Baaghi TV

Category: کھیل

  • قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ، سنسنی خیز مقابلے، فائنل میں پہنچی کون سی ٹیمیں؟

    قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ ، سنسنی خیز مقابلے، فائنل میں پہنچی کون سی ٹیمیں؟

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ2021ء
    لاہور اور فیصل آباد ڈویژنز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنلز میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے

    پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے بہاولپور ڈویژن کو 3-2سے شکست دی، دوسرے ہاف میں بہاولپور ڈویژن نے جارحانہ کھیل کا مظاہر کیا مگر کامیابی حاصل نہ کرسکی

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور ڈویژن نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سرگودھا ڈویژن کو 6-5سے ہرایا، میچ کا فیصل سڈن ڈیتھ پر ہوا

    سیمی فائنلز میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے جس سے ماضی کی یاد تازہ ہوگئی، تمام ٹیموں نے بہت محنت کی،فائنل یادگار ہوگا،

    لاہور (پ ر)6فروری2021ء۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ2021ء کے سیمی فائنلز میں فیصل آباد ڈویژن اور لاہور ڈویژن کی ٹیمیں سنسنی خیز مقابلے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں،

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سیمی فائنلز میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے جس سے ماضی کی یاد تازہ ہوگئی، تمام ٹیموں نے بہت محنت کی اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،

    چیمپئن شپ میں ٹیلنٹڈ کھلاڑی سامنے آئے ہیں، یہ ٹیلنٹ قومی سرمایہ ہے جس کو ضائع نہیں جانے دیں گے، جن کو آگے لے کر جائیں گے تاکہ قومی ہاکی ٹیم مضبوط بنے،چیمپئن شپ سے ہاکی کو بہت فروغ ملا ہے، نئے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے، فیصل آباد اور لاہور ڈویژنز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں،

    دونوں ٹیمیں بہت جاندار ہیں امید ہے کہ چیمپئن شپ کا فائنل یادگار ہوگا۔ چیف سلیکٹر پاکستان ہاکی ٹیم اوراولمپئن منظور جونیئر، اولمپئن توقیر ڈار، ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید، سینئر سپورٹس اینکر یحییٰ حسینی، صدر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن خواجہ خاور، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف باجوہ اور تمام ڈویژنل سپورٹس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے،

    ہفتہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز کھیلے گئے،پہلا سیمی فائنل فیصل آباد ڈویژن اور بہاولپور ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا، میچ میں لاہور ڈویژن نے پہلے تین گول کرکے میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط بنالی،دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا،

    بہاولپور ڈویژن نے فیصل آباد ڈویژن پر بھرپورتوڑ حملے کئے اور دو گول کرلئے مگر وہ تیسرا گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اس طرح پہلا سیمی فائنل فیصل آباد ڈویژن نے 3-2سے جیت لیا اور فائنل تک رسائی حاصل کرلی، فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے محمد ساجد نے 2اور معظم نے ایک گول کیا جبکہ بہاولپور ڈویژن کی جانب سے ابصار بن رؤف اور محمد عزیر نے گول کئے۔

    دوسرا سیمی فائنل لاہورڈویژن اور سرگودھا ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے، کھیل کے اختتام تک میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، میچ میں لاہور ڈویژن کی جانب سے کپتان حنان شاہد اور سرگودھا کی جانب سے ابرار ارشد نے گول کئے،جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنلٹی شوٹ آؤٹ دیئے گئے جس میں بھی مقابلہ 3،3گول سے برابررہا،لاہور کی جانب سے شاہزیب، محمد ربیعہ اورمحمد عمار جبکہ سرگودھا کی جانب سے شاہیر،افراہیم منگا اورابرار ارشد نے گول کئے، پنلٹی شوٹ آؤٹ برابر ہونے سے میچ مزید دلچسپ ہوگیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سڈن ڈیتھ(sudden death) پر ہوا جس میں لاہور ڈویژن نے سیمی فائنل 6-5سے جیت لیا

    ۔لاہور ڈویژن کی جانب سے عمار، کپتان حنان شاہد اور محمد ربیعہ نے گول کئے جبکہ افراہیم منگا اور ابرار ارشد نے گول کئے، شاہیر نے گیند نیٹ سے باہر پھینک دی۔

  • مکس مارشل آرٹس مقابلےکے فاتح احمد مجتبیٰ کا پاکستان کے لئے جذباتی پیغام

    مکس مارشل آرٹس مقابلےکے فاتح احمد مجتبیٰ کا پاکستان کے لئے جذباتی پیغام

    گزشتہ روز سنگا پور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے میں پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھارتی فائٹر کو ہرا دیا تھا تاہم اب انہوں نے پاکستان اور پاک فوج اور کشمیریوں کے لئے اہم پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی :یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی فائٹر نے مکس مارشل آرٹس مقابلے میں بھارت کو ہرادیا، سنگاپور میں جاری مکس مارشل آرٹس مقابلے کے دوران پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے بھارتی فائٹر راہول راجو کو شکست دیدی۔

    پاکستانی فائٹر احمد مجتبی نے آج کی فائٹ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے عوام، پاک فوج اور پاکستان اور دنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے مقابلے ہمیشہ سے ہی دلچسپ رہے ہیں، میں محنت کررہا ہوں مقابلہ جیتنے کے لیے اور آج کی فائٹ پاکستانی اور کشمیری عوام کے نام کرتا ہوں۔

    فائٹر احمد مجتبیٰ نے کہا کہ انہوں نے یہ فائٹ جیتنے کا وعدہ کیا تھا اور اب انہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے اور اسی طرح وہ کام کرتے رہیں گے اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گے-

  • امریکی گلوکارہ ریحانہ پشاور زلمی کے لئے ترانہ گائیں گی؟

    امریکی گلوکارہ ریحانہ پشاور زلمی کے لئے ترانہ گائیں گی؟

    گزشتہ روز سے جہاں شہرہ آفاق پاپ گلوکارہ ریحانہ بھارتی کسانوں کی حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں وہیں پشاور زلمی فرنچائز کے چئیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس نے صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں امریکی گلوکارہ کو بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔

    جبکہ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔


    بھارتی صارف نے گلوکارہ کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے براہ راست ریحانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی نے تمہیں یہ ٹوئٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے دئیے ہیں؟
    https://twitter.com/theFalgunshah/status/1356674807627214853?s=20
    کچھ بھارتی صارفین نے ریحانہ کی پاکستانی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ ایک پرانی تصویر نجانے کہاں سے ڈھونڈھ لائے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ریحانہ کو اس ٹوئٹ کے لیے آئی ایس آئی نے پیسے دئیے ہیں۔


    کچھ بھارتیوں نے تو ریحانہ کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش میں ان کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر فوٹوشاپ کرکے شیئر کرادی۔

    تاہم ان سب ٹوئٹس اور تنازع کے بعد پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا-

    جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سوالیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور زلمی کا ترانہ ریحانہ گائیں گی؟

    جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے ملک میں کافی اچھے ٹیلنٹڈ گلوکار ہیں جنھیں عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے لہذا براہ کرم اپنے ملک سے باہر کے کسی کو بھی یہ اعزاز دینے کے بجائے یہاں دیکھیں۔
    https://twitter.com/hinnaYousafxaii/status/1357008801493381124?s=20
    حنا نامی خاتون صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کو رد کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں ، اور آپ ہمیشہ زلمی کے لئے کالے لوگوں کا ہی انتخاب کیوں کرتے ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں RIHANNA کیا عمران خان کی حکومت چاہے تو سنی لیون کو بھی بلا سکتی ہے۔ اتنی دور جانا بھی نہیں پڑے گا۔ اللہ نے پیسے کہ چکر میں ان سے انکی عقل ہی چھین لی ہے۔ عمران خان نے دھرنوں میں عورتیں نچوائیں یہ سٹیڈیم میں پوری میڈیا پے دکھانا چاہتے ہیں۔ استغفراللہ


    ایک صارف نے لکھا کہ اس ملک میں اپ جیسے نو دولتیوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے ملک میں اپنے میراثی گلوکار مر گئے ہیں جو اس حبشن کو لے رہے ہو اور اگر اس دفعہ ڈھول باجوں کی جگہ کوئی صوفیانہ کلام شامل کر لو تو کیا مضائقہ ہے-


    ہارون خان نامی صارف نے لکھا کہ بہت سارے ڈالر پاکستان سے باہر جارہے ہیں ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں پاکستان آنے والے ڈالر کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ ہم نے بہت زیادہ غیر ضروری درآمدات کو ختم کردیا ہے پاکستانی بنیں ، پاکستانی خریدیں –
    https://twitter.com/Usama4745/status/1357230222114979840?s=20
    اسامہ نامی صارف نے لکھا کہ بھائی بلاواسطہ پاکستان ہی آئیں گے جب ریحانہ کے ذریعے پاکستان کی پروموشن ہو گی اور پاکستان میں سیاحت کو فروگ ملے گا-

  • *ڈی آئی جی سندھ کا محبت بھرا پیغام اپنے جوانوں کے نام*

    *ڈی آئی جی سندھ کا محبت بھرا پیغام اپنے جوانوں کے نام*

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ ،ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمد کی جانب سے اہلکاروں کی تعریف اور شاباش ،اہلکاروں کی پرخلوص فرض شناسی اورمستعدی کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کا انعقاد پر امن طریقے سے ممکن ہوا،عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے فقط مرکزی شاہراہ کو میچ ٹائمنگ کے دوران بند کیا گیاکمانڈوز نے فول پروف سیکیورٹی اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ اپنی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،کمانڈوز اسی جوش و جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے،

    5000 سے زائد پولیس اہلکاربشمول سیکیورٹی ڈویژن کے2500 اہلکاروں نے فرائض انجام دیے،
    1050ایس ایس کمانڈوز نے بھی سیکیورٹی فرائض انجام دئیے سیکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں نے ٹریفک پولیس، ریپڈ رسپانس فورس، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ اپنے فرائض انجام دیے۔

    اہلکاروں کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی، کراچی ایئرپورٹ، روٹ، پریکٹس گراؤنڈز، ہوٹلزاور دیگر مقامات پرتعینات کیا گیا تھا

  • لاہور: پی ایس ایل 6 پشاور زلمی اور ائیرلنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے

    لاہور: پی ایس ایل 6 پشاور زلمی اور ائیرلنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے

    لاہور: پی ایس ایل 6 سے قبل پشاور زلمی اور ائیرلنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ائیرلنک پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کا آفیشل اسمارٹ ڈیوائس پارٹنر بن گیا، میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز ، پشاور زلمی کا 20 فروری 2021 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ائیرلنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدہ طے پاگیا۔

    چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور
    ، سی ای او ائیرلنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ مظفر حیات پراچا نے ایئر لنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ، لاہور میں اسپانسرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ائیرلنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے ساتھ اسپانسرشپ کے معاہدے کی تجدید پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ پشاور زلمی کی ائیرلنک کمیونی کیشنز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت کا دوسرا سال ہے۔ میں ایرلنک کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید ہے کہ یہ وننگ پارٹنرشپ مستقبل میں بھی جاری رہے گی

  • سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پرجرمانہ عائد کردیا گیا

    سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پرجرمانہ عائد کردیا گیا

    جمعے کواسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سندھ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

    پاکستان کپ کے پہلے سیمی فائنل کے دوران سندھ نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سندھ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    آن فیلڈامپائرز ولید یعقوب اور فیصل آفریدی نے سلو اوور ریٹ پر سندھ کو چارج کیا، سندھ کے کپتان اسد شفیق کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری اقبال شیخ پر جرمانہ عائد کیا۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کرکٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کرکٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ 31 جنوری بروز اتوار کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگا۔ بیس رکنی اسکواڈ یکم فروری بروز پیر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پیر،یکم فروری دوپہر دس بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغازہو گا ایکرڈیشن رکھنے والے فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیدوپہر دس بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
    ایکرڈیشن رکھنے والے فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی
    ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر فہیم اشرف ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    بدھ، 3 فروری دوپہر دس بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہو گا ایکرڈیشن رکھنے والے فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگیٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    4 تا 8 فروری، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائےگا ، ٹاس: صبح ساڑھے نو بجے ہو گیا ، کھیل کا آغاز صبح دس بجے ہو گا
    پہلا سیشن: صبح دس سے دوپہر 12 بجے تک (صرف جمعےکے روزپہلا سیشن صبح 10 سے دوپہر 12:30 بجے تک)
    دوسرا سیشن: دوپہر 12:40 سے دوپہر 2:40 تک ( صرف جمعے کے روز دوسرا سیشن دوپہر 1:30 سے سہ پہر 3:15 بجے تک)
    تیسرا سیشن: سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک ( صرف جمعے کے روز تیسرا سیشن سہ پہر 3:35 سے شام 5:20 بجے تک)
    میچ کے دوران ہر روز کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس سیشنز میں شرکت کریں گے، جس کا زوم لنک دوسرا ٹیسٹ میچ کوور کرنے والے صحافیوں سے شیئر کردیا جائے گا۔

  • “مار دھاڑ کی کرکٹ”T10 لیگ کاآغازکب سےہورہا ہے” شیڈول جاری کر دیا گیا

    “مار دھاڑ کی کرکٹ”T10 لیگ کاآغازکب سےہورہا ہے” شیڈول جاری کر دیا گیا

    تیار ہو جائیں !!!
    “مار دھاڑ کی کرکٹ”T10 لیگ کاآغازکل سےہورہا ہے” کرس گیل ، بین ڈنک، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ،محمد عامر، شرجیل خان ، محمد نبی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویز، ایلیکس ہیلز، پولارڈ ، براووسمیت سپر سٹارز کی بہت بڑی تعداد ابوظہبی ٹی 10 لیگ کی آٹھ ٹیموں میں شامل ہے!!!

    پورا میچ ڈیڑھ گھنٹے میں ختم ، کرکٹ میں اس سے بہتر تفریح اور کیا ہو گی کہ 28 جنوری سے 6 فروری تک شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں 8 فرنچائز ٹیمیں 29 میچز کھیلیں گی ۔ان آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر ٹیم 31 جنوری تک اپنے گروپ میں دوسری ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی ، یکم فروری سے چار فروری تک گروپ اے کی ٹیمیں گروپ بی کی تمام ٹیموں سے کراس ایک ایک میچ کھیلیں گی اور اس کے بعد پانچ اور چھ فروری کو پلے آف اور فائنل ہو گا ۔ یوں دس روز میں ٹورنامنٹ ختم ہو جائے گا ۔

    گروپ اے ، بنگلہ ٹائیگر ز، دلی بلز، مراتھا عریبین اور ناردرن واریئرز
    گروپ بی ، دکن گلیڈی ایٹرز، پونے ڈیولز، قلندرز اور ٹیم ابوظہبی

    ابوظہبی T10لیگ کے پہلے دن 28 جنوری کو تین میچز ہوں گے ، مراتھاعریبینز ، ناردرن واریئرز سے پاکستان کے وقت کے مطابق سہ پہر پانچ بجے کھیلے گی ، دکن گلیڈی ایٹرز کا پونے ڈیولز سے مقابلہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام سوا سات بجے ہو گا ، تیسرے میچ میں قلندرز اور ٹیم ابوظہبی پاکستان کے وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے آمنے سامنے آئیں گے – ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا کونسا ایڈیشن ہے اور دفاعی چیمپئن ٹیم کون ہے اس سال ٹورنامنٹ کا چوتھا ایڈیشن ہے اور اس ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ٹیم “ مراتھاعریبینز “ ہے۔پاکستان میں شائقین کرکٹ Ten سپورٹس پر، بھارت میں سونی سپورٹس ، بنگلہ دیش میں چینل 9 ، یو کے میں اے آر وائی فیملی اورکینیڈا ، امریکہ willow ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں ۔ ہر میچ کا دورانیہ صرف 90 منٹ ہے ، اس لئے ہفتہ کے دن چار اور باقی دنوں میں تین تین میچز کھیلے جائیں گے ۔

    مراتھا عریبینز کی ٹیم میں محمد حفیظ ، لاری ایوانز ، مصدق حسین، تسکین احمد ، پراوین تامبے، ایشان ملہوترا، سومپل کامی ، عبدالشکور ، معروف مر چنٹ، مختار علی
    آئیکون پلیئر : شعیب ملک شامل ہین ، قلندرز میں بین ڈنک ، سہیل تنویر ، آصف علی ، ٹام بینٹن ، کرس جورڈن، سمیت پٹیل ، فل سالٹ، سلطان احمد ، حسن علی ، سہیل اختر ، شرجیل خان
    آئیکون پلیئر : شاہد آفریدی شامل ہیں

    ٹیم ابو ظہبی میںکرس مورس ، ایلیکس ہیلز، لیونارڈو جولین ، نجیب اللہ زرد ان ، لیوک رائٹ ، آوشکا فرنینڈو، روہن مصطفی ، ہیدن والش جونیئر، بین کاکس، عثمان شنواری ، نوین الحق ، جو کلارک ، بین ڈکٹ بآئیکون پلیئر : کرس گیل شامل ہیں
    دکن گلیڈی ایٹرزمیں اعظم خان ، محمد شہزاد ، کیرون پولارڈ ،عمران طاہر ، ظہور خان ، کولن انگرام، بھانوکا راجہ پاسکا، پراشانت گپتا، ونندو ہسارنگا، روی رامپال، امتیاز احمد
    آئیکون پلیئر : سنیل نارائن شامل ہیں

    پونے ڈیولز میں محمد عامر ، سیم بلنگز ، اجنتھا مینڈس ، اردوس ولین ، چمیرا کاپوگیدیرا، ڈیوون تھامس، درویش رسولی، دنیش کمار ، کرن کے سی ، تھیسارا پریرا، چیڈوک والٹن
    آئیکون پلیئر : تھیسارا پریراشامل ہیں ، دلی بلز کی ٹیم میں روی بوپارا، محمد بنی ، وقاص مقصود، ایون لیوس، آویش خان،علی خان، دشمانتھا چمیرا، شرفین ردرفورڈ ، ایڈم لتھ ، داسن شناکا ، رحمان اللہ گرباز ، فائدل ایڈ ورڈ ز ، عماد بٹ ، ٹام ایبل ، شیراز احمد آئیکون پلیئر : ڈوین براوو شامل ہیں

    بنگلہ ٹائیگر ز میں جانسن چارلس ، مجیب الرحمان ، چراغ سوری ، ٹام مورز ، آندرے فلیچر ، قیس احمد ، ڈیوڈ ویز ، جارج گارٹن ، محمد عرفان ، مہدی حسن، نور احمد ، ایڈم ہوز، آریان لاکڑا ، عفیف حسینآئیکون پلیئر : ایسورو ُادانا شامل ہیں ، ناردرن واریئرز کے کھلاڑوں میں فیبیان ایلن ، وین پارنیل ، رومن پاؤل ، وہاب ریاض ، عامر یامین، ریاض ایمرت، نکولس پوران ، لینڈل سمنز، جنید صدیق ، انش تیندن، برینڈن کنگ آئیکون پلیئر : آندرے رسل شامل ہیں

    پہلے تین ایڈیشنز کے کامیاب انعقاد کے بعد چوتھا ایڈیشن کل سے شروع ہو رہاہے ، دس، دس اووروں کا یہ میچ مار دھار سے بھرپور ہوتا ہے اور شائقین کرکٹ بالکل بور نہیں ہوتے ہیں ۔ ہر سائیڈ کو 45 منٹ میں اپنے دس اوورز مکمل کرنا ہوتے ہیں اور 90 منٹ میں گیم ختم ہو جاتی ہے ۔ یوں اس فارمیٹ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ابوظبی میں یہ میلہ 28 جنوری سے سجنے کو ہے۔ تمام ٹیموں کا اسکواڈ آپ کے سامنے ہے ۔

  • کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز ،  کھیل جاری، قومی ٹیم کےکتنے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ؟

    کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز ، کھیل جاری، قومی ٹیم کےکتنے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ؟

    کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے اور قومی ٹیم کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

    پاکستان نے پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 15 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

    عمران بٹ9، عابدعلی4، بابر اعظم7 اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کھیل کا آغاز اظہر علی اور فواد عالم نے کیا۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے سپنر یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔اس میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ہوا ہے اور بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

    جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈین ایلگر، ایڈن مکرم، راس وین ڈاڈیوسن، فاف ڈو پلسی، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کاک، جارج لد، کاوش ماہراج، کاگیسو ربادا، انریچ نورتہے، اور لونگی گندی شامل ہیں۔

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھلاڑیوں کے  تربیتی کیمپ کا آغاز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا.

    اس حوالے سے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید نے بتایا کہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ کی زیر سرپرستی ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ 2021 کی تیاریوں کے سلسلے میں 30 رکنی قومی ہاکی کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کا آغاز کیا ہے.ہم نے موجودہ کویڈ 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے.

    تاکہ حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہتر انداز میں تربیت کرسکیں.پی ایچ ایف کی جانب سے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جارہی ہے.چونکہ ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں ہم اس دوران کھلاڑیوں کو مزید تیکنیکی و فزیکل اعتبار سے مستحکم کریں گے.فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں.امید ہے کیمپ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم کو پرفارمنس کی بنیاد پر بہتر کھلاڑیوں کا اسکواڈ ملے گا