Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی: نوجوان کی خودکشی اور موبائل مارکیٹ میں چوری کی واردات

    تنگوانی: نوجوان کی خودکشی اور موبائل مارکیٹ میں چوری کی واردات

    تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگارمنصور بلوچ)نوجوان کی خودکشی اور موبائل مارکیٹ میں چوری کی واردات

    تنگوانی اور اس کے قریبی علاقوں میں دو الگ الگ واقعات نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ پہلے واقعے میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں کے باعث خودکشی کر لی جبکہ دوسرے واقعے میں چوروں نے شہر کی موبائل مارکیٹ میں تین دکانیں لوٹ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب جمال تھانے کی حدود میں واقع گاؤں اللہ ورایو نندوانی میں 16 سالہ نوجوان غلام یاسین ولد حاجی پریو نندوانی نے پسٹل سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان گھریلو پریشانیوں سے تنگ تھا، جس کے باعث اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کے بعد اس کے گھر میں ماتم کا سماں ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    دوسری جانب تنگوانی شہر کی مصروف موبائل مارکیٹ میں نامعلوم چوروں نے رات کے وقت تین دکانیں لوٹ لیں۔ چوروں نے دکاندار ظفر ملک، محمد بخش لاشاری اور ایک دیگر دکان کے تالے توڑ کر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چوری کیں اور فرار ہو گئے۔ شہریوں نے پولیس کی خاموشی پر سوالات اٹھائے ہیں تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • تنگوانی : نامعلوم شرپسندوں کی لگائی گئی آگ سے 8 گھر خاکستر،فائر بریگیڈ غائب

    تنگوانی : نامعلوم شرپسندوں کی لگائی گئی آگ سے 8 گھر خاکستر،فائر بریگیڈ غائب

    تنگوانی (باغی ٹی وی نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب جمال تھانے کی حدود میں واقع گاؤں سعید خان بجارانی میں نامعلوم مسلح شرپسندوں نے پٹرول چھڑک کر متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔

    اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے گھروں کو آگ لگانے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ آگ کے نتیجے میں 8 گھر مکمل طور پر جل گئے، جس میں گھروں میں رکھا ہوا قیمتی سامان، اناج، دو ٹریکٹر، ایک موٹر سائیکل، ایک رکشہ اور متعدد مویشی جل کر راکھ ہو گئے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں کو آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر دی گئی تاہم فائر بریگیڈ عملہ بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن تب تک سب کچھ جل چکا تھا۔

    جلنے والے گھروں میں کانڈیرو سولنگی، اصغر سولنگی، اکبر سولنگی، نیاز احمد، عمران اور عباس سولنگی سمیت دیگر افراد کے گھر شامل ہیں۔

    متاثرہ خاندانوں نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے ان کے گھروں کو جان بوجھ کر آگ لگائی ہے اور مقامی پولیس نے تاحال کوئی موثر کارروائی نہیں کی ہے۔ متاثرین نے سندھ حکومت سے فوری نوٹس لینے، مالی امداد فراہم کرنے اور انصاف دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

  • تنگوانی: سندھ بلوچستان بارڈر پر بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں خونی تصادم، 3 قتل، 2 زخمی

    تنگوانی: سندھ بلوچستان بارڈر پر بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں خونی تصادم، 3 قتل، 2 زخمی

    تنگوانی (باغی ٹی وی نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب سندھ بلوچستان کی سرحد پر واقع جانی بیڑی کے علاقے میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شدید تصادم ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، دونوں گروپوں کے درمیان آمنے سامنے ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد مر بگٹی، عزیز بگٹی اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق، تصادم کے بعد بھی دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جس کے باعث علاقے میں مزید خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • تنگوانی: سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

    تنگوانی: سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)سینیئر صحافی کے گھر سے 2 موٹر سائیکل چوری، پولیس اطلاع کے باوجود خاموش

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے سینیئر صحافی اور پریس کلب تنگوانی کے بانی منصور بلوچ اور ان کے بھائی سب انسپکٹر سندھ پولیس کراچی منشور احمد باجکانی کے گھر سے دو موٹر سائیکلیں (سی ڈی 2019 ماڈل) چوری ہوگئیں۔ واقعہ گاؤں معصوم شاہ میں پیش آیا جو تھانہ تنگوانی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رات کے وقت مسلح چوروں نے ہتھیاروں کے زور پر موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ الزام ہے کہ تنگوانی پولیس نے نہ تو بروقت کارروائی کی اور نہ ہی موقع پر پہنچی، جس سے صحافی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

    تنگوانی کے صحافیوں نے ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کیا ہے کہ منصور بلوچ کے گھر سے چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں فوری طور پر برآمد کی جائیں اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔

  • تنگوانی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، 10 سالہ کزن زخمی

    تنگوانی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، 10 سالہ کزن زخمی

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کے نواحی گاؤں الف خان بجارانی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی 10 سالہ کزن شدید زخمی ہو گئی۔ واقعہ ڈیرہ سر کی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے عبدالواحد چاچڑ کے گھر کو نشانہ بنایا اور جدید اسلحے سے فائرنگ کی، جس میں عبدالواحد کی بیٹی عزت خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی کمسن کزن ثمینہ بنت محبوب چاچڑ شدید زخمی ہوئی۔ زخمی بچی اور مقتولہ کی لاش کو فوری طور پر کندکوٹ سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضا طاری ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • تنگوانی  :گھرمیں رکھی پرالی کے ڈھیر کوآگ ، فائر بریگیڈ کا انکار، انسانیت شرمسار!

    تنگوانی  :گھرمیں رکھی پرالی کے ڈھیر کوآگ ، فائر بریگیڈ کا انکار، انسانیت شرمسار!

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں معصوم شاہ میں کندھ کوٹ کے مقامی صحافی فدا حسین باجکانی کے گھر میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ آگ کے شعلوں نے ان کے گھرمیں رکھی پرالی کے دو ڈھیروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو لاکھ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا۔

    آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، لیکن تنگوانی اور کندھ کوٹ دونوں فائر بریگیڈز نے موقع پر پہنچنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔ تنگوانی فائر بریگیڈ کے انچارج نے اپنی گاڑی کے خراب ہونے کا بہانہ بنایا جبکہ کندھ کوٹ فائر بریگیڈ کے انچارج نے سیاسی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایم پی اے عابد خان سندرانی اور تعلقہ چیئرمین راشد سندرانی کے حکم کے بغیر حرکت نہیں کر سکتے۔

    آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے پڑوسیوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پانی برتنوں میں بھرکر اپنی مددآپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ان کی بروقت کوششوں سے مزید نقصان سے بچا جا سکا، لیکن پرالی کے دو ڈحیر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے۔

    اس واقعے نے مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام میں فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی اور سیاسی مداخلت پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک صحافی کے گھر کی یہ حالت ہے تو عام آدمی کی حفاظت کا کیا عالم ہوگا۔

    عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فائر بریگیڈ کو جدید آلات سے لیس کیا جائے اور سیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے۔

  • تنگوانی: ایس ایچ او کی گاڑی پر ڈاکوؤں کا حملہ، دو گارڈ شدید زخمی

    تنگوانی: ایس ایچ او کی گاڑی پر ڈاکوؤں کا حملہ، دو گارڈ شدید زخمی

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ڈاکوؤں نے تھانہ تنگوانی کے ایس ایچ او کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو گارڈ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ تنگوانی کے ایس ایچ او شاہد حسن خشک رات گئے اپنے گارڈز کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے۔ جب وہ تنگوانی کے قریب زین شادی ہال روڈ پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او کے دو گارڈز، حکم علی سومرو اور عبدالخالق فل پوٹو، گولیاں لگنےسے شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر تنگوانی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں مزید علاج کے لیے سکھر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ایس ایچ او شاہد حسین خشک اس حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • تنگوانی : گاؤں سلیم خان کھوسو میں ڈاکوؤں کا وحشیانہ حملہ، علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا

    تنگوانی : گاؤں سلیم خان کھوسو میں ڈاکوؤں کا وحشیانہ حملہ، علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب واقع گاؤں سلیم خان کھوسومیں ڈاکوؤں نے خوفناک حملہ کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ تنگوانی کی حدود میں واقع اس گاؤں پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ ڈاکوؤں نے دکانوں، آٹا چکی اور سولر سسٹم کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

    علاقے کے مکینوں کے مطابق تنگوانی اور اس کے گردونواح میں ڈاکوؤں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور دیہاتوں پر حملے، اغوا اور سڑکوں پر ڈکیتیوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان واقعات نے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ضلع کشمور کی پولیس اور رینجرز ان واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہیں اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے منتخب نمائندوں اور اعلیٰ حکام کی عدم توجہی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    اس حملے کے بعد علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شام پانچ بجے کے بعد بازار اور سڑکیں ویران ہو جاتی ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خوف کے سائے میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔

    علاقے کے مکینوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • تنگوانی: شادی ہال پر ڈاکوؤں کا حملہ، چوکیدار اغوا

    تنگوانی: شادی ہال پر ڈاکوؤں کا حملہ، چوکیدار اغوا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ)شادی ہال پر ڈاکوؤں کا حملہ، چوکیدار اغوا

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب زین شادی ہال پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں دس سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر کے شدید فائرنگ کی۔ ڈاکو شادی ہال کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ واقعے کے بعد ڈاکو زین شادی ہال کے چوکیدار پنجاب سے تعلق رکھنے والے انصار علی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

    تنگوانی تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • کشمور: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم

    کشمور: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم

    کشمور (نامہ نگارمختیازراعوان) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کشمور نے رمضان المبارک کے پیش نظر 150 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کشمور نے چاولہ کمیونٹی ہال کندہ کوٹ میں 150 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کشمور کے امیر غلام مصطفیٰ میرانی نے کہا کہ آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی نے جب غریب لوگوں کی قوت خرید ختم کر دی ہے، ایسے وقت میں الخدمت کی جانب سے مستحق افراد کو مفت راشن دینا قابل تحسین قدم ہے۔

    الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کشمور کے صدر حافظ عمر فاروق چنہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ماہ صیام میں کسی غریب کا چولہا ٹھنڈا نہ ہو۔ اسی سلسلے میں رمضان المبارک میں الخدمت کی جانب سے ضلع کشمور میں دوسری مرتبہ مستحقین کو راشن فراہم کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی ان شاء اللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    اس موقع پر الخدمت کے ذمہ داران ایڈووکیٹ عبیداللہ بلوچ، الیاس نور چنہ، ایڈووکیٹ طالب حسین سبزوئی، شبیر احمد میرانی، ولی بیگ گولو سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکاروں نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔