Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستانی شہری سلمان خان نے میراتھن میں 6 اسٹار میڈل لیکر تاریخ رقم کردی

    پاکستانی شہری سلمان خان نے میراتھن میں 6 اسٹار میڈل لیکر تاریخ رقم کردی

    پاکستانی شہری نے میراتھن میں 6 اسٹار میڈل لیکر تاریخ رقم کردی

    پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سلمان خان نے میراتھن مقابلوں کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ سلمان خان پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جو دنیا کے 6 اہم ترین میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے. بوسٹن، لندن، برلن، شکاگو، نیویارک اور ٹوکیو میراتھن مقابلوں کو مکمل کرنے والے افراد کو ایبٹ سکس اسٹار میڈل دیا جاتا ہے۔
    https://twitter.com/WMMajors/status/1631864794209984513-
    سلمان خان نے سب سے پہلے بوسٹن میراتھن میں شرکت کی تھی اور اس کے بعد ہی انہوں نے سکس اسٹار میڈل کو اپنے نام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 5 مارچ 2023 کو ٹوکیو میراتھن ریس مکمل کرکے وہ اس میڈل کے حقدار بن گئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    ٹوکیو میراتھن ریس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ ‘سکس اسٹار میڈل میرے اور میرے ملک کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی ہوں گا’۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو وہ 2024 میں پیرس اولمپک میراتھن مقابلے میں شریک ہونا پسند کریں گے۔

  • دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کررچائی شادی

    دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کررچائی شادی

    دوست کی بیوی سے ہوا پیار، طلاق دلوا کر کی شادی، ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹروں کی دوستی میں دراڑ
    دنیش کارتک کو اپنی پہلی بیوی نکیتا ونجارا اور دوست مرلی وجے کے ہاتھوں بڑے دھوکے کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیش کارتک اپنی بیوی اور سب سے اچھے دوست کی بے وفائی کی وجہ سے ٹوٹ گئے تھے۔کسی کے ساتھ اس سے بڑا دھوکہ کیا ہو گا کہ اس کا سب سے اچھا دوست ہی اس کی بیوی کے ساتھ افیئر کرلے اور اسے چھین لے۔ ٹیم انڈیا کے دو اسٹار کرکٹرز کے درمیان بھی کچھ ایسا ہی ہوچکا ہے، جو کبھی بہت خاص دوست تھے۔ دونوں نے کئی سالوں تک ایک ہی ٹیم کے لئے ایک ساتھ گھریلو کرکٹ کھیلی۔ اس دوران دونوں کی دوستی بھی خاص ہوگئی، لیکن پھر دونوں کے درمیان لو ٹرائینگل آگیا، جس نے نہ صرف ان کی دوستی ختم کر دی بلکہ ان کی زندگی بھی خراب کر دی۔

    ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک اور مرلی وجے ایک ایسے ہی لو ٹرائینگل میں پھنس گئے جس کے باعث ان کی دوستی ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی۔ ایک وقت پر دونوں بہت اچھے دوست تھے، لیکن مرلی وجے کی وجہ سے دنیش کا طلاق ہوگیا ۔ اس طلاق کے ساتھ ہی دو اچھے دوستوں کی دوستی بھی ہمیشہ کے لئے ٹوٹ گئی

    سال 2012 میں کرناٹک کے خلاف تمل ناڈو وجے ہزارے ٹرافی کا ایک دلچسپ میچ کھیل رہا تھا۔ اس میچ کے دوران دنیش کارتک کو اپنی بیوی نکیتا اور دوست مرلی وجے کے معاشقہ کا علم ہوا۔ وجے اور نکیتا کے درمیان معاشقہ کا پتہ چلنے کے بعد دنیش کارتک بری طرح ٹوٹ گئے اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔

    2012 میں دنیش کارتک سے طلاق کے بعد نکیتا اور مرلی وجے نے اسی سال شادی کر لی۔ 2013 میں وجے اور نکیتا کے بڑے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ کئی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جب نکیتا نے دنیش سے طلاق لیا تو وہ حاملہ تھیں اور یہ بچہ مرلی وجے کا تھا۔ اس کے بعد نکیتا اور مرلی 2014 اور 2017 میں دوبارہ والدین بن گئے۔

    اس واقعہ کے بعد مرلی وجے اور دنیش کارتک کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلے تھے۔ تاہم 2018 میں دونوں کو ایک ساتھ انگلینڈ کے دورے کیلئے ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا تھا۔ یہ ان دونوں کیلئے بڑا عجیب لمحہ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دورے پر دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی ۔
    نکیتا اور مرلی وجے سے ملے دھوکہ کے بعد دنیش کارتک کو 2015 میں سچا پیار اس وقت ملا، جب وہ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی دیپیکا پلیکل سے ملے۔ دیپیکا کرکٹرز سے نفرت کرتی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ جس طرح کی شہرت انہیں ملتی ہے وہ دیگر کھلاڑیوں پر بھاری پڑ جاتی ہے۔

    تاہم دنیش کارتک کے ساتھ چند ملاقاتوں کے بعد دیپیکا ان سے متاثر ہوگئیں۔ دونوں ایک دوسرے کے پیار گرفتار ہوگئے اور ڈیٹنگ شروع کردی۔ دنیش کارتک اور دیپیکا کی شادی اگست 2015 میں ہوئی ۔ 2021 میں دنیش اور دیپیکا 2 جڑواں بیٹوں کے ماں باپ بنے۔
    (Dinesh Karthik/Instagram)

  • لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیٹیم لاہور میں کھیلے گئے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ 90 رنز بنا کر 14 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز 23 اور کولن منرو 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کرن 10، کپتان شاداب خان، اعظم خان اور حسن علی 4،4 جبکہ آصف علی اور ریسی وین ڈر ڈوسین 3،3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2،2 جبکہ حارث رؤف اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
    لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 36، سیم بِلنگز 33، مرزا بیگ 20، راشد خان 18، ڈیوڈ ویزے 12 اور حسین طلعت 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ سکندر رضا 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

  • پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جائے گا،بابر اعظم

    پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جائے گا،بابر اعظم

    کراچی:قومی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جاٸے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یوناٸٹڈ نے بہت پیار دیا ، اب پشاور زلمی کے ساتھ ہوں تو ایک نیا سفر ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب ٹیموں سے مقابلہ ہوتا ہے، کسی ٹیم کےخلاف میچ کا پریشر نہیں، تمام ٹیمیں اچھی ہیں جو اچھا کھیلے گا وہ آگے جاٸے گا۔پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کےپاس معیاری بولرز ہیں، اچھے بولرز کے سامنے ایک پلان سےکھیلتا ہوں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ کچھ نٸی چیزیں کرنےکی کوشش کررہا ہوں، جب چیزیں پرفیکٹ ہوں گی تو میچ میں استعمال کروں گا۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے ہمیں ہر سال بولرز اور بیٹرز ملتے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کا موقع ہے۔

    ادھرپاکستان سپرلیگ کا آٹھواں سیزن آج سے شروع ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر اور ایونٹ کے پرامن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

    پنجاب، سندھ حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے وزیر داخلہ کو خط بھی لکھا تھا۔حکام کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز 13فروری سے 19 مارچ تک شیڈول ہیں، اور یہ میچز لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

  • ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام پذیر؛ آخری میچ میں جزباتی ہوگئیں

    ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام پذیر؛ آخری میچ میں جزباتی ہوگئیں

    ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام پذیر؛ آخری میچ میں جزباتی ہوگئیں

    آخری میچ میں شکست کیساتھ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔ آج آسٹریلین اوپن 2023ء کے مسکڈ ڈبلز فائنل میں ثانیہ اور روہن بھوپنا کو برازیل کی جوڑی نے شکست دی، برازیلین جوڑی نے 6-7 اور 6-2 سے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ثانیہ مرزا اپنے کیریئر کے آخری گرینڈ سلم میں شکست پر آبدیدہ ہوگئیں۔ ثانیہ جب رنر اپ ٹرافی لینے پہنچی تو کورٹ میں موجود سب لوگ ان کے اعزاز میں کھڑے ہوگئے۔ ثانیہ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔


    ثانیہ مرزا نے اپنے سفر کو بھاری دل سے یاد کیا اور بتایا کہ میرا کیریئر 2005 میں میلبورن سے شروع ہوا تھا۔ تب میں 18 سال کی تھی اور سرینا ولیمز کے خلاف کھیلی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے گرینڈ سلم کھیلوں گی۔ ثانیہ مرزا نے کیرئیر میں تین ویمنز ڈبلز اور تین مسکڈ ڈبلز گرینڈ سلم جیتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    دوسری جانب ویمن سنگلز میں بیلاروس اور قازقستان کی پلیئرز سبالنکا اور ایلینا فائنل میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں بیلا روس کی سبالنکا نے پولینڈ کی Magda Linette کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا، سبالِنکا نے سات چھ اور چھ دو سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں قازقستان کی Elena Rybakina نے بیلا روس کی وکٹوریہ اذارینکا کو ہرادیا، ویمنز سنگلز کا فائنل ایلینا اور سبالنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

  • بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار

    بلوچستان میں کرکٹ کے میدان سجنے کو تیار۔ سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل. سپر لیگ کے آغاز سے قبل کوئٹہ میں سپر مقابلے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑیگا بابر اعظم پشاور زلمی، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرینگے سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق بھی ایکشن میں دکھائی دینگے معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ ایکشن میں ہونگے.

    بلوچستان کے فینز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30 جنوری سے شروع ہوگی میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ائرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ سٹیڈیم میں دستیاب ہونگے زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائیگا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اعلیٰ شخصیات بھی میچ دیکھیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    معروف کھیلاڑی جاوید میانداد نے اس بارے ایک بیان میں کہا کہ میں بھی یہ میچ دیکھنے آرہا ہوں جبکہ انہوں نے اس پر بلوچستان حکومت کو سراہاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے کہ یہاں کی کرکٹ اوپر جائے اور بچے اس سے انسپائیر ہوں اور وہ بھی اسی طرح کرکٹ میں آئیں اور ملک کی نمائندگی کریں. ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو آنا چاہئے.

  • نجم سیٹھی اور رمیز راجہ — ضیغم قدیر

    نجم سیٹھی اور رمیز راجہ — ضیغم قدیر

    نجم سیٹھی سے میرا بطور کرکٹ فین بس ایک مسئلہ ہے کہ یہ الاؤنس کھانے کے لئے ٹی سی کرکے آنیوالوں میں سے ایک ہے۔ جبکہ رمیز نے کوئی الاؤنس نہیں لئے، وہیں پر پرفارمنس بھی واضح ہے۔

    آپ پی سی بی کی انکم اور دوسری ہسٹری دیکھ لیں۔

    پی سی بی کی 2018-19 کی انکم 700 ملین روپے تھی۔ تب منافع کم جبکہ خرچ زیادہ تھے کیونکہ چئیرمین صاحب کو کروڑ کروڑ اپنا ٹریول الاؤنس لینا تھا بی او جی کی میٹنگز کے بل لینے تھے۔

    جبکہ

    رمیز کے انڈر یہی پی سی بی کی انکم بڑھ کر 3.4 بلین روپے ہوگئی تھی۔

    زمیز کی اچیومنٹس اس کے علاوہ پی ایس ایل کا پاکستان انعقاد، پاکستان کرکٹ ٹیم کا تاریخ میں پہلی بار لگاتار تین فائنل کھیلنا، آسٹریلیا کو 25 سال بعد ون ڈے سیریز ہرانا، بنگلہ دیش، سری لنکا کو تاریخی ریکارڈز کیساتھ ہوم سیریز ہرانا رہی ہیں۔

    وہیں پر،

    سیٹھی کے دور میں پی سی بی کی ایسی کوئی تاریخی اچیومنٹس نہیں تھی ماسوائے چیمئنز ٹرافی کے، ہماری ٹیم 2018 سے پہلے تک ون ڈے سیریز تک مشکل سے جیت پاتی تھی۔

    لے دے کر نجم سیٹھی کا واحد اچھا کام پی ایس ایل کا انعقاد تھا لیکن اپنے گرو صاحبان کی طرح اس کے اس نے فی ٹورنامنٹ ایک کروڑ سے زیادہ پیسے لئے۔

    وہیں پر

    رمیز نے پی ایس ایل سے اربوں کی کمائی کے بعد بھی چوانی کا حصہ نہیں لیا۔

    یہاں مسئلہ بس مائنڈ سیٹ کا ہے،

    مجھے نجم سیٹھی سے بھی بطور پی سی بی چئیرمین مسئلہ نہیں ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کسی کی ٹی سی کرکے فقط الاؤنس کھانے کے لئے نا آئیں۔

    رمیز راجہ پر اگر کوئی الزام لگائے کہ وہ عمران خان کی پسند سے آیا تھا تو وہ فوائد گنوا دے جو رمیز نے چئیرمین بن کر اٹھائے۔

    جبکہ رپورٹس کے مطابق چڑیا نے ٹریول الاؤنس میں کروڑوں کھائے، پی ایس ایل انعقاد میں کروڑوں کھائے حتی کہ میٹنگز کروانے کے الاؤنس کھائے۔

    اور یہی مسئلہ پوری پڈم کا ہے کہ یہ پاور فل شخص کے خوب اٹھاتے ہیں اور پھر اٹھانے کے بعد اپنا کمیشن کھاتے ہیں اور یہ کمیشن بیرونی دوروں، الاؤنسز اور ذاتی کمپنیوں کے ٹھیکوں کی شکل میں ہوتے ہیں۔

    جبکہ رمیز نے پی سی بی سے چوانی کا کمیشن بھی نہیں کھایا وہ ایک دیانت دار اور محنتی شخص تھا اس کا سیٹھی جیسے ٹی سی ایکسپرٹ سے موازنہ ہی غلط ہے۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔

    دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے.

    نیوزی لینڈ ٹیم کا کراچی پہنچنے پر آفیشلز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے، کیوی ٹیم کو صدراتی پروٹوکول حاصل ہے۔ جس کے باعث ائیرپورٹ اور اطراف میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں مہمان ٹیم ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جس کے بعد ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔

    سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ون ڈے سیریز کی میزبانی بھی کراچی کے سپرد کی گئی ہے، تینوں میچز بالترتیب 10، 12 اور 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
    پنجاب حکومت جانے کی اطلاعات کے باوجود پرویز الہٰی کی رات گئے تک مصروفیات
    لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔
    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
    کیوی ٹیم دوسرے مرحلہ میں 13 اپریل سے 7 مئی تک دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

  • میسی — ریاض علی خٹک

    میسی — ریاض علی خٹک

    میسی بھی حسب معمول ایک غریب والدین کا بچہ تھا. ارجنٹائن روزاریو کا یہ بچہ صرف گیارہ سال کا تھا جب اسے گروتھ ہارمون ڈس آرڈر کی بیماری تشخیص ہوئی. اس کا علاج بہت مہنگا تھا. اس کے والدین اسے لے کر سپین آگئے جہاں بارکا کلب نے اس کی فٹ بال صلاحیت پر اس کے علاج کا فیصلہ کیا.

    اور لیو میسی فٹ بال کی دنیا میں چھا گیا. اس سے کسی نے پوچھا تھا کہ کیا آپ میرا ڈونا سے اپنا موازنہ کریں گے.؟ میسی نے کہا نہیں میں اپنا موازنہ کسی سے نہیں کرتا. میں اپنی الگ تاریخ بنانا چاہتا ہوں. تو دوستو میسی کی تاریخ ارجنٹائن اور سپین کا کلب بارکا ہے.

    آج قسم قسم کے لوگ آپ کو بتائیں گے میسی شیخ آرائیں جاٹ تو کوئی اسے میمن راجپوت بتائے گا. آپ نے بلکل نہیں ماننا کیونکہ یہ ہمارے برصغیر کا قومی مزاج ہے. ہم اپنی تاریخ خود نہیں بناتے بلکہ کسی اور کو پکڑ کر اپنی تاریخ میں لے آتے ہیں. اور اگر اپنی تاریخ بنانے کا کسی کو موقع مل بھی جائے تو وہ ذہین انسان تاریخ چھوڑ کر اپنی زندگی بنانے کیلئے یورپ امریکہ چلا جاتا ہے.

    اس مانگے تانگے کی تاریخ سے ہم سب ایڈجسٹ نہیں کر پارہے تو میسی کیا ایڈجسٹ کر پائے گا. میسی یا تو ارجنٹائن کا ہے یا بارکا سپین کا.

  • کھلاڑیوں کو ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی

    کھلاڑیوں کو ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں.

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلیںنڈ کے آنے سے ہم نے بھی مثبت کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیل رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم آخری لمحے تک مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ میڈیا منفی سوچ والی ہیڈلائنز بند کرے۔رمیز راجا نے کھلاڑیوں کی انجریز پر میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹرز انجری کا شکار ہوتے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو ٹی20 سے ٹیسٹ کرکٹ میں لے کر جارہے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھلاڑی ٹی20 میں آتے ہیں انہوں نےمزید کہا کہ فاسٹ بولرز کو پانچ روزہ کرکٹ کی فٹنس برقرار رکھنے کا کہا ہے، قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار ہے البتہ کھلاڑیوں کو ابھی بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
    چیئرمین پی سی بی رمیز راجانے شکوہ کیا کہ ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کا متنازع آؤٹ نہ دیا جاتا تو ہم جیت جاتے اور اظہر علی کو ریٹائرمنٹ لینے کیلیے کسی قسم کاکوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا ہے.