Baaghi TV

Category: کھیل

  • گیند لگنے سے گول کیپر بے ہوش

    گیند لگنے سے گول کیپر بے ہوش

    گیند لگنے سے گول کیپر بے ہوش

    باغی ٹی وی : قومی ویمنر فٹبال چیمپئن شپ،گیند لگنے سے گول کیپر بے ہوش ہو گئی۔ واقعہ کے ایم سی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا.ریاض کامل فٹبال اکیڈمی کی گول کیپر ندا کریم کو دوران میچ گیند سر پر لگی.

    بال لگنےکے بعد ندا کریم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا.ندا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، ترجمان پی ایف ایف نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ .کراچی،واقعہ کے ایم سی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا،کراچی،قومی ویمنر فٹبال چیمپئن شپ،گیند لگنے سے گول کیپر بےہوش ہو گئی.

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں جاری چیمپئن شپ میں مقابلوں کے پانچویں روز گروپ اے کے میچ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 0-17 سے شکست دی ۔

    قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کے ایم سی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں گزشتہ سال کی سیمی فائنلسٹ واپڈا پوری طرح چھائی رہی، واپڈ کی صنوبر نے 4 گولز کیے، مہناز شاہ نے اختتامی لمحات میں ہیٹ ٹرک کی اور ماریہ خان نے دو گول اسکور کیے۔

    منگل کو شیڈولڈ گروپ بی کے میچز کراچی یونائٹیڈ کی ایک پلیئر کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ملتوی کردیے گئے تھے۔

  • نوجوان کرکٹرز ہوجائیں خوش،  ہاشم آملہ اور  ڈیرن سمی  سے سیکھنے کا موقع مل گیا

    نوجوان کرکٹرز ہوجائیں خوش، ہاشم آملہ اور ڈیرن سمی سے سیکھنے کا موقع مل گیا

    نوجوان کرکٹرز ہوجائیں خوش، ہاشم آملہ اور ڈیرن سمی سے سیکھنے کا موقع مل گیا

    باغی ٹی وی :پشاور زلمی ہیڈکو ہاشم آملہ اور ڈیرن سمی بدھ کو اسلام آباد میں نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے
    ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ کےساتھ پشاور زلی کے ڈائریمکٹر کرکٹ محمد اکرم ، کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل اور عمید آصف بھی موجود ہوں گے. پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ، خضدار گوادر اور تربت میں ایم جی زلم
    ایم جی زلمی کیمپ کا چ ڈیرن سیمی اور مینٹور ہافائنل مرحلہ کل اسلام آباد میں ہوگا ، ملک بھر کے دس شہروں میں ٹرائلزکے بعد شارٹ لسٹ کیے گئے کرکٹرز ورلڈ کلاس کرکٹرز کوچنسے گ حاصل کریں گے

    پاکستان بھر میں چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرکے انہیں ورلڈ کلاس کرکٹرز سے کوچنگ جا موقع فراہم کیا ہے، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی

    ویسٹ انڈیز کو دو بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تائٹل جتوانے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ بدھ کو اسلام آباد میں ایم جی زلمی کیمپ کے شارٹ لسٹ کرکٹرز کو کوچنگ اور ملاقات کریں گے۔ کورونا وائرس میں لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے ڈیجیٹل پروگرام کے زریعے ملک بھر سے موصول ویڈیوز کے بعد ملک کے دس سے زائد شہروں میں ٹیلنٹ ہنٹ اور کوچنگ پروگرام منعقد کیا تھا۔ اس پروگرام کے چالیس شارٹ لسٹ کرکٹرز بدھ کو اسلام آباد کے شالیمار کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ لیجنڈ ہاشم آملہ ، ڈیرن سیمی، محمد اکرم، وہاب ریاض اور کامران اکمل اور عمیدآصف سے ملاقات اور کوچنگ ٹپس حاصل کریں گے۔

    کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے #MGZalmiCamp کی ڈیجیٹل مہم کے زریعے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیوز اپ لوڈ کرکے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا تھا ۔ موصول ہونیوالی ہزاروں ویڈٰیوز میں سے زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے شارٹ لسٹ کرنے کے بعد کورونا وائرس کی ایس ا پیز کے تحت پشاور، جمرود، سوات، لاہور، صوابی وزیرستان باڑہ کوئٹہ، خضدار گوادر اور تربت
    کرکٹ ٹرائلز منعقد کیے اور چالیس شارٹ لسٹ کرکٹرز کو فائنل راؤنڈ میں مدعو کیا گیا ہے

  • دورہ جنوبی آفریقہ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی کویڈ ٹیسٹنگ آج ، اگلے مرحلے کا شیڈیول آگیا

    دورہ جنوبی آفریقہ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی کویڈ ٹیسٹنگ آج ، اگلے مرحلے کا شیڈیول آگیا

    دورہ جنوبی آفریقہ کے لیے کھلاڑیوں کی پہلی کویڈ ٹیسٹنگ آج ، اگلے مرحلے کا شیڈیول آگیا

    باغی ٹی وی : دورہ جنوبی افریقہ و زمبابوے کے لیے کھلاڑیوں کی پہلا کرونا ٹیسٹ مرحلہ شروع ہوچکا ،کھلاڑیوں اور سٹاف کے رزلٹ کل آئیں گے جنہوں نے گھر بیٹھے یا اکیڈمی میں سیمپلینگ کروائی تھی ، انیس مارچ کو تمام پلیئرز کا قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ لگے گا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ، قومی کرکٹرز کے لیے کھلاڑیوں اورسٹاف کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ شروع ہو چکی ہے . اس مرحلے میں تمام تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ٹیسٹ شام تک مکمل ہو جائیں گے۔ جن کے کورونا منفی آئیں گے وہ سب 18مارچ کو لاہور رپورٹ کریں گے، اس موقع پر دوبارہ کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹنگ ہو گی

    26 مارچ کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے کھلاڑی اور سٹاف کوچ کریں گے، قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جو کہ 2 اپریل سے شروع ہو گی۔

    اس سلسلے میں قومی ٹیم کا کیمپ 19مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی کھیل کی سرگرمیاں‌متاثر ہیں. اس سے قبل پاکستان میں جاری پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا پڑا .

    پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا

    مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جس پر کھیل شائقین اور کرکٹ فین بہت مایوس ہوئے تھ

  • کورونا کی یلغار میں  قومی فٹبال وومن چمپئین شپ جاری کتنے کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ مثبت آئی

    کورونا کی یلغار میں قومی فٹبال وومن چمپئین شپ جاری کتنے کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ مثبت آئی

    باغی ٹی وی : کورونا کی یلغار میں قومی فٹبال وومن چمپئین شپ جاری کتنے کھلاڑیوں کی کرونا رپورٹ مثبت آئی

    کورونا وائرس کے وار تیزی سے جاری ہیں. ان حالات میں قومی فٹبال وومن چمپئین شپ کراچی میں جاری ہے، گروپ اے کے میچ میں واپڈا نے ہزارہ گرلز کو 17گولز سے شکست دے دی۔

    کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں واپڈا نے صفر کے مقابلے میں 17 گولز سے ہزارہ گرلز کو ہرا کر دوسری فتح سمیٹی ہے .

    اس میچ میں چیمپئن شپ کی مہناز شاہ نے دوسری ہیٹرک کی، قومی مقابلوں میں کورونا وائرس کے باعث گروپ بی کے میچز ملتوی کردئیے ہیں، واضح رہے کہ تین کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے . ان حالات میں بھی چیمپئن شپ جار ہے .

    واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی کھیل کی سرگرمیاں‌متاثر ہیں. اس سے قبل پاکستان میں جاری پی ایس ایل 6 کو ملتوی کرنا پڑا .

    پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا

    مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا جس پر کھیل شائقین اور کرکٹ فین بہت مایوس ہوئے تھے .

  • دبئی ٹینس چیمپئن شپ ، گیسیکے اور جریمی دبئی ٹینس نے عبور کیا اہم مرحلہ

    دبئی ٹینس چیمپئن شپ ، گیسیکے اور جریمی دبئی ٹینس نے عبور کیا اہم مرحلہ

    دبئی ٹینس چیمپئن شپ ، گیسیکے اور جریمی دبئی ٹینس نے عبور کیا اہم مرحلہ

    باغی ٹی و ی: دبئی ٹینس چیمپئن شپ میں رچرڈ گیسیکے اور جریمی چارڈی نے اہم مرحلہ عبور کر لیا

    دبئی میں ہونے والے ٹینس چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کے جون ملمین کا سامنا برناب زپاٹا میرالاز سے ہوا ، میرالاز ملمین کو اسٹریٹ سیٹ میں ہرا کر اگلے مرحلے پہنچ گئے

    ایک اور میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسکے اور اٹلی کے مارکو چچیناٹو مد مقابل آئے، گیسکے نے میچ میں چھ چار اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔فرانس کے ہی جیریمی چارڈی نے آسٹریلیا کے الیکس، ڈی منور کو دو چھ، چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی.

    فرانس کے ہی جیریمی چارڈی نے آسٹریلیا کے الیکس، ڈی منور کو دو چھ، چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر تیسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔

  • فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس،اہم امور پر تبادلہ خیال

    فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس،اہم امور پر تبادلہ خیال

    فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں شروع

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس شروع ہو چکا ہے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں-

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور جی ایم مارکیٹنگ بھی اجلاس میں شریک ہیں-

    فرسٹ بورڈز کے تمام سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں-


    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے بتایا کہ اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی گوررننس، اسٹرکچر اور اسٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-


    سلمان نصیر نے بتایا کہ اجلاس میں فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی-

  • افسوس ناک خبر کرکٹ کا کھیل کاروبار بن گیا

    افسوس ناک خبر کرکٹ کا کھیل کاروبار بن گیا

    پی سی بی کلب رجسٹریشن / کرکٹ کا کھیل کاروبار بن گیا

    گراس روٹ کرکٹ پر سالانہ کروڑوں روپے خرچہ ہوگا

    یہ تمام کا تمام خرچہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ہونے والی کلبز اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کریں گے

    کلب ماڈل آئین اور رجسٹریشن قواعد وضوابط کے تحت ہر کلب ہزاروں روپے جمع کروائے گی

    رجسٹرڈ کلب کو اوسطا 39 ہزار پانچ سو روپے جمع کروائے گی

    ایسوسی ایٹ ممبر کلب اوسطا 77 ہزار روپے جمع کروائے گی

    فل ممبر کلب اوسطا ایک لاکھ 14 ہزار روپے جمع کروائے گی

    ملک بھر سے سابقہ آئین کے تحت تین ہزار کے قریب کلب رجسٹرڈ تھے

    سابقہ آئین کے تحت رجسٹرڈ تمام کلبوں کے رجسٹرڈ ہونے کی صورت میں پی سی بی کو 23 کروڑ پانچ لاکھ روپے کی آمدن ہوگی

    بورڈ کی دیگر شرائط کے مطابق رجسٹرڈ کلب ایک کروڑ روہے سالانہ خرچ کرنا ہوگا

    ایسوسی ایٹ کلب کو لگ بھگ پانچ کروڑ روپے سالانہ خرچہ ہوگا

    فل ممبر کلب کو 16 کروڑ روپے خرچ کرنا ہوگا

    ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس کی انٹر ی فیس بھی مقرر کی گئی ہے

  • فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث روف کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

    فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث روف کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ

    شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں سہولیات کے معترف ہوگئے۔

    شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف نے قلندررز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اورڈائریکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی،

    دونوں فاسٹ باولرز کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر مکمل ہونے اور اس کی ورکنگ پر بریفنگ دی گئی

    فاسٹ بولرز نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو عالمی معیار کا قرار دے دیا

    شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے نوجوان باولرزکو ٹپس بھی دیں۔

  • فاطمہ ثناء نے خواتین کے عالمی دن پر کون سا بڑا ایوارڈ جیت لیا

    فاطمہ ثناء نے خواتین کے عالمی دن پر کون سا بڑا ایوارڈ جیت لیا

    فاطمہ ثناء نے ‘ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر’کا ایوارڈ جیت لیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ جیت لیا۔فاطمہ ثناء کے لیے اس ایوارڈ کا اعلان آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا اور بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے انہیں یہ ایوارڈ دیا۔

    کراچی میں پیدا ہونے والی 19 سالہ فاطمہ ثناء دائیں سے بیٹنگ اور میڈیم پیس بولنگ کرتی ہیں۔ انہوں نے 6 مئی 2019 کو جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبو کیا جس کے بعد سے وہ 5 ایک روزہ اور چار ٹی 20 میچوں میں قومی ویمن ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں

  • کورونا: پی سی بی دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    کورونا: پی سی بی دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دے دی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی عملے کے ایک فرد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفاتر بند کردیے گئے اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کے لیے کووڈ 19 ایس اوپیز جاری کردیے ہیں اور ملازمین کو اگلے چار روز گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔