لاہور کی چھ ٹیموں کی سلیکشن میں میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، کرکٹ آرگنائزرز سلیکشن کے طریقہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر حیران ہیں، سابق کپتان رمیز راجہ، انضمام الحق ،اکرم رضا،منصور راناکے بیٹوں کو باصلاحیت کِھلاڑیوں پر فوقیت دینے کا انکشاف ہوا ہے، ویسٹ زون میں کھیلنے والے رمیز راجہ کے بیٹے حیدر رمیز راجہ کو نارتھ زون میں شامل کرلیا گیا ہے، اکرم رضا کے بیٹے ذیشان اکرم اور انضمام الحق کے بیٹے ابتسام الحق ایسٹ زون کی ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے، منصور رانا کے بیٹے دانیال رانا کو ایسٹ زون کی ایک ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، ایسٹ زون کی ٹیم میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معظم حیات کو شامل کردیا گیا ہے، آصف گوندل، آصف غفور، زبیر ملک کی سلیکشن پر بھی تحفظات سامنے آرہے ہیں، ٹیموں نے سلیکشن کے معاملے پر اہم کرکٹ آرگنائزرز کے بورڈ سے رابطے کرلیا ہے، آرگنائزرز نے سلیکشن میں سامنے آنے والی من مانیوں کی نشاندہی کردی ہے.
آرگنائزرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل میچ کروانا ضروری تھا تو تمام کھلاڑیوں کو طلب کیا جانا چاہیے تھا، ٹرائل میچ میں صرف 75 کھلاڑیوں کو طلب کیا جانا ٹرائلز کے پورے عمل کو مشکوک بناتا ہے.
Category: کھیل

ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کو نظر انداز کردیا

آرچری کے مقابلوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی کا دورہ کیا ہے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی کے امور بارے بریفنگ دی گئی، اکیڈمی میں کھلاڑیوں کا پریکٹس میچ بھی دیکھا، مسائل سُنے اور موقع پر احکامات جاری کِے، انہوں نے خود بھی تیر اندازی کر کے اپنی مہارت دکھائی ہے،اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اور 10 جولائی کو بھوربن میں آرچری چیمپئن شپ کروا رہے ہیں، مختلف شہروں میں آرچری سنٹرز بنائیں جائیں گے، سپورٹس بورڈ تیراندازی کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے.
سپورٹس بورڈ پنجاب آرچری اکیڈمی میں کوچ تیمور اور ٹرینر دانش عباس نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو ٹیکنیکل معاملات پر بریفنگ دی گئی.
دانش تیمور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے شکر گزار کیوں؟
پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمورنے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام ویڈیو میں شامل اپنا نام دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی:حال ہی میں رونالڈو کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوئی ہے جس کے بعد وہ دُنیا کی وہ واحد شخصیت بن گئے ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے-
کامیابی کے اس موقع پر رونالڈو نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی جو اُنہوں نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کو جوڑ کر بنائی جن میں پاکستانی اداکار دانش تیمور کا پیغام بھی شامل تھا –
رونالڈو کی ویڈیو میں اپنا نام دیکھ کر دانش تیمور ناصرف خوش ہوئے بلکہ فٹبالر کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کردی۔
دانش تیمور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں پہلے دن سے ہی رونالڈو کا ایک بہت بڑا مداح رہا ہوں میں نے آج صبح دیکھا انسٹاگرام پر رونالڈو کو 300 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے تو بہت خوشی ہوئی اور پھر میں رونالڈو کی ویڈیو میں اپنا نام دیکھ کر چونک گیا۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں ابھی بھی اس بات پر یقین نہیں کرسکتا کہ رونالڈو نے اپنی ویڈیو میں میرا نام اور پیغام شامل کیا ہے۔
دانش تیمور نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی ایک اعزاز کی بات ہے اور میں کبھی بھی نہیں بھولوں گا، یہ میری پوری زندگی کا ایک بہترین دن ہوسکتا ہے۔دانش تیمور
آخر میں اُنہوں نے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئے
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا
رونالڈو نے کوک کی بوتلیں پریس کانفرنس کے میز سے ہٹائیں تو کمپنی کو کتنے اربوں کا نقصان ہوگیا

شعیب اختر پاکستان موٹر وے پولیس کے سفیر مقرر
سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پاکستان موٹروے پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورسابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پاکستان موٹروے پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا شعیب اختر نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر یہ خوزخبری مداحوں کو سنائی-
اپنے ٹوئٹ میں سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے-
Proud to be associated with Motorway Police of Pakistan as an ambassador. Will InshAllah play my part in creating awareness about road safety & inform people about traffic laws. We should all become an example for citizens to abide by laws#motorway #pakistan #RawalpindiExpress pic.twitter.com/Z8UaY0310N
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 21, 2021
شعیب اختر نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا-
انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مثال بننا چاہیے-
شعیب اختر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور نیک تمناؤںکا اظہار کیا جا رہا ہے اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئے
پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 300ملین سے زائد ہو گئی ہے۔
باغی ٹی وی :فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نا صرف فٹ بال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 301 ملین ہو گئی ہے۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈ انسٹاگرام پر ایک سپانسر پوسٹ شیئر کرنے کا 10 لاکھ امریکی ڈالر معاوضہ لیتے ہیں۔ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر گلوکارہ آریانا گرانڈے آتی ہیں جن کے 214 ملین فالوورز ہیں۔ علاوہ ازیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی تیسری شخصیت ڈوین جانسن ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 210 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا
اس سے قبل فٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 250 ملین فلاوورز ہونے پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’کیا حیرت انگیز نمبر ہے، آپ سب کا بہت شکریہ، آپ لوگ میرے اس سفر کا حصہ ہیں‘۔

واضح رہے کہ ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ہنگری کیخلاف میچ سے قبل پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جب پریس کانفرنس کرنے کیلئے آئے تو ان کے سامنے کاربونیٹڈ ڈرنگ کوکاکولا کی دو بوتلیں رکھی ہوئی تھیں۔
Cristiano Ronaldo gesture has caused $4billion loss for coca-cola.
Coca-cola went from being worth $242 billion to $238 billion a brutal 1.6% drop for the company on the stock market. #CristianoRonaldo #CocaCola pic.twitter.com/yQELcMiioX— Deewash subedi (@deewashsubedi55) June 16, 2021
رونالڈو نے کچھ لمحے ان بوتلوں کو دیکھا اور پھر دونوں کو اٹھاکر ایک طرف رکھ دیا۔ پھر فٹبالر نے نیچے سے پانی کی بوتل اٹھائی اور سامنے رکھ لی اور یہ بھی کہا کہ ’کوکا کولا نہیں پانی‘۔اس پریس کانفرنس می رونالڈو کے معمولی سے عمل سےکوکا کولا کے شیئرز کی قیمت گر گئی اور کمپنی کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا-
رونالڈو نے کوک کی بوتلیں پریس کانفرنس کے میز سے ہٹائیں تو کمپنی کو کتنے اربوں کا نقصان ہوگیا
کوکاکولا یورو کپ 2020 کا آفیشل اسپانسر پارٹنر ہے اور فٹبال کے تقریباً تمام ٹورنامنٹس میں بڑا اسپانسر ہوتا ہے۔ اس حوالے سے یورو کپ 2020 کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو پریس کانفرنس کے موقع پر کوکا کولا اور پانی دونوں فراہم کیے جاتے ہیں اب یہ کھلاڑیوں کی مرضی ہے کہ وہ کسے پسند کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل کے بعد فرانسیسی مسلم فٹبالر پال پوگبا نے بھی یوروکپ فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ کی پریس کانفرنس میں بئیر کی بوتل کو کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا تھا۔

ہمایوں سعید بھی کرکٹر راشد خان کی آوازکے فین ہو گئے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامو ر اور معروف اداکار ہمایوں سعید بھی افغان کرکٹر راشد خان کی سُریلی آواز کے مداح ہو گئے۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں سوشل میڈیا پر راشد خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ سُریلی آواز میں راحت فتح علی خان کا گانا گا رہے ہیں۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سونگ گا کر پاکستانی مداحوں کو حیران کردیا تھا تاہم اب اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے بھی راشد خان کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آیا ہے-
Good voice Rashid…:) https://t.co/eZ4dr1BbC5
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) May 31, 2021
ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان کی پاکستانی گانا گاتے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’راشد آپ کی آواز سُریلی ہے۔
سرفراز احمد سمیت 6 لوگ ابوظہبی روانہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 لوگ براستہ بحرین ابوظہبی روانہ ہوگئے۔
بای ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت لاہور سے4 کھلاڑی کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے سرفراز احمد اور میڈیا منیجر عماد حمید ابوظہبی روانہ ہوئے۔
پاکستان میں موجود 13میں سے 6افراد کو گزشتہ روز ویزے جاری ہوئے،متعلقہ کھلاڑی اور آفیشل نجی ائیرلائن سے صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کراچی سے روانہ ہوئے-
پی سی بی آج باقی رہ جانیوالے 7 افراد کے ویزے حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،7افراد میں 3کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران بھی شامل ہیں-
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فلائٹ دستیاب نہ ہونے کے سبب سرفراز احمد کی روانگی میں ایک دن کی تاخیر کی گئی تھی۔
نوجوان کرکٹرز ابوظہبی میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم
پی ایس ایل کا ایک اور کھلاڑی کرونا کی وجہ سے باہر ہوگیا
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس مزید التو کا شکار ، کب متوقع
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی تیاریاں کون سے آفیشلز مقرر کیے جائیں گے
سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

جنت مرزا، ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے دلچسپ تبصرے، مداح قہقہے لگانے پر مجبور
پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، اداکارہ ہانیہ عامر اور احد مرزا سے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اپنی فیلڈ کے علاوہ شوبز فنکاروں اور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک اسٹار کے بارے میں کتناجانتے ہیں اور ان کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز اور شوبز اسٹارز کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان مشہور شخصیات کو جانتے ہیں؟ ان تصاویر کو دیکھ کر ہمارے معصوم کرکٹرز نے نہایت دلچسپ تبصرے کیے۔
ویڈیو کے آغاز میں جب کرکٹ اسٹارز کو وائرل ہونے والی ایک آنٹی سحر کامران کی کی تصویر دکھائی گئی تو کسی نے انہیں فردوس عاشق اعوان کہا تو کسی نے مریم نواز لیکن کوئی بھی ان وائرل خاتون کو پہچان نہیں پایا حسن علی نے کہا کوئی رپورٹر ہے جبکہ بابر اعظم نے انہیں ان کی ایک ویڈیو سے پہچانا لیکن نام نہیں بتا پائے سرفراز نے کہا کلاس ٹیچر لگ رہی ہیں-
ٹک ٹاک پر اپنی ایڈیٹنگ کے لیے وائرل شخص جام صفدر کو تو تقریباً تمام کرکٹرز پہچان گئے لیکن کوئی بھی ان کا نام نہ بتاسکا سب نے یہی کہا کہ ہم نے ان کی ویڈیو دیکھی ہے جس میں وہ کبھی جہاز پر اڑ رہے ہوتے ہیں اور کبھی ٹرین پر چڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔
کرکٹرز کو جب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرز کی تصویر دکھائی گئی تو حسن علی فوراً پہچان گئے اور کہا کہ یہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جس پر شاداب نے حسن علی طرف دیکھتے ہوئے کہا ہاں تجھے توپتہ ہوگا ٹک ٹاکر۔
جس پر حسن علی نے کہا ہاں ہم تو ہیں ٹک ٹاکر ان دونوں کے علاوہ تقریباً تمام کھلاڑیوں نے جنت مرزا کو نہ صرف پہچان لیا بلکہ ان کا نام بھی بالکل صحیح بتایا تاہم فخرزمان، شاہین آفریدی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض جنت مرزا کو نہیں پہچان پائے۔
جبکہ احد رضا میر کو تمام کرکٹرز نے ان کے ڈرامے ’’عہد وفا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ان کا ڈراما دیکھا ہے تاہم کچھ کرکٹرز ان کا نام صحیح لے سکے اور کچھ ان کا نام نہیں بتاسکے۔
کرکٹرز کو جب ہانیہ عامر کی تصویر دکھائی گئی تو تقریباً تمام اداکار ہانیہ عامر کو پہچان گئے اور کہا ان کو کون نہیں جانتا۔
سرفراز نے بتایا کہ ڈراماسیریل ’’عشقیہ‘‘ میں ہانیہ نے بہت زبردست اداکاری کی ہے تاہم شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ماہرہ خان ہیں جب کہ فخر زمان نے کہا یہ ماہرہ خان کی چھوٹی بہن ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز آئندہ ماہ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی کا یہ میدان اس سے قبل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چار میچز کی میزبانی بھی کرچکا ہے۔ یہ وہی میدان ہےکہ جہاں چوتھے ایڈیشن کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بالترتیب 8 وکٹوں اور 43 رنز سے شکست دی تھی۔
یہاں کھیلے گئے لیگ کے ایک اور میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سےہرایا تھا۔اسی میدان پر پشاور زلمی نے بھی لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک ابوظہبی میں کھیلے گئے تمام میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آبادیونائیٹڈ کے خلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنانا یہاں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
اسی طرح ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کے خلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنانا اس گراؤنڈ پر لیگ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔شین واٹسن کی 55 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اب تک ابوظہبی میں کسی بھی کھلاڑی کی بہترین اننگز ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کی اس اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر عثمان شنواری جو لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے تھے، کا ملتان سلطانز کے خلاف ایک میچ میں 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا ابوظہبی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کسی بھی باؤلر کی بہترین باؤلنگ ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے یہاں کھیلے گئے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کامران اکمل اور کیرون پولارڈ کی عمدہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ کامران اکمل نے 50 گیندوں پر 72 رنز بنائے تھےجبکہ کیرون پولارڈ نے 21 گیندوں پر 44 رنز بنائے تھے۔جواب میں شین واٹسن نے احمد شہزاد کے ہمراہ 129 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔
ابوظہبی میں مجموعی طور پر کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچز:
اس وینیو پر اب تک 124 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں، جس میں 48 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم نے 2010 سے 2018 کے درمیان یہاں کھیلے گئےاپنے 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سے 6 جیتے۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ اورسب سے کم مجموعہ:
اس اسٹیڈیم میں 8 مواقع ایسے تھے کہ جب کسی ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار گیا ہو۔آئرلینڈ نے افغانستان کے خلاف ایک میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔
آئرلینڈ کے خلاف نائجیریا کا مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنانا اس گراؤنڈ پر کسی بھی ٹیم کا سب سے کم مجموعہ ہے۔
بہترین انفرادی اسکور:
اس گراؤنڈ پر اب تک 6 سنچریاں بن چکی ہیں، جس میں سے ایک سنچری لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے بنائی تھی۔ انہوں نے ابوظہبی ٹی ٹونٹی ٹرافی کے ایک میچ میں 56 گیندوں پر 100 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ اس اننگز میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
آئرلینڈ کے ویلیم پورٹرفیلڈ نے امریکہ کے خلاف ایک میچ میں 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
بہترین باؤلنگ:
اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے تمام ٹی ٹونٹی میچز میں اب تک 2 مواقع ایسے رہے کہ جب کسی باؤلر نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہوں۔
ڈنمارک کےآفتاب احمد نے ایک میچ میں 22 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی، جو اس گراؤنڈ پر کسی بھی باؤلر کی بہترین باؤلنگ ہے۔

ملتان سلطانز اپنے آلراؤنڈر سٹار سے محروم ہو گئی
ملتان سلطانز کے اسٹار آلراؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 سے باہر ہوگئے ہیں۔وہ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کی غرض سے کراچی میں ٹریننگ کررہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کی۔ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے چار میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی،ان کی جگہ آصف آفریدی کو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی:
آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا کہناہے کہ انہوں نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے ٹریننگ کے دوران کمر کے نچلے حصے میں درد اٹھنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا، بدقسمتی سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے وہ ابوظہبی لیگ میں ملتان سلطانز کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔
انہیں مایوسی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کررہے تاہم ان کی تمام تر نیک تمنائیں ملتان سلطانز کے ساتھ ہیں۔ دوسری طرف عمر امین اور برینڈن کنگ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا 20 رکنی اسکواڈ مکمل ہوگیا ہے۔
پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرات اللہ زازائی، ثمین گل اور خالد عثمان کو بحثیت ریزرو کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔











