Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

    ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا-

    باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اس حوالے سے بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا جس پر نیوزی لینڈ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بھارت کے خلاف کھلائی گئی پلینگ الیون برقرار رکھنے جانے کا امکان ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میں یہ پہلا میچ ہےکرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ شارجہ میں دبئی کی نسبت ہائی سکورنگ میچ کی امید ہے۔

    کپتان قومی ٹیم بابراعظم اور بابر الیون نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہیں بابر اعظم بھارتی ٹیم کو ہرانے کے بعد ہی اپنی نظریں اگلے شکار پر جمالی تھیں ۔

    بابر اعظم نے اپنے میں ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان یہ جیت آپ کے لیے ہے یہ تاریخ بن چکی ہے اب ساری توجہ اور نظریں اگلی گیم پر ہیں-

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر میچ شروع ہونےسے کچھ دیر قبل دورہ پاکستان چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی جس کے بعد پاکستان میں شائقین کرکٹ نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے بھی نیوزی لینڈ کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے نیوزی لینڈ کے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔

    پاکستانی شائقین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج ہونے والے پاک نیوزی لینڈ میچ کو اس تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔ اور گرین شرٹس سے امید کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان میں ہونے والے کرکٹ کے نقصان کا بدلہ ضرور لیں گے۔

    پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے ،نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

    گزشتہ روز میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بہت شاندار ہے،وہ بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے پاکستان نے کل کے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔

    پاکستان میں میچ سے آدھا گھنٹہ پہلے سیریز اچانک منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی کپتان نے کہا تھا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورتحال تھی ، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے جو بہت ہی شرمناک تھا-

    کیوی کپتان نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کا جیت کا مومینٹم بن گیا ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بدلے کا میچ ہے، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے، امید ہے کہ پاکستان بدلے کی سوچ لے کر میدان میں نہیں اترے گا دونوں ٹیموں کے اچھے تعلقات ہیں اور سالوں سے آپس میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کراؤڈ کی طرف سے ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی ہے اور ہمارے خلاف میچ میں بھی انہیں سپورٹ ملے گی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے اوپننگ بیٹر حضرت اللہ زازئی 44، رحمان اللہ 46 اور نجیب اللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے اور اسکاٹ لینڈ کو 191 رنز کا ہدف دیا-

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو جب کہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    بعد ازاں افغانستان کی اسپن جوڑی مجیب الرحمان اور راشد خان نے تباہ کن بولنگ کی، مجیب نے پانچ جب کہ راشد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسکاٹ لینڈ کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مونسے نے 25 اور گریوز نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

    افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ مضبوط ہے-

    واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اسکور ہے، اس سے قبل 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے زمبابوے کے خلاف 6 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

  • انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا،  بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے    شعیب اختر

    انڈین میڈیا نے اپنی ٹیم کو مروایا، بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے شعیب اختر

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے گزشتہ روز کے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ انڈین میڈیا نے پہلے ہی شور مچا دیا تھا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم بہت زیادہ پریشر میں آگئی، اصل میں انڈین ٹیم کو انڈین میڈیا نے مروایا ہے۔

    انہوں نے پاکستان کی فتح پر کہا کہ بھارت کو قائدِ اعظم اور بابر اعظم ہمیشہ یاد رہیں گے۔

    بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ باؤلر محمد شامی کے خلاف انڈیا میں جاری نفرت انگیز مہم پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف پہلے ایسی نفرت کبھی نہیں دیکھی، محمد اظہر الدین مسلمان ہونے کے باوجود انڈین ٹیم کے کپتان بنے، شاہ رخ خان بالی ووڈ کے کنگ بنے اور انہوں نے بہت اچھا کام کیا، یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے 90 فیصد لوگ پیار کرنے والے ہیں، صرف 10 فیصد لوگ اور میڈیا کا کچھ حصہ ایسا ہے جو مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کی پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے انڈین کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا –

    پاکستان سے تاریخی شکست کے بعد بھارتی شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنے ہی فاسٹ باؤلر محمد شامی کے لیے ہتک آمیز مہم شروع کی،شائقین کی جانب سے محمد شامی کو غدار قرار دیا گیا اور مسلمان ہونے کی بنا پر پاکستان جانے کا طعنہ بھی دیا گیا۔پاکستان سے شکست کے بعد ممکنہ ردعمل کے پیش نظر محمد شامی کے گھر کی سیکیورٹی کو بھی بڑھانا پڑا۔

    ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    محمد شامی کے خلاف ہتک آمیز مہم کو روکنے کے لیے سابق کھلاڑیوں کو سامنے آنا پڑا مگر اس سے بھی بھارتی شائقین کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور محمد شامی کے خلاف غلیظ مہم اب بھی جاری ہے۔محمد شامی نے پاکستان کے خلاف میچ میں تین اعشاریہ پانچ اوورز میں 43 رنز دئیے تھے اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے-

    سوشل میڈیا پرجہاں محمد شامی کو بھارتیوں کی جانب سے مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں ان کی حمایت میں نہ کوہلی الیون کا کوئی رکن سامنے آیا اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں مداخلت کی –

    یوروکپ فائنل میں شکست کے بعد سیاہ فام برطانوی فٹبالرز پر انتہاپسندوں نے تنقید کی تھی تو پوری برطانوی ٹیم اپنے فٹبالرز کے ساتھ کھڑی ہوئی برطانوی وزیراعظم، یوئیفا اور انگلش فٹبال کلب نے بھی تنقید کو مسترد کیا تھا لیکن انتہاپسند مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف سب ہی خاموش ہیں-

    "ہمیں تم سے پیار ہے” صوفیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  • پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے  ،نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

    پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے ،نیوزی لینڈ کے کپتان کی درخواست

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے-

    باغی ٹی وی : میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بہت شاندار ہے،وہ بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے پاکستان نے کل کے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    پاکستان میں میچ سے آدھا گھنٹہ پہلے سیریز اچانک منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی کپتان نے کہا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورتحال تھی ، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے جو بہت ہی شرمناک تھا-

    کیوی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کا جیت کا مومینٹم بن گیا ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بدلے کا میچ ہے، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے، امید ہے کہ پاکستان بدلے کی سوچ لے کر میدان میں نہیں اترے گا دونوں ٹیموں کے اچھے تعلقات ہیں اور سالوں سے آپس میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کراؤڈ کی طرف سے ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی ہے اور ہمارے خلاف میچ میں بھی انہیں سپورٹ ملے گی۔

    نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے کی تیاریاں شروع کردیں پی سی بی

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا-

    اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی، نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے۔

    بھارتی چالوں سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئے، آفریدی کا دیگر ممالک کو…

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسی ہی باؤلنگ کی ضرورت ہوتی ہے جیسی شاہین آفریدی نے کی       باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسی ہی باؤلنگ کی ضرورت ہوتی ہے جیسی شاہین آفریدی نے کی باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر

    پاکستان کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے گزشتہ رات بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے پر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ورنن فلینڈر نے قومی ٹیم کی بھارت کے خلاف کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ روز شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا وہ مسلسل اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسی ہی باؤلنگ کی ضرورت ہوتی ہے جیسی شاہین شاہ آفریدی نے کی ، حسن علی عمدہ باؤلنگ کرتے ہیں اور کافی محنت کرتے ہیں، پاک بھارت پریشر گیم تھی، پاکستانی کھلاڑیوں نے پریشر کو بہت اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ۔

    ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ رات میچ میں بھارت کی 3 اہم وکٹس گرا کر شاہین شاہ آفریدی”مین آف دی میچ” قرار پائے تھے-

    دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی ۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نے بغیرکسی نقصان کےبھارت کوذلّت آمیز شکست دے دی

    اس فتح میں پاکستان نے کئی ریکارڈز بنائے جبکہ بھارت کو بھی وہ سہنا پڑ گیا جو اس نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 152 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

    یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے کیخلاف پہلی فتح ہے ،ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت پہلی مرتبہ 10وکٹ سے ہارا ہے جبکہ پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیز میں کوئی میچ 10 وکٹ سے جیتا ہے۔

    پاکستان کی بھارت کوشکست ، کئی ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے بڑی شراکت بنادی۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے پاس تھا ،دونوں نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی-

    یہ شراکت بھارت کیخلاف کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی بہترین شراکت تو پہلے ہی بن چکی تھی جب دونوں ٹیم کے 107 ویں رن کیلئے دوڑے ۔اس سے قبل 2012 میں حفیظ اور شعیب ملک نے 106 رنز کی شراکت چوتھی وکٹ پر بنائی تھی ۔

    شاباش میرے بچو :قوم کو بھی آپ پرفخر ہے:وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کومبارکباد

    اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے ،اس سے قبل 2010 میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نے بنگلا دیش کیخلاف 142 رنز کی شراکت قائم کی تھی ۔

    اس اننگ کے دوران محمد رضوان نے سال 2021 میں1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بھی مکمل کرلیے، وہ ایک کلینڈر سال میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں۔اس سے قبل بابر اعظم نے 2019 میں 1607 رنز بنائے تھے-

    پاکستان کے بیٹو آپ نے تو ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے:آرمی چیف کی قومی ٹیم کو…

  • پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    پاکستان سے شکست : انتہا پسند ہندوؤں نے شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنا ڈالا

    عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کی پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے انڈین کرکٹر محمد شامی کو مذہبی تعصب کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرجہاں محمد شامی کو بھارتیوں کی جانب سے مذہبی منافرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں ان کی حمایت میں نہ کوہلی الیون کا کوئی رکن سامنے آیا اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں مداخلت کی –

    یوروکپ فائنل میں شکست کے بعد سیاہ فام برطانوی فٹبالرز پر انتہاپسندوں نے تنقید کی تھی تو پوری برطانوی ٹیم اپنے فٹبالرز کے ساتھ کھڑی ہوئی برطانوی وزیراعظم، یوئیفا اور انگلش فٹبال کلب نے بھی تنقید کو مسترد کیا تھا لیکن انتہاپسند مودی سرکار کے راج میں مسلمانوں کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کے خلاف بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے کے علاوہ سب ہی خاموش ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پینل پر ہیش ٹیگ شامی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں جہاں انتہا پسند بھارتی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں ٹوئٹر پرمداحوں کی جانب سے شامی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے-


    معروف بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ شامی سے متعلق گھٹیا باتیں کر رہے ان سے میری ایک ہی درخواست ہے کہ وہ کرکٹ مت دیکھا کریں، ان کی کمی بھی ہمیں محسوس نہیں ہو گی۔


    وریندر سہواگ نے کہا کہ محمد شامی پر آن لائن حملہ چونکا دینے والا ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ ایک چیمپئن ہے اور کوئی بھی جو انڈیا کیپ پہنتا ہے ان کے دلوں میں انڈیا کسی بھی آن لائن ہجوم سے کہیں زیادہ ہے شامی ہم آپ کے ساتھ ہیں اگلے میچ میں دکھاؤ جلوہ-

  • ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

    دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی صحافی کے سوال پر غصہ کر گئے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی گزشتہ رات میچ ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ویرات کوہلی کو صحافی کے سوال پر گصہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے-


    ویڈیو میں صحافی نے روہت شرما سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ نے آؤٹ آف فارم روہت شرما کو ڈراپ کر کے ایشان کشن کو شامل نہیں کیا اس کی وجہ کیا تھی ؟

    بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

    صحافی کے طنزیہ سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ بہت اچھا سوال ہے لیکن چلیں آپ مجھے اس کی وجہ بتادیں۔

    بھارت کی ہار پر اسٹیڈیم میں موجود اکشے کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

    صحافی نے کہا کہ میں کمنٹ نہیں کر رہا بلکہ سوال پوچھ رہا ہوں۔ جس پر ویرات کوہلی نے کہا کہ روہت شرما کو آپ ایشان کشن سے ملا رہے ہیں جبکہ روہت شرما ہمارے سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کی جگہ ایشان کشن کو کیسے شامل کیا جاسکتا تھا جس کے بعد ویرات کوہلی نے غصہ کو ضبط کرتے ہوئے کہا کہ باقابل یقین سوال ہے-

    ویرات کوہلی نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کوئی تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہی بتا دیں تاکہ میں اسی حساب سے پھر آپ کو جواب دوں۔

    ویڈیو: پاکستان کی تاریخی جیت پراسٹیڈیم میں موجود بابراعظم کے والد فرط جزبات سے رو…

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی شاہینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی بھارت کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جسے قومی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہی مکمل کر لیا۔

    صدر سمیت حکومتی و سیاسی شخصیات کی قومی ٹیم کو مبارکباد

  • بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی ، گوجرانوالہ کے لوگوں کاجشن ، پولیس کے بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

    بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی ، گوجرانوالہ کے لوگوں کاجشن ، پولیس کے بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر گوجرانوالہ کی عوام جشن منانے باہر نکل آئی

    گوجرانوالہ: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا پہلے پہلے میچ میں ٹاکرا ، پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی ۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کی تاریخی فتح کی خوشی میں رات گئے گوجرانوالہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد فتح کا جشن منانے جی ٹی روڈ پر نکل آئی، گوجرانوالہ کے مشہور مقام شیرانوالہ باغ میں نوجوانوں کے ایک بڑے ہجوم نے جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور پٹاخے بھی چلائے گئے ۔ اس موقع پر پولیس کی ایک وین گزر رہی تھی نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر پولیس اہلکاروں سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا جسے نوجوانوں نے خوب سراہا ۔

    گزشتہ رات پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں سے بھارت کو شکست دے کر بھارتیوں کا غرور خاک میں ملا دیا اس تاریخ ساز فتح پر جہاں پوری قوم نے فتح کا جشن منایا وہاں گوجرانوالہ کے لوگوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

  • پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں        سنیل گواسکر

    پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں سنیل گواسکر

    بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس ٹیم میں آل راؤنڈر ہوں وہ ٹیم مضبوط ہے –

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پروگرام ’پاک انڈیا ٹاکرے ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس ٹیم میں آل راؤنڈر ہوں وہ ٹیم مضبوط ہے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آل راؤنڈر مضبوط ہیں۔

    بھارت کے سابق اسپینر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارتی فائنل الیون میں ایک بولر کم ہے جبکہ اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پاک بھارت ہر میچ ڈو اینڈ ڈائی ہوتا ہے، آج فائنل سے پہلے فائنل والا میچ ہے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپینر مشتاق احمد نے کہا کہ جیت کےلیے اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

    اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے اور کئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی وقت میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کوہلی کا کہنا تھا کہ انڈیا ماضی کے ریکارڈ کی وجہ سے پاکستان کوکمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرے گا ، انہیں پاکستان کو شکست دینے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک پلان کے مطابق میدان میں اترنا پڑتا ہے، ہمیں بس اس دن اچھا کھیلنا ہے۔ یہ سچ ہے کہ اس میچ کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے لیکن ہمیں صرف کرکٹ پر توجہ دینی ہے ہم نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کیا ریکارڈ رہا ہے، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔

    پاک بھارت ٹاکرا: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی کے میدان میں ہو گا

    واضح رہے کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا بابراعظم پاکستان کےکپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

    قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: ماہر فلکیات کی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق اہم پیش گوئی

    پاک بھارت ٹاکرا: ماہر فلکیات کی کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق اہم پیش گوئی

    ماہر فلکیات نے بھارت کا پلڑا بھاری ہونے کی پیشگوئی کی ہے –

    باغی ٹی وی : پاک بھارت ٹاکرے میں کون سا کھلاڑی سب سے اچھا پرفارم کرے گا ماہر فلکیات نے ستاروں کی چال دیکھ کر پیش گوئی کر دی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ۔ستاروں کا حال بتانے والے ماہر فلکیات نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

    ستاروں کا حال بتانے والوں کے مطابق بابر اعظم، فخر زمان اور شاہین آفریدی میچ ونر کھلاڑی ہو سکتے ہیں ماہر فلکیات نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا سابق قومی کرکٹرز کی پیشگوئی

    ماہر فلکیات اے ایس چوہدری کی نظر میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم، فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی بہترین پرفارم کریں گے۔

    ستاروں کا حال بتانے والوں نے بھارت کا پلڑا بھاری ہونے کی پیشگوئی کی ہے تاہم کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے جیت اسی کی ہو گی جو اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلے گا۔

    پاک بھارت ٹاکرا: دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی کے میدان میں ہو گا

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی بابراعظم پاکستان کےکپتان جبکہ کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا ملک بھر میں پاک بھارت میچ کیلئے اسکرینیں لگائیں جائیں گی اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ایف نائن پارک میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔

    پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ: اشتہاروں فی منٹ قیمت کروڑوں روپے ہو گئی

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق شائقین کرکٹ فری انٹری کے ساتھ پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے اس کے علاوہ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا۔

    قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑ نے پر سرفراز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

    انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گےعمران خان کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے ریلیکس رہنا ہے، دباؤ نہیں لینا، خود پر اعتماد ہے سو فیصد کھیل پیش کریں گے پہلے دو میچز بہت اہم ہیں لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت ہمیشہ ایک بڑا میچ ہوتا ہے اعصاب پر قابو پانا ہوتا ہےہرٹیم کی اپنی قوت ہوتی ہے اور ہماری بولنگ ہمیشہ اچھی رہی ہے، ہمارے بولرزاچھے اور تجربہ کار ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فائنل میچ پاکستان اوربھارت کے درمیان ہو گا سابق قومی کرکٹرز کی پیشگوئی

    بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت ہر ٹیم کے خلاف ہماری تیاری مکمل ہے ہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے کبھی ریکارڈ کے بارے میں نہیں سوچا، ہم ماضی کے ریکارڈ کو نہیں دیکھتے کیونکہ اس سے توجہ ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتی ہے پاکستانی ٹیم سے متعلق سوال پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا میرے حساب سے پاکستانی ٹیم مضبوط ہے اور مضبوط رہی ہے۔

    پاک بھارت ٹاکرا: کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے بابر اعظم نے اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھاکہ ان شاء اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم بھارت کے خلاف کامیاب ہو گی دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے-

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور پاکستان