Baaghi TV

Category: کشمور

  • کشمورمیں ڈاکوراج برقرار، سوئی گیس کمپنی کے 2 چوکیدار اغوا ،پولیس اور رینجرزفوٹو سیشن تک محدود،ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی

    کشمورمیں ڈاکوراج برقرار، سوئی گیس کمپنی کے 2 چوکیدار اغوا ،پولیس اور رینجرزفوٹو سیشن تک محدود،ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ کی رپورٹ)تنگوانی کے قریب سوئی گیس کمپنی کے دو چوکیدار اغوا پولیس اور رینجرزفوٹو سیشن تک محدود،ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی

    شہر، گاؤں،کچے پکے راستے شام 4بجے سے ویران ہوجاتے ہیں ،شہری ڈاکوؤں کی دہشت سے خوف زدہ ہوکر گھروں تک محدود ہوگئے ہیں
    گذشتہ رات تنگوانی کے قریب ٹھل تنگوانی لنک روڈ پرپولیس تھانہ ڈیرا سرکی کی حدود میں سوئی گیس والوکی نگرانی کیلئے تعینات دوچوکیدار منیر گجرانی اور حمز علی گجرانی کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ،ان دونوں مغویوں کے ورثا ء کا موبائیل فون پررابطہ نہ ہونے اورموبائل فون بند ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پرپہنچے مگر اپنے عزیزوں کو نہ پاکر پولیس کو اغوا ء ہونے کی اطلاع دی تو پولیس اور مغویوں کے ورثاء نے کھوجی کی مدد سے پاؤں کے نشانات کے ذریعہ دو چوکیداروں کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں

    جبکہ تنگوانی اور گردوہ نواح میں بدامنی عروج پرہے، شہر ،گلی کوچے، گاؤں اور سڑکوں پر ڈاکوؤں کی حکمرانی ہے،پولیس اور رینجرز فوٹو سیشن تک محدود رہ گئے ہیں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جس وقت اور جب ان کاجی چاہتاہے کامیابی سے واردات کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانے پر پہنچ جاتے ہیں

    اسی طرح آج تک پولیس اور رینجرز نے نہ توکسی بڑے ڈاکو کو نہ گرفتار کیا ہے اور نہ ہی کسی کومقابلے میں ماراہے، پولیس اور رینجرز بجٹ خرچ کرنے کے لیے فوٹوسیشن اور غریبوں کو تنگ کرنے تک محدود ہوچکی ہے،پولیس اور رینجرز کی کارکردگی صرف اتنا ہے وہ نہ صرف ڈاکوؤں کے ساتھ ان کااٹھنا بیٹھنا ہے بلکہ ان کی گاڑیوں میں کچے کے علاقوں میں ان کے ساتھ اکٹھے سفر کرنا بھی معمول بن چکا ہے،

    اس وقت پولیس اپریشن کے نام پر کچے اور پکے کے علاقوں ان رہائشیوں سے مقابلے کافوٹوسیشن کرتی ہے جو معمولی جرائم میں ملوث ہیں یا وہ پولیس کوباقاعدہ حصہ نہیں دیتے ،اپریشن کے نام پر گھروں کو مسماراور سامان کی لوٹ مار بعد ان کچے گھروں اور جھونپڑیوں کو آگ لگادی جاتی ہے

    دوسری طرف این اے192سے منتخب ہونے والے ایم این اے میر شبیر علی خان بجارانی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے برملا کہا کہ پولیس کچے کے ڈاکوٶں کو بھاری رقوم دے کر یعنی بھنگہ دے کر مغویوں کو آزاد کرواتے ہیں بھنگہ کہ رقم ورثاء لیکر یا خود دیکر مغوویوں کو آزاد کرواتی ہے،پولیس ڈاکوؤں سے رقم خود طے کرتی ہیں اور پولیس کی اہلکار مغویوں کو لینے اور رقم پہچانے کچے مین ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر جاتے ہیں اور مغویوں کی ڈاکوؤں سے آزادی کے بعد یہ پولیس والے فوٹو سیشن کر کے مقابلہ دکھاتے ہیں پولیس نے ابھی تک کوئی مغوی بغیر تاوان دیئے آزاد نہیں کروایا ہے اور مغویوں کو بغیر بھاری رقم دیئے آزاد کروانا پولیس کے بس میں نہیں ہے یہ پولیس والے ڈاکوؤں کو اسلحہ بھی خود ہی پہنچاتے ہیں

    شہریوں نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور رینجرزکی بجائے ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے کچے میں فوج بھیجی جائے اور پولیس کو فوج کی معاونت کیلئے بھی نہ بھیجاجائے کیونکہ ان کے کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ دیرینہ روابط ہیں ،اس لئے اب تک ان کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ہونے والاکوئی بھی اپریشن کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکا۔

    تنگوانی کے قریب ڈیرہ سرکی پولیس کی حدود سوئی گیس کے دو چوکیدار منیر اور حمزعلی گجرانی کی بازیابی کے لیے لوحقین کا ٹھل کندھ کوٹ ہائی وی سوکڑ اسٹاپ پر بلاک ہوا ہے جبکہ مغویوں کے ورثاء صدیق ،سبحان گجرانی اور دیگر سینکڑوں لوگوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا ہواہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی دونوں اطراف لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ، مظاہرین کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہاں ڈاکو راج ہے، کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ، ہمارے نوجوانوں کو جلد بازیاب کرایا جائے.

  • تنگوانی:غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی میں ٹیکسی کار ڈرائیور قتل

    تنگوانی:غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی میں ٹیکسی کار ڈرائیور قتل

    تنگوانی باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ )غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی میں ٹیکسی کار ڈرائیور قتل، قتل ساوند اور سندرانی قبیلہ میں جھگڑے کی وجہ بتایا جارہاہے
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب غوث پور شہر کی مصروف ترین گلی قمر پیٹرول پمپ کے سامنے نامعلوم ہتھیار بندوں نے فائرنگ کرکے ٹیکسی کار ڈائیور نوجوان مظہر علی سندرانی کو قتل کردیا ہے

    بتایا جارہا کے یہ قتل ساوند اور سندرانی قبیلہ میں جھگڑے کی وجہ بتایا جارہاہے،

    مزید معلومات کے مطابق اس نوجوان کا قبائلی تکرار سے کوئی تعلق نہیں تھا یہ نوجوان ٹیکسی کار چلا کر اپنے گھر کا چولہا چلاتا تھا مگر ظالموں نے اس کی زندگی دیا ہی بجھا دیا ہے

  • تنگوانی:نواب شاہ کے رہائشی بھائی,بہن کندھ کوٹ ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئے

    تنگوانی:نواب شاہ کے رہائشی بھائی,بہن کندھ کوٹ ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئے

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)نواب شاہ کے شہر دوڑ کے رہائشی بھائی، بہن فون پر بہک کر کندھ کوٹ ڈاکوؤں کے نرغے میں پنہچ گئے ڈاکوؤں کی جانب سے 50 لاکھ تاوان طلب،
    تفصیل کے مطابق نوابشاہ دوڑ کے نواحی گاؤں جیلانی کے رہائشی رضیہ خاتون آرائیں اور غلام مصطفی آرائیں کو چند روز قبل کچے کے ڈاکوؤں نے مبینہ طور پرنوکری کے جھانسے میں بلا کر اغوا کر لیا اور 50لاکھ تاوان کی طلب کرلیا

    رضیہ بی بی کے شوہر غلام عباس کا کہنا ہے کہ کندھ کوٹ تک مغویوں کا ہمارے ساتھ رابطہ تھا آج اغواء کاروں نے ہم سے 50 لاکھ کا تاوان طلب کیا ہے،
    رضیہ بی بی کے شوہر غلام عباس کمبو ہ نے آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ سندھ سے اپیل کی ہے کہ میری بیوی اور سالے کو جلد بازیاب کروایا جائے

  • تنگوانی :شہیدپولیس اہلکارکی نمازجنازہ ادا،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    تنگوانی :شہیدپولیس اہلکارکی نمازجنازہ ادا،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)شہیدپولیس اہلکارکی نمازجنازہ ادا،سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک

    شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پولیس جوان محمد اسماعیل ڈھانی کی نماز جنازہ ان کے نواحی گاؤں مہندرو ڈھانی میں پورے سرکاری اعزاز سے اداکردی گئی۔سندہ پولیس کے بہادر سپوت کو کشمور پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔

    نماز جنازہ میں DIGP لاڑکانہ،ایس ایس پی کشمور، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے افسران، میڈیا نمائندگان، مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں، سول سوسائٹی عام شہریوں، شہید کے اہلخانہ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران، جوانان اور رینجرز کے افسران و جوانان نے شرکت کی۔

    ڈی آئی جی لاڑکانہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ملوث ملزمان کا قلعہ قمہ کردیا جائیگا۔

    نماز جنازہ کے بعد ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سندھ پولیس کے تمام افسر و جوان سماج دشمن عناصروں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں،ہمیں اپنے شہداء پر ناز ہے،قیام امن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

    ایس ایس پی کشمور سمیت تمام افسران و شرکاء نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

    واضع رہے کے شہید پولیس جوان محمد اسماعیل ڈھانی نے گذشتہ رات پولیس اسٹیشن جمال کی حدود میں مردانہ وار مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

  • تنگوانی:پولیس موبائل پرنامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا حملہ ،پولیس اہلکارشہید

    تنگوانی:پولیس موبائل پرنامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا حملہ ،پولیس اہلکارشہید

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ)پولیس موبائل پرنامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا حملہ ،پولیس اہلکارشہید،عوام کی طرف سے پاک فوج کے ذریعے بےرحم آپریشن کامطالبہ

    تفصیل کے مطابق رات دیر سےتنگوانی کے قریب تنگوانی غوث پور لنک لنک روڈ گاؤں لشکر خان کے نزدیک لاڑو پولیس گشت پرمامورموبائل پر نامعلوم ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا ،اس حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

    شہید پولیس اہلکار کی شناخت محمد اسماعیل ڈاہانی کے نام سے ہوئی ہے،شہید اہلکار لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر ڈاکو فرار ہو گئے

    شہید اہلکار کی میت کو جب سول ہسپتال تنگوانی میں پوسٹ مارٹم کے لیےلایا گیا وہاں پر ہر آدمی کی انکھ اشکبار ہوگئی ،دوسری طرف شہید اہلکار کے گھر میں ماتم جیسا ماحول چھایا گیا

    بتایاگیا ہے کہ شہید اہلکار SHO تھانہ جمال کابھتیجا ہے،اس سے قبل بھی شہید اہلکار کا بھائی پولیس ملازم پہلے شہید ہو چکا تھا اس طرح ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں دوسرا بھائی پولیس اہلکار شہید ہو ا ہے

    عوامی وسماجی حلقوں نے صدرپاکستان آصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف اور پاک فوج کے سپہ سالار سیدعاصم نے سے ان ڈاکوؤں کیخلاف پاک فوج کے ذریعے بے رحم اپریشن کرنے کامطالبہ کیا ہے

  • کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کیخلا ف پولیس کاآپریشن جاری، 40 سے زائد مشکوک افراد گرفتار

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کیخلا ف پولیس کاآپریشن جاری، 40 سے زائد مشکوک افراد گرفتار

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈاکوؤں کیخلا ف پولیس کاآپریشن جاری، 40 سے زائد مشکوک افراد گرفتار

    کندھ کوٹ میں کرم پور جمال کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا پانچویں روز آپریشن جاری ہے۔پولیس کی مزید پیش قدمی سرچ آپریشن جاری ہے

    پولیس نے 40 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، حراست میں لئے گئے افراد میں شہیداستاد اللہ رکھیو کے قاتل اور ڈاکوئوں کے سہولت کار شامل ہیں ۔

    پولیس نے ڈاکوئوں کے 60 سے زائد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے، پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ میں فائرنگ کا تبادلہ جاری مزید نفری طلب کرلی گئی ہے،آپریشن شہید استاداللہ رکھیو نندوانی کے قاتلوں کی گرفتاری ڈاکوئوں کے خاتمے کے لئے کیا جا رہا ہے

    پولیس نے ڈاکوئوں کے گھروں سے ایک عدد ٹریکٹرز ، ایک کار، چار موٹرسائیکلیں اور جدید اسلحہ برآمد کیا ہے، پولیس آپریشن شروع ہونے کے بعد ڈکیتی کے وارداتوں میں کمی آگئی ہے۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ ڈاکوئوں کا صفایا کر کے ضلع بھر میں امن بحال کرائیں گے۔

  • تنگوانی:ڈاکوؤں کی ایک اور ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش، ناکامی پر زخمی کردیا

    تنگوانی:ڈاکوؤں کی ایک اور ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش، ناکامی پر زخمی کردیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصوربلوچ)کندھ کوٹ میں بے خوف ڈاکوؤں نے ایک اور ٹیچر کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اوگاہی لاڑو کے مقام پر اسکول ٹیچر کو اس وقت اغوا کرنے کی کوشش کی جب وہ اپنے والد کے ساتھ اسکول پڑھانے جارہے تھے۔

    مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ہائی اسکول حامد بھلکانی کے ٹیچر عبدالرحیم باجکانی اور ان کے والد ریٹائرڈ ٹیچر علی گوہر باجکانی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔زخمیوں کو مقامی لوگوں نے سول اسپتال پہنچایا۔

    زخمی ٹیچر کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے اساتذہ کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا ہے، ان حالات میں کیسے اسکول جاکر بچوں کو پڑھایا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کچے کے اسکولوں میں پڑھانے والے ٹیچرز کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

    خیال رہے کہ کندھ کوٹ میں ہی چند روز قبل پرائمری ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کو قتل بھی کیا گیا تھا۔

    استاد کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔

    ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق آپریشن کے دوران قتل کے ملزم صدام نندوانی کے گینگ کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ پرائمری ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قاتلوں کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہےگا۔

  • کندھ کوٹ: شہید ٹیچرکے قاتلوں کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی کیلئے  کچے میں رینجرز  اور  پولیس اپریشن

    کندھ کوٹ: شہید ٹیچرکے قاتلوں کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں رینجرز اور پولیس اپریشن

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) شہید ٹیچرکے قاتلوں کی گرفتاری، مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا،ایس ایس پی بشیر احمد بروہی

    آپریشن کی سربراہی ایس ایس پی بشیر بروہی رینجرز کے ونگ کمانڈر کر رہے ہیں ،سکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق کرم پور کچے میں رینجرز اور پولیس کے اہلکار آپریشن کر رہے ہیں۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور جمال کے علاقے سے پولیس نے 15 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کےکئی ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی ہے۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے کہا کہ شہید استاد کے قاتلوں کے گرفتاری مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا،ایس ایس پیے مطابق پرائمری اسکول کے استاد اللہ رکھیو نندوانی کےقتل میں ڈاکو صدام نندوانی کا گینگ ملوث ہے۔ استاد کےقتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہےگا۔

    خیال رہے کہ اللہ رکھیو نندوانی کو 5 روز قبل سکول سے واپسی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔اللہ رکھیو نندوانی کچےکے ڈاکوؤں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانےکے لیے سکول پہنچتے تھے۔شہید استاد اللہ رکھیو نندوانی کے قاتل گرفتار نہ ہونے سے ورثاء میں مایوسی پائی جاتی ہے

    اللہ رکھیو نندوانی گوٹھ نصراللہ بجارانی میں واقع پرائمری اسکول میں موٹر سائیکل پر اپنی بندوق لےکر جاتے تھے۔چند روز پہلے اللہ رکھیو نندوانی کے بندوق لے کر اسکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

    دوسری طرف کچے میں ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے کہیں پر کوکاری گینگ تو کہیں پر سبزوئی گینگ نے تہلکہ مچایا ہوا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے جاگیرانی ، بنگوار ، تیغانی اور شر گینگ سمیت 30 سے زائد ڈاکوؤں کے گینگز نے علاقے کے لوگوں کا جینا اجیرن کردیا ہے،

    پولیس آپریشن میں جدید سہولیات کے باوجود کچے میں پولیس نے کوئی خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار نہیں کیا ہے،پولیس اور رینجرز کے مشترکہ اپریشن میں ناکامی کے بعد ڈاکوؤں نے اپنی سلطنت قائم کرلی ہے اور ڈکیتی کی وارداتیں کو عروج پر پہنچادیا ہے

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر ہو یا قومی شاہراہ ڈاکو لوٹ مار اور لوگوں کو اغوا کر کے باآسانی کچے کی طرف فرار ہو جاتے ہیں .

    تنگوانی سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار منصور بلوچ کی رپورٹ کے مطابق کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تھانہ تنگوانی، جمال اور شبیر آباد کی حدود میں ریڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکا جبکہ اپریشن میں کئی ڈاکوؤں کے ٹھکانے مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے

  • تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تنگوانی:تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)تھانہ جمال کی حدود میں دیہاتیوں سے فائرنگ کا تبادلہ چور ہلاک

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب تھانہ جمال کی حدودمیں چور کی لاش برآمد ہوئی ہے ، گاؤں سہراب بجارانی مین چور چوری کے ارادی سے قمر چولیانی کے گھر میں داخل ہوئے تو گاؤں والوں کو پتاچلا کہ چور داخل ہوئے ہیں تو دونوں کی طرف سے شدید فائرنگ ہوئی اور جس کے نتیجے میں ایک چور محمد شریف بنگلانی کی لاش بر آمد ہوئی ہے

    اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اورکرم پور ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش وارثوں کے حوالے کر دی گئی

    تھانہ جمال پولیس مزید اس کی تحقیقات کر رہی ہے، اس واقعہ کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محمد شریف بنگلانی کو قمر چولیانی نے کاروکاری کے تنازعہ پر قتل کیاگیا ہے

  • تنگوانی:نیو حرا پبلک سکول کے اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کرڈاکوؤں کے ہاتھوں  ٹیچر کی شہادت پر احتجاج

    تنگوانی:نیو حرا پبلک سکول کے اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کرڈاکوؤں کے ہاتھوں ٹیچر کی شہادت پر احتجاج

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )نیو حرا پبلک سکول کے اساتذہ نے بازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرڈاکوؤں کے ہاتھوں ٹیچر کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کیا

    تفصیل کے مطابق نیو حرا پبلک سکول تنگوانی کے اساتذہ محمد صالح کھوسہ ،محمد یونس گجرانی، عبداللطیف، ملک آصف علی ڈاہانی، آصف ملک، فدا حسین باجکانی اور دوسرے اساتذہ نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی بائیکاٹ کیا اور احتجاجی بھی کیا

    احتجاج کے دوران اساتذہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید استاد اللہ رکھیو کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور قاتلوں کو کڑی سےکڑی سزا دی جائے.