Baaghi TV

Category: کشمور

  • کندھ کوٹ:عام انتخابات،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،امن و امان ایس ایس پی کی سربراہی میں اہم اجلاس

    کندھ کوٹ:عام انتخابات،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ،امن و امان ایس ایس پی کی سربراہی میں اہم اجلاس

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) عام انتخابات 2024 کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایس پی آفیس کشمور میں اہم اجلاس

    ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کی صدارت میں ’’جنرل الیکشن 2024‘‘ کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے، امن و امان کو یقینی بنانے اور پولیس سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایس ایس پی آفیس میٹنگ ہال میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا.

    اجلاس میں دوران الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، محرر، سی ائی اے انچارج، ڈی آئی بی انچارج، تمام چوکی انچارج سمیت تمام فیلڈ افسران نے شرکت کی۔

    ایس ایس پی کشمور نے دوران میٹنگ تمام افسران کو جنرل الیکشن ڈیوٹی پر بریفننگ دی، الیکشن کا پر امن انعقاد سمیت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور دوران الیکشن حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے متعلق احکامات جاری کیے۔

    جس میں پولنگ اسٹیشنوں کے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنا، پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کے اندراج کے لیے آنے والے ووٹرز کا اصلی قومی شناختی کارڈ چیک کرنے اور تلاشی لینے کے بعد اندر جانے کی اجازت دینا شامل ہے۔ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.

    تمام ایس ایچ اوز و افسران تمام پولیس اسٹیشن کا وزٹ کرکے سیکورٹی کا جائزہ لیں، الیکشن عمل ختم ہونے کے بعد پولنگ مٹیریل کی بحفاظت ترسیل اور پولنگ عملے کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔ جو ہماری زمہ داری ہے.

    کوئیک رسپانس فورس کی پولیس موبائلوں ایمرجنسی ڈیوٹی کے لیے ضلع کے حساس پولنگ اسٹیشن کے ارد گرد موجود رہے گی جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کرنے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

    جبکہ تمام ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز اپنے جوانوں کے ساتھ اپنے علاقوں میں موجود ہونگے اس کے علاؤہ ضلع میں ریزرو پولیس ٹیمیں کوئیک رسپانس کے طور پر موجود رہیں گی۔

  • کندھ کوٹ: موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    کندھ کوٹ: موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان کی رپورٹ)موٹرسائیکل ڈکیتی کی کوشش،مزاحمت پر 2 نوجوان زخمی

    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے ملہیر کے مقام پر ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چہیننے کی کوشش،مزاحمت پر فائرنگ موٹرسائیکل سوار 2 افراد زخمی ،زخمیوں میں گلاب بنگوار اور شبیر بنگوار شامل ہیں

    ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہوگئے ،مقامی پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز اغوا برائے تاوان چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے جینامحال کردیا ہے،ضلع بھر میں بھڑتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں ،پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے پھر بھی پولیس جائے واردات پر عوام کی مدد کونہیں پہنچتی،

    زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی بشیر بروہی امن امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ رفعت مختار فوری اس واقعہ کا نوٹس لے لیں،زخمی ہونے والے نوجوانوں کامطالبہ

  • امریکہ اور مغربی دنیا انسانیت کی بات کرتی ہے ان کو شرم آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    امریکہ اور مغربی دنیا انسانیت کی بات کرتی ہے ان کو شرم آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)مولانا فضل الرحمان کی کندھ کوٹ آمد اوراپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ ء سے خطاب کیا ،مولانافضل الرحمن نے کہا کہ آج عوا م نے جس طرح جلسے میں شرکت کی ہے انشاء اللہ فتح جمیعت علماءاسلام کی ہوگی

    مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوبنے ہوئے 75سال ہوگئے ہیں کیا ہم کلمہ کا حق ادا کردیا ہے ،ہم نے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر اپنے وطن کی بات کی ہے.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وطن کو دو چیزیں چاہیئں ایک انسانی حقوق دوسری خوشحالی،کیا آج ہمارے ملک میں بدامنی نہیں ہے ؟کیا کندھ کوٹ میں لوگ اغوا نہیں کئے جاتے ،کیا یہاں لوگوں کا قتل عام نہیں ہورہاہے ،یہاں پر وڈیرے مسلط کردیئے گئے ہیں.

    انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی حساب کتاب نہیں ہے ایسے لوگوں کو مسلط کردیا گیا ہے،پانچ سالوں میں ملک کو کھوکھلا کردیا گیا ہے جس نے پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے.خدا لیے اس ملک پر رحم کرو اس کی معیشت پر رحم کرو،

    مولانا فضل الرحمان کامزید کہنا تھاکہ پاکستان کی دفاعی ریاست چین اور امریکہ سے کمزور ہوچکی ہے،افغانستان میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں
    امریکی اور مغربی دنیا انسانیت کی بات کرتی ہے ان کو شرم آنے چاہیے،آج جو فلسطین میں نسل کشی ہو رہے ہے اس میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے

    جلسہ گاہ بائی پاس گراؤنڈ بنائی گئی تھی،جلسہ گاہ میں سینکڑوں کرسیاں لگائی گئی تھیں،کارکنان میں بڑا جوش وخروش دیکھا گیا، سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے.

  • کندھ کوٹ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ

    کندھ کوٹ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان )ڈی آئی جی لاڑکانہ کا درانی مہر کے کچے کا دورہ
    پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن خادو بھیو گینگ کے خلاف جاری، دوران آپریشن ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو درانی مہر میں جاری آپریشن کا وزٹ کرایا اور بریفنگ دی۔

    تھانہ درانی مہر کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے، پولیس نے کچے کے تمام تر راستے بند کر دیئے ہیں، اپریشن کے دوران ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان و قفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،

    پولیس نے ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، دونوں جانب سے فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن چکا ہے، لوگ گھروں تک محدود ہوچکے ہیں ۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    اپریشن میں بکتر بند گاڑیاں،جدید مشینری سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق اپریشن کے دوران ڈاکوئوں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کی خوشخبری بہت جلد عوام کو ملے گی، آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔

  • تنگوانی:دو مغوی بازیاب ورثاء  خوشی سے نہال

    تنگوانی:دو مغوی بازیاب ورثاء خوشی سے نہال

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ تنگوانی)دو مغوی بازیاب ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑگئی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی شہر کے دو رہائشی مغوی منصور پٹھان اور غلام رسول بکھرانی بازیاب ہوکر اپنے گھروں میں پہنچ گئے ان دونوں مغویوں کو پانچ ماہ پہلےکندھ کوٹ شہر سے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا جو آج بازیاب ہوئے ہیں اور وہ اپنے گھر واپس آ گئے ہیں

    دوسری طرف کشمور پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمور پولیس کو مسلسل تنگوانی، جمال اور دیرا سرکی کچے میں آپریشن کے بعد بڑی کامیابی مل گئی ہے
    تقریباً دو ماہ قبل انڈس ہائی وے کندھکوٹ سے ہتھیاروں کے زور پے دو بندوں کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے بعد کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تنگوانی، جمال اور دیراسرکی کچے میں جاری تھا۔

    کامیاب آپریشن کے نتیجے میں دو 02 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے مغویوں میں غلام رسول بکھرانی اور منصور شاہ پٹھان شامل ہیں۔

    کشمور پولیس نے ناکابندی بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دی دونوں جانب سے فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ،گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،

    یاد رہے کے تمام مغویوں کی بازیابی کیلئے تھانہ تنگوانی، جمال، دیرا سرکی کی حدود میں آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔

    مغویوں کی بازیابی پر ورثاءنے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کا شکریہ ادا کیا اور کشمور پولیس کی شاندار کامیابی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • تنگوانی :انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے پولیس کامقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تنگوانی :انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں سے پولیس کامقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ تنگوانی)تنگوانی تھانے کی حدود انڈس ہائی وے کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار 3 فرار

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کشمور پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے کہ تنگوانی میں پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور تین ڈاکو فرار. ہوگئے ہیں جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت الٰہی بخش باجکانی کے نام سے ہوئی ہے.
    اور گرفتار ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا ہے ،ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیاے .

    ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کشمور پولیس کو سنگین نوعیت کے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے.گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.

    دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ تنگوانی پولیس نے الہی بخش باجکانی کو گرفتار کر کے خود بھگادیا اوراسے گولیاں مارکر ڈاکوؤں سے مقابلہ ظاہرکیا
    گرفتار ملزم الٰہی بخش باجکانی پر تنگوانی تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے

  • تنگوانی :ٹرک ڈرائیور نے 3 ڈاکو کچل ڈالے ،کئی ڈکیت زخمی

    تنگوانی :ٹرک ڈرائیور نے 3 ڈاکو کچل ڈالے ،کئی ڈکیت زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)ٹرک ڈرائیور نے 3 ڈاکو کچل ڈالے ،کئی ڈکیت زخمی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے مزدا کو روکنے کی کوشش کی تو ڈائیور نے ڈاکوؤں کے اوپر گاڑی چڑھا دی ،جسکی وجہ سے 3 ڈاکوؤں بلاک ہوئے ہیں اور کچھ زخمی بھی ہوئے ہیں ،جو بچ ڈاکو بچ گئے وہ اپنے ہلاک ہونے وا لےڈاکوؤں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھاکر لے گئے ہیں،

    ابھی تک مقامی پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی اور نہ ہی پولیس کی طرف سے کوئی وضاحتی بیان یا اس واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے

  • تنگوانی: مفتی مسعود الرحمان عثمانی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سنی رابطہ کونسل کی پریس کانفرنس

    تنگوانی: مفتی مسعود الرحمان عثمانی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سنی رابطہ کونسل کی پریس کانفرنس

    تنگوانی،باغی ٹی وی (اسداللہ مٹھیانی) مفتی مسعود الرحمان عثمانی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سنی رابطہ کونسل کی پریس کانفرنس

    تنگوانی میں سنی رابطہ کونسل کے رہنما اور (PRHP) کے ضلعی صدر مولانا شاہ مور بلوچ شہزادو گجرانی ،محمد قوی نوناری ،حافظ خالد حسین گجرانی ،سیف الرحمان بکرانی اور دیگر نے اسلام آباد میں سنی علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا مفتی مسعود الرحمان عثمانی جنہیں اسلام آباد میں شہیدکردیاگیاتھا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مرکزی حکم نامے کے تحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مفتی مسعود الرحمان عثمانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،

    انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت امن و امان بحال کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سندھ میں حالات تشویشناک حد تک بگڑ رہے ہیں، مسلسل آواز اٹھاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ضلع کشور کے مغویوں کی بازیابی اور عوام کے جان و مال کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قائدین کے احکامات پربھرپور احتجاج کریں گے۔