Baaghi TV

Category: کھیل

  • کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ کا پیغام:اللہ سلامت رکھے

    کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ کا پیغام:اللہ سلامت رکھے

    لاہور:کھیل بھی دعوت توحید بھی:محمد رضوان کی ہربات میں لا الہٰ الا اللہ کا پیغام،،جس کسی کواللہ تعالیٰ توحید کی نعمت سے نواز دیں وہ دنیا میں بھی کامیاب اورآخرت میں بھی کامیاب ، اللہ قران میں فرماتے ہیں کہ "میں اللہ جس کوچاہوں بخش دوں مگرمشرک کو معاف نہیں کروں گا’پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان پراللہ کا احسان ہے کہ وہ کھیل ہی کھیل میں لا الہ الا اللہ کا درس دے جاتے ہیں ،

    ویسے تومحمد رضوان کی زندگی کا ہر پہلواس دعوت توحید سے مزین ہے لیکن بعض ایسی باتیں جو دلوں کے اندرپیوست ہوجاتی ہیں وہ ہمیشہ یاد رہتی ہیں جیسا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ریکارڑ بنانے پرمختلف لوگوں کی طرف خوشیوں بھرے پیغامات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "صرف اللہ سے ہوتا ہے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

    اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد رضوان نے ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اعزاز ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔رضوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا‘۔

     

    خیال رہے کہ محمد رضوان ایک کلینڈر ائیر میں 48 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

    محمد رضوان کے اس انداز سے نہ صرف پاکستانی اورتمام مسلمان متاثر ہیں بلکہ غیرمسلم بھی متاثر ہیں ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ‌محمد رضوان کی طرح باقی کھلاڑیوں کو بھی دعوت توحید کا احسن انداز میں پیغام دینے کی صلاحیت فرمائیں‌

  • پاکستان اور بھارت پھرایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں:خبریں آنا شروع ہوگئیں

    پاکستان اور بھارت پھرایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں:خبریں آنا شروع ہوگئیں

    لاہور:پاکستان اور بھارت پھرایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں:خبریں آنا شروع ہوگئیں.اطلاعات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین چیمپینز ٹرافی میں روائتی حریف پاکستان اور انڈیا (17دسمبر) کل مدمقابل ہونگے۔ مشترکہ دفاعی چیمپین ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں رابن راؤنڈ میچز کے سلسلہ میں پہلی بار ایکدوسرے کا سامنا کرینگے۔ ایشین چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ بار چیمپین ہونے کا اعزاز بھی پاکستان اور انڈیا کے پاس ہے۔ 201

    1 میں چین میں منعقد ہونے والی پہلی ایشین چیمپینز ٹرافی میں انڈیا فاتح رہا جبکہ 2012 مییںدوھا،قطر میں پاکستان ایشین چیمپینز ٹرافی کا فاتح ہوا،2013 میں جاپان میں پاکستان نے ایکبار پھر اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایشین چیمپینز ٹرافی اپنے نام کی جبکہ 2016 میں ملائشیا میں انڈیا ایکبار پھر ایشین چیمپینز ٹرافی ٹائیٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

    2018 میں اومان میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور انڈیا اس وقت مشترکہ چیمپین قرار پائے جب فائینل میں شدید موسم اور موسلادھار بارش نے آسٹروٹرف کو بھی کھیل کے قابل نہ رہنے دیا۔ ایشین چیمپینز ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن میں جوکہ 14 تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جارہا ہے، روائتی حریف پاکستان اور انڈیا کا میچ کل 17 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 2:30 بجے دوپہر کھیلا جائیگا۔ عالمی رینکنگ میں انڈین ہاکی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان عالمی رینکنگ میں 18ویں نمبرپر موجود ہے۔

    روائتی حریف پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ شائقین ہاکی کے لئے خاصا دلچسپ اور پرجوش ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم جو کہ سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے امتزاج سے تیار کی گئی ہے اس میں پرجوش اور تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔ پاکستان کے کپتان اولمپین عمر بھٹہ سمیت تجربہ کار گول کیپر مظہر عباس، دفاعی کھلاڑی مبشر علی، عماد شکیل بٹ جو کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ینگ ایمرجنگ کھلاڑی بھی قرار دیئے جاچکے ہیں، حصہ لے رہے ہیں۔

    سٹرائیکرز میں جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کےکپتان رانا وحید بھی اس میچ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرینگے۔پاکستان ہاکی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں محمد عبداللہ، عقیل احمد، افراز، احمد ندیم اور سلمان رزاق کو پہلی بار قومی سینئر ہاکی ٹیم میں شمولیت کا موقع ملا ہے۔ دوسری جانب انڈین سکواڈ کہنہ مشق کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

  • بی بی سی کا پاکستان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا  تحریر : راجہ منیب

    بی بی سی کا پاکستان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا تحریر : راجہ منیب

     

    ادریس خٹک کو صوابی سے نومبر سنہ 2019 میں حراست میں لیا گیا  اورادریس خٹک کے وکیل طارق افغان ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے موکل کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ۔اور پی ٹی ایم کےمشرانوں  نے اس بات کا پروپیگنڈہ شروع کر دیا  کہ ادریس خٹک اغوا ہو گئے ہیں اور لاپتہ ہیں۔ پی ٹی ایم ایسی جھوٹی تنظیم جو اپنے مفاد کے لیے اداروں پر کسی بھی وقت الزام لگا دیتی ہے۔ جبکہ غیر ملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں جن تین فوجی افسران اور ایک سولین کا کورٹ مارشل کیا گیا۔ سزا پانے والوں میں ۔ لیفٹننٹ     کرنل فیض رسول  کو 14 سال  کی سزا کے بعد اڈیالہ  جیل اور ادریس خٹک نامی سولین کو 14 سال کی سزا کے بعد جہلم جیل میں ہیں ۔انکے علاوہ  لیفٹننٹ کرنل اکمل کو 10 سال  اور میجر سیف اللہ بابر کو 12 سال کی سزا سنائی گئی۔ان غداروں کو سزائیں سنانے کے بعد مختلف جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔ ادریس خٹک  پاکستان کی خفیہ معلومات  برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے ایک ایجنٹ مائیکل سیمپل کے کو معلومات دیتا تھا۔ ملزم ادریس خٹک نے 29 جولائی سنہ 2009 کو برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے نمائندے مائیکل سیمپل کو سوات میں پاکستانی فوج کے جاری آپریشن کے بارے میں معلومات دیں۔ادریس خٹک کے حق میں پی ٹی ایم (وزیرستانی سرخے) سمیت تمام خونی لبرلز  کافی عرصہ سے سوشل میڈیا مہم چلاتے رہے ہیں۔ وہ اس کی گرفتاری کو اغواء اور زیر حراست رکھنے کو ‘مسنگ پرسن’ کا نام دے کر عوام کو گمراہ کرتے رہے ہیں۔ کچھ سیاست دان، صحافی ٹولہ اور خاص طور سے پی ٹی ایم ادریس خٹک نامی شخص کو لے کر بھر پور پراپیگنڈہ اور جھوٹی کہانیاں پھیلا رہے ہیں جنکی حقیقت ملاحظہ فرمائیں۔ادریس خٹک کے تین جرائم ثابت ہوئے ہیں۔  جنکا مختصر ذکر یہ ہے کہ پہلا جرم ۔اس نے غیر ملکی ایجنسیوں کو پاکستان میں ڈرون حملے کرنے کے لیے انفارمیشن دی۔  بھاری رقوم کے عوض اس نے وزیرستان سمیت کئی علاقوں میں ڈرون حملوں کے ذریعے معصوم قبائیلیوں کو مروایا ۔اسکی حمایت وہی لوگ کر رہے ہیں جو پشتون قبائیلیوں کی لاشوں پر سیاست کرتے آ رہے ہیں۔اور بظاہر وہ خودکو قبائیلیوں کے حقوق کا چیمپئن کہتے ہیں۔  دوسرا جرم  ۔ اس نے غیر ملکی ایجنسی کی ایما پر ‘مسنگ پرسنز’ کی فیک مہم چلائی۔ جس میں قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اکسایا۔ بغیر کسی ثبوت کے الزامات لگائے۔تیسرا جرم ۔ ملک دشمن ایجنسیوں کے لیے قبائیلی اضلاع سے پڑھے لکھے نواجوانوں کی بھرتیاں کیں۔ ان نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کام کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے عوض بھی اس نے بڑی رقم وصول کی۔

    یہ محض آرمی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں نہیں ہیں اورنہ یہ محض ایجنسیوں کی رپورٹس ہیں۔ یہ موصوف پیشاور ہائی کورٹ بھی گئے تھے جہاں ان دنوں خونی لبرلز کے چہیتے چیف جسٹس وقار سیٹھ براجمان تھے۔ ادریس خٹک کے خلاف ثبوت اتنے ٹھوس اور واضح تھے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دئیے اور فیصلہ سنایا کہ بےشک ادریس خٹک کو ‘آفیشل سیکرٹ ایکٹ’ کے تحت پکڑا گیا ہے اور ان ثبوتوں کی روشنی میں بہتر یہی ہے کہ آرمی ہی اس پر مقدمہ چلائے۔اس سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں۔ پاک فوج لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال سے لے کر میجر تک غداری یا جرم ثابت ہونے پر سب کو سزائیں دیتی ہے اور سولین یا فوجی میں کوئی فرق نہیں کرتی۔ پھر چاہے وہ برگیڈئیر رضوان ہو چاہے وہ ادریس خٹک ہو۔اسکے علاوہ اس سےیہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی ایجنسیاں ہر قسم کے خطرات سے آگاہ اور چوکناہیں اور ایسے غداروں کو نہ صرف پکڑا جاتا ہے بلکہ انجام تک بھی پہنچایا جاتا ہے۔فوج کے پاس احتساب کا سخت عمل ہے۔کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ادریس خٹک نے ریاست پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے۔اس غدار  نے حساس معلومات ملک دشمنوں کو دیں جس کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں فوج و ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں دشمن کو آسانی ہوئی ہےجہاں تک ادریس خٹک کی بات ہے تو میری رائے میں اس کو بہت کم سزا سنائی گئی ہے۔ جس سفاک انسان کے ہاتھوں سےسینکڑوں  بےگناہ قبائیلیوں کا خون ٹپک رہا ہو اس کو کم از کم موت کی سزا دینی چاہئے۔اور براہ کرم چند لوگوں کی طرف سے پھیلائے جانے والی کہانیوں پر کان نا دھریں کیونکہ انکا کام ہی آپ لوگوں میں انتشار پھیلانا ہے۔ بی بی سی کے اس مضمون کے پیچھے کیا مقصد ہے اوراس بدتر، کسی مقصد اور منطق سے عاری، یہ غیر ذمہ دارانہ، نامکمل اور ناقص تحریر کردہ اردو مضمون پاکستان کی قومی سلامتی کے اہم مفادات کے لیے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔    بدقسمتی سے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بی بی سی نے اس قسم کے پروپیگنڈے کا ساتھ نہ دیا ہو۔ اس سے پہلے بھی  بی بی سی کی مسلح افواج کے بارے میں تنازعہ پیدا کرنے کی پہلے کئی واضح کوششیں موجود  ہیں۔پاکستانی میڈیا کا منظر نامہ شہزاد ملک جیسے "کرائے کے صحافیوں” سے بھرا ہوا ہے جو دوسروں کے کہنے پر حملے کرنے کے لیے سب سے آگے ہیں۔ ان جیسے مصنفین اپنے اسپانسرز کے لیے سپاہ سالار یا پاکستان کی مسلح افواج کو ٹیگ کرتے ہیں،  بدلے میں اسپانسرز، ان کی کہانیوں کو آگے بڑھانے اور اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ان پر بھاری احسان کرتے ہیں۔ ایسے مصنفین کا طریقہ کار وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے لیے کہانیوں کو ایک لذیذ موڑ دے کر ان کو ختم کرنا ہے۔ اگر بی بی سی کی جانب سے ایسے صحافیوں کو ان کی بے ہودہ باتوں پر قلم اٹھانے کے لیے جگہ دی جاتی رہی تو یہ نہ صرف صحافتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان موجود نیک نیتی کو بھی ختم کردے گی۔  ایک واضح حقیقت ہے کہ پاکستان نے کبھی بھی برطانیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ بی بی سی کے یہ مضامین پاکستان اور اس کی مسلح افواج کو بدنام کرنے کے واضح مقصد کے ساتھ شائع کیے جا رہے ہیں۔ یہ ایک خطرناک رجحان جسے پاکستان ہلکے سے نہ لے۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ

    دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، آج بہتر کھِیل کا مظاہرہ کریں گے۔

    پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ ویسٹ انڈیز نے ایک تبدیلی کردی ہے.

     

     

    گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج بھی میدان میں اترتے ہی ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والی ٹیم بن گئی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان ٹیم اس سال کا 28 واں ٹی 20 انٹرنیشل میچ کھیل رہی ہے۔بنگلادیش نے بھی اس سال 27 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔ پاکستان ٹیم کا اس سال 18 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنا بھی ایک ریکارڈ ہے جو اس نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بنایا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی

    ویسٹ انڈیز: نیکولس پوران (کپتان)، برینڈن کنگ، شے ہوپ، شمرابروکس، رومین پاول، اوڈیئن اسمتھ، ڈومینیک ڈریکس، ہیڈن واش، روماریو شیفرڈ، اکیل حسین، اوشانے تھامس

  • پی ایس ایل 7:فرنچائزز کے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان:32 ممالک سے 425 کھلاڑی شامل ہوں گے

    پی ایس ایل 7:فرنچائزز کے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان:32 ممالک سے 425 کھلاڑی شامل ہوں گے

    لاہور:پی ایس ایل 7:فرنچائزز کے برقرار کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان:32 ممالک سے 425 کھلاڑی شامل ہوں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 7ویں سیزن کیلئے فرنچائزز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 2022 کے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار، ٹریڈ اور ریلیز کرنے کی ونڈو آج دوپہر بند ہو گئی اور ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سوا بقیہ تمام فرنچائزوں نے اپنے آٹھ، آٹھ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

    گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے اپنے اسکواڈ میں سات، سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

    رواں سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں لیگ میں فرنچائزوں کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس کو ’رائٹ ٹو میچ کارڈ‘ قرار دیا گیا ہے۔

    اس نئے طریقہ کار کے تحت ہر ٹیم کے پاس ایسا ایک کارڈ ہو گا جس کے تحت وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے ایک کھلاڑی کو دوبارہ منتخب کر سکیں گے۔

    پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوں گے اور 32 ممالک سے 425 کھلاڑی اس عمل کا حصہ ہوں گے۔

    ڈرافٹ کے دوران سب سے پہلے لاہور قلندرز کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جس کے بعد ملتان سلطانز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمبر آئے گا۔

    ہر ٹیم اپنی فرنچائز میں 18 کھلاڑیوں شامل کر سکتی ہے جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری میں تین، سلور کیٹیگری میں پانچ، دو ایمرجنگ کھلاڑی اور دو کھلاڑیوں کو سپلیمنٹری کیٹیگری کا حصہ بنا سکیں گے۔

    سلطانز نے جن 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے ان میں پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان محمد رضوان اور رائلی راسو، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عمران طاہر اور صہیب مقصود، ڈائمنڈ میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی، شان مسعود شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار کھلاڑیوں کو 2021 کے ایڈیشن سے برقرار رکھا ہے جبکہ تین کھلاڑیوں کی دیگر ٹیموں سے ٹریڈ کی ہے۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں پلاٹینم کیٹیگری کے سرفراز احمد، ڈائمنڈ سے محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ شامل ہیں، اس کے علاوہ پلاٹینم کیٹیگری کے جیمز ونس، ڈائمنڈ میں افتخار احمد اور گولڈ سے شاہد آفریدی کو دیگر ٹیموں سے ٹریڈ کر کے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    کراچی کنگز نے کپتان اور عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، اس کے علاوہ سابق کپتان عماد وسیم، محمد عامر کو ڈائمنڈ، جو کلارک، شرجیل خان اور عامر یامین کو گولڈ جبکہ محمد الیاس کو سلور کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

    دو مرتبہ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ آصف علی اور حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان کو ڈائمنڈ، ایلکس ہیلز، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر کو گولڈ جبکہ پال اسٹرلنگ کو سلور کیٹیگری میں موجود ہیں۔

    پشاور زلمی نے لیام لیونگسٹن اور وہاب ریاض کو پلاٹینم، حیدر علی، شرفین ردرفورڈ اور شعیب ملک ڈائمنڈ، حسین طلعت اور ثاقب محمد گولڈ اور ٹام کوہلر کیڈمور کو سلور کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز نے افغان اسپنر راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے، حارث رؤف، ڈیوڈ ویزے اور محمد حفیظ کو ڈائمنڈ جبکہ سہیل اختر، ذیشان اشرف اور احمد دانیال سلور کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

    ڈرافٹ میں پلاٹینم کیٹیگری میں دستیاب بین الاقوامی کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملر، کرس گیل ، کرس جورڈن، جیسن روئے، ٹائمل ملز، ٹام بینٹن، کولن انگرام، شیمرون ہٹمائر، کولن منرو، تھسارا پریرا، کارلوس بریتھ ویٹ، ڈیوڈ ولی، ایسورو یوڈانا، سندیپ لیمی چین، تبریز شمسی، مرچینٹ ڈی لانگے شامل ہیں۔

  • لاہور قلندرز کے چوتھے کرکٹر کا میلبورن سٹارز کیساتھ معاہدہ :پاکستانی کرکٹ اسٹارزدنیا بھرمیں مقبول

    لاہور قلندرز کے چوتھے کرکٹر کا میلبورن سٹارز کیساتھ معاہدہ :پاکستانی کرکٹ اسٹارزدنیا بھرمیں مقبول

    لاہور:لاہور قلندرز کے چوتھے کرکٹر کا میلبورن سٹارز کیساتھ معاہدہ :پاکستانی کرکٹ اسٹارزدنیا بھرمیں مقبول،اطلاعات کے مطابق لاہور قلندرز کے ایک اور فاسٹ بولر کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے۔

    لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر احمد دانیال کا بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہو گیا ہے اور میلبرن اسٹارز کی انتظامیہ نے بھی احمد دانیال کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔احمد دانیال لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آئے۔

    احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں اور وہ 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کریں گے، قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد احمد دانیال اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    24 سالہ احمد دانیال لاہور قلندرز پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آئے اور میلبورن سٹارز کی انتظامیہ نے ان کیساتھ ہونے والے معاہدے سے متعلق اعلان بھی کر دیا ہے۔ میلبورن سٹارز کا کہنا ہے کہ احمد دانیال آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں جو 72 گھنٹوں کا قرنطینہ مکمل کرکے ٹیم جوائن کریں گے۔

    میلبورن سٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے سید فریدون ڈبیو کر چکے ہیں اور اس سیزن میں اب حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ قبل ازیں حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون کا بھی میلبورن سٹارز کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے۔

    واضح رہے کہ احمد دانیال رواں سال ابوظہبی میں کھیلی گئی ٹی 10 لیگ کے دوران ابھر کر سامنے آئے تھے اور پھر انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے اور اب وہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

  • شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،دعاوں اورنیک تمناوں کے ساتھ کرکٹ کو خیر باد بھی کہہ دیا

    شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،دعاوں اورنیک تمناوں کے ساتھ کرکٹ کو خیر باد بھی کہہ دیا

    لاہور:شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل،کرکٹ کو خیر باد بھی کہہ دیا،دعاوں اورنیک تمناوں کا سلسلہ جاری ،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا، وہ اس سے قبل ملتان سلطانز کی طرف سے کھیل رہے تھے۔

     

    دوسری طرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے جیمز وینس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں چلے گئے۔

    آئندہ سیزن کے لیے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے وہ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے۔آئندہ سیزن کے دوران وکٹ کیپر بیٹرز اعظم خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔

     

     

    دوسری طرف اپنے ایک پیغام میں لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا آخری پی ایس ایل ہوگا۔پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے ،امید کرتا ہوں فینز ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی سپورٹ کریں گے ۔

  • گوگل رپورٹ 2021: پاکستانی قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی،انتہائی سرچ کئے جانے والے کھلاڑی اور کھیل

    گوگل رپورٹ 2021: پاکستانی قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی،انتہائی سرچ کئے جانے والے کھلاڑی اور کھیل

    گوگل نے 2021 کے دوران پاکستان میں مقبول ترین کھیلوں کی کیٹیگری کی سرچز کی فہرست جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : گوگل کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 2021 کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی گوگل کی فہرست میں جہاں موویز، ڈراموں اور اینیمیٹڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں وہیں کھیلوں کی کیٹیگری کی فہرست بھی جاری کی گئی-

    اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔

    2021 کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔

    پاکستان میں کی گئی مقبول ترین سرچز:

    1۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

    2۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

    3۔ پاکستان سپر لیگ

    4۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    5۔ ٹی 20 ورلڈکپ

    6۔ پاکستان بمقابلہ زمبابوے

    7۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ

    8۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    9۔ پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ

    10۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

    گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔

    اس سال کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    مقبول ترین ایتھلیٹس کی فہرست میں:

    1۔ شعیب ملک

    2۔ آصف علی

    3۔ فخر زمان

    4۔ شاہین آفریدی

    5۔ حسن علی

    6۔ محمد رضوان

    7۔ شاداب خان

    8۔ عابد علی

    9۔ دانش عزیز

    10۔ حارث رؤف

  • ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان ایک اننگزاور8 رنز سے جیت گیا:بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ڈھاکا ٹیسٹ:پاکستان ایک اننگزاور8 رنز سے جیت گیا:بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ

    ڈھاکا:پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی فتح پر جہاں‌ پاکستان میں خوشی منائی جارہی ہے وہاں بنگلہ دیش میں‌ بھی پاکستان کی فتح‌ پر خوشی منائی جارہی ہے ،

    کرکٹ کے میدان سے آنے والی خبروں میں‌ بتایا گیا ہے کہ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو ہراکر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے میچ میں 12وکٹٰیں حاصل کیں۔

    پاکستان کے عابد علی کو سیریز اور ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

     

    قبل ازیں بنگلا دیش کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا۔ اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد 2 رنز بنانے والے شادمان بھی پویلین لوٹ گئے، نجم الحسن 6 اور مومن الحق 7 رنز بنا سکے۔

    اس کے بعد لٹن داس نے آ کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، انہیں ساجد خان نے آوٹ کیا۔ مشفق الرحمن ففٹی بناتے بناتے رہ گئے، 48 رنز پر رن آوٹ ہوگئے۔ شکیب الحسن نے پاکستانی باولرز کو ٹف ٹائم دیا تاہم انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے شکار کیا، مہدی حسن 14 رنز بنا سکے۔ خالد احمد صفر پرہی آوٹ ہوگئے

    فالو آن کی شکار بنگلا ٹیم نے قبل ازیں آج پہلی اننگز کا سلسلہ 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز سے جوڑا تو پاکستانی باولرز نے حریف بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا، تیج الاسلام کو صفر سکور پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ان کے بعد خالد احمد آئے، انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا۔ سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والے شکیب الحسن کو بھی ساجد خان نے چلتا کیا۔ یوں ساری ٹیم 87 کے مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ ساجد خان نے 8 مخالف بلے بازوں کو آؤٹ کر کے بنگلا دیش کو فالو آن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔یوں پاکستان یہ میچ بھی جیت گیا

     

  • ڈھاکا میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کا آج آخری دن

    ڈھاکا میں پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ کا آج آخری دن

    ڈھاکا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا آج آخری دن ہے۔

    باغی ٹی وی : بنگلادیش آج اپنی اننگز 76 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرےگا ہوم ٹیم کے آخری چار کھلاڑیوں کے لیے پہلا ہدف اپنی ٹیم کو فالو آن سے بچانے کے لیے مزید 25 رن بنانا ہوگا۔

    ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 7 وکٹ کے نقصان پر 76 رنز بنالئے تھے پاکستان کے ساجد خان نے 12 اوورز میں 6 وکٹ حاصل کرلی ہیں۔

    ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول آئندہ ماہ جا ری کرنے کا اعلان

    کپتان بابر اعظم کے ڈیکلیریشن کے فیصلے اور اسپنر ساجد خان کی تباہ کن بولنگ نے آج ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے لیے جیت کی امید پیدا کردی ہے۔

    ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا پاکستان نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 300 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیر کردی تھی عابد علی 39، عبداللّٰہ شفیق 25، اظہر علی 56 اور بابر اعظم نے 76 رنزبنائے تھےپاکستان کی جانب سے اننگ ڈیکلیر کرتے وقت فواد عالم 50 اور محمد رضوان 53 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    ڈھاکا ٹیسٹ:چوتھے روز بھی میچ کا آغاز نہیں ہوسکا

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی