Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی: مویشیوں کے کاروبار پر تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق

    تنگوانی: مویشیوں کے کاروبار پر تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصوربلوچ) مویشیوں کے کاروبار پر تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق

    تنگوانی کے قریب جمال تھانے کی حدود میں گاؤں عبدالصمد بجارانی میں مویشیوں کے کاروبار پر بهیو اور شیخ برادری کے درمیان تصادم، فائرنگ سے نوجوان اور گائے جاں بحق۔

    تفصیلات کے مطابق بهیو برادری کے مسلح افراد نے جدید اسلحے سے شیخ برادری کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شیخ برادری کا نوجوان گورو شیخ اور ایک گائے گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر دم توڑ گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی جمال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی.

  • تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل

    تنگوانی: بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص قتل

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) سندھ بلوچستان بارڈر کے علاقے 138 آر ڈی غریب آباد میں بگٹی قبیلے کے دو گروپوں، باخلانی اور ہیجوانی، میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوگیا۔

    خبر کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ظفر خان ہیجوانی بگٹی موقع پر ہی قتل ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بگٹی قبیلے کے دونوں فریقین میں پرانے تنازعے پر جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • تنگوانی: جے یو آئی کا  اجلاس، بد امنی پر تشویش کا اظہار

    تنگوانی: جے یو آئی کا اجلاس، بد امنی پر تشویش کا اظہار

    تنگوانی (نامہ نگار منصور بلوچ) جے یو آئی تحصیل تنگوانی کا جنرل اجلاس مدرسہ اشاعت قرآن تنگوانی میں زیر صدارت مولانا محمد صلاح ملک منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی سیکرٹری جنرل مولانا نادر علی بھلکانی نے چلائی۔ مہمان خصوصی مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، امیر جے یو آئی صوبہ سندھ، اور مولانا شمس الدین بھیری، امیر ضلع کشمور کندھ کوٹ تھے۔

    رہنماؤں نے اجلاس میں ضلع کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر انتظامیہ نے بدامنی پر قابو نہ پایا تو جلد ایک تحریک شروع کی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اور بھارت کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

  • تنگوانی: دینی مدارس میں وفاق المدارس کے تحت امتحانات کا آغاز

    تنگوانی: دینی مدارس میں وفاق المدارس کے تحت امتحانات کا آغاز

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) ضلع کشمور کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں وفاق المدارس کے تحت بچوں کے امتحانات کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج تنگوانی کے قریب گاؤں مولوی احمد دین باجکانی میں قائم "تعلیم القرآن حمادیہ اقصیٰ مسجد” میں بھی امتحانات منعقد کیے گئے۔ وفاق المدارس کی جانب سے مولانا اسد اللہ پہوڑ اور مولانا حمزہ علی کی سربراہی میں امتحانات کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ نے مختلف دینی علوم کے امتحانات دیے۔

    مدارس کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ امتحانات بچوں کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں دینی علوم میں مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اہلِ علاقہ اور والدین نے وفاق المدارس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دینی تعلیم کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔

  • تنگوانی: دو ماہ قبل اغوا ہونے والے دو مغوی بازیاب، پولیس لاعلم

    تنگوانی: دو ماہ قبل اغوا ہونے والے دو مغوی بازیاب، پولیس لاعلم

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی تھانے کی حدود سے دو ماہ قبل اغوا کیے گئے دو مغوی گل حسن کھوسو اور مورزادو کھوسو بحفاظت بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے، جس پر ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    ذرائع کے مطابق مغویوں کے اہل خانہ نے کلام پاک کچے کے ڈاکوؤں کے پاس لے جاکر ان کی رہائی کے لیے دعا کی، جس کے بعد مغوی بازیاب ہو گئے۔ تاہم پولیس اس معاملے سے لاعلم دکھائی دے رہی ہے اور بازیابی کے حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    مغویوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار پولیس سے مدد طلب کی، مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ اہلِ علاقہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • تنگوانی: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے تین زخمی، دو ڈاکو گرفتار

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش، مزاحمت پر فائرنگ سے تین زخمی، دو ڈاکو گرفتار

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصور بلوچ) گاؤں نور اللہ خان باجکانی کے قریب ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش مزاحمت پر خونریز تصادم میں بدل گئی۔ تنگوانی تھانے کی حدود گہنا نہر پر ڈاکوؤں نے تین نوجوانوں سے بائیک چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کر کے عبدالنبی، عابد علی، اور اشفاق احمد کو شدید زخمی کر دیا۔

    گولیوں کی آواز سن کر گاؤں کے رہائشیوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تنگوانی پولیس کے حوالے کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ عبدالنبی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔

    پولیس ریکارڈ چیک کر کے ڈاکوؤں کے دیگر جرائم کی تفصیلات بھی حاصل کر رہی ہے۔ عوام نے مقامی افراد کی جرات اور پولیس کے فوری ایکشن کی تعریف کی ہے۔

  • تنگوانی: ایس ٹی پی کی دریائے سندھ پر نہر کی تعمیر اور بدامنی کے خلاف ریلی

    تنگوانی: ایس ٹی پی کی دریائے سندھ پر نہر کی تعمیر اور بدامنی کے خلاف ریلی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منصوربلوچ) ایس ٹی پی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے اور ضلع کشمور میں بدامنی کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

    ریلی میں جام فتح سمیجو، نثار کریو، اکرم خان باجکانی، شربت نندوانی، مہتاب ملک سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی بس اسٹینڈ سے ملک مارکیٹ تک نکالی گئی، جہاں شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سامراج دریائے سندھ سے چھ کینال نکال کر سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانا چاہتا ہے، جو ایک گہری سازش ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ زرداری اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔

    ضلع کشمور میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں بدامنی کی جڑیں وڈیرے سرداروں اور پولیس تک پھیلی ہوئی ہیں، جو ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، عوام کو بدامنی کے خلاف ایک بڑی تحریک چلانا ہوگی۔

  • تنگوانی: ایک گاؤں، ایک لمحہ.تین جنازے اور  ولیمہ،  ہر طرف بریانی

    تنگوانی: ایک گاؤں، ایک لمحہ.تین جنازے اور ولیمہ، ہر طرف بریانی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصور بلوچ) قسمت کے عجیب رنگ، ایک ہی وقت میں تین گھروں میں ماتم اور ایک گھر میں خوشیوں کا سماں۔ تنگوانی کے قریب مائی مسجد اسٹاپ، گاؤں عبدالکریم جاگرانی میں جہاں ایک طرف ملک برادری کے ولیمے میں بریانی اور خوشیوں کی محفل جاری تھی تووہیں دوسری جانب تین گھروں میں جنازے اٹھ رہے تھے۔

    جے یو آئی رہنما استاد خادم حسین جعفری کی والدہ کے انتقال پر بڑی تعداد میں علما جنازے میں شریک ہوئے، جہاں بریانی اور بڑے گوشت سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ اسی گاؤں میں معزز شخصیات، تھاریو جاگرانی اور رحمت جاگرانی بھی یکے بعد دیگرے انتقال کر گئے، جس سے پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

    دلچسپ اور حیران کن طور پر ایک ہی وقت میں ولیمے اور تین جنازوں میں بریانی کے دیگیں پکائی گئیں،کہیں غم کے آنسو تو کہیں خوشیوں کی ہنسی۔ یہ لمحہ خدا کی قدرت اور ہمارے روایتی رسومات کا منفرد امتزاج بن گیا، جہاں موت اور زندگی ساتھ ساتھ چلتی دکھائی دی۔

  • تنگوانی: گولیوں سے چھلنی نوجوان کی لاش برآمد،حدود کا تنازعہ، پولیس موقع پر نہ پہنچی

    تنگوانی: گولیوں سے چھلنی نوجوان کی لاش برآمد،حدود کا تنازعہ، پولیس موقع پر نہ پہنچی

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصوربلوچ) گولیوں سے چھلنی نوجوان کی لاش برآمد،حدود کا مسئلہ کسی تھانہ کی پولیس موقع پر نہ پہنچی

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں نائب بھلکانی کے مچھلی فارم کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، تاہم پولیس حدود کے تنازع کے باعث لاش تاحال جائے وقوع پر موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاش کے پاس سے برآمد شناختی کارڈ پر نام "اقبال ولد علی دوست، رہائشی بخشاپور” درج ہے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، لیکن مختلف تھانوں کے درمیان حدود کے تنازعے کے باعث کارروائی تعطل کا شکار ہے۔

    علاقہ مکینوں نے فوری تحقیقات اور لاش کو ورثا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تنگوانی: ڈاکوؤں کی فائرنگ، شہری کی سرداروں کو وارننگ

    تنگوانی: ڈاکوؤں کی فائرنگ، شہری کی سرداروں کو وارننگ

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے واقعے پر شہری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے منتخب نمائندوں، وڈیروں اور ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو ویڈیو لنک پر وارننگ دے دی۔

    سیاسی و سماجی رہنما حاجی شیر خان کھوسو نے ایم این اے شبیر بجارانی، ایم پی اے سردار محبوب علی بجارانی، سردار سلیم جان مزاری اور سردار عابد خان سندرانی سمیت دیگر شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنگوانی شہر میں ڈاکوؤں کی جانب سے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔

    حاجی شیر خان کھوسو نے خبردار کیا کہ اگر ڈاکوؤں کو نہ روکا گیا تو قبائلی تنازع شدت اختیار کر سکتا ہے اور ہم بھی سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی ان ڈاکوؤں کی شکایت کر چکے ہیں، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری امن و امان کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔