Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج نمبیا کے خلاف کھیلے گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا قومی ٹیم میں آج چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا کھلاڑیوں نے باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی اور کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

    پاکستان نے ورلڈ کپ میں ابھی تک تین میچز کھلیے ہیں اور تینوں جیتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے 3 میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان اس وقت گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست ہے اور آج نمبیا سے کامیابی کی صورت میں گروپ بی سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کے نمبرز میں چُھپے دلچسپ رازوں سے پردہ اٹھ گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کے نمبرز میں چُھپے دلچسپ رازوں سے پردہ اٹھ گیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شرٹوں کے نمبرز میں کیا راز چھپا ہوسکتا ہے؟ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی شرٹوں کے نمبروں کے پیچھے چھپے راز بیان کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا نمبر 56 ہے سب کو پتہ ہے اور اس میں راز ایسا کچھ نہیں ہے انہیں سب سے پہلے 33 نمبر ملا تھا پھر انہیں 56 نمبر کی آپشن دی گئی تو انہوں نے 56 رکھ لیا جو کہ اب انہیں اچھا لگتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے اتنا اہم نہیں تھا ان کے لئے نمبر لیکن اب یہ ان کی کرکٹ کے سفر کا حصہ بن گیا ہے کوشش کرتا ہوں کہ اس نمبر کی ویلیو برقرار رکھوں اور اس نمبر کو اپنا فخر محسوس کرتے ہیں اب وہ اسی نمبر کیساتھ ایک برانڈ بھی لانچ کرنے جارہے ہیں۔

    وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 16 اس لیے ہے کیونکہ انہوں نے لیدر بال سے اپنی پہلی اننگز میں 16 رنز سکور کیے تھے۔ان کیلئے 16 نمبر خوش قسمت ہے۔چھ کا ہندسہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی سالگرہ کی تاریخوں میں بھی آتا ہے،جبکہ ایک اور چھ کا ہندسہ ان کی دونوں بیٹیوں کی سالگرہ کی تاریخوں میں آتا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا پہلے ان کی شرٹ کا نمبر 40 تھا مگر وہ 10 نمبر شرٹ لینا چاہتے تھے کیونکہ شاہد آفریدی کی شرٹ کا یہ نمبر تھا اور ان کو دیکھ کر انہوں نے کرکٹ شروع کی تھی وہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اس نمبر کے لئے انہوں نے 2018 میں پی سی بی سے اس نمبر کے لئے درخواست بھی کی تھی لیکن اس وقت لالہ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لی تھی تاہم بعد میں انہیں شاہد آفریدی نے اجازت دی جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب وہ اس نمبر کی شرٹ پہنے گراؤنڈ میں ہوتے ہیں تو فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو لالہ پہنتے تھے فخر زمان نے بتایا کہ ان کی شرٹ کا نمبر پہلے کوئی اور تھا ،نیوی میں ان کے کمرے کا نمبر 39 تھا اس لیے انہوں نے اپنی شرٹ کے لیے 39 نمبر منتخب کیا۔

    شاداب خان کا کہنا تھا پہلے ان کا نمبر 29 تھا بعد میں انہوں نے سات نمبر سلیکٹ کیا کیونکہ 7 نمبر انہیں شروع سے پسند تھا شعیب ملک کے مطابق ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے،شروع سے انہیں یہی نمبر ملا،درمیان میں کچھ اور نمبر زبھی ملے مگر اب ان کی شرٹ کا نمبر 18 ہے اور اس کے پیچھے کوئی خاص کہانی نہیں ہے-

    آصف علی نے بتایا کہ ان کا شرٹ نمبر 45 ہے جس کے پیچھے کوئی کہانی نہیں، پی سی بی نے دیا تھا اب اس کے ساتھ ایک تعلق بن گیا ہے۔ آٹوگراف کے پیچھے 45 ضرور لکھتا ہوں۔

    فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتایا کہ پی سی بی نے انہیں 97 نمبر دیا ہے لیکن انہوں نے 150 نمبر کی درخواست کی تھی کیوں کہ ان کی کوشش ہوتی ہے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائیں۔

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کو منیجمنٹ کی قدم زمین پر رکھنے کی ہدایت تحریر محمد طلحہ سلیم

    دبئی: بڑے حریفوں کو شکست دینے کے بعد ٹیم مینجمنٹ پاکستانی کرکٹرز کو قدم زمین پر ہی رکھنے کی ہدایت دینے لگی جب کہ چھوٹی ٹیموں کو تر نوالہ سمجھنے کی غلطی سے بچنے کی تلقین کر دی گئی۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کا اب اپنے گروپ میں نسبتاً آسان حریفوں افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ ہونا ہے،بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ٹیم آسانی سے فتوحات حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی کر لے گی، البتہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر افغانستان سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے، اس سے مقابلہ جمعے کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

    پاکستانی ٹیم مینجمنٹ بھی اس خطرے سے آگاہ ہے، اس لیے پلیئرز کو بار بار یہی تلقین کی جا رہی ہے کہ سہل پسندی کا شکار نہیں ہونا، اپنے کھیل پر مکمل توجہ رکھتے ہوئے پہلی منزل فائنل فور میں رسائی پانا ہے،اس کے بعد فائنل اور ٹرافی پر نگاہیں مرکوز رکھنی ہیں۔

    گزشتہ روز ٹیم کے 6 کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ پر شام 6 سے رات 8 بجے تک ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی ٹریننگ کی،ان میں سرفراز احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر ،خوشدل شاہ،حیدر علی اور عثمان قادر شامل تھے، نیوزی لینڈ سے میچ میں حصہ لینے والے پلیئرز نے آرام کیا،یہ تمام اب جمعرات کو شام 6 سے 9 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔

    ثقلین کی ورچوئل میڈیا کانفرنس دوپہر 12 بجے طے ہے، گالف کے شوقین محمد حفیظ بدھ کو کپتان بابر اعظم اور بولنگ کوچ ورنون فلینڈر کو بھی اپنے ساتھ کھیلنے کے لیے لے گئے،وہاں ان سب نے اچھا وقت گذارا۔

    افغانستان سے میچ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ اچھا مومینٹم بن چکا لہٰذا فی الحال کسی کھلاڑی کو آرام دینے کی ضرورت نہیں، البتہ آخری 2 میچز میں اگر ضرورت پڑی تو شاید کوئی تبدیلی کر لی جائے،جمعے کے روز فاتح دستے کو ہی میدان میں اتارنے کا امکان ہے، حریف ٹیم کے پاس مجیب الرحمان اور راشد خان جیسے معیاری اسپنرز اورکئی پاور ہٹرز موجود ہیں اس لیے پاکستان کوئی خطرہ مول نہیں لے گا۔

    نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کے لیے مشکل کنڈیشنز میں کھلاڑیوں نے ذمہ داری لی، محمد حفیظ نے اچھی بولنگ کی، ایک عمدہ کیچ لیا اور بیٹنگ میں پہلی ہی گیند پر چھکے سے عزائم ظاہر کیے،دیگر نے بھی فتح میں اپنا حصہ ڈالا،فخر زمان کی فیلڈنگ بہت اچھی رہی،مجموعی طور پر یہ ٹیم کی بہت زبردست کارکردگی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تک صرف ایک ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا گیا ہے،2013میں شارجہ میں منعقدہ مقابلہ گرین شرٹس نے ایک گیند قبل 6 وکٹ سے جیتا تھا،کپتان محمد حفیظ نے ناقابل شکست 42 رنز بنائے تھے، اس اسکواڈ کے جاری ورلڈکپ کھیلنے والے وہ واحد کھلاڑی ہیں،پاکستان کی افغانستان سے گذشتہ ماہ سیریز بھی ہونا تھی لیکن طالبان کی حکومت آنے کے بعد انعقاد نہیں ہو سکا، ورلڈکپ میں افغان ٹیم براہ راست سپر 12 راؤنڈ سے شریک ہوئی ہے۔

    اب تک اپنے واحد میچ میں اس نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا، شارجہ کی پچ پر زیادہ رنز نہیں بن رہے تھے مگر افغانستان نے 4 وکٹ پر 192 رنز بنا لیے،مجیب اللہ زدران نے نصف سنچری بنائی، پاور ہٹرز نے 11 چھکے لگائے، بعد میں اسپنرز مجیب  نے 5 جبکہ راشد خان نے 4 وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو 60 رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔

    پاکستان سے میچ دبئی میں ہوگا جہاں کی پچ افغان ہوم گراؤنڈ شارجہ جیسی اسپن فرینڈلی نہیں ہے،اس لیے ٹیم کو سخت چیلنج کا سامنا ہوگا، البتہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر لانس کلوسنر کی کوچنگ میں اسے تر نوالہ نہیں سمجھا جا سکتا ہے۔

     

  • کھیلوں کے میدان سفارتی تعلقات میں بہتری کا ذریعہ تحریر: ناصر بٹ

    اور یوں پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فتوحات کا نہ رکنے والا سلسلہ کل رات بھی قائم رہا جب ہمسایہ برادر اسلامی ملک کی ٹیم کو ایک بار پھر ناقابل شکست پاکستانی ٹیم نے آخری دو اوورز میں سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دے دی، اکثر ماضی میں یہ دیکھا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں شائقین کے جذبات کو اس طرح پیش کیا گیا کہ یہ دو حریف ممالک کا میچ ہے اور شائقین ایک دوسرے کو دشمن کی نظر سے دیکھتے ہوئے بس ہر صورت گرانے کے خواہشمند ہیں، ہاں یہ سچ ہے افغانستان میں اس سے پہلے امریکی نواز حکومت کے ادوار میں جب بھی پاکستان افغانستان کا میچ ہوا، دونوں اطراف خصوصا افغانستان کے شائقین کی نظر میں ایک خاص نفرت کا عنصر دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ بھارتی پراپیگنڈہ کے ذریعے ان کے دل میں پاکستان کے لیے پیدا کی گئی عداوتوں کا پہاڑ تھا لیکن جیسے ہی کابل میں افغان طالبان سرکار کا قیام عمل میں آیا دل پگھلے اور افغان عوام نے بھی دیکھا کہ افغانستان میں قیام امن میں پاکستان نے کس قدر تعمیری کردار ادا کیا اور بالآخر افغانستان جنگ زدہ حالات سے نکل کر ایک مستحکم اسلامی ملک بننے کی منزل پر چل نکلا، کل کے میچ میں افغان شہریوں کے جذبات الگ ہی تھے دونوں ممالک کے شائقین گھل مل کر بیٹھے میچ سے محظوظ ہوتے رہے، شائد ڈیورنڈ لائن کو مٹا کر بیٹھے تھے جیسے ایک ہی مذہب اور تقریبا یکساں کلچر والے دو مختلف حصوں میں رہنے والے دو بھائیوں کے مابین ایک لمحے کے لیے تمام فاصلے مٹ گئے ہوں، غور طلب بات یہ بھی رہی کہ افغان طالبان حکام کی جانب سے میچ سے پہلے دوران اور بعد میں بھی میچ کو دونوں ممالک کے مابین دوستی کے تناظر میں ہی پیش کیا گیا جبکہ پاکستانی سرکار اس ساری صورتحال میں دو قدم آگے ہی رہی، وزیراعظم نے میچ کے فوری بعد افغانستان ٹیم کی بہترین کارکردگی پر ان کو مبارک باد دی اور بطور کرکٹر ان کی جانب سے بہترین کرکٹ کھیلنے پر ان کو سراہا بھی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی ہوا، یعنی یہ شاید گزشتہ تین میچز میں واحد میچ تھا جس میں پاکستانی شائقین کو بھی پاکستان کے جیتنے کی خواہش تو تھی لیکن افغانستان کی جیت بھی ان کی خوشی میں اضافے کا ہی باعث بنتی، کرکٹ سمیت دنیا بھر کے کھیل ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اہم ترین ذریعہ بن چکے، بات چاہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ میچ کی کریں یا پاکستان بھارت کی سیریز کی، دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے اور برف پگھلانے میں کھیل بہترین سفارتی آلہ بن چکے، پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین بحث و مباحثے کی حد تک تو ایک دوسرے کے ساتھ مصروف عمل دکھائی دئیے لیکن بھارت کی بات کی جائے پاکستان یا افغانستان کی ٹیمز کی، تینوں ٹیمز کے کپتانوں سمیت کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری اور فراخی کا ثبوت دیا، ویرات کوہلی نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا اور میچ ہارنے کے باوجود محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی جبکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اس سے بھی دو قدم آگے بڑھے اور پویلین سے سٹیڈیم میں پہنچ کر پاکستانی ٹیم کو سراہا یہ ہی کل رات افغانستان کی ٹیم کی جانب سے دیکھا گیا جب سابق کپتان راشد خان میچ ہارنے کے باوجود بڑے دل کے ساتھ سٹیڈیم میں آصف علی کی دھوادھار بیٹنگ کو سراہتے نظر آئے، بس اب ضرورت ہے تو ممالک کے سربراہان کو سوچنے کی کہ وہ کس طرح دو طرفہ تعلقات کی بہتری میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرتے ہوئے بطور سفارتی ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں تاکہ شہریوں کے مابین بڑھتے فاصلے بھی کم ہوں اور دو طرفہ تعلقات میں بھی بہتری آئے

  • نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ، کوہلی سمیت 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ، کوہلی سمیت 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

    ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی بیٹنگ ، کپتان کوہلی سمیت پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا بھارت کو پہلا نقصان اننگز کے دوسرے اوور میں ہوا جب ایشن کشن 4 کے انفرادی اسکور پر بولٹ کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    اس موقع پر روہت شرما و کے ایل راہول نے 24 رنز کی شراکت داری بنائی جو زیادہ لمبی نہ ہو سکی کے ایل راہول 18 رنز جب کہ روہت شرما 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی بھی بڑی باری کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    واضح رہے کہ ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن نے کہا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    لپ سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان…

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی :افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیاافغانستان کے محمد شہزاد 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حضرت اللہ زازئی نے 33 رنز بنائے اور محمد نبی 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے نمیبیا کے جان نکول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نمیبیا نے 161 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن آغاز اچھا نہیں ہوا ابتدا میں ہی کریج ولیم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ میچل وین صرف 11 رنز ہی بنا سکے نمیبیا کے جے جے سمتھ بغیر کوئی رن بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    افغانستان کے نوین الحق اور حامد حسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دے دی جبکہ نوین الحق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا-

  • نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن نے کہا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے لپ سیمی فائنل میں جانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہے نیوزی لینڈ کا ریکارڈ ہے کہ وہ 2016 سے بھارت سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں ہارا دونوں ٹیموں کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا انڈیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دو بار 2007 اور 2016 میں آمنے سامنے آئیں، دونوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف:مگرفتح افغانستان کا مقدربن سکتی ہے

    آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم کے لئے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔ دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جانے والا یہ میچ ہر لحاظ سے دلچسپ ہوگا۔

    کیویز اپنے فاسٹ بولنگ اٹیک سے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی تیار کیے ہوئے ہے، فاسٹ بولر ٹم ساؤدی کہتے ہیں کہ بھارت ایک بہترین ٹیم اور وہ بھی ہماری طرح فتح کیلیے بے چین ہوں گے، اس لیے یہ ایک زبردست مقابلہ ثابت ہونے والا ہے، پہلا میچ ہمیشہ ہی کافی مشکل اور ہمیں پاکستان کی بہترین ٹیم کے ہاتھوں ناکامی ہوئی مگر اب ہم اس مختصر ٹورنامنٹ میں آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت بھی اپنے تجربہ کار بیٹسمینوں کی مدد سے فتح حاصل کرنے کیلیے پراعتماد ہے، ٹیم میں فوری طور پر کسی ردوبدل کا امکان بظاہر کم ہے، جیت سے ویرات کوہلی بھی گرین شرٹس سے ملنے والی شکست کا غم کچھ کم کرنا چاہتے ہیں۔

    سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی سینئیر کرکٹر شین وارن کی اہم…

  • غرور کا سر نیچا  تحریر۔ نعیم الزمان

    غرور کا سر نیچا  تحریر۔ نعیم الزمان

    بلآخر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کے کوالیفائی راؤنڈ کے بعد سپر 12 راؤنڈ کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت کو  عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔ موقع موقع کے ٹرینڈ چلانے والوں کو پاکستان کے خلاف نہ کھل کر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا اور نہ ہی پاکستانی بیٹسمینوں کی وکٹیں لینے کا موقع ملا۔ پاکستان کا ٹاس جیت کر  پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کارآمد ثابت ہوا۔  شائین شاہ آفریدی کی تیز اور سوئنگ بولنگ کے سامنے انڈین اوپنر ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔ شائین شاہ آفریدی نے پہلے ہی آور کی چوتھی گیند پر روہیت شرما کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ روہیت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ اور شائین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے آور کی پہلی ہی گیند پر لوکیش راہول کو کلین بولڈ کیا۔ محض چھ سکور پر انڈیا کے دو مستند  اوپنر پویلین لوٹ چکے تھے۔ شائین کے بہترین سپل کی بدولت پاکستان نے انڈیا پر اچھا خاصا پریشر بنا لیا تھا۔ جس سے نکلنا کافی مشکل تھا۔ پاکستانی بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈیا کو 20 آوروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر  151 رنز تک محدود رکھا۔ پنت اور ویرت کوہلی کی پارٹنر شپ کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین پارٹنر شپ لگانے میں ناکام رہے۔ پنت 39 رنز بنا کر شاداب خان کی گوگلی کا نشانہ بننے۔ اور ویرات کوہلی 57 رنز بنانے کے بعد شائین شاہ آفریدی کی گیند پر  رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شائین شاہ آفریدی نے 31 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن علی تھوڑے مہنگے ثابت ہوئے انہوں نے 44 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان  نے 22 رنز اور حارث راؤف 25 رنز دے کر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی بہترین بولنگ کی بدولت انڈیا کی مظبوط بیٹنگ لائن 20 آوروں میں 151 رنز بنا سکی۔  152 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی اینگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔  دونوں اوپنرز نے نہایت ہی عمدگی کے ساتھ بہترین کھیل پیش کیا۔ اینگز کی پہلی بال سے لے کر میچ جیتنے تک بغیر کسی پریشر کے کھیلے۔ اور پاکستان کو دس وکٹ سے جیت دلوائی۔ بابر اعظم دو چھکوں اور چھے چوکوں کی مدد سے 68 رنز اور محمد رضوان تین چھکوں اور چھے چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ پاکستان نے 17.5 آوروں میں بغیر کسی وکٹ کے 152 رنز کا ہدف پورا کیا۔ انڈیا کو پہلی بار دس وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ پاکستان کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہائیسٹ اوپنر پارٹنر شپ تھی۔ اور  یقیناً پوری قوم اس فتح کا انتیس سال سے انتظار میں تھی۔ پاکستان کی ٹیم نے جوش وجذبے محنت اور لگن سے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے انڈیا کے غرور کو خاک میں ملایا۔ الحمدللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان کی اس ٹیم نے انڈیا کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا جسے خود بہت ساری پریشانیوں کا سامنا تھا۔ نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہوا انگلینڈ نے پاکستان آنے سے معذرت کی۔ کوچز مستعفی ہو ئے۔ ان سب مشکلات سے دو چار  پاکستانی ٹیم نے دنیا کی بہترین مانے جانے والی ٹیم کو بڑی شکست سے دو چار کیا۔ اس بہترین کارکردگی  پر سابق ‏ویسٹ انڈیز کرکٹر اور کمنٹیٹر آئن بشپ نے شاہین آفریدی کو دنیا کا بہترین باؤلر قرار دیا UAE میں کھیلے جانیوالے پاک بھارت میچ میں کمنٹری کےدوران انکا کہنا تھا کہ میری نظر میں شاہین آفریدی موجودہ باؤلرز میں سب سے بہترین ہیں۔ وہ صرف ٹی ٹونٹی ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ اور بھی بہت سارے سابق کرکٹر نے  میچ کے بعد  اپنے اپنے ٹویٹس میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی بھی خوب تعریفیں کی۔  بڑی عرصہ کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دیکھی۔ اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے شوشل میڈیا پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف نے بھی ٹیم کی کامیابی پر  مبارکباد پیش کی۔ مگر چند اقتدار کے بھوکے پیاسے اس جشن پر بھی سیاست سے باز نہ آئے۔ اللہ پاک ہدایت بخشے ایسے عناصر کو۔ انڈیا کی طرح ان کو بھی پاکستان کی جیت ہضم نہیں ہو سکی۔ پاکستانی شائقین نے موقع موقع کے مقابلے میں ٹھوکا ٹھوکا گنگنا کر خوب جشن منایا۔ جہاں پورا پاکستان انڈیا کے خلاف جیت پر جشن منا رہا تھا وہاں مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھی پاکستان کی جیت کا خوب جشن منایا۔ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

      اس سارے معاملے کے بعد جہاں انڈین ٹیم کو انڈین عوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہاں ہی انڈین ٹیم سے تعلق رکھنے والے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو کافی تنقید اور گالیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ختی کہ شامی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ کہا گیا۔ اور ان کو ٹیم سے نکالنے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے۔  خدارا کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ اس کامیابی کے بعد کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی سپورٹ اور دعاؤں پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ۔ اور قوم سے مزید دعاؤں کی اپیل کی۔  اللہ پاک سے دعا ہے کہ  ملک پاکستان کو کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ چاہیے کھیل ہو معیشت اور سیاحت ہو  اللہ پاک پاکستان کو ہر محاذ پر فتح نصیب فرمائے۔ امین 

  • سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی سینئیر کرکٹر شین وارن کی اہم پیشگوئی

    سیمی فائنل اور فائنل میچ میں کونسی ٹیمیں پہنچیں گی سینئیر کرکٹر شین وارن کی اہم پیشگوئی

    آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کرکٹ کے معروف سپنر شین وارن نے سیمی فائنل اور فائنل میچ کو لے کر اہم پیشگوئی کر دی ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلسٹ کے نام ابھی فائنل نہیں ہو سکے ہیں کیونکہ پاکستان کو بھی اپنی پہلی پوزیشن پکی کرنے کیلئے اگلے دونوں میچز جیتنے ہوں گے تاہم پاکستان نے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسی ٹیموں سے تینوں میچ جیت لیے ہیں اور دو میچز باقی ہیں جو کہ نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے خلاف ہیں-

    بابراعظم نے ایک اوراعزاز اپنے نام کروالیا

    امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان ان دونوں ٹیموں کو باآسانی شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا جب کہ دوسری پوزیشن کیلئے انڈیا، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان جنگ ہو گی ۔


    اسی صورتحال کے مدنظر شین وارن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیشگوئی کی ہے کہ ” مجھے اب بھی یقین ہے کہ یہی ٹیم اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پر رہیں گی اور سیمی فائنل، فائنل تک رسائی حاصل کریں گی ۔“

    افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعدآصف علی کی پہلی ٹوئٹ

    ان کا کہنا تھا کہ گروپ 1 میں سے انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر رہے گی ، جبکہ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر پاکستان اور دوسرے پر بھارت ہو گی ۔سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کا آمنا سامنا ہو گا جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں گے ۔سیمی فائنل کے بعد فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو گا یا پھر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔

    آصف علی کے چھکے،آصف علی ریمیمبر دا نیم سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

  • ‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان

    ‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان

    لندن : ‘لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے:سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سے خطرات سے اپنی ٹیم کو آگاہ کردیا ،ادھرآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں کینگروز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑنےکے بعد انگلش ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست آگئی ہے اور اسے روکنا ناممکن نظر آرہا ہے۔دوسری جانب گروپ 2 میں مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم بھی حریفوں کے اعصاب پر سوار ہوگئی ہے۔

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہےکہ ‘یہ باقی ٹیموں کے لیے بھی پیغام ہےکہ انگلینڈ سب سے زیادہ تباہ کن اور بہترین ٹیم ہے’۔

    مائیکل وان کا مزید کہنا ہے کہ ‘ اب انگلینڈ کو کون روکنے جارہا ہے؟ اس مرحلے پر لگتا ہے کہ صرف پاکستان ہی ایسا کرسکتا ہے’۔

    مائیکل وان نے آسٹریلیا اورانگلینڈ کو میچ سے قبل بھی خبردار کیا تھا اور ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، آج کا میچ جیتنا ضروری ہےکیونکہ آج کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائےگا۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 1 میں انگلینڈ 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    انگلینڈ3 میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی کی جانب گامزن ہے جب کہ دوسری جانب پاکستان بھی گروپ 1 میں پوائنٹس کے لحاظ سے سرفہرست ہے، اس طرح امکان ہےکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ان دونوں ٹیموں کا مقابلہ دوسرے گروپ میں سیکنڈ پوزیشن والی ٹیم سے ہوگا، اگر اسی طرح ہوا تو سیمی فائنل میں کامیابی کی صورت میں انگلینڈ اور پاکستان فائنل میں مدمقابل آسکتے ہیں۔