Baaghi TV

Category: کھیل

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمبیسڈر بلال اشرف بھی گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں ویسٹ انڈیز کرکٹر کرس گیل کے متعارف کردہ گگلی چیلنج نے اداکاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے کرکٹ میچز کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، شائقین کرکٹ کے ساتھ شوبز اداکار اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں –


    تاہم گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے میچ سے قبل پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بلال اشرف کے گگلی چیلنج قبول کر کے اسے پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

    بلال اشرف نے انتہائی خوبصورتی سے گگلی چیلنج کے اسٹیپس پورے کیے-


    واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرہ بھی اس چیلنج کا حصہ بن چکی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی-

    پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شائقین کرکٹ کو بھی گگلی چیلنج پر اپنی ویڈیو شیئر کرنے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

    ماہرہ خان کا کرکٹ سٹیڈیم میں ڈانس،لوگ دیکھتے ہی رہ گئے،ڈانس میں بیٹنگ،فیلڈنگ اورپھرآوٹ بھی ہوگئیں

  • طاہر عباس کا پاکستان سپر لیگ کے لئے تیار کیا گیا ترانہ "کھیلو رے”  ریلیز

    طاہر عباس کا پاکستان سپر لیگ کے لئے تیار کیا گیا ترانہ "کھیلو رے” ریلیز

    پاکستانی گلوکار طاہر عباس نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے لئے گانے "کھیلو رے” ریلیز کر دیا جس میں "حب الوطنی” کے جذبے کوابھارا گیا ہے اور پاکستان کی ثقافت کو فروغ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : طاہر عبس نے حب الوطنی سے لبریز پی ایس ایل کے نئے ترانے میں صوبائی بولی اور ہر صوبے کی زبانوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی تمام زبانوں کو خراج تحسین پیش کیا-

    طاہر عباس کا اپنے نئے ترانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گانا PSL6 کے لئے کمپوز کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ بین الاقوامی برانڈز زبردستی انگریزی کلچر مسلط کررہے ہیں اور پاکستان کے مقامی کلچر کو تباہ کررہے ہیں۔ وہ شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ کسی بھی خاص پروگرام کے لئے بنائے گئے ترانے پاکستان کی قومی اور صوبائی زبانوں ، ثقافت اور بولیوں کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برانڈز ہماری ثقافت اور ہماری زبان کو آسانی سے ختم کرنا چاہتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ، اشتہارات اور ترانے صرف ایک خاص طبقے کے لئے بنائے جارہے ہیں۔

    انہوں نے ایک معقول نکتہ اٹھایا کہ ہم اب بھی اپنی زبان اور ثقافت کے مالک کیوں نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے ترانے میں ہم انگریزی زبان کو ایسے شامل کرتے ہیں جیسے ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔ ہمیں قومی زبان کی تقریبوں میں اپنی زبان کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے اور آئیے پوری دنیا میں اپنی ثقافت کو فروغ دیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=Hknm9w73H9g

  • پی ایس ایل: آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل: آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا

    سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں آج پھر ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل سیزن 6 میں آج پانچویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل آئیں گی اور دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا اسکور صفر ہے۔

    گزشتہ روز بھی پی ایس ایل سیزن 6 کا ایک ہی میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف محمد حفیظ اور فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی کی بدولت اننگز کے 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

    کوئٹہ کی جانب سے دیئے گئے بڑے ہدف کے تعاقب میں لاہور نے اچھا آغاز کیا تاہم قلندرز کی پہلی وکٹ 64 رنز پر گری جب کپتان سہیل اختر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اس موقع پر تجربہ کار محمد حفیظ کریز پر آئے اور انہوں نے فخر زمان کے ساتھ مل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز کے خلاف دھواں دار بلے بازی کی تھی۔

    قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے 73 جبکہ فخر زمان نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کی ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جہاں گیند بازوں نے نو گیندیں کرائی وہیں فیلڈرز نے کئی کیچز بھی چھوڑے۔

  • ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کا انعقاد،

    ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کا انعقاد،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد پنوار نے کی سپورٹس گالا میں صدر موبائل ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب حافظ زاہد حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی، 400 میٹر دوڑ ،شطرنج اور دیگر کھیلیں بھی شامل تھیں جس میں ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے ریسکیورز نے بھرپور حصہ لیا
    ریسکیو 1122ننکانہ صاحب الیون اور ریسکیو 1122 شاہکوٹ الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ہوا اور ریسکیو 1122 ننکانہ الیون نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 6 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے جبکہ ریسکیو 1122شاہکوٹ الیون کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر چھٹے اوور کی تیسری گیند پر چھکا مار کر میچ جیت لیا
    ریسکیو 1122 شاہکوٹ کی ٹیم میں بابر فاروق نے طوفانی باولنگ کے ساتھ ساتھ احسن اعجاز نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چاند لگا دیے اور میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے

    رسہ کشی میں دونوں ٹیموں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر اس میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی ٹیم فاتح قرار پائی، بیڈمنٹن کا میچ کھیلا گیا جس میں ریسکیو 1122 ننکانہ کی ٹیم نے ریسکیو 1122 شاہکوٹ کی ٹیم کو شکست دی اور آخر میں چار سو میٹر دوڑ کے مقابلہ میں حصہ لینے والے 12 ریسکیورز میں سے عدنان شہباز پہلے نمبر پر آئے فاتحہ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور مہمان خصوصی حافظ زاہد حسین نے انعامات تقسیم کیے اور ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ اور بہتر کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا سپورٹس گالا کا انعقاد ریسکیورز کی فٹنس،ٹیم ورک اور تعمیری سوچ کے لیے ضروری ہوتا ہے,

  • ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    ماہرہ خان پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل تھری اور پی ایس ایل سیزن فور کے بعد ماہرہ خان خان تیسری مرتبہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہو گئی ہیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کی سب سے بڑی شوبز سپر اسٹار ماہرہ خان کو پی ایس ایل سیزن چھ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔


    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ماہرہ خان کو کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان اور پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا۔


    تاہم دوسری جانب جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ایک صارف نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ کبھی کوٸی مرد پی ایس ایل فرنچاٸز کا برانڈ ایمبیسڈر کیوں نہیں بنا؟ صرف خوبصورت لڑکیاں ہی کیوں؟ہم خود ہی معاشرے کو تباہی کی طرف لیکر جا رہے ہیں اور پھر خود ہی اسلام سے دوری کا رونارو رہے ہوتے ہیں

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اس سے قبل پی ایس ایل سیزن تھری اور سیزن فور میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسڈر رہ چکی ہیں ۔ پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کے مقبول اینتھم ہم زلمی میں بھی مائرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

  • نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں اجلاس ، تمام ہیڈ کوچز کی شرکت ،اہم فیصلے متوقع

    نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں اجلاس ، تمام ہیڈ کوچز کی شرکت ،اہم فیصلے متوقع

    ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں اجلاس جاری ہے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

    اجلاس میں چیف سلیکٹر محمد وسیم اور تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے شرکت کی، نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز بھی اجلاس میں شریک ہیں

    لاجسٹک، آپریشنل، پچز اور گراؤنڈ میں موجود سہولیات پر تبادلہ خیال جاری ہے ، شعبہ ہائی پرفارمنس نے شرکاء سے ڈومیسٹک کرکٹ کے انتظامات میں بہتری لانے کے لیے تجاویز مانگی تھیں

  • علی ظفر کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید

    علی ظفر کی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید

    اس بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب استنبول میں ریکارڈ کی جائے گی جسے 20 فروری کو نشر کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم، ریپر عمران خان، اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک، نصیبو لعل، آئمہ بیگ، طلحہ انجم اور طلحہٰ یونس پرفارم کریں گے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر بھی پرفارم کریں گے-


    تاہم اب گلوکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کی تردید کی ہے۔

    علی ظفر نے پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی۔

    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں ہوگی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل 6 کا آفیشل سونگ گانے والے فنکار ترکی پہنچ گئے ہیں-

  • اسرابلجیک نے پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تصدیق کردی؟

    اسرابلجیک نے پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تصدیق کردی؟

    سلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے اسرا بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں جاری کیے گئے پیغام میں لکھا ’نئی شروعات۔‘
    https://twitter.com/esbilgic/status/1359574689643921409?s=20
    اسرا بلجیک نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا۔


    دوسری جانب جاوید آفریدی نے بھی اسرا بلجیک کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ’نئی شروعات‘ لکھا۔

    اسرا بلجیک اور جاوید آفریدی کے ٹوئٹس دیکھنے کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تُرک اداکارہ پی ایس ایل سیزن 6 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔
    https://twitter.com/divorched_/status/1359581266539143172?s=20
    جبکہ ایک صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کہیں نئی زندگی کی شروعات تو نہیں؟

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اسرا بلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے صارفین سے مشورہ مانگا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے جاوید آفریدی کے اس فیصلے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا تھا۔

  • پاکستان کے اولین سکھ کرکٹر میں سے ایک مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    پاکستان کے اولین سکھ کرکٹر میں سے ایک مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کے اسسٹنٹ منیجر مقرر

    پاکستان کے اولین سکھ کرکٹر میں سے ایک مہندر پال سنگھ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے مہندر پال سنگھ کو پشاور زلمی کا اسسٹنٹ منیجر مقرر کردیا گیا۔ لاہور میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مہندر پال سنگھ سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ مہندر پال سنگھ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
    مہندر پال سنگھ نے کہا کہ وہ زلمی فیملی کا حصہ بننے کی بہت خوشی ہے ۔

    مہندر پال سنگھ کا شمار پاکستان کے اولین سکھ کرکٹرز میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان ایکشن رہ چکے ہیں۔

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا،

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا،

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ "گروو میرا” ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ ترانہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا جبکہ پاکستان کے معروف ٹی وی چینلز بھی اس ترانے کو نشر کریں گے۔

    یہ ترانہ دنیا بھر میں موجود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کی کھیل سے محبت اور لیگ سے قربت کی ترجمانی کرتا ہے۔ اس ترانے میں کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ حالات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ جہاں اسٹیڈیم تو خالی ہیں مگر مداح اپنے گھروں میں ٹی وی اسکرینز کے سامنے بیٹھ کر میچ دیکھتے نظر آتے ہیں۔

    اس ترانے کی تیاری میں پاکستان کے فوک، پاپ اور ہپ ہاپ گلوکاروں نے شرکت کی ہے۔ فوک گلوکارہ نصیبو لعل، پاپ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ سپر اسٹارز ینگ اسٹنرز نے ترانے میں اپنی آواز کا جادہ جگایا ہے۔

    اس ترانے کی ویڈیو کو فدا معین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ چھ معروف کرکٹرز بھی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ملتان سلطانز کے شان مسعود، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے بابراعظم شامل ہیں۔

    ب

    ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا بلاک بسٹر ترانہ ” گروو میرا” فینز کو لیگ سے جوڑنے میں مدد کرے گا، ہم نے اس ترانے کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، لہٰذا پر امید ہیں کہ اس ترانے کو ملک اور بیرون ملک موجود مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جائے گا۔

    بابرحامد نے کہا کہ لیجنڈری نصیبو لعل اور پاپ اسٹار آئمہ بیگ کی ایک اپنی پہچان ہے، ان دونوں گلوکاروں سمیت نوجوان ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز کی گائیگی نے ترانے کو چار چاند لگادیے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ ترانے کی ریلیز کے بعد اب اگلا مرحلہ شائقین کرکٹ کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور آمد ہے کہ جہاں انہیں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محدود تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تماشائی اب کراچی اور لاہور میں کرکٹ ایکشن اور گروو میرا دونوں سے محظوظ ہوں گے۔

    نصیبو لعل نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا ترانہ نہیں گنگنایا، لہٰذا اس ترانے کی تیاری میں انہیں بہت لطف آیا ہے۔

    آئمہ بیگ نے کہا وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں اس ترانے میں گائیگی کا موقع ملا، پرامید ہیں کہ یہ ترانہ فینز کو پسند آئے گا۔

    ینگ اسٹنرز، طلحٰہ یونس کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سکس کے آفیشل ترانے میں گائیگی کا موقع ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ ترانہ ماضی کے ایڈیشنز سے ہٹ کر بنایا گیا ہے، امید ہے فینز کو پسند آئے گا۔