Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی

    پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی

    لاہور:پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی

     

     

    اس حوالے سے یہ باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

     

     

    ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کی ریکارڈنگ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں کی گئی ہے جس کی پہلی جھلک کچھ دیر قبل ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر جاری کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل کا مکمل ترانہ آج 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے مداح بے تاب ہیں۔ٹوئٹر پر پی ایس ایل اینتھم اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ چونکہ اس بار ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے تو یہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز کے ترانوں سے زیادہ اچھا ہوگا۔

     

     

     

     

    ادھر انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ میچز مکمل ہوگئے، پاکستان نے آخری راؤنڈ میچ میں پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ویسٹ انڈیز کے شہر پورٹ آف سپین میں کھیلےگئے میچ میں پاپوا نیو گنی کے بیٹرز پاکستان کے بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے، پوری ٹیم پچاس رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے اکاون رنز کا ہدف بارہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاندار کارکردگی پر محمد شہزاد مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔

  • ” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے:     رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان

    ” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے: رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان

    لاہور:” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے:رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان کا خوبصورت جواب ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان کو پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔

     

     

    چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کے لیے لکھا کہ آپ کی عاجزی، رویہ اور محنت آپ کی خاصیت ہے۔رمیز راجا نے رضوان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابی اور اعزازات کے لیے دعا بھی کی۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

    محمد رضوان کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے، دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔

     

    قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کاکریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔

    اس کے علاوہ رضوان نے ٹوئٹر پر بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ بس اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا۔

    ٹوئٹر پیغام میں رضوان نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ابھی سفر کا آغاز ہے، انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستان اور پوری قوم کے نام کیا۔

  • عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا

    عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا

    لاہور:عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شاہین کرکٹر عاجز اور منکسرالمزاج درویش صفت انسان محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے، گزشتہ برس انہوں نے 29میچز میں 1326 رنز بنائے تھے۔

     

    محمد رضوان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز کا کریڈٹ ساتھی کرکٹرز اورٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے، دنیا کی بہترین ٹیموں میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔

     

    ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز عمان کے حصے میں آیا، آئی سی سی نے یہ اعلان کرتے ہوئے ذیشان مقصود کو طلسماتی رہنما قرار دیا۔

    ا

    ادھر کرکٹ کے عالمی ادارے نے ویمن ایسوسی ایٹ کرکٹرآف دی ایئر کا مستحق آسٹریا کی آندرے مائی زپیدہ کو ٹھہرایا، انہیں یہ اعزاز کھیل کے دوران مخالف ٹیموں کے خلاف بھرپور جذبے اور مستقل مزاجی دکھانے کے سبب ملا۔

     

    فاسٹ بولرنے کپتان بابر اعظم کو شہرہ آفاق ترک سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی قرار دے دیا۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولر شاہین آفریدی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

     

     

     

  • بابراعظم پاکستان کاارطغرل غازی:کس نے یہ خطاب دیانام منظرعام پرآگیا

    بابراعظم پاکستان کاارطغرل غازی:کس نے یہ خطاب دیانام منظرعام پرآگیا

    لاہور:بابراعظم پاکستان کاارطغرل غازی:کس نے یہ خطاب دیانام منظرعام پرآگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولرنے کپتان بابر اعظم کو شہرہ آفاق ترک سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولر شاہین آفریدی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی وکٹ میرے کیرئیر کی بہترین وکٹوں میں سے ایک ہے۔

    نوجوان فاسٹ بولر نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ ٹاکرے سے قبل عجیب سا ماحول بن جاتا ہے کہ یہ پاکستان اور انڈیا کا میچ ہے۔

    روہت شرما کو آؤٹ کرنے سے متعلق سوال پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ روہت کے خلاف پلاننگ سے بولنگ کرائی، مجھے معلوم تھا کہ وہ عامر کے خلاف ان سوئنگ گیند پر آؤٹ ہوئے تھے جس کا میں نے بھی فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا ہوا تھا جب بھی بھارت کے خلاف موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کوارطغرل غازی اس لیے بھی کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔

     

    پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔اس کے علاوہ تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے۔

  • چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی کا لیگ سے تنخواہ اور الاؤنس نہ لینے کا اعلان

    چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی کا لیگ سے تنخواہ اور الاؤنس نہ لینے کا اعلان

    چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی کا لیگ سے تنخواہ اور الاؤنس نہ لینے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی نے پاکستان کی سب سے اہم لیگ جسے کشمیرپریمیئر لیگ کے نام سے دنیا جانتی ہے سے تنخواہ نہ لینے کا اعلان کرکے کشمیرپریمیئر لیگ کے ساتھ محبت اور اس کی کامیابی کے لیے اپنے خلوص کا زبردست انداز میں اظہار کیا ہے ،

    چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ میں کشمیر پریمیئر لیگ سے کوئی تنخواہ اور الاؤنس نہیں لوں گا،

    چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے تمام وسائل صاف اور شفاف طریقے سے استعمال کیے جائیں گے،

    چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری تنخواہ کشمیر میں کرکٹ اور کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے۔

    چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ ارشد خان تنولی کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ ایک مشن اور ایک مقصد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں تمام فرنچائز مالکان کا شکر گزار ہوں کہ جس طرح سے تمام چھ فرنچائزز نے میرے چیئرمین، چیئرمین کشمیر پریمیئر لیگ بننے کے بعد مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

  • لندن کی عالمی ثالثی عدالت کا پی سی بی کے حق میں فیصلہ

    لندن کی عالمی ثالثی عدالت کا پی سی بی کے حق میں فیصلہ

    لاہور:لندن کی عالمی ثالثی عدالت کا پی سی بی کے حق میں فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ ٹیک فرنٹ ایف زیڈ ای اور بلٹز ایڈورٹائزنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کےپی سی بی کے ساتھ تنازعات پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کے حق میں فیصلے سنادئیے ہیں۔

    ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای (ٹیک فرنٹ) سے متعلق تنازعہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ میڈیا رائٹس کے معاہدوں کے سلسلے میں فیس کی ادائیگی جبکہ بلٹز ایڈورٹائزنگ کے ساتھ تنازعہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے میچز کی تاخیر سے ٹیلی ویژن نشریات اور لائیو سٹریمنگ میڈیا رائٹس کی فیس کی ادائیگی سے متعلق تھا۔

    ان تنازعات پر لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے ٹیک فرنٹ اور بلٹز ایڈورٹائزنگ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے دونوں پارٹیز کو پی سی بی کو فیس کی ادائیگی اور کیس سے متعلق تمام اخراجات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔

    یہ تمام حقوق پاکستان اور لندن کی عالمی ثالثی عدالت کے قوانین کے عین مطابق جاری کیے گئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر کا کہناہے کہ یہ ان کے لیے بڑی کامیابیاں ہیں کیونکہ اس سے پی سی بی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سے کثیر آمدنی ملنے میں کامیابی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے یہ بھی واضح ہوتا ہے ہم مربوط معاہدے کرتے ہیں اور ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کی مقبولیت میں اضافے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔

  • محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    محمد رضوان نے میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف کا تحفہ کیوں دیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دینے کی وجہ بتائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا ہم جب نماز پڑھتے تو وہ ہمیں باجماعت نماز کی ادائیگی کرتے دیکھتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کے دل میں ہی ایسی چیزیں ڈالیں، وہ ہم سے اس موضوع پر سوال کرتے تھے۔

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بات چیت ہوئی تو میں نے ہیڈن سے کہا کہ اگر تقدیر میں ہوا تو ہم یہ میچ جیت جائیں گے، اگر ہماری محنت کم ہوئی تو بھارت ضرور جیت جائے گا، انہیں یہ سب چیزیں محسوس ہوئیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ وہ وقت کچھ مختلف تھا، میں نے ایک شخص سے قرآن مجید منگوایا، جب وہ لے آیا تو میں میتھیو کے کمرے میں گیا اور انہیں یہ تحفے کے طور پر دے دیا، میتھیو کو یہ تحفہ بہت پسند آیا، ہمارے ذمہ یہ کام ہے کہ جو چیز خود کے لیے پسند کریں وہی دوسروں کے لیے بھی منتخب کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ میری میتھیو سے بات ہوتی ہے تو وہ بتاتے ہیں کہ انہیں بہت مزہ آرہا ہے اور وہ اکثر قرآن شریف کا ترجمہ پڑھتے ہیں۔انٹرویو کے دوران رضوان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ میتھیو ہیڈن کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو قرآن شریف تحفے میں دیا تھا۔

    میتھیو ہیڈن نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دن میں اپنے کمرے میں تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی، جب میں نے دروازہ کھولا تو سامنے رضوان کھڑا تھا جس کے ہاتھ میں قران پاک تھا، وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جسے میں کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔

  • گنہگارانسان ہوں میں یہ کام نہیں کروں گا:محمد رضوان

    گنہگارانسان ہوں میں یہ کام نہیں کروں گا:محمد رضوان

    لاہور:لڑکیوں کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں لیتے؟ رضوان نے وجہ بتادی ،محمد رضوان کہتے ہیں‌کہ میں تو ایک گنہگارانسان ہوں میں کسی کے لیے تکلیف کا سبب نہیں بننا چاہتا اور نہ ہی میں‌ اس عادت کو پسند کرتا ہوں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس انٹرویو میں رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

    انہوں نے کہا اگر چہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    اس سے پہلے ایک موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

  • جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

    جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

    جوہانسبرگ :جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی،اطلاعات کے مطابق جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والاتیسرا اورآخری ٹیسٹ جیت کر جنوبی افریقہ نے بھارت سے سیریز بھی جیت لی ہے ،

    کرکٹ کے میدان سے ملنے والی خبروں کے مطابق بھارت جنوبی افریقا میں ساتویں ٹیسٹ سیریز ہارا ہے، بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقا سے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی

    جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کپتان ڈین ایلگر نے 96 رنز کی ناقابل شکست ‏اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو ایلگر نے بھارتی گیند بازوں کے سامنے جم کر بلے بازی کی اور 240 کے تعاقب میں چٹان کی طرح ‏کھڑے رہے۔پروٹیز نےبھارت کا 240 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ وین ڈر ڈوسن 40، مارکرم 31 اور پیٹرسن 28 ‏بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے محمدشامی، شاردل ٹھاکر اور ایشون نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ 3میچوں پرمشتمل سیریز1-1 ‏سے برابر ہو گئی تھی لیکن آج جنوبی افریقا نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کوشکست دے کریہ سیریز جیت لی ہے اور ایک بار پھر جنوبی افریقا ہوم گراونڈ میں ناقابل شکست رہا ہے

  • اسپورٹس کیلنڈر 2022 جاری:کتنے ٹورنامنٹس اور کتنے میچ ساری تفصیلات بھی بتادیں

    اسپورٹس کیلنڈر 2022 جاری:کتنے ٹورنامنٹس اور کتنے میچ ساری تفصیلات بھی بتادیں

    لاہور:اسپورٹس کیلنڈر 2022 جاری:کتنے ٹورنامنٹس اور کتنے میچ ساری تفصیلات بھی بتادیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم رواں سال 6 انٹرنیشنل ایونٹس سمیت 7 ڈومیسٹک ایونٹس میں حصہ لے گی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس کیلنڈر برائے سال 2022 جاری کیا ہے جس میں 6 انٹرنیشنل ایونٹس سمیت 7 ڈومیسٹک ایونٹس اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں جبکہ 16 آل پاکستان ٹورنامنٹس اور 4 ٹریننگ ورکشاپس بھی اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں۔

    پی پی آئی کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹس میں ایشیاءکپ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز سمیت 6 ایونٹس شامل ہیں.پی پی آئی کے مطابق امپائرز، کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد کو بڑھانے کے لئے چار ٹریننگ ورکشاپس بھی پلان میں شامل ہیں۔

    خواتین کی سینئر و جونیئر ہاکی چیمپئن شپس سمیت چار قومی ایونٹ اسپورٹس کیلنڈر کا حصہ ہیں جبکہ انٹر اسکول، انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ سمیت انٹرکلب چیمپئن شپ بھی اسپورٹس کیلنڈر میں شیڈول ہیں۔