Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔

    21، 23 اور 25 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلیں جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں 29 اپریل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

    دونوں ٹیمیں 2013ء کے بعد زمبابوے میں طویل طرز کی کرکٹ میں آمنے سامنے ہونگی۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کی مابین شیڈول سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے.کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پاکستان زمبابوے کا دورہ کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے دورے پر پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے پر کل جوہانسبرگ پہنچنے والے قومی سکواڈ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
    قومی سکواڈ میں شامل تمام 34 ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جن میں 21 کھلاڑی اور 13 ارکان ٹیم انتظامیہ کے شامل ہیں

  • جنوبی آفریقہ میں گرین شرٹس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    جنوبی آفریقہ میں گرین شرٹس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    جنوبی آفریقہ میں گرین شرٹس کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے پاکستانی اسکواڈ سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا جبکہ اس کی پہلی کورونا وائرس رپورٹ منفی آئی ہے .

    قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقا پہنچنے کے بعد پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی جس کی رپورٹ منفی آئی، اسکواڈ کے تمام 21 کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو ہوگا۔

    ادھر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں فتح کے بعد انگلش ٹیم چالیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے اور اس نے آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کی نئی رینکنگ میں 19 پوائنٹ کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت صرف ایک پوائنٹ کی دوری کے باعث قومی ٹیم سے ایک نمبر پیچھے ہے۔

  • قومی ٹیم جنوبی آفریقہ کے لیے روانہ کون کیوں نہ جا سکا

    قومی ٹیم جنوبی آفریقہ کے لیے روانہ کون کیوں نہ جا سکا

    قومی ٹیم جنوبی آفریقہ کے لیے روانہ کون کیوں نہ جا سکا

    باغی ٹی وی : پاکستان کی ٹیم نے جنوبی آفریقہ کے لیے اڑان بھر لی ، اس سلسلےمیں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل نا جا سکے جو کہ . پاؤں کی انجری کا شکار ہوکر دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہوگئے ۔

    قومی ون ڈے اسکواڈ میں آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے۔دورۂ جنوبی افریقا میں شامل قومی اسکواڈ کے تمام 35 ارکان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1375311901131952132?s=20

    نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل بائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پریکٹس میچ کے دوران گریڈ ون ٹیئر کی انجری کا شکارہوگئے تھے۔

    سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منیجمنٹ کی مشاورت کے بعد آصف علی کو بطور متبادل کھلاڑی قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ آصف علی پہلے ہی جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    چونکہ سعود شکیل زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈکا بھی حصہ ہیں لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ فی الحال نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے اور اگر وہ 12 اپریل سے قبل مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل بقیہ 10 ارکان کے ہمراہ ہرارے روانہ ہوجائیں گے۔

    چونتیس رکنی قومی اسکواڈ 26 مارچ بروز جمعہ کو بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔ ان 34 ارکان میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔قومی ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔قومی اسکواڈ وہاں سے 17 اپریل کو 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنےہرارے روانہ ہوگا، جہاں سے 12 مئی کو قومی اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگی

  • آج کا  دن کہ جب  عمران خان کی قیادت میں مصائب میں گھری کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کی

    آج کا دن کہ جب عمران خان کی قیادت میں مصائب میں گھری کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کی

    آج کا دن کہ جب عمران خان کی قیادت میں مصائب میں گھری ٹیم نے تاریخ رقم کی

    باغی ٹی وی : پاکستان کو ورلڈ کپ جیتے ہوئے آج 29 برس بیت چکے ہیں. پاکستان کرکٹ ٹیم نے قریبا تین عشرے پہلے ایسا معرکہ انجام دیا جس کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں رقم کیا گیا. آج بھی اس کی یادیں تازہ ہیں . اس عظیم خوشی کے دن 25 مارچ کو ہر سال ایک یاد گار انداز میں یاد رکھا جاتا ہے . 29 سال قبل آج ہی کے دن عمران خان کی قیادت میں میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی، قومی ٹیم کی قیادت عمران خان کررہے تھے۔

    گرین شرٹس نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، فائنل میچ میں وسیم اکرم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 249 رنز بنائے اوپنر عامر سہیل اور رمیز راجہ بالتریب 4 اور 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تو کپتان عمران خان نے جاوید میانداد کے ساتھ مل کر مجموعی اسکور میں اضافہ کیا
    عمران خان نے ایک چھکے اور چار چوکے کی مدد سے 72 رنز بنائے، جاوید میانداد بھی 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    انضمام الحق طبیعت نازسازی کے باوجود کپتان کے کہنے پر میدان میں اترے اور 35 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، وسیم اکرم نے بھی 18 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

    انگلینڈ کی ٹیم 250 رنز کے تعاقب میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلینڈ کی ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور ہدف کا تعاقب جاری رکھا تاہم وسیم اکرم نے ایلن لیمب اور اگلی ہی گیند پر کرس لیوز کو پویلین کی راہ دکھا کر انگلش بلے بازی کی کمر توڑ دی۔

    دو اہم بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 227 بنا کر آؤٹ ہوگئی۔وسیم اکرم کو 33 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سنہری موقعے پر کھلاڑیوں نے اپنی یاداشتیں شیئر کرتے ہوئے اپنے اپنے جذبات سے آگاہ کیا ، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور سابق کپتان مصباح الحق نے اس سلسلے میں بتایا کہ جب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے یہ معرکہ انجام دیا، اس وقت میں ایف ایس سی کا طالب علم تھا۔ یہ جیت ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ تب یہ میچز دیکھنے کے لیے صبح جلدی اٹھتے تھے.

    پاکستان کے سابق مایہ ناز بیٹسمین بیٹنگ کوچ یونس خان نے یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت چھٹی یا ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا، اس تاریخی میچ کی کی ایک ایک گیند آج بھی میرے زہن میں ہے . سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ یہ تاریخی فتح ہمیشہ تمام پاکستانیوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ رہے گی۔

    سابق وکٹ کیپر معین خان نے کہا کہ قوم کو اپنے اور اپنی ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں. خوشگوار یادیں ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں.عمران خان کی قیادت میں ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا.آج بڑا دن ہےہم 1992 ورلڈکپ کا حصہ تھے،

    قومی کرکٹرسرفراز احمد نے بتایا کہ اس ورلڈ کپ کی جیت کے بعد میں نے کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ویمن کرکٹر نداڈار نے اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ورلڈچیمپئن بننےپر ہمارے گھر میں جتنی خوشی منائی گئی و ہ آج بھی یاد ہے.

    خیال رہے کہ پاکستان نے پہلی بار یہ واحد ٹرافی حاصل کی تھی جو کہ پہلی بار کسی بڑے ایونٹ کی تھی . اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار رنگین وردیاں، سفید گیند، میدان میں بڑی بڑی اسکرینیں اور رات کے وقت مقابلے کرانے کے لیے فلڈ لائٹس کا اہتمام کیا گیا تھا۔1970ء کے بعد یہ پہلی بار عالمی کپ میں متعارف کرائیں گیئں۔

    یہ پہلا عالمی کپ تھا جو جنوبی نصف کرہ میں منعقد ہوا، اس میں پہلی بار جنوبی افریقہ قومی کرکٹ ٹیم نے شرکت کی، جنوبی افریقہ نے اپارتھائیڈ یعنی جنوبی افریقا میں ایک سیاسی نظام تھا جو بیسویں صدی میں 1940ء سے 1980ء تک نافذ رہا۔ اس نظام میں جنوبی افریقا کے لوگوں کو نسلی اعتبار سے تقسیم کیا گیاتھا کے بعد آئی سی سی میں دربارہ شمولیت اختیار کی تھی اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت حاصل کی تھی

  • آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے ہیں

    آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے ہیں

    آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہاں کھڑے ہیں

    باغی ٹی وی :آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ کی فہرست جاری کر دی جس میں بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے،انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا اور آسٹریلیا کےایرن فنچ کا دوسرا نمبر ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اس تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پہلے نمبر پر آگئے۔ افغانستان کے راشد خان کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا کے اشٹن اگر کا تیسرا نمبر ہے۔ اس فہرست میں پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں‌ہوا .

    اس سے پہلے آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے میچز کی ریکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے اور بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بیٹنگ میں بابراعظم کے علاوہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہیں۔

    آئی سی سی کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار مطابق باؤلنگ میں پہلی 8 پوزیشنیں سپنرز کے پاس ہیں، افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں، دیگر میں تبریز شمسی دوسرے، مجیب الرحمان تیسرے، اشٹن اگر چوتھے، عادل راشد پانچویں، ایڈم زمپا چھٹے ، مچل سینٹر ساتویں اور ایش سودھی آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی موجود نہیں۔

    آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کی حکمرانی برقرار ہے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، میکسیویل تیسرے ، رچرڈ برینگٹن چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی موجود نہیں

  • جنوبی افریقہ کے خلاف سلامی بلے باز فخر زمان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    جنوبی افریقہ کے خلاف سلامی بلے باز فخر زمان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    جنوبی افریقہ کے خلاف سلامی بلے باز فخر زمان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    باغی ٹی وی : دورہ جنوبی آفریقہ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے پریکٹس جاری ہے . پریکٹس میچز کا سلسلہ جاری ہے . قذافی سٹیڈیم میں انٹرا سکواڈ پریکٹس ون ڈے میچ ہوا جس کے دوران فخر زمان نے سنچری بنائی . اس پرفارمنس پر اوپننگ بیٹسمین فخر زمان پر جوش اور پر اعتماد ہیں کہ انہیں تھری فیگر اننگز کھیل کر بہت اچھا لگا.

    اس کارکردگی پر فخر زمان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے باؤلرز کیخلاف کوئی ون ڈے میچ کافی عرصے کے بعد کھیلے ہیں. انہوں نے کہا کوشش کی کہ خود کو کریز پر زیادہ دیر تک قائم رکھ سکیں جبکہ سیٹ ہونے کے بعد انہوں نے اپنے سٹروکس کھیلنا شروع کئے تو سکورنگ ریٹ میں اضافہ ہونے لگا۔

    فخر زمان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ دورے کے حوالے سے یہ ان کی بہت اچھی بات ہے ان کا کہنا تھا کہ جبکہ کیمپ کافی حد تک موثر ثابت ہوا. اس میچ سے حاصل ہونے والا اعتماد ان کو کام دے گا جو کہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچوں میں بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اس سے پہلے بھارت کے خلاف چیمپئن ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھا سکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے کے بعد ون ڈے میچ کھیل کر پر جوش ہیں۔

    ادھ جنوبی آفریقہ کے حوالے قومی ٹیم کے حوالے سے اہم خبر کہ جس کو سول ایوی ایشن نے واضح‌ کر دیا . جس میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ 26 مارچ کو ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہو گی . کورونا سفری پابندیوں کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ متاثر ہونے کا کوئی اندیشہ نیہیں ہے . جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعدد افریقی ممالک سے آنے اور جانے والے مسافروں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں.

    واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نےے ، بی اور سی کیٹیگری میں شامل ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے،

    ہزارہ گرلز بمقابلہ گلگت گرلز فٹ بال میچ کی تصویری جھلکیاں

  • ہزارہ گرلز بمقابلہ گلگت گرلز فٹ بال میچ کی تصویری جھلکیاں

    ہزارہ گرلز بمقابلہ گلگت گرلز فٹ بال میچ کی تصویری جھلکیاں

    ہزارہ گرلز بمقابلہ گلگت گرلز فٹ بال میچ کی تصویری جھلکیاں

    باغی ٹی وی : ہزارہ گرلز بمقابلہ گلگت گرلز کے درمیان فٹ بال میچ کی تصویری جھلکیاں آگییں ، یوم پاکستان کے حوالے سے دونوں ٹیموں کے درمیاں میچ ہوا جس کی تصویر جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں.

    ادھر پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ایف ایف قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنلز 28 مارچ کو کروائے گا۔پی ایف ایف کے مطابق ان چاروں کوارٹر فائنل میں سے 2 صبح 10 بجے اور دیگر 2 شام 4 بجے ہوں گے

  • شاہد آفریدی نے دیا یوم پاکستان پر اہم پیغام

    شاہد آفریدی نے دیا یوم پاکستان پر اہم پیغام

    شاہد آفریدی نے دیا یوم پاکستان پر اہم پیغام

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ سرزمین پاکستان ہماری قومی شناخت ہے

    قومی ہیرو شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جس کے باعث ہمارے آباؤ اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1374247207839358977?s=20
    انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر کرتے رہنا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد! کا نعرہ بھی درج کیا .

    واضح‌رہے کہ پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لاہور گیریژن میں بھی دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پشاور گیریژن میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں توپ کے 21 گولے داغے گئے۔ کوئٹہ کینٹ میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

    لاہور مزار اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل ندیم اختر خان، ائیر افیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائیرمین اکیڈمی، کورنگی کریک تھے۔ مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی دی اور حفاظتی فرائض سنبھالے۔

  • دورہ جنوبی افریقہ  قومی ٹیم پر کیسی سفری پابندیاں ہوں گی

    دورہ جنوبی افریقہ قومی ٹیم پر کیسی سفری پابندیاں ہوں گی

    دورہ جنوبی افریقہ قومی ٹیم پر کیسی سفری پابندیاں ہوں گی

    باغی ٹی وی :قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کرے گی تو سفری پابندیوں سے مستثنی ہو گی .

    قومی ٹیم کے حوالے سے اہم خبر کہ جس کو سول ایوی ایشن نے واضح‌ کر دیا . جس میں کہا گیا ہے کہ میزبان ملک سمیت بارہ افریقی ممالک کو سی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ 26 مارچ کو ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے جوہانسبرگ روانہ ہو گی . کورونا سفری پابندیوں کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ متاثر ہونے کا کوئی اندیشہ نیہیں ہے . جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعدد افریقی ممالک سے آنے اور جانے والے مسافروں پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں.

    واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نےے ، بی اور سی کیٹیگری میں شامل ملکوں کی نئی فہرست جاری کی ہے،’’سی‘‘ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ، برازیل، کولمبیا، بوٹسوانا اور دیگر سمیت 12ملک شامل ہیں۔

    ان ملکوں میں موجود کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برازیلین قسم کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے وہاں سے مسافروں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھی واپس نہیں آ سکیں گے

  • جنوبی آفریقہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    جنوبی آفریقہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    جنوبی آفریقہ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی : پی سی بی کے مطابق دورۂ جنوبی افریقا کے نامزد اسکواڈ میں شام تمام ارکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی ، اطمینا کی بات یہ ہے ک یہ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

    ان کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کل لاہور میں کیا گیا تھا، وبائی بیماری کا خطرہ ٹل جانے کے بعد قومی اسکواڈ آج سے ٹریننگ شیڈول کے مطابق شروع کرے گا۔

    میڈیا کو پی سی بی نے بتایا کہ اسکواڈ کے 35 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جو کہ منفی آئی ہے یہ ٹیسٹ جمعرات کو کیے گئے تھے جس کے لیے کھلاڑی لاہور پہنچے تھے .

    خیال رہے کہ گزشتہ روزدورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ شروع ہوئی تھی۔

    نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ آج اپنے اپنے شہروں میں ہوئی اور پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ بھی ہوئی۔

    18 مارچ کو تمام اسکواڈ کو لاہور رپورٹ کرنے پر دوسری ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ قومی وائٹ بال اسکواڈ کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ 21 اور 24 مارچ کو لاہور میں ہو گی۔