Baaghi TV

Category: کشمور

  • تنگوانی :جے یو آئی کے زیراہتمام  "دستار فضیلت عظمت قرآن” جلسہ منعقد ہوا

    تنگوانی :جے یو آئی کے زیراہتمام "دستار فضیلت عظمت قرآن” جلسہ منعقد ہوا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) دستار فضیلت عظمت قرآن کے عنوان پر جلسہ، علمائے کرام کا خطاب

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب لاڑو تنگوانی میں حافظ علی خان چاچڑ کی مسجد میں "دستار فضیلت عظمت قرآن” کے عنوان پر ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں جی یو آئی کے معروف علماء کرام نے خطاب کیا۔

    اس اہم تقریب میں حضرت مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، حضرت مولانا عبداللہ عباسی، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا مفتی محمد طاہر ہالیجوی، مولانا غلام مصطفی برڑو، مولانا محمد صلاح ملک، حافظ کفایت اللہ کوسو، ریاض احمد بھلکانی اور دیگر علماء کرام نے اپنے علمی خطابات سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

    اختتام پر حافظ طلباء کرام کو دستار فضیلت سے نوازا گیا، جس سے ان کی محنت اور علمی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

  • تنگوانی: ڈاکوؤں کا بھتہ نہ دینے پر شوروم اور گھر پر فائرنگ، شہر میں خوف و ہراس

    تنگوانی: ڈاکوؤں کا بھتہ نہ دینے پر شوروم اور گھر پر فائرنگ، شہر میں خوف و ہراس

    تنگوانی (باغی ٹی وی) نامہ نگار منصور بلوچتنگوانی شہر میں رات دیر گئے ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر ایک کار شوروم، دکان اور شوروم مالک کے گھر پر جدید اسلحے سے شدید فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم تنگوانی پولیس کو کسی بھی ضلع فورس یا دیگر تھانوں سے مدد نہ مل سکی۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے مسلح ڈاکوؤں نے تنگوانی کے معروف تاجر برکت علی کھوسہ کے کار شوروم اور ان کے گھر کو نشانہ بنایا۔ ڈاکوؤں نے بھتہ نہ دینے پر جدید خودکار اسلحے سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شوروم میں کھڑی کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تنگوانی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں سے دو گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے باعث پورا علاقہ گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ شہری خوف کے باعث گھروں میں محصور ہو گئے، جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اس افسوسناک واقعے کے دوران تنگوانی پولیس کو ضلع کی کسی بھی فورس کی مدد نہ مل سکی۔ مقامی پولیس اہلکار بے یار و مددگار ہو کر ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے رہے، لیکن کوئی اضافی نفری یا کمک فراہم نہیں کی گئی۔ ضلع کے کسی دوسرے تھانے یا فورس نے بھی مدد کے لیے رسپانس نہیں دیا، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں اور پولیس کی بے بسی نے ان کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پولیس کو جدید اسلحہ اور مناسب نفری فراہم کی جائے تاکہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکے۔

    ذرائع کے مطابق، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ تاہم، تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • کندھ کوٹ: سیپکو اور رینجرز کا آپریشن، 50 کنڈے منقطع، 10 مقدمات درج

    کندھ کوٹ: سیپکو اور رینجرز کا آپریشن، 50 کنڈے منقطع، 10 مقدمات درج

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) واپڈا سیپکو اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 50 غیر قانونی کنکشن منقطع، 10 مقدمات درج

    وفاقی حکومت کی ہدایت پر واپڈا سیپکو نے کندھ کوٹ کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ ملک محلہ، ہیبت روڈ اور دیگر علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

    کارروائی میں واپڈا سیپکو کندھ کوٹ سب ڈویژن کے انجینئر شفقت علی لاشاری، ایس ڈی او خالد باجکانی، ایل ایس اصغر علی بجارانی، ایل ایس شرف الدین باجکانی اور دیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر شفقت علی لاشاری نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ضلع کشمور-کندھ کوٹ میں بھی حکومتی بلوں کی ریکوری اور غیر قانونی بجلی کنکشن کے خاتمے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی رینجرز کی مدد سے کی جا رہی ہے اور اسے دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔

    آپریشن کے دوران سیپکو ملازمین محمد شعبان باجکانی، محمد علی باجکانی، مبارک علی باجکانی، مرتضیٰ باجکانی، اور سعید باجکانی نے رینجرز کے ساتھ مل کر غیر قانونی کنکشنز کاٹنے اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔

    حکام نے واضح کیا کہ آپریشن کا مقصد بجلی چوری کے خاتمے اور حکومتی ریونیو کی وصولی کو یقینی بنانا ہے، اور اس مہم کو جاری رکھا جائے گا۔

  • کندھ کوٹ:سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، 15 افراد پر مقدمات درج

    کندھ کوٹ:سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، 15 افراد پر مقدمات درج

    کشمور،باغی ٹی وی (مختیار احمد اعوان)سیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا ایکشن، 15 افراد پر مقدمات درج

    کندھ کوٹ میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر واپڈا سیپکو کا بجلی چوروں اور بقایہ بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 50 سے زائد غیر قانونی کنڈا کنکشن کاٹ دیے گئے اور 15 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

    کندھ کوٹ سب ڈویژن انجنئیر ایس ڈی او خالد باجکانی، ایل ایس اصغر علی بجارانی، اور ایل ایس شرف الدین باجکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مرزا پور محلہ، گلشیر محلہ، اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی۔ 10 سے زائد ٹرانسفارمرز پر چیکنگ کے دوران غیر قانونی کنکشن ختم کیے گئے اور ریکوری کی کوشش کی گئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد باجکانی اور اصغر علی بجارانی نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کشمور ایٹ کندھ کوٹ میں بھی بقایہ بل کی وصولی اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم حکومت کے احکامات کے تحت سختی سے جاری رہے گی۔

    آپریشن میں سیپکو کے ملازمین، بشمول شعبان علی باجکانی، محمد علی باجکانی، مبارک علی باجکانی، اور سعید باجکانی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے مختلف ٹرانسفارمرز سے غیر قانونی کنڈے ختم کیے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے قانونی استعمال کو یقینی بنائیں اور بل کی بروقت ادائیگی کریں۔

  • کشمور: تعلیمی اداروں میں ووٹ کے اندراج کی اہمیت پر سیمینار کا انعقاد

    کشمور: تعلیمی اداروں میں ووٹ کے اندراج کی اہمیت پر سیمینار کا انعقاد

    کشمور (باغی ٹی وی،نامہ نگار مختیاراعوان) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سردار گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں ووٹ کے اندراج، منتقلی، اور درستگی کی اہمیت پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور ستار نے سیمینار کی صدارت کرتے ہوئے "ووٹ کی اہمیت” پر خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر وہ شہری جس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو اور اس کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہو، ووٹ ڈالنے کا اہل ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے کم ہے اور تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے والدین اور خاندان کے دیگر افراد کے ووٹ کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ اگر کسی کا ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہے، تو فوری طور پر اس کا اندراج کرائیں تاکہ شفاف انتخابات میں شرکت ممکن ہو۔

    سیمینار میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داریوں، ووٹ کی اہمیت، اور سیاسی عمل میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

    لیکچر کے اختتام پر طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے، الیکشن کمشنر نے شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم کیا۔ پروگرام میں معزز شرکاء نے بھی ووٹ کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • تنگوانی: روڈ حادثے میں 50 سالہ سہراب قمبرانی جاں بحق

    تنگوانی: روڈ حادثے میں 50 سالہ سہراب قمبرانی جاں بحق

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ٹھل،کندھ کوٹ ہائی وے پر پیش آنے والے دلخراش حادثے میں محمد اسماعیل قمبرانی گاؤں کے رہائشی 50 سالہ سہراب قمبرانی جاں بحق ہو گئے۔

    اطلاعات کے مطابق آج صبح سہراب قمبرانی رکشے پر سوار ہو کر شہر جا رہے تھے کہ اچانک ان کا پاؤں رکشے کے چین میں پھنس گیا۔ اس کے نتیجے میں وہ رکشے سے سڑک پر گھسیٹتے چلے گئے۔ شدید زخموں کی وجہ سے موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

    حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کی اور لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ علاقے کے عوام نے حادثے کو ہائی وے پر حفاظتی تدابیر کی عدم موجودگی اور رکشہ ڈرائیورز کی غفلت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

  • تنگوانی: پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 15 مشتبہ افراد گرفتار

    تنگوانی: پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 15 مشتبہ افراد گرفتار

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب پولیس نے مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑا سرچ آپریشن کیا ہے۔ ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ کی سربراہی میں یہ آپریشن پکے کے علاقے جمال ڈوھورے اور جمال تھانے کی حدود میں کیا گیا، جہاں پولیس نے ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانوں کو مسمار کرکے ان پر آگ لگا دی۔

    اس آپریشن کا مقصد نہ صرف مغویوں کی بازیابی تھا بلکہ شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہوں اور بھتہ خوری کی دھمکیاں دینے والے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنا بھی تھا۔ پولیس نے اس دوران ڈاکوؤں کے کئی چھپے ہوئے ٹھکانوں کو تباہ کرکے ان پر آگ لگا دی تاکہ ان کا خاتمہ کیا جا سکے۔

    پولیس آپریشن کے دوران مبینہ طور پر 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی زبیر نظیر شیخ نے اس آپریشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک علاقے میں مکمل امن و امان قائم نہیں ہو جاتا۔

    پولیس کے اس آپریشن سے علاقے کے عوام میں اطمینان پایا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

  • کندھ کوٹ:تنخواہیں نہ دینے اور پکا نہ کرنے پر ڈبلیو ایچ او کےاسد سومرو کی ناانصافیوں کے خلاف نعرے

    کندھ کوٹ:تنخواہیں نہ دینے اور پکا نہ کرنے پر ڈبلیو ایچ او کےاسد سومرو کی ناانصافیوں کے خلاف نعرے

    کشمور،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیار احمد اعوان) کندھ کوٹ کورڈ ملازمین کا احتجاج، پکا نہ کرنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈبلیو ایچ او اسد سومرو کی ناانصافیوں کے خلاف مظاہرہ

    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں کورڈ ملازمین اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین نے ڈبلیو ایچ او اسد سومرو کی ناانصافیوں کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا۔

    مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر تنخواہیں نہ دینے اور کورڈ ملازمین کو پکا نہ کرنے کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلع جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد نے کہا کہ کورڈ ملازمین کو کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں، لیکن نہ انہیں پکا کیا جا رہا ہے اور نہ ہی تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔

    ضلع صدر پیرا میڈیکل اسٹاف علی حسن قمبرانی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو کروڑوں روپے مل رہے ہیں لیکن یہ کہاں خرچ ہو رہے ہیں؟ اس کے باوجود نااہل ڈی ایچ او نے 600 روپے روزانہ تنخواہ والے ملازمین کو کچے کے علاقوں میں ورک پر بھیج دیا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

    مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، ہیلتھ منسٹر اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ کورڈ ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کیا جائے اور انہیں پکا کر بے چینی دور کی جائے۔

  • تنگوانی: تھانہ تنگوانی کی حدود سے دو افراد اغوا، پولیس خاموش

    تنگوانی: تھانہ تنگوانی کی حدود سے دو افراد اغوا، پولیس خاموش

    تنگوانی،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصوربلوچ) تھانہ تنگوانی کی حدود سے دو افراد اغوا، پولیس خاموش

    تنگوانی کے قریب تھانہ تنگوانی کی حدود میں ڈاکوؤں نے دو افراد کو اغوا کر لیا۔ واقعہ گاؤں محمد حیات کھوسو میں پیش آیا، جہاں وڈیرے خان محمد کے ڈیرے پر چوکی پر موجود گل حسن اور اس کے بھتیجے مورزادو کھوسو کو ڈاکو رات دیر گئے اغوا کر کے لے گئے۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکو اچانک ڈیرے پر پہنچے اور دونوں افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی پولیس ابھی تک کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے، جس پر اغوا شدگان کے اہل خانہ شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔

    اغوا شدہ افراد کے گھروں پر ماتم کا ماحول ہے، اور متاثرہ خاندانوں نے پولیس کی خاموشی اور بے حسی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو فوری طور پر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کر کے مغویوں کو بازیاب کرانا چاہیے۔

    علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اور شہری اپنی حفاظت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ متاثرین کے خاندانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لے کر فوری انصاف فراہم کرے۔

    پولیس کی جانب سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ علاقے کے عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔

  • تنگوانی: 6 ماہ کی معصوم بچی گیسٹروانٹرائٹس سے جاں بحق

    تنگوانی: 6 ماہ کی معصوم بچی گیسٹروانٹرائٹس سے جاں بحق

    تنگوانی(باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ) 6 ماہ کی معصوم بچی گیسٹروانٹرائٹس سے جاں بحق

    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں مولوی ظفرالدین باجکانی میں 6 ماہ کی معصوم بچی فاطمہ، گیسٹروانٹرائٹس کے باعث انتقال کر گئی۔ بچی کے والد فوجی نیاز باجکانی کے مطابق ان کی اکلوتی بیٹی دست اور الٹی کی شدت کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی۔

    نامہ نگار منصور بلوچ نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے کزن کے خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے والدین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ رب تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔