Baaghi TV

Category: کھیل

  • سابق امریکی صدر ٹرمپ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے

    سابق امریکی صدر ٹرمپ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے

    انتخابات میں ہارنے کے بعد سابق امریکی صدر باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : "سکائے نیوز” کے مطابق 9/11 حملوں کی 20 ویں برسی پر 11 ستمبر کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرباکسنگ کمنٹری کی میزبانی کریں گے –

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 11 ستمبر کو فلوریڈا میں ہولی فیلڈ بمقابلہ بیلفورٹ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گےسابق سینئر باکسنگ پروموٹر ٹرمپ سینئر نے کہا کہ میں عظیم جنگجوؤں اور عظیم لڑائیوں سے محبت کرتا ہوں اور وہ ہفتے کی رات لڑائی دیکھنے اور اپنے خیالات شئیر کرنے کے منتظر ہیں۔

    سابق صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی ایونٹ کا حصہ بنیں گے، باکسنگ میچ سال کی سب سے بڑی ہیوی ویٹ فائٹ قرار دی جارہی ہے میچ ہفتہ کو سیمینول ہارڈ راک کیسینو میں ہوگا، ٹرمپ اس سے قبل یو ایف سی کے لیے دیگر لائیو فائٹنگ ایونٹس کی میزبانی کرچکے ہیں۔

    سابق امریکی صدر اس وقت فلوریڈا میں موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے فائٹرز کو پسند کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اس دلچسپ مقابلے میں ان کا انتظار کریں اور وہ اسے مس نہیں کر سکتے۔

  • بابر اعظم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ دوستی یاری کواہمیت نا دیں    وسیم اختر

    بابر اعظم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ دوستی یاری کواہمیت نا دیں وسیم اختر

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اچھی ہے، مگر بابر اعظم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ دوستی یاری کواہمیت نا دیں اگر کوئی ایوریج ممبر ہے اور کپتان کو لگتا ہے کہ وہ جتا سکتا ہے تو اسے موقع دینا چاہیے۔


    باغی ٹی وی : نجی چینل کے پروگرام میں وسیم بادامی کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دو مزید ورلڈ کپ بھی آرہے ہیں، ہمارے ملک میں کھلاڑیوں پر عجب تنقید کی جاتی ہے، لڑکے سلیکٹ کرلیے گئے اب ان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔


    انہوں نے کہا کہ لوگوں کے کہنے پر ٹیم کا انتخاب نہیں کرسکتے، سرفراز 2 سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن اچھا نہیں کھیل رہے ان کے مقابلے میں رضوان کی پرفارمنس اچھی ہے۔


    سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کا بہترین کرکٹ مائنڈ ہے لیکن ہر چیز کا وقت ہوتا ہے، مڈل آرڈر ہمارا مسئلہ تھا ہمارے پاس پاور ہٹر نہیں تھا، اعظم خان اور آصف علی پاور ہٹر کی صورت میں ٹیم میں موجود ہیں۔


    وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں بہت لوگ یہ کہتے ہیں آپ کوچ کیوں نہیں بنتے، چھوٹے چھوٹے بچے ہمارے کوچز کو ایڈوائس دے رہے ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی بھی ایسا بندہ موجود نہیں جو اچھی کوچنگ کر سکے۔


    انہوں نے کہا کہ جاوید میاں داد کا موجودہ کرکٹ سے کوئی ڈائریکٹ واسطہ نہیں اس لیے وہ بطور ٹیم کنسلٹنٹ یا ڈائیریکٹر پی سی بی آسکتے ہیں، تاہم بطور کوچ ایسا کرکٹر چاہیے جو دس سال سے کرکٹ سے جڑا ہو۔
    https://twitter.com/newspakistan_/status/1435350102529433601?s=20
    معین خان کے بیٹے اعظم خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس پر اتنی تنقید کی جاتی ہے وزن کا مزاق اڑایا جاتا ہے، وہ 22 سال کا لڑکا ہے، قرنطینہ میں اس کی اننگز دیکھی ہیں اس کو چانس دینا تو بنتا ہے۔

  • نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ،عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ،عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے۔ عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقرر کر دیے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ ہوں گے کرنل عمران ڈار سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گےعبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی راولپنڈی میں ٹریننگ، میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

    اس سے قبل ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا یہی ٹیم نیوزی لینڈ سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

    اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

    ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

  • وسیم اکرم اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے

    وسیم اکرم اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے

    پاکستانی قومی کرکٹر وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بد تمیز کہہ دیا یہ بھی کہا کہ”میں نہیں جانتا کہ لوگ اسے سنجیدگی سے کیوں لیتے ہیں۔ جو شخص دوسروں کے احترام کا فقدان رکھتا ہے وہ زندگی میں کچھ نہیں کر سکتا۔”
    https://twitter.com/newspakistan_/status/1435348704534351875?s=20
    باغی ٹی وی : شعیب اختر نے کچھ دن پہلے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وسیم اکرم نے خود اپنی زندگی کلبز میں گزاری ہے جبکہ وسیم اکرم انٹرویو میں ان کی نائٹ کلب کی کہانی سناتے ہیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہوں گا وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کلبز میں پکڑا مگر کیا وہ 14 سالوں میں ایک دن بھی جم لے کر گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر انٹرویو میں مجھے جھوٹا کہتے ہیں آخر ہر چیز کی حد ہوتی ہے میں نے کلبنگ اپنے بڑوں سے ہی سیکھی ہے ان کے بڑے اگر اچھے ہوتے تو یہ کہانیاں نہ ہوتیں، اوراگر ہمارا بڑا عمران خان ہوتا تو کہانی ہی مختلف ہونی تھی۔

    شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کو جواب دیا کہ وہ راتوں کو اپنے گھٹنے کی تکلیف میں روتے تھے، اب یہ وسیم بھائی کو کون بتائے کہ میں کلب کی بجائے اسپتال میں ہوتا تھا۔

    شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ وہ ورلڈ کپ کی رات بھی درد کے باعث ٹیکہ لگوا کر آئے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ کپتان انہیں نکال دے گا۔ ٹیم میں بہت سے ایسے لوگ تھے جو ان کی کامیابی سے جلتے تھے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حالات کے برعکس ماضی میں شعیب اختر ، وسیم اکرم کی تعریفیں بھی کر چکے ہیں، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کا کریئر وسیم اکرم نے بنایا-


    جبکہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے شعیب اختر کو دنیا میں اپنے پسندیدہ تجزیہ کار کے طور پر نامزد کیا۔ وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ شعیب پی سی ٹی کے ہیڈ کوچ کے طور پر جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اس کام کے لیے بہترین آپشن ہے۔ پاکستان کرکٹ کو شعیب کی طرح باصلاحیت لوگوں کی ضرورت ہے۔
    "متوازی کائنات میں”

  • جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے     رمیز راجہ کی قومی کھلاڑیوں کو ہدایت

    جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے رمیز راجہ کی قومی کھلاڑیوں کو ہدایت

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیر مین رمیز راجہ نے قومی کھلاڑیوں سےملاقات میں کہا ہے کہ جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملاقات میں رمیزراجہ نےایک سے 2 تبدیلیوں کاعندیہ بھی دیا ہے ملاقات میں6 سینئرکھلاڑیوں نے رمیزراجہ سےسوالات کیے۔

    ایک کھلاڑی نے اعظم خان کی سلیکشن پرتحفظات کا اظہارکیا کھلاڑی نے کہا کہ جب فٹنس ٹھیک نہیں تو ایسا کھلاڑی ٹیم میں کیوں آتا ہے ملاقات میں سینئرکھلاڑیوں نےغیرملکی کوچ کی تعیناتی کی سفارش کی کھلاڑیوں نے کہا کہ لوکل کوچزہمیشہ کھلاڑیوں سےمقابلہ کرتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی بنتے ہی رمیز راجہ کا بابر اعظم کیلئے بڑا فیصلہ

    رمیزراجہ کا کہنا تھا جانتا ہوں ورلڈکپ کیلئےاعلان کردہ اسکواڈ پرتنقید ہو رہی ہےفکرنہ کریں ابھی ٹیم میں تبدیلی کی گنجائش اوروقت موجود ہے آپ لوگ کارکردگی پرتوجہ دیں،میڈیاکومیں سنبھال لوں گا۔

    مستند ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ورلڈ کپ ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی شامل تھے۔ نامزد چئیرمین نے کھلاڑیوں کو کارکردگی کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی دیں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بھی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے گفتگو ہوئی۔

    چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین پی سی بی بننے کی صورت میں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاہم نامزد چیئرمین نے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ انہیں ماضی کی نسبت بہتر نتائج چاہیں-

    رمیزراجہ نے فہیم اشرف، حارث رؤف اورسعود شکیل کو مخاطب کرکے پرفارمنس بہترکرنےکی ہدایت کی ہے-

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔

    بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال کر ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا ہے-

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

  • بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی اہلیہ نے طلاق کی تصدیق کر دی

    بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی اہلیہ نے طلاق کی تصدیق کر دی

    بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے نو سالہ شادی کے خاتمے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک گندا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دو بار طلاق نہیں ہوگئی۔

    عائشہ مکھرجی نے کہا مضحکہ خیز الفاظ کے اتنے طاقتور معنی اورایسوسی ایشنزکیسے ہو سکتی ہیں جب مجھے پہلہ مرتبہ طلاق ہوئی تو میں بہت خوفزدہ تھی میں نے محسوس کیا کہ میں ناکام ہو گئی ہوں اور میں اس وقت کچھ غلط کر رہی تھی۔

    میں نے محسوس کیا جیسے میں نے سب کو مایوس کر دیا ہے اور خود غرضی بھی محسوس کی میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے والدین کو مایوس کر رہی ہوں ، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے بچوں کو مایوس کر رہی ہوں اور یہاں تک کہ کسی حد تک مجھے ایسا لگا جیسے میں خدا کو مایوس کر رہی ہوں۔ طلاق اتنا گندا لفظ تھا۔

    تو اب تصور کریں ، مجھے دوسری بار اس سے گزرنا پڑے گا یہ خوفناک ہے۔ پہلے ہی ایک بار طلاق ہونے کے بعد ، ایسا محسوس ہوا جیسے میں نے دوسری بار مزید داؤ پر لگایا ہے۔ میرے پاس مزید کچھ ثابت کرنا تھا۔ لہذا جب میری دوسری شادی ٹوٹ گئی تو یہ واقعی خوفناک تھا۔ تمام احساسات جو میں نے محسوس کیے جب میں پہلی بار اس سے گزر کر محسوس کیا تھا خوف ، ناکامی اور مایوسی اس کا میرے لیے کیا مطلب ہے؟ یہ میری اور شادی کے رشتے کی وضاحت کیسے کرتا ہے؟

    ٹھیک ہے ، ایک بار جب میں نے جو کچھ ہوا اس کے ضروری اعمال اور جذبات سے گزری تو میں اپنے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکی کہ میں ٹھیک ہوں ، میں اصل میں بہت اچھا کر رہی تھی ، یہاں تک کہ دیکھا کہ میرا خوف بالکل ختم ہو گیا قابل ذکر بات یہ ہے کہ میں نے واقعی زیادہ بااختیار محسوس کیا۔ میں نے اپنے خوف کا ادراک کیا اور لفظ طلاق کو میں نے جو معنی دیا وہ میرا اپنا ذہن تھا۔

    لہذا ، ایک بار جب میں نے اس کا ادراک کیا تو میں نے لفظ اور طلاق کے تجربے کو نئے سرے سے بیان کرنا شروع کیا جس طرح میں اسے دیکھنا اور تجربہ کرنا چاہتی تھی ۔

    عائشہ مکھرجی اور شیکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی دونوں کا ایک بیٹا ہے اس سے قبل عائشہ کی آسٹریلیا میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں عائشہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد شیکھر دھون سے شادی کی تھی۔

  • چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جو میچ شائقین کو خاص پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا اس حوالے سے سوشل میڈ یاپر بحث بھی جاری ہے جس کا جواب چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دے دیا ہے-

    نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ شعیب ملک کی جگہ خوش دل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا کیا خوش دل شاہ شعیب ملک سے بہتر انتخاب ہیں ؟

    اس پر جواب دیتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کے لیے ،یقیناً نمبر پانچ چھ کے لیے شعیب ملک مناسب کھلاڑی نہیں ہیں آپ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ لیں ،جو اس پوزیشن کے لیے نہیں ہے۔

    چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ان سے میری بات بھی ہوئی تھی ،وہ اس پوزیشن پر نہیں بلکہ ٹاپ آرڈر کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتے تھے ۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنتے ہی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

  • چیئرمین پی سی بی بنتے ہی رمیز راجہ کا بابر اعظم کیلئے بڑا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی بنتے ہی رمیز راجہ کا بابر اعظم کیلئے بڑا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنتے ہی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

    اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔

    بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال کر ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کرکٹ ٹیم اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بہت سے تجربہ کار کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    محمد وسیم نے بتایا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے، 3 ریزور پلئیرز شامل ہیں۔ ٹیم کی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا، کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا ہے۔

    سابق کپتان سرفراز احمد، وہاب ریاض، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور ہارڈ ہٹنگ اوپنر شرجیل خان اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے۔

  • فرانس کے سابق فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد چل بسے

    فرانس کے سابق فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد چل بسے

    پیرس: افرانس کے سابق فٹبالرجواں پیئرے ایڈمز 40 سال کوما میں رہنے کے بعد 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق جواں پیئرے ایڈمز نے 70 کی دہائی میں 22 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا تھاآنجہانی فٹبال 1982 میں اس وقت کوما میں چلے گئے تھے جب ان کے گٹھنے کا معمولی آپریشن کرنے کے لیے اینستھیزیسٹ نے غلطی کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اینستھیزیسٹ نے اس دن غلطی یہ کی تھی کہ ایڈمز کے لیے اپنے ایک ٹرینی کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ اسپتال کے عملے کی ہڑتال کے باعث ان پر 8 دیگر مریضوں کی بھی ذمہ داری تھی۔

    آنجہانی فٹبالر کے کوما میں جانے کی وجہ سے مقدمہ درج ہوا تھا اور 90 کی دہائی میں دونوں پر فرد جرم عائد کی گی تھی۔ عدالت کی جانب سے دونوں کو ایک ماہ کی سزا دی گئی تھی اور 890 ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    کوما میں جانے والے فٹبالر نے 15 ماہ اسپتال میں گزارے تھے جس کے بعد ان کی دیکھ بھال کی تمام ذمہ داری اہلیہ برنیڈیٹ نے ادا کی تھی۔

    آنجہانی فٹبالر کے دو بیٹے ہیں ان کی بیوہ نے 2016 میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اسپتال نے ان سے کبھی معذرت تک کرنے کی زحمت نہیں کی۔

  • طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو غیر ملکی دورے کی اجازت دیدی، ٹیم کس ملک کے دورے پر جائے گی؟

    طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کو غیر ملکی دورے کی اجازت دیدی، ٹیم کس ملک کے دورے پر جائے گی؟

    کابل: طالبان نے افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آسڑیلوی شہری ہوبارٹ میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے بعد شیڈول ہے۔

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    انہوں نے بتایا کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

    حامد شنواری کے مطابق آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر 2021 تک شیڈول ہے۔

    امریکیوں کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے  اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ امریکی فوج نے31 اگست کی رات افغانستان سے اپنا انخلاء مکمل کر لیا تھا۔ امریکا کی تاریخ کی طویل ترین جنگ کے دوران تقریبا ڈھائی ہزار امریکی فوجی، 2 لاکھ 40 ہزار افغان شہری ہلاک ہوئے اور اس پر 20 کھرب ڈالر لاگت آئی۔ امریکا اور اس کے اتحادی گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ایک وسیع مگر افراتفری والی ایئرلفٹ کے ذریعے کابل سے ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے

    طالبان ایرانی طرز حکومت میں دلچسپی رکھتے ہیں غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

    طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا امریکی فوج کے انخلا کے بعد کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے اس لیے کیا کہ غیرملکی قبضہ ختم ہو، غیرملکیوں کو نکالنے کیلئے ہم نے جہاد اورسیاسی راستہ بھی اختیار کیا، دوحہ معاہدے کے تحت غیرملکی افواج نے نکلنے کا فیصلہ کیا،حکومت کے قیام کے بعد قومی فوج کی تیاری پر بھرپور توجہ دینگے، دوحہ معاہدہ اس لیے کیا کہ غیرملکی قبضہ ختم ہو، اب کوئی جواز نہیں کہ کوئی اسلامی حکومت کے خلاف بغاوت کریں۔ ہ اگر ہم سپر پاورز کو ہرا سکتے ہیں تو کوئی گروپ بھی ہمارے لیے مسئلہ نہیں، کابل سے جوحکم جاری ہوگا وہ پورے افغانستان پرلاگو ہوگا، پہلے ہم بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں ورنہ ہم میں ملٹری صلاحیت ہے، حقانی صاحب امارت اسلامی کے ڈپٹی امیر ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا افغانستان میں بری طرح ناکام ہوا، افغانستان پر بری نظر رکھنے والے امریکی انجام کو دیکھیں۔

    طالبان کا وادی پنجشیر کے باشندوں کے لئے براہ راست پیغام، احمد مسعود پریشان