Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی:جماعت اسلامی کےصوبائی رہنما مولانا عبدالحفیظ بجارانی روڈ حادثہ میں جاں بحق

    تنگوانی:جماعت اسلامی کےصوبائی رہنما مولانا عبدالحفیظ بجارانی روڈ حادثہ میں جاں بحق

    تنگوانی باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ )جماعت اسلامی کےصوبائی رہنما مولانا عبدالحفیظ بجارانی روڈ حادثہ میں جاں بحق

    خبر کے مطابق کرم پور میں پارکوکے قریب انڈس ہائی وے پر دو گاڑیوں کی آمنے سامنے خوفناک ٹکر کے نتیجے میں جماعت اسلامی کےصوبائی رہنما ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوبہ سندھ مولانا عبدالحفیظ بجارانی فوت ہو گیا ہے اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں

    زخمیوں کو فوری طور پرعلاج کے لئےسکھر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    کرم پور کے رہائشی مولانا عبدالحفیظ بجارانی کے گھر اور علاقے میں ایک عالم کی اچانک روڈ حادثہ میں وفات پر سوگ کاسماں ہے اور ہرآنکھ اشکبار ہے .

  • صحافی،اساتذہ،ڈاکٹرز،پروفیسر اور طلباء کا قتل عام جاری،ڈکیت مجرم آزاد،ایسا کب تک؟

    صحافی،اساتذہ،ڈاکٹرز،پروفیسر اور طلباء کا قتل عام جاری،ڈکیت مجرم آزاد،ایسا کب تک؟

    صحافی،اساتذہ،ڈاکٹرز،پروفیسر اور طلباء کا قتل عام جاری،ڈکیت مجرم آزاد،ایساکب تکِ؟
    تحریر: منصوربلوچ

    تنگوانی کے قریب کرمپور مین ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے استاد کی ماں کی آہیں آسمان کو جنجھوڑ رہی ہیں، یہ ایک استاد کا قتل نہیں بلکہ پورے معاشرے کےشعور کا قتل ہے

    چند ڈاکو ریاست اور سندھ رینجرزسیمت سندھ پولیس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے اوردوسری طر ف جن کے ساتھ یہ ظلم ہو رہا ہے وہ ریاست اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے مایوس ہوکر خود ہتھیار اٹھانےپر مجبور ہو رہے ہیں

    کہیں یہ مجبوری بغاوت میں نہ بدل جاۓ کیونکہ عوام کو کہیں انصاف نہیں مل رہا، آخر کیا وجہ ہے کہ چند ڈاکو مزید طاقتور ہو رہے ہیں اور ان کے مقابلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کمزور اور ناکام ہوچکے ہیں

    پورے پاکستان میں ڈسٹرکٹ کشمور، گھوٹکی ،شکارپور اخبارات ،نیوزچینل کی شہ سرخیوں میں ہونے اور سوشل میڈیا پر حالات کی سنگینی تواترسے زیربحث ہے اور ڈاکوؤں کے مظالم دکھائے جارہے ہیں ،اس سب کے باوجود پاک آرمی کو ڈاکوؤں کے خلاف اپریشن کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔

    ایس ایس پی عرفان سموں نے کہا تھاکہ آرمی کے مدد کے سوا کچے میں ڈاکوؤں سے پولیس کبھی نہیں جیت سکتی ہے

    ایس ایس پی عرفان سموں کی سچ بات کہنے پر چھٹی والے دن اسکا تبادلہ کردیا گیا،اب عوام کی طرف یہ مطالبہ زورپکڑ رہا ہے کہ ایس ایس پی تبدیل کرنے سے امن و امان بحال نہیں ہوسکتا

    اب عوام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہےپاک فوج کے سربراہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے نوٹس لیکر جس طرح کے پی کے میں ضرب عضب اپریشن کیا اسی طرح سندھ میں بھی پاک فوج کے دستے بھیج کر ڈاکوؤں کے خلاف اپریشن کیا جائے اور ہمیشہ کیلئے ڈاکوؤں صفایا کیا جائے،

  • تنگوانی:ضلع کشمور میں ڈاکوکا  راج برقرار,سکول ٹیچر قتل

    تنگوانی:ضلع کشمور میں ڈاکوکا راج برقرار,سکول ٹیچر قتل

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)ضلع کشمور میں ڈاکوکا راج برقرار، تنگوانی کے قریب سکول جاتے ہوئے ٹیچر سے ڈکیتی کی کوشش کی گئی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سرکاریسکول کے ٹیچر اللہ رکھیو کوشدید زخمی کردیا تھا

    زخمی ٹیچر زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعدکرمپور ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا،

    سکول ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی اپنی ڈیوٹی کر کےسکول سے گھر واپس جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں نے مزاحمت کی، جس پرڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کیا جسے کرم پور ہسپتال لیجایا گیا مگر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

    یاد رہے کہ تین روز قبل مقتول ٹیچر نے ڈاکو راج سے تنگ ہو کر ہتھیار اٹھا کر اسکول جانے کی ویڈیو وائرل کی تھی ،جس میں انہوں نے کہا تھاکہ
    بدامنی سے تنگ ہو کر بیٹے کے ساتھ ہتھیار اٹھا کر سکول جا رہا ہوں

    آئے روز اغوا برائے تاوان ،قتل، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میںاضافہ ہو رہا ہے،بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکارہیں، خوف کے مارے اساتذہ، طلباء اور شہریون کا ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی سے فوری طور پر نوٹس لیکر قتل ہونے والے ٹیچر کی قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

    دوسری جانب ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سےاساتذہ نے کل سکول نہ جانے اور بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

  • تنگوانی: دو پولیس مقابلے،3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی: دو پولیس مقابلے،3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ) کشمور کے تھانہ تنگوانی کی حدود میں دو پولیس مقابلے،3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تھانہ تنگوانی کی حدود بگٹی ہوٹل کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور کچھ ڈاکو فرار ہوگئے

    زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت ظفراللہ ولد مراد علی جعفری اور رحمت اللہ ولد غلام نبی نندوانی کے نام سے ہوئی ہے.گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد بھی برآمد ہوئے ہیں ،ملزمان کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا.

    اسی طرح ایک اورکارروائی میں تھانہ تنگوانی کی حدود بگٹی ہوٹل کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ دوران پولیس سرچنگ ایک اور ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی تعداد تین ہوگئی۔

    زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسن عرف نور حسن نندوانی ولد وزیر نندوانی کے نام سے ہوئی ہے.گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد، ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا.

    ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں , ڈکیتی،اغوا کاری میں ملوث ہیں. مزید تفتیش جاری ہے ،ملزمان کا کریمنل ریکارڈ پورے ضلع سے چیک کیا جا رہا ہے۔

    مزید تفتیش جاری ہے ،ملزم کا کریمنل ریکارڈ پورے ضلع سے چیک کیا جا رہا ہے۔

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے .

  • تنگوانی: مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    تنگوانی: مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    تنگوانی، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر اسد اللہ مٹھانی) مہنگائی اور بدامنی عروج پر پہنچ گئی،شہری پریشان

    رمضان کے قریب آتے ہی گراں فروشوں کی من مانی شروع ہوگئی، سحر و افطار میں استعمال کی جانے والی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
    سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں،نہ ریٹ لسٹیں آویزاں ہیں اور نہ ہی انتظامیہ کہیں دکھائی دیتی ہے

    ضلع کشمور اور کندھ کوٹ شہر میں چکن 600 روپے فی کلو گرام فروخت ہورہاہے لیکن ادھر تنگوانی شہر میں اسی مرغی کا گوشت 660روپ فی کلو گرام فروخت کیاجارہاہے۔

    ایک طرف بدامنی کے عالم میں غریب لوگ روزگار کے لیے شہر نہیں جا سکتے، شہرمیں بدامنی انتہاکوپہنچی ہوئی ہےدوسری طرف ڈاکوؤں سے بچ جانے والے شہری گراں فروشوں سے لٹنے لگے ہیں

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے لہٰذا انہیں منافع خوروں سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اس ماہ مقدس میں سکون کا سانس لے سکیں ۔

  • تنگوانی:ماہ مقدس کی آمد سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچیں،عوام پریشان

    تنگوانی:ماہ مقدس کی آمد سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچیں،عوام پریشان

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)ماہ مقدس کی آمد سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچیں،عوام پریشان

    تفصیل کے مطابق ماہ رمضان کی آمد سے قبل روزمرہ کی اشیاء اور سبزیوں کے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے تنگوانی کے عوام کے ہوش اڑادئے ,روزہ مرہ کیاشیائے خوردونوش میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ روز بروز سبزیاں بھی مزدور طبقے کی دسترس میں نہیں رہیں, گذشتہ ہفتے ٹماٹر100 روپے کلوتھا جبکہ آج اسی ٹماٹرکانرخ 250روپیہ کلو ہوگیا،

    اسی طرح 30روپے فی کلو بکنے والا آلو 80 روپے کلو ہوگیا،بینگن 30 سے 70 روپے کلو،سبزمرچ 100سے 330 روپے کلو، شلغم60سے130روپے،پالک30 سے 80 روپے،گوبھی70سے130روپے فی کلوفروخت ہونے لگی،

    اس طرح عوام مہنگائی کی چکی میں پسی جا رہی ہے لیکن عوام کی مشکلات کا کسی کو ادراک نہیں ہے نہ ہی حکومت اس طرف توجہ دے رہی ہے ،عوام ایوان اقتدارمیں بیٹھے حکمرانوں سے نوٹس لینے کامطالبہ

  • تنگوانی:ڈاکوؤں کی مسافرگاڑیوں پر فائرنگ،لوٹ مار،ڈرائیور زخمی اور اغواء،شہریوں کااحتجاج،روڈ بلاک

    تنگوانی:ڈاکوؤں کی مسافرگاڑیوں پر فائرنگ،لوٹ مار،ڈرائیور زخمی اور اغواء،شہریوں کااحتجاج،روڈ بلاک

    تنگوانیباغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)ڈاکوؤں کی مسافرگاڑیوں پر فائرنگ،لوٹ مار،ڈرائیورکے زخمی اور اغواء،شہریوں کااحتجاج،روڈ بلاک

    تنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکووں نے انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑیوں پ پر گولیاں برسانے اور ایک مزدا ڈرائیور کو زخمی ایک کو اغوا کرنے کے واقعہ کے خلاف ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئےروڈ بلاک کردیا

    روڈ بلاک ہونےسے مسافروں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے،مسافر گاڑیوں کی روڈ کے دونوں اطراف لمبی قطاری لگی ہوئی ہیں

    یاد رہے کہ گذشتہ رات کتنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نےکندھ کوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھاوا بول دیا،مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ، مسافروں سے لوٹ مار ،فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی دو اغوا ء کرلئے گئے

    ضلع بھر میں ڈاکووں کے ڈر سے خوف کا سماں ہے، ڈر کے مارے شہری گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، 7 بجے سے پہلے نہ ہی روڈ محفوظ ہے اورنہ ہی شہری محفوظ ہیں
    یہ بھی پڑھیں
    تنگوانی:ٹھل انڈس ہائی وے پرڈاکوؤں کادھاوا،مسافروں سے لوٹ مار،فائرنگ ایک ڈرائیور زخمی 2 اغواء

    ضلع بھر کی پولیس ناکام ہو چکی ہے کچے کے ڈاکووں دیدہ دلیری سے شہریوں کو اغوا کرنے اور ان پر گولیاں برسانے لگے ہیں،پولیس صرف دکھاوے اور فوٹو شوٹ کی کارروائیوں میں مصروف ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ عملاََ پولیس ایسے دکھائی دے رہی جیسے یہ ڈاکوؤں کی سہولت کارہو

  • تنگوانی:ٹھل انڈس ہائی وے پرڈاکوؤں کادھاوا،مسافروں سے لوٹ مار،فائرنگ ایک ڈرائیور زخمی 2  اغواء

    تنگوانی:ٹھل انڈس ہائی وے پرڈاکوؤں کادھاوا،مسافروں سے لوٹ مار،فائرنگ ایک ڈرائیور زخمی 2 اغواء

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نےکندھ کوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھاوا بول دیا،مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ، مسافروں سے لوٹ مار ،فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی دو اغوا ء کرلئے گئے

    تفصیل کےمطابق تنگوانی کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نےکندھ کوٹ ٹھل انڈس ہاؑئی وے پر دھاوا بول دیا،مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ، مسافروں سے لوٹ مار ،فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی دو اغوا ء کرلئے گئے،

    اس وقت پوراضلع کشمور میں پھر سے ڈاکوؤں کا راج قائم ہوچکاہے ،اس طرح گذشتہ رات تقریباََ 12 بجے کچے کے ڈاکوؤں نے ٹھل انڈس ہائی وے پر دھاوا بول دیا اورمسافر گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی اندھا دھندفائرنگ کی گئی

    فائرنگ کے نتیجہ میں ایک مزدا ڈرائیور نوجوان عبدالقادر گولو زخمی ہوگیا جبکہ دو مسافر ڈرائیور در محمد گولو کو ڈاکو اغوا کرکے لے گئے ہیں، زخمی نوجوان کو سول سپتال کندھ کوٹ منتقل کیا گیا ہے

    ضلع بھر میں ڈاکووں کے ڈر سے خوف کا سماں ہے، ڈر کے مارے شہری گھروں تک محدود ہوگئے ہیں، 7 بجے سے پہلے نہ ہی روڈ محفوظ ہے اورنہ ہی شہری محفوظ ہیں

    ضلع بھر کی پولیس ناکام ہو چکی ہے کچے کے ڈاکووں دیدہ دلیری سے شہریوں کو اغوا کرنے اور ان پر گولیاں برسانے لگے ہیں،پولیس صرف دکھاوے اور فوٹو شوٹ کی کارروائیوں میں مصروف ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ عملاََ پولیس ایسے دکھائی دے رہی جیسے یہ ڈاکوؤں کی سہولت کارہو

    شہریوں وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

    کندھ کوٹ: مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس اور رینجرز کا خادو بھیو گینگ اور سبزوئی گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے،

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کا کہنا ہے کہ آپریشن تھانہ درانی مہر کے حدود کچے کے علاقے میں کیا جا رہا ہے، رینجرز پولیس نے کچے کے تمام تر راستے سیل دیئے

    آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری، آپریشن میں دونوں اطراف فائرنگ سے کچے کا علاقہ میدان جنگ بن گیا لوگ گھروں تک محدود ہوگئے

    پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں 4 اشتہاریوں سمیت 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،جن سے تفتیش جاری

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی کے مطابق آپریشن میں 600 رینجرز اور پولیس کے جوان بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید مشنری حصہ لے رہی ہے، اپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا،

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے کہا ہے کہ اپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اورمغویوں کی بازیابی تک جاری رہے گا،

  • تنگوانی:نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی:نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر اسداللہ مٹھانی)نواحی گاؤں رسول آباد میں دو گروپوں میں تصادم

    تنگوانی کے نواحی گائوں رسول آباد میں ملک برادری کے دو فریقین میں لڑائی کے نتیجے میں عاشق ملک شدید زخمی ہوگیا۔ دو فریقین بالاچ ملک اور ساجن ملک کے درمیان جھگڑے کے باعث لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال سے گاؤں میدان جنگ بن گیا،

    متاثرہ شخص کو تنگوانی سول ہسپتال لے جایا گیا ہے،مضروب کی ہسپتال میں تشویشناک حالت ہے، پولیس تاحال جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی سکی۔