نوجوان معشوق اور ظفر بکھرانی کو اغواء کرنے کی کوشش کی جس پر نوجوانوں نے شدید مزاحمت کی ،جس میں وہ شدید زخمی بھی ہوگئے اور اپنے آپ کو اپنے آپ کو اغواء ہونے سےبچا لیا ہے جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے

  • تنگوانی میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تنگوانی میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ کی رپورٹ)کچے کے ڈاکوؤں کا راج، کچے کے ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا

    تفصیل کے مطابق کشمور کی تحصیل تنگوانی میں کچے کے ڈاکووں کا راج ہے،کچے کے ڈاکوئوں نے مزید دو افراد کو اغوا کرلیا،اغواء کایہ واقعہ تنگوانی کے قریب سوکڑ اسٹاپ پرکرمپور سے ٹھل جانے والی بس پر ڈاکوؤں نے دھاوا بولا ،لوٹ مار کے بعد ڈرائیور اور کلینر کو اغوا کرکے لے گئے

    اب تک ضلع کشموسے اغوا ہونے والے اورشہریوں مسافروں کی تعداد 19 ہو گئی ہے،جنہیں پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں اغوا ء کی بڑھتی وارداتوں کے باعث شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

  • کندھ کوٹ: پولیس کی کامیاب کارروائی، اغوا ہونے سے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے

    کندھ کوٹ: پولیس کی کامیاب کارروائی، اغوا ہونے سے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) پولیس کی کامیاب کارروائی، اغوا ہونے سے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے

    پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوستی کرنے کے جھانسے میں کرمپور کے کچے میں جانے والے دو افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا،

    نوابشاہ، کے رہائشی گل بہار ولد حیدر بخش چانڈیو اور خادم حسین ولد فقیر محمد چانڈیو کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا ہے، دوستی کرنے کے جھانسے میں دو افراد کرمپور کچے کی طرف جا رہے تھے جن کو ٹیکنیکل اطلاع پر کارروائی کر کے بچا لیا گیا ہے

    ایس ایس پی کشمور کے مطاب ق ٹیکنیکل اطلاع پر پولیس نے کارروائی کر کے تھانہ کرمپور کی حدود کچے میں جانے والے راستے میں بروقت پہنچ کر اغوا ہونے سے دو افراد کو بچا لیا، اغوا سے بچ جانے والے افراد کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے،

  • کندھ کوٹ:کچے میں پولیس  اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری

    کندھ کوٹ:کچے میں پولیس اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ )کچے میں پولیس اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری

    تفصیل کے مطابق کچے میں پولیس اوررینجرز کا سبزوئی گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے،اطلاعات کے مطابق فورسزز کی فائرنگ میں ڈاکووں کے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں،پولیس نے کچے کے داخلی خارجی راستے بند کردیئے ہیں ،

    پولیس نے ڈاکووں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیااور پولیس نے ڈاکووں کے گھروں کو جلا کر اپنے مورچے قائم کرلئے ہیں ،ڈاکو دریائے سندھ میں کچے کے جزیروں کے طرف فرارہونے لگے ہیں،

    پولیس اور رینجرز کی ڈاکووں کے مزید ٹھکانوں کے طرف پیش قدمی جاری ہے ،

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ ڈاکووں کے خاتمے اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا ۔

  • تنگوانی:انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک مسافر جاں بق ،2 زخمی ،3ٹرک ڈرائیور اغواء

    تنگوانی:انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک مسافر جاں بق ،2 زخمی ،3ٹرک ڈرائیور اغواء

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ ) کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پر ڈاکوٶں کی فائرنگ ایک مسافر جاں بق ،2 زخمی ،3 مسافراغواء

    خبر کے مطابق غوث پور کے نزدیک انڑ اسٹاپ پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں کوچ میں سوارمسافر خیر پورکا رہائشی نزاکت تنیو جاں بحق ہو گیا اور کوچ کا کلینر عابد نندوانی سمیت دو مسافر شدید زخمی ہوگئے

    جبکہ ڈاکو تین ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا ءکر کے کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے کوئی مزاحمت نہیں کی.

  • کندھ کوٹ،تنگوانی :ضلع بھر میں ڈاکو راج کے خاتمے اور مغویوں کے بازیابی کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کندھ کوٹ،تنگوانی :ضلع بھر میں ڈاکو راج کے خاتمے اور مغویوں کے بازیابی کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    کندھ کوٹ ،تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان+منصوربلوچ)ضلع بھر میں ڈاکو راج کے خاتمے اور مغویوں کے بازیابی کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے

    تفصیل کے مطابق کے مطابق گذشتہ ہفتے اغوا ء ہونے والے تنگوانی گیس پائپ لائن کے چوکیدار دو مغوی حمزہ اور منیر گجرانی کو بھی پولیس بازیاب کرانے میں مکمل طورناکام ہوچکی ہے ،جس پرمغویوں کے ورثا ء نے تنگوانی انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ٹریفک معطل ہے مسافر سخت پریشان ہیں،

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہونے سے اغوا ء ڈکیتی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے ۔کندھ کوٹ پولیس نے ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود گیس پائپ لائن کے اغواء ہونے والے دو چوکیداروں کی بازیابی کیلئے کوئی کارروائی تک نہیں کی ۔

    مظاہرین کا کہناہے کہ مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھا جائے گا ،کندھ کوٹ اور تنگوانی میں مغویوں کی بازیابی اور ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے الگ الگ دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

  • تنگوانی :تھانہ جمال کی حدود میں زمین کا تنازعہ ،ایک نوجوان قتل

    تنگوانی :تھانہ جمال کی حدود میں زمین کا تنازعہ ،ایک نوجوان قتل

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )تھانہ جمال کی حدود میں زمین کا تنازعہ ،ایک نوجوان قتل

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدود میں نندوانی اور جعفری قبیلے میں زمین کے تنازعہ پ جھگڑا ہوا ،اس جھگڑے میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک نوجوان قتل ہوگیا

    جعفری اور نندوانی قبیلے میں زمینی تنازعہ پر کانڈیرو نندوانی نامی شخص جاں بحق ہوگیا ،جبکہ ابھی تک پولیس کی طرف سے کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی .

  • تنگوانی:ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟ مرادعلی شاہ

    تنگوانی:ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟ مرادعلی شاہ

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ کی رپورٹ) وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی کندھ کوٹ کے قریب دڑی سندرانی میں آمد ،سید مراد علی شاہ کی ایم پی اے غلام عابد خان سندرانی کی بیوی کی وفات پر تعزیت اور اس موقعہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور سکھر میں بدامنی ہے، ان علاقوں میں اسلحہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے جمع ہوا ہے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے تو ہم پر الزام لگتے تھےکہ ہم سیاسی لوگ ہیں امن وامان کو بہتر نہیں کر رہے تو نگران حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن و امان کی صورتحال کو بہتربنایا؟

    انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں وفاقی حکومت کو ہم نے ملٹری اسلحہ کی درخواست کی تھی اور اب بھی ملٹری کے اسلحہ کے لیے درخواست کریں گے، ہمارے پاس فنڈز کا کوئی ایشو نہیں ہے۔سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مقامی سرداروں سے مدد لی جائےگی، حالات پہلے ہی خراب تھےعبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے۔

    ہم پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی مدد سے جلد سے جلد امن و امان کروائیں گے