Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی انڈر 19 کیمپ ، انڈر 19 گولڈ نے انڈر 19 گرین کو شکست دے دی

    قومی انڈر 19 کیمپ ، انڈر 19 گولڈ نے انڈر 19 گرین کو شکست دے دی

    دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے لیے جاری قومی انڈر 19 کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں انڈر 19 گولڈ نے انڈر 19 گرین کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انڈر 19 گولڈ کی دعوت پر انڈر 19 گرین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ،،،احمد خان 40 اور رضاالمصطفے 33 رنز بناکر نمایاں رہے ،،،

    گولڈ کے عالیان محمود نے تین جبکہ طاہر حسین اور علی اسفند نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،،،جواب میں انڈر 19 گولڈ نے 23 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ،، محمد شہزاد 58 ، حسیب اللہ 42 اور فہد منیر نے 16 رنز بنائے ،،، گرین کے فیصل اکرم نے واحد کھلاڑی کو آوٹ کیا ،،،

  • مومنہ مستحسن کو فخرزمان کے رن آؤٹ نے افسردہ کردیا

    مومنہ مستحسن کو فخرزمان کے رن آؤٹ نے افسردہ کردیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن فخرزمان کو رن آؤٹ پر کوئنٹن ڈی کوک کے رویہ پر چپ نہ رہ سکیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے جس طرح فخرزمان کو آؤٹ کیا اس پر سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ بحث جاری ہے کسی نے اس کو دھوکہ بازی قرار دی تو کسی نے آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی تاہم کوئنٹن ڈی کوک کے اس رویہ نے جہاں سب کو مایوس کیا وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی اس رویہ پر چپ نہ رہ سکیں۔


    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن نے کہا کہ کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں، اس طرح کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

    مومنہ نے آئی سی سی کے رولز سے متعلق تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ہم سب کو اسے آئی سی سی کو ٹوئٹ کرنا چاہیے تاکہ جواب ملے –
    https://twitter.com/MominaMustehsan/status/1378764124495118339?s=20
    انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا 41.5 درست قانون ہے؟ اور اگریہ بات ہے تو ، کیا فخر زمان کو غیر منصفانہ طور پر برخاست کیا گیا؟ کرکٹ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور کھیلا جاتا ہے اور اگر فخرزمان کا آؤٹ ہونا غلط ہے تو اس مسئلہ کو دیکھنا چاہئے تاکہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو-

  • لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بارے میں انتہائی تشویشناک  خبر آگئی

    لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

    کرکٹ کے عظیم لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے ہفتے کے روز انکشاف کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کے لئے کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، دنیا کے سب سے کامیاب بین الاقوامی بلے باز نے یہ خبریٹویٹر پر یہ کہتے ہوئے شئیر کی کہ کہ اس نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ "میں خود کو جانچ رہا ہوں اور تمام سفارش شدہ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں تاکہ کوویڈ کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔

    تاہم ، میں نے ہلکی علامات کے بعد آج پازیٹو محسوس کیا ہے ۔ گھر میں موجود دیگر تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ "میں نے اپنے آپ کو گھر پر قید کرلیا ہے اور اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق تمام ضروری پروٹوکول پر عمل پیرا ہوں ،” کرکٹ لیجنڈ نے ٹویٹ کیا۔ خود ٹنڈولکر نے ٹویٹ کرکے مداحوں کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    "میں ان تمام صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری اور ملک بھر میں بہت سے دوسرے افراد کی مدد کر رہے ہیں۔”

  • ً چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، فا ئنل ٹائٹل کس نے اپنے نام کر لیا؟

    ً چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، فا ئنل ٹائٹل کس نے اپنے نام کر لیا؟

    پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکست دیکر چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے تعاون سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔ فائینل میچ میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 1-2 گول سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے کھیلے کے 10ویں منٹ اور 52ویں منٹ میں ہونہار کھلاڑی رانا وحید نے دو فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ نیشنل بینک کی جانب سے واحد گول کھیل کے 49ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعہ فیصل قادر نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز فیل صیام اور عبدالمنان نے سپورائز کیا جبکہ سجاد عباس ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز میں سید غفران شاہ، ایم احسن، محمد علی، فہد علی خان، ایم ادریس اور عبدالقیوم شامل تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں علی عباس نے سرانجام دیں

    قبل ازیں تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کلرز کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان آرمی نے 2-4 گول سے جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے ایم عماد، علی حیدر، شاہد علی اور ایم عمر نے گولک سکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پنجاب کلر کی ٹیم نے شاندار کھیل مظاہرہ کیا ور دو گولسکور کئے۔ پنجاب کی جانب سے اشعر طارق اور زنیر خالد نے گول سکور کئے۔ اس میچ کو ایمپائرزمظہر اور عبدالولی نے سپروائز کیا جبکہ اسلم خان نیازی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر ذمہ داریاں نبھائیں۔

    ایونٹ کی فائینل تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تھے۔ معزز مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات مین ایونٹ کی چیمپین ٹیم پاکستان واپڈا کو دلفریب ٹرافی اور 15 لاکھ روپے کیش ایوارڈ، نیشنل بینک ٹیم کو 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور پاکستان آرمی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں دیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب کرنل آصف ناز کھوکھر نے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات پرحیدر حسین فائینل تقریب میں شامل ہوئے اور اس موقع پر بیونس آئرس ورلڈ کپ جیتنے کے یادرگار دن کو منانے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے خصوص طور پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر اولمپین رانا مجاھد علی خاں، اولمپین انجم سعید، اولمپین طاہر زمان، اولمپین عثمان شیخ، اولمپین شکیل عباسی، اولمپین ذیشان اشرف، کرنل آصف ناز کھوکھرسیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن، رمضان جمالی سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن، ، رائے عثمان اکبر کھرل ممبر ایشین ہاکی فیڈریشن گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی، صوبائی کابینہ کے وزراء، سیکرٹر5ی سپورٹس بلوچستان عمران گچکی، ڈی جی سہورٹس بلوچستان دراء بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سُر ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا اور اس ایونٹ کو ہر سال جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

  • قومی انڈر 19 ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ، کیمپ کا آغاز کب سے ہو گا؟

    قومی انڈر 19 ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ، کیمپ کا آغاز کب سے ہو گا؟

    قومی انڈر 19 ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کیلی قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز ہوٹل پہنچنا شروع ہو گئے ، ہوٹل میں کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، دوسرا کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کل سے قومی انڈر 19 ٹیم کا کیمپ شروع ہوگا ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پہلے ٹیسٹ ان کے شہروں میں ہوئے تھے

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے آئی سی سی نے بھی عمر کی یہی اہلیت مقرر کر رکھی ہے۔اس دورے کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے ستاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں میں مزید بہتری لانا ہے۔س سے قبل ان کھلاڑیوں نے ایک طویل دورانیے کے کیمپ میں بھی شرکت کر رکھی ہے، یہ کیمپ رواں سال کے آغاز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد کیا گیا تھا۔
    جہاں پچاس اوورز پر مشتمل دو اور واحد تین روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی مشاورت سے دورے کے لیے 20 رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں عباس علی ، عبد الفصیح ، عبدالواحد بنگلزئی ، فہد منیر ، معاذ صداقت ، محمد عرفان نیازی ، محمد شہزاد ، قاسم اکرم اور رضوان محمود،وکٹ کیپرز،حسیب اللہ اور رضا المصطفیٰ،اسپنرز عالیان محمود ، علی اسفند ، ارحم نواب اور فیصل اکرم،فاسٹ باؤلرزاحمد خان ، عاصم علی ، منیب واصف ، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر شامل ہیں جبکہ اسپورٹ اسٹاف میں اعجاز احمد (ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر) ، عمران اللہ (ٹرینر) راؤ افتخار (باؤلنگ کوچ) ، مہتشم رشید (فیلڈنگ کوچ) ، حافظ نعیم (فزیو تھراپسٹ)، کرنل (ر) صفدر سعید (سیکیورٹی منیجر) ، فیصل رائے (اینالسٹ) اور عماد احمد حمید (میڈیا منیجر) شامل ہیں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اعجاز احمد نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی فاتح بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے خلاف یہ سیریز ہمارے کھلاڑیوں کو صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی

    انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی بھی موجود ہیں کہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اپنی قابلیت کا مظاہرہ کامیابی سے کرچکے ہیں۔اعجاز احمد نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل عبدالواحد بنگلزئی، فہد منیر، قاسم اکرم، محمد شہزاد، طاہر حسین اور عرفان نیازی گزشتہ سال آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے چکے ہیں لہٰذا یہ دورہ انہیں اپنے کھیل میں مزید نکھار لانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے انعقاد سے ہمیں آئندہ سال آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی تشکیل میں معاونت ملے گی۔گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے چھ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت دورہ بنگلہ دیش کے لیے اعلان کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    یہ کھلاڑی آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے بھی اہل ہیں۔ان کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، محمد عرفان نیازی، طاہر حسین، فہد منیر اور محمد شہزاد شامل ہیں۔اوپنر عبدالواحد بنگلزئی نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شامل قائد اعظم ٹرافی، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان کپ میں بلوچستان فرسٹ الیون اور آلراؤنڈر قاسم اکرم نے سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی نمائندگی کی. قاسم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کے اسکواڈ میں بھی شامل تھی. محمد عرفان نیازی نے بھی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سنٹرل پنجاب فرسٹ الیون کی نمائندگی کی تھی۔

    پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو 8 اپریل کو کوویڈ 19 کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔شیڈول کے مطابق 12 اپریل کو بنگلہ دیش روانگی ہوگی اور 16 تا 18 اپریل کو قومی انڈر 19 اسکواڈ کے سلہٹ میں ٹریننگ سیشنز ہوگا ،19 تا 22 اپریل تک واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ میں کھیلا جائیگا ،26 اپریل کوپہلا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ میں کھیلا جائیگا ،28 اپریل کودوسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ میں کھیلا جائیگا ،30 اپریل کوتیسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ میں کھیلا جائیگا ،3 مئی کوچوتھا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ،5 مئی کو پانچواں پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا جبکہ 6 مئی کو ٹیم کی وطن واپسی ہوگی ۔

  • پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    باغی ٹی وی : پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم تین قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ڈھاکا پہنچ گئی، جس کی قیادت نثار علی کر رہے ہیں. ۔ پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا میچ چار اپریل کو ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئی ہیں۔ ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئی

    2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلہ دیش کا ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ میزبان ٹیم سے طے ہے۔

  • پی ایس ایل کے ملتوی میچز دوبارہ کب ہور ہے پی سی بی نے منصوبہ بندی کر لی

    پی ایس ایل کے ملتوی میچز دوبارہ کب ہور ہے پی سی بی نے منصوبہ بندی کر لی

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کر کے کرکٹ لورز کو خوش کردیا ہے .اعلان کے مطابق پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچ 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کا پروگرام بنا رہا ہے . اس حوالے منصوبہ بندی جاری ہے .

    پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچ چند کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے باعث ملتوی کر دیئے گئے تھے ۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والے میچز 23 مئی سے 20 جون کے درمیان کروانے کے لیے تمام فرنچائز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کے شیڈول کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی میں کروانے کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، ان تاریخوں میں قرنطینہ کی مدت بھی شامل ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیوسیکیور ببل کیلئے برطانوی کمپنی کےساتھ معاہدہ آخری مرحلےمیں ہے، گزشتہ غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے سخت بائیو سیکیور ببل بنایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل میچز ملتوی کردیے تھے . کیونکہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہوئی تو پی سی بی کو بند کرنا پڑا ، ادھر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور چار ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو سنچورین، دوسرا میچ 4 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض تیمبا بووما انجام دیں گے

  • دورہ جنوبی آفریقہ  کیسی تیاری جاری فہیم اشرف کیا سوچتے ہیں

    دورہ جنوبی آفریقہ کیسی تیاری جاری فہیم اشرف کیا سوچتے ہیں

    دورہ جنوبی آفریقہ کیسی تیاری جاری فہیم اشرف کیا سوچتے ہیں

    باغی ٹی وی ؛ جنوبی آفریقہ کے دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہے . اس سلسلےمیں فہیم اشرف نے اپنی تیاری کے بارے میں اظہار خیال کہتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے اچھی ٹریننگ جاری ہے

    آوے سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی . انفرادی فارم سے مطمئن ہوں، کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا. پرامید ہوں کہ ہم سیریز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے، جنوبی آفریقہ میں خود کو دیے گئی سہولیات پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں‌کافی اچھی سہولیات دی گئی ہیں. اس لحاظ سے ہم ان کی دی گئی سہولیات سے مطمئن ہیں .


    ادھر پاکستان کے کھلاڑی نے کورونا وبا میں اپنے نام ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے . کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی کا اعزاز پاکستانی کرکٹرز نے اپنے نام کرلیا۔

    کرکٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو نے کرونا وبا کے دوران سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسد شفیق سب سے زیادہ دن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے، اسد شفیق نے 75 دنوں پر مشتمل 31 میچز کھیلے جبکہ دوسرا نمبر شاہین آفریدی کا کہنا ہے جنہوں نے 72 دنوں میں 44 میچز میں پرفارم کیا۔

  • خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ کب سے اور کہاں شروع ہوگا؟‌

    خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ کب سے اور کہاں شروع ہوگا؟‌

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 27 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ 3 سے 17 اپریل تک معین خان اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ، اسسٹنٹ کوچ ارشد خان، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرائیکوس سائمان اور اکیڈمی کوچز محسن کمال اور نوید انجم کیمپ میں کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کوچنگ اسٹاف کیمپ میں طلب کردہ خواتین کرکٹرز کی صلاحیتوں اور فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش کرے گا۔

    پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا، جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 کے 2 مختلف ٹیسٹ کےنتائج منفی آنے کے بعد ہی بائیو سیکیور ماحول میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ کیمپ کے تمام شرکاء کا پہلا ٹیسٹ ان کی اپنی رہائشگاہ اور دوسرا ہوٹل میں لیا جائے گا۔

    خواتین کرکٹرزمیں‌ آئمہ سلیم ستی ، انوشہ ناصر ، عاصمہ امین ،عریجہ حسیب ، عائشہ نسیم ، بسمہ امجد ، فجر نوید ، فاطمہ خان ، فاطمہ زہرہ ، گل رخ ، گل اسوہ، حمنہ بلال ، ہانیہ احمر ، خوش بخت وسیم ، لائبہ فاطمہ ، لاریب ملک عزیز ، لاویزہ منیر ، مومنہ ریاست خان ، نجیہ علوی ، نازش رفیق ، ردا اسلم ، صائمہ ملک ، شوال ذوالفقار ، سیدہ عروب شاہ ، سیدہ انشرہ اسد ، یسراء عامر اور زیب النساء کے نام سر فہرست ہیں

  • سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا اعزاز ، نوجوان فاسٹ باؤلر پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میں شامل

    سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا اعزاز ، نوجوان فاسٹ باؤلر پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم میں شامل

    بورےوالا( رضوان سلیمی ) سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن بورےوالا کے نواحی گاؤں 259ای بی سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر طاہر حسین بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر طاہر حسین قبل ازیں جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔

    نوجوان فاسٹ باؤلر طاہر حسین ۔سابق ضلعی صدر وہاڑی کے کلب العباس کرکٹ کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں ۔سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ۔چوہدری عبدلقدیر سلیمی ۔چوہدری جاوید اقبال ۔سابق سیکریٹری میاں حفیظ الرحمن ۔انچارج راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی استاد سلیم۔ حماد وقار۔ سردار وقار ڈار۔سابق ضلعی چیئرمین ایڈہاک کرکٹ کمیٹی ڈاکٹر آصف خان ۔سابق ممبر ڈسٹرکٹ ایڈہاک کمیٹی اصغرعلی جاوید ۔اور دیگر نے طاہر حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے