Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

    قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

    قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہ کھیل سکے۔

    محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان کے پلیٹلیٹس بہتر ہورہے ہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    اس سے قبل خبر آئی تھی کہ محمد حفیظ فوڈ پوازننگ کی وجہ سے راولپنڈی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو رہے۔

    دوسری جانب ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزاء کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی نااہلی کے سبب لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کیسسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے شہریوں کو اس موضی مرض سے بچایا تھا۔حکومت کی نالائقی کے باعث ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 90 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,082 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں

    ڈینگی کا زور، پنجاب اسمبلی میں بڑا مطالبہ کر دیا گیا

    رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 905 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں -صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض داخل ہیں۔

    جو کہ حکومت کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت صرف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔ ڈینگی کے پھیلاؤ سے عوام میں شدید تشویش اور غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔ڈینگی کے خلاف صرف زبانی مہم کی بجائے عملی کام کیا جائے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچایا جائے-

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

  • انضمام الحق  دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    انضمام الحق دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دل کی تکلیف کے باعث سابق کرکٹر انضمام الحق کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے عالمی شہرت یافتہ بلے باز انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کردی ہے۔

    عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

    انضمام الحق کو اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں 1992 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنارکھے ہیں، ان کا ٹیسٹ میں انفرادی اسکور 329 رنز ہےجبکہ وہ پاکستان کے لئے 25 ٹیسٹ سینچریاں اور 46 نصف سینچریاں بناچکے ہیں۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانوں کا سامنا

    ایک روزہ میچز میں انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378 میچز کھیل کر 11739 رنز اسکور کئے، انہوں نے 10 سینچریاں اور 83 نصف سینچریاں بنارکھی ہیں۔

    برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے شہباز شریف

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

    نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہونے کے بعد راولپنڈی کی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو اخراجات کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل تھما دیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مد میں راولپنڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کے دن سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور انہیں کھانے میں پلاؤ اور بریانی کھلائی جاتی تھی۔

    انتظامیہ کے مطابق کیوی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی تھی تو روٹ لگتا تھا اور جب تک ٹیم گراؤنڈ میں رہتی تھی نفری تعینات رہتی تھی۔

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ساتھ ہی ،وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا-

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

    اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیاہے جس کی بنیاد پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا ، پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور بہترین انتظامات کیئے جارہے ہیں-

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل…

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • آئی سی سی، نیوزی لینڈ اور پاکستان تحریر:محمد محسن 

    آئی سی سی، نیوزی لینڈ اور پاکستان تحریر:محمد محسن 

    دنیا کے چند محبوب ترین کھیلوں میں سے ایک کھیل کرکٹ بھی ہے۔ ویسے اگر آپ کرکٹ کا موازنہ دوسری کھیلوں سے کریں تو یہ دنیا میں اتنا مشہور نہیں جتنا اولمپکس یا فٹبال ہیں لیکن پھر بھی اس کا جنون پوری دنیا میں پایا جاتا ہے۔ جیسے فٹبال کی گیم کو مینج کرنے کے لیے فیفا نامی ایک اتھارٹی بنائی گئی ہے بالکل اسی طرح کرکٹ کے قواعد و ضوابط بنانے کے لیے ICC نامی ایک اتھارٹی قائم کی گئی ہے جو بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی مختلف سیریز منعقد کرواتی ہے اور ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کو سزائیں بھی سنائی ہے۔ ICC بنیادی طور پر 1909 میں imperial cricket conference کے نام سے معرضِ وجود میں آئی جو کہ 1965 میں international cricket conference بن گئ اور اب موجودہ دور میں یہ international cricket council کے نام سے جانی جاتی ہے۔ بنیادی طور پر انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے ICC بنانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ دوسرے ممالک بھی جڑتے گئے اور اپنا اثرورسوخ بڑھاتے گئے جس میں چیدہ مثال انڈیا کی ہے۔ انڈیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز تینوں ممالک نے 1926 میں ICC کو جوائن کیا لیکن انڈیا ان تینوں میں سے ICC میں سبقت لے گیا۔ اس وقت ویسے تو ICC کے 12 مستقل ممبرز ہیں لیکن ان میں سے چند ایک ممبرز کی اس اتھارٹی پر اجارہ داری ہے جن میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور انڈیا سرفہرست ہیں۔ 

    اسی ICC کے شیڈول کے مطابق ستمبر 2021 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پاکستان کے ساتھ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز منعقد ہونا تھی۔ جس میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جانے تھے۔ اس شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں آئی دو، چار دن پریکٹس کی اور پاکستان نے اپنی فول پروف سکیورٹی مہیا کی جس سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مطمئن تھے۔ لہزا پہلا میچ ہونے والا تھا، ٹکٹوں کی فرخت ہو چکی تھی، گراؤنڈ میں میڈیا کیمرے لگ چکے تھے اور میچ کی مکمل تیاریاں ہو چکی تھیں کہ اچانک نیوزی لینڈ کی ٹیم کو یہ کہہ کر وطن واپس بلا لیا گیا کہ یہاں سیکورٹی خطرات ہیں۔ پاکستان نے بارہا پوچھا کہ ہماری انٹیلیجنس کے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں لہزا آپ بے فکر ہو کر کھیلیں لیکن انہوں نے اپنی رٹ لگائے رکھی اور عمران خان کے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو فون کرنے کے باوجود ٹیم واپس چلی گئی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم تو واپس چلی گئی لیکن وہ یہاں کئ سوالات چھوڑ گئی۔ کیا جب یہاں ان کے پریکٹس میچز چل۔رہے تھے تب یہاں کوئی تھریٹ نہیں تھا؟ کیا جب یہاں پی ایس ایل میں فارن سے کھلاڑی آتے ہیں تب یہاں سب ٹھیک ہوتا ہے؟ اس سیریز کا عین اس وقت کینسل ہونا جب دو دن بعد IPL شروع ہونا ہو کئی سوالات اٹھاتا ہے۔ شاید دنیا یہ بھول رہی ہے جب انہی ممالک کے فوجی جنہوں کی شہہ پر نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس گئی افغانستان سے جان بچا کر بھاگ رہے تھے تب ان کو سہارا اسی پاکستان نے ہی دیا تھا۔ تب یہ بھاگ بھاگ کر پاکستان آرہے تھے اور پاکستان کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا واپس جانا ایک نئی گیم کا حصہ ہے جو آج کل امریکہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شروع کرنے جا رہا ہے۔ انڈیا اور اس کے حلیف جتنی مرضی بھونڈی کوششیں کر لیں وہ پاکستان کو ایک پر امن ملک بننے سے نہیں روک سکتے۔ یہ شاید یہ بھی بھول گئے ہیں کہ اسی انگلینڈ کے ایک ادارے نے پچھلے سال پاکستان کو ٹورازم میں بہترین ملک قرار دیا تھا۔ اب جتنا مرضی نیوزی لینڈ اپنی اس حرکت کو کور کرنے کی کوشش کرے یا پاکستان کو کسی دوسرے ملک میں سیریز کروانے کا کہے اس کی یہ دغابازی ICCکی تاریخ میں اس پر ایک بدنما داغ کی طرح اس کے ماتھے پر سجی رہے گی۔ 

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانوں کا سامنا

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانوں کا سامنا

    نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز جاری ہیں اس دوران مختلف کھلاڑیوں کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے راولپنڈی، سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔

    راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے میں سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخواکو بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے خلاف اتوار کوکھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے تین اوورز کم کیے۔

    پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے آسٹریلوی کمنٹیٹر

    اسی طرح ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کے خلاف مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیےان دونوں ٹیموں کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو امپائر کے فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے پر بالترتیب ان کی میچ فیس کا چالیس اور پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ان دونوں ٹیموں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 2 کی شق 8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

  • بھارتی چالوں سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئے، آفریدی کا دیگر ممالک کو مشورہ

    بھارتی چالوں سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئے، آفریدی کا دیگر ممالک کو مشورہ

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پڑھی لکھی قوموں کو پاک بھارت معاملے سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنا چاہیں-

    باغی ٹی وی :پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی پر بات کی کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ غلط اور ناقابل قبول تھا، کیوی کرکٹرز کے پاکستان میں پرستار موجود ہیں،ان کی جانب سے ایسا رویہ قابل معافی نہیں-

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر کوئی سیکیورٹی خدشات تھے تو پی سی بی کو بتاتے تاکہ پاکستانی فورسز چھان بین کرلیتیں،میرے خیال میں اگر آنے کے پروٹوکولز ہیں تو اگر کسی ٹیم کو جانا ہے تو اس کا بھی کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، ہم نے ہمیشہ دوسروں کو سپورٹ کیا،دیار غیر میں کھیل کے سفیر بن کر کھیلے مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا۔

    پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے آسٹریلوی کمنٹیٹر

    سابق کپتان نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں مہمان ٹیموں کو پاکستان میں کس معیار کی سیکیورٹی دی جاتی ہے،غیر ملکی بورڈ حفاظتی انتطامات کی چھان بین کے بعد ہی اپنی ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہیں،انھیں روٹس سمیت ہر معاملے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جاتا ہے تب ہی ٹور کیلیے گرین سگنل ملتا ہے،زمبابوے، سری لنکا اوربنگلہ دیش سمیت تمام ٹیمیں اسی طریقہ کار کے مطابق آئیں۔

    دھمکی آمیز ای میلز بھارت سے کیے جانے کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ہم اس صورتحال کو بڑے تناظر میں دیکھیں تو اندازہ کرسکتے ہیں کہ اس کے پیچھے کس کا ایجنڈا ہے،جعلی ای میلز پر کسی کو توجہ نہیں دینا چاہیے،پڑھی لکھی قوموں کو پاک بھارت معاملے سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنا چاہیں-

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی بھی ذمہ داریاں ہیں،اسے اس طرح کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہیے،ٹیموں کے بلاوجہ ٹورز منسوخ کرنے سے پاکستان کرکٹ کیلیے پریشانیاں پیدا ہورہی ہیں، کھیل کی گورننگ باڈی کو خاموش ہوکر نہیں بیٹھنا چاہیے، ہمیں بھی فیصلے کرنا پڑیں گے تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ ہماری بھی کوئی عزت ہے، دوسرے ملکوں میں دہشت گردی ہوئی تب بھی کرکٹ چلتی رہی۔

    ورلڈکپ کابائیکاٹ کرنے کے مشوروں کے سوال پر آفریدی نے کہا کہ یہ جذباتی باتیں ہیں،ہمیں میچز جیت کر اپنے ناقدین کو جواب دینا چاہیے، کوشش کرنا ہوگی کہ میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھائیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ رمیزراجہ نے کرکٹ کھیلی،کمنٹری کی،وہ کئی بڑے لوگوں کے ساتھ رہے،انھوں نے دنیا دیکھی ہوئی ہے،وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں،امید ہے کہ سسٹم بدلنے میں کامیاب ہوں گے،اس کیلیے ان کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، چیئرمین تو بدلتے رہے مگر کئی چہرے 15،20سال سے پی سی بی میں نظر آرہے ہیں ان کو بدلنا ہوگا،ملک میں گراس روٹ کرکٹ ختم ہوگئی، اسے واپس لانا ہوگا، اگر اسکول وکالج سے اچھے طالبعلم مل سکتے ہیں تو کرکٹر بھی ملنا ممکن ہے،ان کو مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

    شاہد آفریدی جونیئر کرکٹرز کی کوچنگ کے خواہاں ہیں کہا کہ کسی بھی انداز میں پاکستان کیلیے کام کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی،میرا خیال ہے کہ طویل عرصہ انٹرنیشنل کرکٹ میں گزارنے والے کھلاڑی جونیئرز کیلیے کام کریں تو زیادہ بہتر ہے، محمد یوسف اور عبدالرزاق سمیت یہ کرکٹرز ینگسٹرزکے رول ماڈل ہیں،انھیں سیکھنے کا موقع ملے تو کارکردگی میں نکھار آئے گا،مجھے بھی اگر موقع ملا تو جونیئرز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ میری کرکٹ کی اننگز مکمل ہونے والی ہے،میں اب اپنی فاؤنڈیشن کو وقت دینا چاہتا ہوں، پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر ملتان سلطانز کے اونر عالمگیر ترین نے چھوڑ دیا تو کسی اور فرنچائز کا سوچوں گا۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل…

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے        آسٹریلوی کمنٹیٹر

    پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے آسٹریلوی کمنٹیٹر

    آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نےپاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کے لیے دیگر ممالک کی طرح محفوظ ہے۔

    باغی ٹی وی: مائیک ہیزمین نے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں میں پاکستان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو انجوائے کر رہا ہوں اگر مجھے سیکیورٹی کا مسئلہ ہوتا تو میں یہاں کبھی نہ آتا دورے کی منسوخی پر روز خبریں سننے کو مل رہی ہیں جس پر دکھ ہو رہا ہے نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کیا لیکن پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹ کی معلومات شیئر نہیں کیں۔

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں سے پوچھے بغیر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا جو افسوسناک ہے انگلینڈ کے کھلاڑی جنوبی افریقہ پہنچے اور کورونا کا بہانہ کر کے دورہ منسوخ کر دیا۔

    مائیک ہیزمین نے کہا کہ آئی سی سی کو ان معاملات کو دیکھنا چاہیے کیوںکہ انگلینڈ جو بھی کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے حال ہی میں جب جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا، میں بھی پاکستان میں موجود تھا جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

    آسٹریلین کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹرز ٹینلٹ سے بہت متاثر ہوں پاکستانی کرکٹرز کی بیٹنگ اور باؤلنگ اسٹائل مختلف ہے پاکستانی کرکٹرز کا اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں پاکستان میں لوگ بہت پیار کرنے والےہیں۔میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی

    واضح رہے کہ مائیک ہیز مین اس وقت نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں-

    نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو دھمکیاں، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل…

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر دنیا بھر سے اٹھتے سوالات اور تنقید سے کیویز پلیئر پریشان ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلے ہی میچ میں پاکستان کا سامنا ہوگا کیوی کوچ کہتے ہیں جو ہوا اچھا نہیں ہوا لیکن کھلاڑیوں کو کہا ہے کسی دباؤ میں نہ آئیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ہمارے دل میں پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے ہمدردی ہے دورہ پاکستان کی منسوخی کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں تھا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

    ٹی20 ورلڈکپ2021 میں نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ ہی پاکستان کےساتھ کھیلے گا گیری اسٹیڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا وہ گرین شرٹس کےخلاف میچ کا زیادہ دباؤ نہ لیں میں کھلاڑیوں کو موت کی دھمکیاں ملنے سے بے خبر تھا۔میرے لیے تبصرہ کرنا واقعی مشکل ہے‘۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنا پہلا میچ 26 اکتوبر کو پاکستان کےخلاف شارجہ میں کھیلے گی شارجہ کو پاکستان کیلئے دنیا بھر میں ہوم گراونڈ سمجھا جاتا ہے۔

    نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو دھمکیاں، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

    نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل…

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • پاکستانی امن کوششیں اور بین الاقوامی کرکٹ :   تحریرسید محمد مدنی

    پاکستانی امن کوششیں اور بین الاقوامی کرکٹ : تحریرسید محمد مدنی

    یہ بات روزِ اول سے عیاں ہے کے مغرب کی ہمیشہ کوشش رہی کے پاکستان کو کسی نا کسی طرح بدنام کیا جائے ہمارے ہاں کے لوگ چوری ریاست پاکستان کے خلاف نعرے بازی والے بیانئے کو پروموٹ کرنے والے بھی مغرب ہی میں بیٹھے ہیں اور مغرب حکومتیں ایسوں کو سیاسی پناہ بھی دیتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کے وہ ہر غلط کام کرنے والے کو اپنے ہاں پالتی ہیں تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کے خلاف کام کر سکیں.

    پاکستان نے پوری دنیا میں خطے اور امن کے لئے جو کوششیں کی ہیں دنیا اس کی معترف ہے لیکن اچانک اب کرکٹ جیسے کھیل میں بھی سیاست شروع ہو چکی ہے یہ چیز کوئی نئی نہیں مغرب اور ہمارے ایک پڑوسی ملک کی بھی کوشش رہی کے وہ پاکستان کو کسی نا کسی طرح غیر محفوظ ملک قرار دلوائے اور اس کا مظاہرہ ہم نے کچھ دن پہلے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے دیکھا اور ساتھ ہی اب برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کا رویہ بھی افسوس ناک ہے.

    پاکستان نے بہترین سیکورٹی انتظامات کروائے اور دنیا نے دیکھا لیکن عین ایک دو دن پہلے نیوزی لینڈ کا اچانک دورہ ملتوی کر کے واپس جانا یہ اس کا واضح ثبوت ہے کے اب کھیل کی آڑ میں نفرت اور سیاست عروج پر ہے. ہمارے ایک پڑوسی ملک میں اس وقت خوشی کے شادیانے بج رہے ہیں ظاہر ہے وہ اس اقدام پر خوش ہوگا.

    برطانیہ اور نیوزی لینڈ نے جو قدم اٹھایا ہے اس پر دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں نے حتی کے نیوزی لینڈ کے انکار کرنے پر نیوزی لینڈ کے ہی سابق کرکٹر نے اپنی ہی ملک کی کرکٹ ٹیم اور حکومت پر سوال کھڑا کر دیا ہے کے اس انکار کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی.

    یہ بات واضح ہے کے پاکستان اب اپنے درست ٹریک پر چل پڑا ہے اور امن کے پیغام کو دنیا میں پھیلا رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تعریف بھی ہو رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں خارجہ پالیسی سمیت تمام معاملات میں تبدیلی بھی آئی ہے اور یہ کے سب سے پہلے پاکستان کا وقار بلند کیا جائے گا اور بھیک یا منتیں کر کے کام نہیں ہوگا تو ایسے میں مغربی ممالک کی کرکٹ ٹیمز پاکستان کو یوں بدنام کرنے پر تُلی ہیں.

    سب سے بڑی اور عجیب بے تُکی بات یہ ہے کہ برطانوی شاہی خاندان پاکستان وزٹ کرتا ہے اور پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمیشن بھی پاکستان محفوظ ہے کا کہتا ہے مگر وہی برطانوی کرکٹ ٹیم کہتی ہے کے ہمیں سیکورٹی خدشات ہیں کیا یہ واضح نہیں کے ان کا منصوبہ ہی کچھ اور ہے بے شک پاکستان ہر ملک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے مگر بلاوجہ کے الزامات لگانا بھی ہرگز درست نہیں.

    نیوزی لینڈ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کے کسی اور جگہ اگر پاکستان نے کھیلنا ہے تو ہم تیار ہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان نے انکار کرنےفیصلہ کیا اور کہا کے پاکستان ہی میں کرکٹ آکر کھیلیں.

    عین ایک دو یا چار دن پہلے منسوخی کا اعلان کرنا بلکل ایک سازش کا حصہ لگتا ہے.

    پاکستان نے اب تمام وہ معاملے جس میں پاکستانی ریاست یا حکومت منتیں کرتی نظر آئے کو رد کر دیا ہے اور اپنا وقار اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر یہ معذرت خواہانہ رویہ بھی ترک کردیا ہے اس ابتدا ہو چکی ہے ﷲ تعالیٰ سے دعا کے کے پاکستان کے ہر معاملے میں خیر ہو آمین.

    Twitter Id @M1Pak

  • دنیا کرکٹ اور مغربی منافقت تحریر ناصر بٹ

    دنیا کرکٹ اور مغربی منافقت تحریر ناصر بٹ

    نیوزی لینڈ کی فوج سے زیادہ فورس ان کی ٹیم سیکورٹی پر لگائی، یہ الفاظ وفاقی وزیر داخلہ کے ہیں جو ان کی جانب سے گزشتہ روز دورہ نیوزی لینڈ منسوخ ہونے کے حوالے سے کہے گئے انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ تھریٹ الرٹ دینے والے تب کہاں تھے جب ماہرین کی ٹیم یہاں دورے پر تھی، وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ترین باتیں کیں لیکن شیخ رشید کی یہ سیکورٹی کے حوالے سے کہی گئی پہلی لائن تمام میڈیا چینلز کے ڈائریکٹر نیوز صاحبان سمیت نیوز ایڈیٹرز کو بھی جیسے بھا سی گئی کہ تمام ہیڈلائنز اور اخباری سرخیوں پر یہ الفاظ ٹی وی چینلز اور اخبارات کی زینت بن گئے جس کے بعد ہونا کیا تھا وہی جو ہمارے یہاں سوشل میڈیا صارفین کیا کرتے ہیں، اخباری تراشے اور ٹی وی کے سکرین شاٹس کو جوں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا کہ ایک نئی بحث کا آغاز ہو ہی گیا، صارفین کی جانب سے وزیر داخلہ کے بیان کو کہیں بھارت کو دھمکانے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا تو کہیں نیوزی لینڈ کی اندرونی سیکورٹی پر سوالات اٹھانے کے لیے بہرحال اس ساری صورتحال میں قومی سطح پر ہوئے نقصان کا ازالہ ہونے کی بجائے اس میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور طے شدہ دورہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی منسوخ کرنے کی خبریں گردش میں آگئیں، جبکہ آئندہ ماہ میں ہونے والی آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز بھی خطرے میں پڑ گئیں، نومنتخب چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی معاملات پر مغربی دنیا اکٹھی ہوجاتی ہے 

    اب اس ساری صورتحال میں سیکھنے کی دو تین اہم باتوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا کہ کس طرح پاکستان کے خلاف مغربی دنیا کی منافقت کھل کر بے نقاب ہوئی اور منفی پراپیگنڈے میں سب ممالک ایک سے بڑھ کر ایک نظر آئے، اس کی چھوٹی سی جھلک اس بات میں دیکھ لیجیے کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمز کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے شیڈول ہے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم اسی ہوٹل میں موجود ہے جسے کچھ روز قبل بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد بظاہر ٹریننگ تو منسوخ کر دی گئی تاہم انسداد دہشتگردی کی ایجنسیز کی جانب سے خطرناک تھریٹ دئیے جانے کے باوجود دونوں ممالک کی قیادت ٹس سے مس نہیں ہوئی جس سے مغربی ممالک کی آپس اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں امتیازی روئیے کی پول کھل کر سامنے آگئی اس ساری صورتحال میں دوسری جنگ عظیم کے دوران تشکیل دی گئی پانچوں ممالک جس میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں کی مشترکہ خفیہ ایجنسی فائیو آئیز کے ذریعے پاکستان کے Absolutely NOT کو ہاں میں بدلنے کی ناکام کوشش کے بعد اس پراپیگنڈے کا آغاز کیا گیا جس کے بعد پہلے نیوزی لینڈ اور بعد میں انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے سے منع کیا گیا 

     دوسری جانب اس ساری صورتحال میں ویسٹ انڈیز سمیت کئی اہم ممالک کے کرکٹرز کی جانب سے جس طرح کھل کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت اور محفوظ پاکستان کے حق میں کھل کر بات کی گئی وہ قابل ستائش ہے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے تو اس حد تک لکھ دیا کہ بھیڑ کی کھال میں چھپے بھیڑیوں سے ہوشیار رہو، یقیناً ان کا اشارہ مغربی دوغلے پن کی طرف تھا

    لیکن بحرانی کیفیت میں موقعوں کی تلاش کرنے والی قوم ہی دنیا میں ترقی کی راہ پر چل سکتی ہیں اور یہ ہی کیا پاکستان نے کہ شائقین کے ٹوٹے دل اور قومی سطح پر پست ہونے والے حوصلوں کو دوبارہ بلند کرنے کے لیے نیشنل ٹی ٹونٹی میچ کا اعلان کر دیا جس کا باقاعدہ میلہ 23 ستمبر سے سجے گا جبکہ 12 اکتوبر تک کھیلا جائے گا