Baaghi TV

Category: کھیل

  • بیٹے کی طبیعت خراب،شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے

    بیٹے کی طبیعت خراب،شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے

    بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک آج قومی ٹی 20 اسکواڈ کو چھوڑ دیں گے جس کے بعد وہ بنگلادیش کے خلاف آ ج ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل شام 6:30 بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگا جبکہ اسپنرز عماد وسیم اور عثمان قادر کچھ روز دبئی میں اہلخانہ کے ہمراہ قیام کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے۔

    علاوہ ازیں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل دوپہر 3 بجے ڈھاکہ سے چٹاگانگ روانہ ہوگا بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر پہلے ٹیسٹ کے بعد اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے وہ یکم دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر کوڈھاکہ میں کھیلا جائے گا پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئی ہے جن میں اوپنر بیٹس مین امام الحق، اظہر علی اور آل راونڈر فہیم اشرف شامل ہیں

  • ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بنگلہ دیش روانہ

    ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی بنگلہ دیش روانہ

    پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ڈھاکہ روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :ڈھاکہ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوپنر بیٹس مین امام الحق، اظہر علی اور آل راونڈر فہیم اشرف شامل ہیں ۔ پی سی بی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کی روانگی سے قبل کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈھاکہ پہنچنے کے بعد ایک دن قرنطینہ میں گزاریں گے اور اس کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔


    قومی ٹیسٹ اسکواڈ 24 نومبر کو چٹاگانگ روانہ ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 24 نومبر کو لاہور واپس پہنچیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی پہلا ٹیسٹ میچ26 نومبر کوچٹا گانگ میں شروع ہوگا۔

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلے سے 0-2 سے کامیابی حاصل کر چکا ہے-

    بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے قومی ٹیم کی فتوحات کا کریڈٹ بابر اعظم کو دیتے ہوئے کہا کہ کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں اعلیٰ معیار سیٹ کیا ہے تفصیلات کے مطابق بیٹسمین فخرزمان نے کہا کہ ملک سے باہر کوئی بھی جیت ہو وہ اہم ہوتی ہے، ٹیم کی مستقل اچھی کارکردگی کا سہرا بابر اعظم کے سر جاتا ہے کپتان نے بیٹنگ اور فیلڈنگ میں جو معیار مقرر کیااس کیلئے ہر کھلاڑی سخت محنت کرتا ہے بنگلہ دیش کی پچز اور کنڈیشنز یواے ای سے مختلف ہیں،میزبان بولرز اپنی کنڈیشنز سے بخوبی واقف اور یہاں اچھی بولنگ کا ہنرجانتے ہیں۔

    فخر زمان نے کہا کہ کسی کیلئے بھی آغاز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوتی، اس بار پچ پہلے میچ کی بانسبت بہتر مگر آئیڈیل نہیں تھی، ساتھی بیٹسمین محمد رضوان نے یہی کہا تھا کہ کچھ دیر کریز پر ٹھہر گئے تو رنز بنانا آسان ہوجائے گا۔

    قومی کرکٹر حارث روؤف کونسی پاکستانی اداکارہ کیساتھ ڈنر پرجانا چاہتے ہیں؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ بطور ٹیم بہتر کوشش کی وجہ سے ہم اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے، میچ کی صورتحال کے مطابق کھلاڑیوں کا ذمہ داری اٹھانا ٹیم کیلیے بڑی خوش آئند بات ہے، درمیانی اوورز میں بولرز نے زبردست پرفارم کرتے ہوئے میزبان بیٹنگ لائن کو باندھ کر رکھا جس سے مسلسل وکٹیں حاصل ہوتی رہیں، اسی وجہ سے بنگلہ دیش کو اتنے کم ٹوٹل تک محدود کر سکے۔

    ہدف چھوٹا ہونے کی وجہ سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہونے کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے،بنگلہ دیشی کنڈیشنز میں کھلاڑی ذمہ داری اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں،اس بار فخرزمان اور محمد رضوان نے چیلنج قبول کیا اور اچھی اننگز کھیلیں،میں بھی اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اگلے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

    تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے باآسانی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 109 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 108 رنز ہی بناسکی۔

    بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی : آئی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    پہلا ٹی ٹوئنٹی : آئی سی سی نے بنگلہ دیش ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

    آئی سی سی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے مطابق میزبان ٹیم بنگلادیش پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش نے مقرررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا جس کے باعث اس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں غلط رویئے پر حسن علی کی ایک طرف سرزنش کی گئی تو دوسری طرف ٹیم سے باہر بھی کر دیا گیا۔

    حسن علی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں نور الحسن کو آؤٹ کیا اور پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر جانے کا اشارہ کیا۔

    کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی بھی حرکت میں آ گیا اور اس نے غلط رویہ اختیار کرنے پر حسن علی کی سرزنش کی اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے 24 ماہ میں پہلی بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی پہلے ٹی 20 میچ کے مین آف دی پلیئر حسن علی کو آج باہر بھی بیٹھنا پڑ گیا، دوسرے ٹی 20 میچ میں انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کھلایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ حسن علی رواں سال سب سے زیادہ شکار کرنے والے بولر بن گئے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے پیسر نے بنگلہ دیش میں اچھا کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجااور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    رواں سال ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں حسن کی انٹرنیشنل وکٹوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے شاہین شاہ آفریدی نے اب تک 62 اور سری لنکن دشمانتھا چمیرا اور پروٹیز تبریز شمسی نے 50،50 شکار کیے ہیں۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ڈھاکا: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈھاکا میں کھیلی جارہی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا

    قومی ٹیم میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زماں، حیدر علی، شعیب ملک، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، حارث روف اور محمد وسیم شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے بنگلا دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا-

  • پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا

    پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائےگا-

    باغی ٹی وی : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا دوپہر ایک بجے شروع ہوگا تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

    پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا۔

    سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بنگلادیش سے میچ جیت لیا

    بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ پاکستانی بولر حسن علی نے لی جس کے بعد بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یکے بعد دیگرے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے پاکستان کی جانب سے حسن علی نے تین، محمد وسیم جونیئر نے دو جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اس میچ میں بہترین کارکردگی پر حسن علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا-

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

  • ٹریننگ سیشن کے دوران بنگلہ دیش کے میدان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر تنازعہ

    ٹریننگ سیشن کے دوران بنگلہ دیش کے میدان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر تنازعہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش میں موجود ہے جہاں ان کے ٹریننگ سیشن چل رہے ہیں ان ٹریننگ سیشنز میں پاکستانی ٹیم کا پاکستانی پرچم گراﺅنڈ میں لگا کر پریکٹس کرنا کرکٹ کے بنگلہ دیشی مداحوں کو پسند نہیں آ رہا اور وہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق بنگلہ دیشی مداحوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میدان میں پاکستان کا جھنڈا گاڑ کر پریکٹس کرکے کھیل میں سیاست کو گھسیٹ رہی ہے۔


    ایک بنگلہ دیشی ٹوئٹر صارف نے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کرنے کی ایک ویڈیو ایک ٹویٹ میں پوسٹ کی ہے جس میں نیٹ کے پاس میدان میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہوتا ہے یہ صارف اپنی ٹویٹ میں لکھتا ہے کہ ”کئی بنگلہ دیشی مداح پاکستانی ٹیم کے اس اقدام پر ناخوش ہیں مگر مجھے ذاتی طور پر اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن میں ان مداحوں کے تخفظات کو سمجھ سکتا ہوں۔ پاکستانی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے پروٹوکولز کی پیروی کرنی چاہیے اور پرچم لہرانے کے لیے پیشگی اجازت لینی چاہیے۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔“


    رپورٹ کے مطابق ٹریننگ سیشنز اور حتیٰ کہ ڈریسنگ روم میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے رکھنے کی روایت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے حال ہی میں ڈالی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو ہمہ وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے پاکستانی پرچم کا ان کی آنکھوں کے سامنے رہنا بہت اہم ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوتا ہے اور ان فوکس بہتر ہوتا ہے۔ تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش کی تکلیف دہ تاریخ کے سبب پاکستانی ٹیم کی یہ روایت بنگلہ دیشی مداحوں کو اچھی نہیں لگی۔


    پاکستان اپنے دورہ بنگلہ دیش میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ اس دورے کا آغاز 19 نومبر کو پہلے T20 سے ہونا ہے۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیمیں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس لینے اور 2023 میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہوں گی۔

  • میتھیو ہیڈن کا پاکستانی ٹیم کے لئے اردو میں پیغام

    میتھیو ہیڈن کا پاکستانی ٹیم کے لئے اردو میں پیغام

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے پاکستانی کرکٹرز کے لیے اُردو زبان میں پیغام جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میتھیو ہیڈن نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے پاکستان کا سبز کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ ’اسلام و علیکم پاکستان! میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں.


    آخر میں اُنہوں نے گرین شرٹس کے لیے لکھا کہ ’شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔‘ پاکستان زندہ باد۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی بیٹر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کنسلٹنٹ گرین شرٹس کے لیے خدمات سرانجام دی تھیں۔

  • پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا

    پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا

    فیصل آباد(عثمان صادق) پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 نومبر سے فیصل آباد میں شروع ہوگا سیکرٹری میڈیا کوآرڈینیٹرز پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن محمد زبیر رشید کے مطابق پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب باکسنگ کوچنگ کیمپ 20 تا 28 نومبر 2021ء کو اولمپئن عثمان اللہ خان سپورٹس ہال کلیم شہید پارک نڑ والا روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔کیمپ پنجاب کے نو ڈویژنز راولپنڈی، گوجرانولہ، لاھور، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے ٹرائلز کے بعد 26 مرد اور 10 خواتین باکسرز کو منتخب کیا گیا تھا۔ سیکرٹری جنرل پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کرنل ریٹائرڈ محمد ناصر اعجاز تنگ نے محمد زبیر رشید کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے فائنل ٹرائلز میں کامیاب باکسرز 30 نومبر تا5دسمبر تک لاھور میں منعقدہ ڈی ایچ اے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔

  • سابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے مستعفٰی

    سابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے مستعفٰی

    سابق ہیڈ کوچ قومی کرکٹ مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر کا بطور ہیڈ آف کرکٹ انگلش کاوئنٹی ڈربی شائر سے معاہدہ طے پا گیا مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ اپنا سفر ختم کرنے پر دکھ ہورہا ہےمیں نے ہر لمحہ اس عظیم ملک کی کوچنگ کرنے کو پسند کیا-

    شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ نےمداحوں میں ہلچل مچادی

    دسمبر 2019 میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا سابق پاکستانی کوچ مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردئیے گئے، مکی آرتھر نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے دو سال کا معاہدہ کیاتھا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد پی سی بی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا کر مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی –

    میں ایک فائٹر ہوں، ہار نہیں مانوں گا،پی ٹی وی کی جانب سے لیگل نوٹس پر شعیب اختر کی وکیل کو ہدایات

  • شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ نےمداحوں میں ہلچل مچادی

    شعیب اختر کی حالیہ پوسٹ نےمداحوں میں ہلچل مچادی

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پھر سے کرکٹ کھیلنے کا اشارہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : شعیب اختر کی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تازہ پوسٹ میں کرکٹ کے میدان میں دوبارہ اترنے کا عندیہ دیا ہے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹ پر کرکٹ یونیفارم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ : شعیب اختر کے بعد آسٹریلوی کپتان بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر بول پڑے

    تصویر میں سبز اور کالے رنگ کی ایک شرٹ ہے جس پر اختر اور 14 نمبر لکھا ہو اہے اس تصویر کے ساتھ شعیب اختر نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایک بار پھر14 نمبر کی شرٹ پہننے کا وقت آگیا ہے شعیب اختر نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور کس ایونٹ میں یہ شرٹ پہننے والے ہیں۔

    پی ایس ایل 2022 کی تیاریاں: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی…

    تاہم شعیب اختر کی پوسٹ کے بعد ان کے فینز ان کو دوبارہ کرکٹ گراونڈ میں دیکھنے کے لیے بے چین ہو گئے ہیں ان کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ میں مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور ان کی کرکٹ میں واپسی کی امید پر انہیں خوش آمدید کہا جا رہا ہے بہت سے مداحوں نے ان سے سوال کیا ہے کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ایونٹ میں پہننے والے ہیں۔

    یاد رہے کہ شعیب اختر قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے14 نمبر کی شرٹ پہن کر ہی کرکٹ کھیلتے تھے۔

    نعمان نیاز سے تلخ کلامی، شعیب اختر نے کس کے مشورے پر شو چھوڑا؟