Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی:اغوا شدہ دو نوجوان گھر پہنچ گئے

    تنگوانی:اغوا شدہ دو نوجوان گھر پہنچ گئے

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )تنگوانی کےقریب کوسہ بردری کے 2 نوجوان ڈاکوؤں سے بازیاب ہوکر گاؤں پہنچ گئے

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب سلیم کھوسہ کے رہائشی 20 روز قبل اغوا ہونے والے 2 مغوی نوجوان شعبان کھوسہ اور صدرالدین کھوسہ ڈاکوؤں سے بازیاب ہوکر اپنے گاؤں پہنچ گئے ہیں

    اس پر کوئی بات کرنے کوتیار نہیں ہے کی ان مغویوں کی رہائی کس طرح ممکن ہوئی ہے

    یاد رہے کہ 20 روزقبل اغوا ہونے والے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی،جس میں دونوں مغوی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور اپنے رہائی کے لئے ایس ایس پی کشمور سے رحم کی اپیل کر رہے ہیں

  • تنگوانی:20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تنگوانی:20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)20 روزقبل اغوا ہونے 2 مغویوں کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں سلیم خان کے رہائشی مغوی شعبان کوسو ،صدرالدین کوسو کو 20 دن پہلے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا
    جن کی آج ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پروڈیو وائرل کردی ہے ،

    جس میں دونوں مغوی زنجیروں جکڑے ہوئے ہیں اور اپنے رہائی کے لئے ایس ایس پی کشمور سے رحم کی اپیل کر رہے ہیں

  • کندھ کوٹ :ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی کی کھلی کچہری،انتظامیہ کی کوتاہی پر برہمی کا اظہار

    کندھ کوٹ :ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی کی کھلی کچہری،انتظامیہ کی کوتاہی پر برہمی کا اظہار

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )صوبائی محتسب کے حکم پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ،کشمور کندھ کوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی سربراہی میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

    کھلی کچہری میں سرکاری ملازمین کی پنشن ، ریٹائرمنٹ اور دیگر مسائل پر فوری حل کرنے پر غور کیا گیا، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پہنچے اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلی کو پینشن ، ریٹائرمنٹ اور درستگی کی نشاندہی کروائی

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلی نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلی کے احکامات پر ہم آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھ کوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کیا جا سکے ۔

    انہوں نے کھلی کچہری میں انتظامیہ کی کوتاہی پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار کاشف ضیاء سومرو اور صوبائی محتسب اعلیٰ کے افسران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرسول ابڑو، اکاؤنٹنٹ مسرت علی، غلام مرتضیٰ سیٹھار سید واجد شاہ، عبدالواحد اور اور اکاونٹس افسران موجود تھے۔

  • تنگوانی میں ڈاکوؤں کے ڈیرے،راہ گیروں سے لوٹ مارجاری ، پولیس بے بس

    تنگوانی میں ڈاکوؤں کے ڈیرے،راہ گیروں سے لوٹ مارجاری ، پولیس بے بس

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی میں ڈاکوؤں کے ڈیرے،راہ گیروں سے لوٹ مارجاری ، پولیس بے بس

    تفصیل کے مطابق تنگوانی اور گردونواح میں مصلحہ ڈاکو روزانہ کہ بنیاد پر وارداتیں کرنے لگے ہیں، اس طرح گذشتہ روز تین وارداتیں ہوئیں ہیں جس میں پہلی واردات تنگوانی کے قریب مگسی اسٹاپ پر حملہ مسلح افراد نے ایک دکاندار عزیزاللہ مگسی کو گولیاں مارکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے

    دوسری واردات غوث پور لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے گسٹا کے رہنما اساتذہ میاں بخش ڈاہانی اور محمد قاسم جعفری سے لوٹ مار کی

    تیسری واردات تنگوانی کے قریب لشکرخان سٹاپ پرڈاکوؤں نے بگٹی قبیلے کی گاڑی کو گولیاں مارکر ٹائروں کو برسٹ کرکے لوٹ مارکی اور اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پرفرار ہوگئے جبکہ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں بے بس دکھائی دیتی ہے.

  • تنگوانی :بااثر وڈیرے کے مقابلے میں الیکشن لڑنا مہنگا پڑگیا،مخالف امیدوارکو نامعلوم ڈنڈا برداروں نے لہولہان کردیا

    تنگوانی :بااثر وڈیرے کے مقابلے میں الیکشن لڑنا مہنگا پڑگیا،مخالف امیدوارکو نامعلوم ڈنڈا برداروں نے لہولہان کردیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )بااثر وڈیرے کے مقابلے الیکشن لڑنا مہنگا پڑگیا،مخالف امیدوارکو نامعلوم ڈنڈا برداروں نے لہولہان کردیا

    تفصیل کے مطابق سماجی شخصیت اور 2024 الیکشن میں حصہ لینے امیدوار محمد حنیف بجارانی جو انتخابات میں شکست کھاگئے تھے پر نامعلوم ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ،جسے شدیدزخمی حالت میں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا

    ذرائع کا کہنا کہ محمد حنیف بجارانی جو ایک سماجی شخصیت ہے اور 2024 الیکشن میں ایک بااثر وڈیرے کے سامنے الیکشن لڑنا اور اس کیخلاف الیکشن مہم چلائی،جس کی سزا دینے کیلئے نامعلوم ڈنڈا برداروں کے ذریعے حملہ کرایا گیا.

  • کندھ کوٹ:سرکاری سکول میں اساتذہ نہ ہونے پر طلباء کا احتجاج ،اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ

    کندھ کوٹ:سرکاری سکول میں اساتذہ نہ ہونے پر طلباء کا احتجاج ،اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ)سرکاری سکول میں اساتذہ نہ ہونے پر طلباء کا احتجاج ،اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ
    غوث پور کے قریب کندھ کوٹ تحصیل کے گاؤں رئیس محمد حیات اوگاہی میں موجود پرائمری سکول میں کافی عرصہ سے استاد نہ ہونے پر معصوم بچوں کا احتجاج ،

    گاؤں کے مکینوں کا استاد مقرر نہ ہونے تک اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ سے جلد ٹیچر مقرر کرنے کا مطالبہ

    اس موقعہ پر بچوں نے کہا کہ ہم پڑھنا چاہتے ہیں اور پڑھ کر ہم اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں بچوں نے مزید کہا کہ کے اسکول میں ٹیچر مقرر کرکے ہمارے والدین کی پریشانی اور بے چینی کو ختم کیا جائے۔

  • تنگوانی:کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی:کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ)کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    تنگوانی تھانے کی حدود انڈس ہائی وے موٹیو مل کے قریب، ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے ۔ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور چھ ڈاکو فرار.

    پولیس ترجمان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت اشفاق احمد ولد غازی مزاری کے نام سے ہوئی ہے.گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد، ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال روانہ کیا گیا.

    ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے. 1.FIR No. 07/2024 u/s 324,353,402,440,6/7 ATA PPC of PS Tangwani2. FIR No. 8/2024 u/s 23(i) a 25 SAA of PS Tangwani
    ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

  • تنگوانی: پولیس کا کچے کے علاقے میں ریڈ آپریشن,دو مغوی بازیاب،ڈاکوؤں کے ٹکانے مسمار

    تنگوانی: پولیس کا کچے کے علاقے میں ریڈ آپریشن,دو مغوی بازیاب،ڈاکوؤں کے ٹکانے مسمار

    تنگوانی، باغی ٹی وی(نامہ نگار منصوربلوچ) پولیس کا کچے کے علاقے میں ریڈ آپریشن,دو مغوی بازیاب،ڈاکوؤں کے ٹکانے مسمار

    تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ تنگوانی کی حدود میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن ریڈ بھلکانی اور بھیو گینگ کے خلاف جاری ہے اور پولیس نے کچے کے تمام تر راستے بند کر دیئے.

    تنگوانی پولیس نے دو مغوی مورزادو گجرانی اور بجارانی کو اپریشن کے دوران بازیاب کرنے کا کہا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کو وارثوں نے پیسے دیکر بازیاب کروایا ہے

    دوسری جانب آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشینری سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے. آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا ہے

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید سرچنگ جاری ہے، ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کاکہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔

  • تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی(نامہ نگار منصوربلوچ)کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گؤں سلیم خان کوسہ کے رہائشی اکبر کوسہ اور شعبان کوسہ شہر سے دوائی لیکر اپنے گھر واپس جارہے تھے مانجھی پل کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پراغوا کرکے کچے کے اطراف لےگۓ

    جبکہ دوسری طرف پولیس نے ڈاکوؤں خلاف سرچ اپریشن کرکے بھیا اور بھلکانی گینگ کی ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی ہے

  • تنگوانی:چوروں کی بڑی واردات،شوروم سے 6 موٹرسائیکل لے اُڑے،شہریوں نے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا

    تنگوانی:چوروں کی بڑی واردات،شوروم سے 6 موٹرسائیکل لے اُڑے،شہریوں نے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )چوروں کی بڑی واردات،شوروم سے 6 موٹرسائیکل لے اُڑے،شہریوں نے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا

    تنگوانی شہر میں رات کو چوروں کی بڑی کارروائی، شوروم 6 موٹر سائیکل لے اڑے شہریوں نے شٹر بند ہڑتال کر کے مین روڈ پر دھرنا ، چوروں نے شوروم کے تالے توڑ کر 6 موٹر سائیکل لے اڑے جبکہ شوروم مین بازار اور تھانے کی قریب ہے ،

    اس واقعہ کیخلاف دکانداروں اور شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور شٹر بند ہڑتال کرتے ہوئے کندھ کوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھرنا دیکر احتجاج کیا

    دھرنے کہ دوران روڈ کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، 6 گھنٹے کے مسلسل دھرنے کو پولیس نے منت سماجت کرتے ہوئے ختم کروایا .