Baaghi TV

Category: کھیل

  • اننگز شروع ہوتے ہی کتنے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

    اننگز شروع ہوتے ہی کتنے کھلاڑی آؤٹ ہو گئے؟ تشویشناک خبر آ گئی

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 220 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 15 رنز بنا لئے ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی جانب سے عابد علی اور ڈیبیو میچ کھیلنے والے عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف پانچ کے مجموعی سکور پر عابد علی چار رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد ہی عمران بٹ کاگیسو ربادا ہی کی گیند پر کیغان پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے، انہوں نے 25 گیندوں پر نو رنز بنائے۔

    قبل ازیں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستانی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز کو پہلی اننگز میں 220 رنز پر آﺅٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو میچ کھیلنے والے نعمان علی نے دو شکار کئے۔

    جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم میدان میں آئے جنہوں نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی کامیابی دلاتے ہوئے ایڈن مارکرم کو پویلین کی راہ دکھا دی، وہ 16 گیندوں پر 13 رنز بنا کر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 63 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب ریسی وینڈرڈوسن نے فہیم اشرف کی گیند پر بھاگ پر رن لینے کی کوشش کی مگر دوسرے اینڈ پر موجود ڈین ایلگر نے ان کی کال کو مسترد کر دیا جس پر انہیں آدھی وکٹ سے واپس جانا پڑا تاہم اس سے پہلے ہی محمد رضوان نے بابراعظم کی زبردست تھرو پکڑتے ہوئے انہیں رن آﺅٹ کر دیا، وہ 30 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا سکے۔

    ڈین ایلگر اور فاف ڈوپلیسی نے چائے کے وقفے کے بعد 94 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو 108 کے مجموعی سکور پر لیگ سپنر یاسر شاہ نے قومی ٹیم کو تیسری اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے فاف ڈوپلیسی کو محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔ وہ 46 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ ڈیبیو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نعمان علی نے بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائے اور 133 کے مجموعی سکور پر کپتان کوینٹن ڈی کوک کو پویلین کی راہ دکھائی اور پھر مجموعی سکور میں محض تین رنز کے اضافے کے بعد ہی ڈین ایلگر کو بھی آﺅٹ کر دیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب 15 اور 58 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مہمان ٹیم کی چھٹی وکٹ 179 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب ٹیمبا باووما 17 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے۔

    چائے کے وقفے کے بعد پروٹیز کی جانب سے کیشو مہاراج اور جارج لینڈے نے اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی سکور میں بغیر کسی اضافے کے یاسر شاہ نے کیشو مہاراج کو صفر کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کر دیا۔ 194 کے مجموعی سکور پر جارج لینڈے کی مزاحمت بھی جواب دے گئی جو 35 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جنوبی افریقہ کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی لونگی نگیڈی تھے جنہوں نے آٹھ رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

    پاکستان کی جانب سے تمام باﺅلرز نے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم لیگ سپنر یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیبیو میچ کھیلنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ، حسن علی ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

  • عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ پکڑ لیا

    عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ پکڑ لیا

    قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ لیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں دو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جن میں عمران بٹ اور نعمان علی شامل ہیں۔

    میچ سے قبل عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ جوڑی میدان میں اتری تو جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں ہی گر گئی۔

    شاہین شاہ آفریدی کی بال پر ایڈن مارکرم سلپ پر کیچ دے بیٹھے اور سلپ فیلڈنگ پر موجود قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا شاندار کیچ پکڑا۔

  • ایکوافینا پولو کپ: کونسی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا؟

    ایکوافینا پولو کپ: کونسی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا؟

    لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کا فائنل ایوی ٹور ٹیم نے جیت لیا ہے. فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارم کی ٹیم کو 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایکوافینا پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھیں. اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن تھے۔ ان کے ساتھ کرنل (ر) آصف ڈار، حامد مرزا، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدرلیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، میجر جنرل (ر) منہاس، سابق چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن میجر جنرل (ر) اسفند یار خان پٹوڈی، ایکوا فینا کے آفیشلز، طارق حکیم اور دیگر موجود تھے۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ایوی ٹور کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور برتری حاصل کی جو چوتھے چکر تک برقرار رہی۔ ایوی ٹور کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے ذکی فارم کی طرف سے نذر دین علی خان نے تین اورحمزہ خان نے ایک گول سکور کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب آکر بہت اچھا لگا، آرمی نے پولو کیلئے بہت زبردست سیٹ اپ بنایا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، پولو کا فائنل دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے.

  • خواتین کرکٹ میچ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، جنوبی افریقہ کی جارہانہ بیٹنگ جاری

    خواتین کرکٹ میچ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، جنوبی افریقہ کی جارہانہ بیٹنگ جاری

    ٹاس اپ ڈیٹ۔ دوسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد باؤلنگ کا انتخاب کیا جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ کی گیارہ رکنی ٹیم میں لیزیل لی ، لورا ولورڈٹ ، سائیں لوئس ، لارا گڈال ، مگنون ڈو پریز ، ماریزنی کپ ، ٹریشا چیٹی ، نادین ڈی کلارک ، شبنم اسماعیل ، نانکولولکو میلابا ، ایبونگا خاکا ، شامل ہیں

    جبکہ پاکستانی ٹیم میں ناہیدہ خان ، منیبہ علی ، عمائمہ سہیل ، جویریہ خان( کپتان )، ندا ڈار ، سدرہ نواز ، عالیہ ریا ض ، فاطمہ سنا ،نشرح سندھو ، ڈیانا بیگ ، سعدیہ اقبال ،
    عائشہ ظفر ، انعم امین ، ایمن انور ، کائنات امتیاز ، سیدہ عروبہ شاہ ، عائشہ نسیم شامل ہیں

    جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 23 ویں اوور میں120 رنز مکمل کر لئے ہیں جبکہ 4.40 کی ایورج کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نڈا ڈار اور سدرہ اقبال نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ہے

  • پی ایس ایل سکس ،  بورڈ اور فرنچائز میں معاملات طے پا گئے

    پی ایس ایل سکس ، بورڈ اور فرنچائز میں معاملات طے پا گئے

    ،
    پی ایس ایل سکس، /بورڈ اور فرنچائز میں معاملات طے ، پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان فنانشنل ماڈل پر معاملات طے پاگئے، پی سی بی نے تمام فرنچائزز کے خلاف قانونی نوٹس واپس لے لیا ، فرنچائزز نے گارنٹی منی جمع کروانے کی یقین دہانی کروادی ، گارنٹی منی جمع ہونے کے بعد فرنچائزز کی تجاویز پر نئے فنانشنل ماڈل پر عمل درآمد کا آغاز ہوجائے گا۔کچھ فرنچائزز نے باہم رضا مندی سے کچھ روز بعد کے چیک جمع کروائے ہیں

    پاکستان سپر لیگ سکس میں کون سے کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنیں گےا۔ ٹیموں نے ریٹین پلئرز سے پردہ اٹھادیا۔ 5 فرنچائزز نے 8، 8 کھلاڑی برقرار رکھے جبکہ پشاور زلمی نے صرف 5 کا انتخاب کیا اور فاسٹ بولر حسن علی کو اسکواڈ سے باہر کردیا۔

    کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں واحد ٹریڈ ہوئی، ایلکس ہیلز اسلام آباد چلے گئے جبکہ کولن انگرم کراچی میں آگئے۔ لاہور قلندرز نے فخر زمان کو برانڈ ایمبیسڈر بناکر ٹیم میں رکھا۔عماد وسیم اور شان مسعود کی کیٹگری کو گرا دیا گیا، ملتان سلطانز نے شان اور کراچی نے عماد وسیم کو گولڈ کیٹگری میں رکھا۔
    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا میلا 20 فروری سے 22 مارچ تک سجے گا۔

  • قومی خواتین کرکٹ ٹیم بدھ سے انٹرنیشنل کرکٹ کا دوبارہ آغاز کرے گی

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم بدھ سے انٹرنیشنل کرکٹ کا دوبارہ آغاز کرے گی

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم دس ماہ کی بریک کے بعدبدھ سے دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرے گی۔ ڈربن میں موجود قومی خواتین کرکٹ ٹیم 20 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں میزبان جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل اپنا آخری انٹرنیشنل میچ آسٹریلیا میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں کھیلا تھا،جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سےخواتین کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہوگئی تھیں۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت جویریہ خان کررہی ہیں۔ وہ اب تک جنوبی افریقہ کے خلاف 14 ون ڈے میچوں میں 377 رنز بناچکی ہیں۔ انہوں نے ساؤتھ افریقہ میں 37.85کی اوسط سے رنزبنارکھے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر عالیہ ریاض ہیں، جن کی جنوبی افریقہ میں رنز بنانے کی اوسط 44 ہے۔

    باؤلنگ کے شعبے میں آلراؤنڈر ندا ڈار سب سے نمایاں ہیں۔ جنوبی افریقہ میں وہ 18 کی اوسط اور 3.07 کے اکانومی ریٹ سے باؤلنگ کرچکی ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے مابین آخری ایک روزہ سیریزمئی 2019 میں کھیلی گئی تھی جو کہ 1-1 سے برابر رہی۔

    رواں سال دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں کھیلی جائے گی۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ وہ دس ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سیریز نہ صرف انہیں اپنے سے بہتر رینک کی ٹیم سے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے بلکہ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی تیاریوں میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

    کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کہناہے کہ تمام کھلاڑی کوویڈ 19 کی وباء کے بعد گراؤنڈ میں واپسی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور تمام کرکٹرز اسپورٹ اسٹاف کی معاونت سے جنوبی افریقہ میں سخت ٹریننگ کررہی ہیں۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں اس سے قبل 21 ایک روزہ میچوں میں مدمقابل آچکی ہیں، جہاں چار میں پاکستان جبکہ 15 میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی۔

  • سنسنی خیز مقابلہ ، بھارت عا لمی رینکنگ میں کونسے نمبر پر آگیا

    سنسنی خیز مقابلہ ، بھارت عا لمی رینکنگ میں کونسے نمبر پر آگیا

    بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

    گابا ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے 328 رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشابھ پانٹ نے ٹی 20 کرکٹ کی طرز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ریشابھ پانٹ نے 138 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا، بھارت 1988 کے بعد پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو برسبن کے مقام پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔ آخری مرتبہ 1988 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو یہاں شکست دی تھی۔

  • کراچی ،   جنوبی افریقہ کی ٹیم نے  پریکٹس کا آغاز کر دیا

    کراچی ، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کر دیا

    کراچی: کورونا ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کر دی ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ 26 جنوری کو پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں۔

    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر نے بتایا کہ کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور سب کی ہی رپورٹ منفی آئی ہے۔جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کا دوسراکورونا ٹیسٹ 20 جنوری کو ہو گا جبکہ جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم ہوٹل میں 5 روزہ قرنطینہ میں رہے گی اور دوران قرنطینہ ہوٹل سے متصل کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کرے گی۔

    جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم سے شاداب خان اور نسیم شاہ کو فٹنس مسائل کے باعث ڈارپ کیا گیا ہے

    جبکہ شان مسعود، حارث سہیل اور محمد عباس کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا سہیل خان پلان کا حصہ ہیں لیکن اس وقت ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بن رہی جبکہ فاسٹ بولر حسن علی نے اچھا کم بیک کیا اور کارکردگی دکھائی اس لیے انہیں ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعود شکیل ہر لیول پر پرفارمنس دیکر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ستائیسواں ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ستائیسواں ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کےمابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز چھبیس جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے تاریخی گراؤنڈ میں شروع ہوگی۔ یہ ستائیسواں موقع ہوگا کہ جب دونوں ممالک کی ٹیمیں طویل طرز کی کرکٹ میں مدمقابل آئیں گی۔

    دونوں ٹیمیں 19 جنوری 1995 کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلنے جوہانسبرگ کے میدان پر اتری تھیں۔جہاں فتح حاصل کرنے والی میزبان ٹیم کا پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ریکارڈ اب بھی بہترین ہے۔ اب تک کھیلے گئے چھبیس میں سے 4 مقابلوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ 7 میچز ڈرا ہوئے۔ 15 میچوں میں جنوبی افریقہ نے فتح سمیٹی۔

    دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ میچ جنوری 2019میں جنوبی افریقہ کے سپر اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں فتح میزبان ٹیم کے حصے میں آئی۔

    اس سے قبل پاکستان اپنی سرزمین پر کُل سات ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرچکا ہے، جہاں ایک میں اسے فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 4 میچ ڈرا ہوگئے۔ دونوں ٹیموں کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں (2007 میں) کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ نے جیتا تھا۔

    موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل اظہر علی سب سے زیادہ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں حریف ٹیم کا سامنا کرچکے ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 10 ٹیسٹ میچوں میں 25.31 کی اوسط سے 481 رنز بناچکے ہیں تاہم کپتان بابراعظم اب تک تین ٹیسٹ میچوں میں حریف ٹیم کے خلاف ایکشن میں نظر آئے، جہاں انہوں نے 36.83 کی اوسط سے 221 رنز بنائے۔ جس میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو لیڈ کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اب تک 2 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایکشن میں آچکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ان 2 ٹیسٹ میچوں کی تین اننگز میں 9 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ آلراؤنڈر فہیم اشرف صرف ایک مرتبہ حریف ٹیم کے مدمقابل آچکے، انہوں نےاس میچ میں 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    مہمان ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک کاپاکستان کے خلاف ریکارڈ موجودہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں سب سے بہتر ہے۔انہوں نے پاکستان کے خلاف اب تک کھیلے گئے 3 ٹیسٹ میچوں میں 62.75 کی اوسط سے 251 رنز بنارکھے ہیں۔ سابق کپتان فاف ڈوپلیسی میزبان ٹیم کے خلاف سات ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرچکے ہیں، جہاں ان کے رنز بنانے کی کُل تعداد 246 ہے۔دونوں ممالک کے خلاف آخری سیریز میں کاگیسو رابادا نے 18.70 کی اوسط سے 17 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں کبھی بھی آسان حریف نہیں رہی تاہم مہمان ٹیم تیرہ سال بعد پاکستان کےمیدانوں میں کرکٹ کھیلے گی ، جس کا ایڈوانٹیج پاکستان کو ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس میزبان ٹیم کے خلاف اپنے ٹیسٹ ریکارڈ کو بہتر بنانے کایہ ایک سنہری موقع ہے۔

    ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل یہ دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، ہم ان دونوں میچز میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کھیلنا ہمیشہ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ میچز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اہم ہے، وہ پراعتماد ہیں کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لہٰذا انہیں امید ہے کہ سیریز کے نتائج بھی شاندار ہوں گے۔

    جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کاکہناہے کہ پاکستان آسان حریف نہیں، انہیں ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچز بیٹنگ کے لیےسازگار ہوتی ہیں، لہٰذا انہیں اپنی بیٹنگ لائن اپ سے بہتر کھیل کی امید ہے، حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں لمبی اننگز کھیلنے سے بلے بازوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ۔

    مارک باؤچر نے مزید کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ کو ہوم ایڈوانٹیج ہوگا، لہٰذا یہ سیریز ہمارے بلے بازوں کی تکنیکی صلاحیتوں کا امتحان ہوگی تاہم جو بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر وقت گزارے گا اس کے لیے رنز بنانا آسان ہوتا چلا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے فاسٹ باؤلر زکو وکٹیں حاصل کرنے کے لیےمحنت کرنا ہوگی ہے۔مارک باؤچر نے کہا کہ ایک طویل عرصہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوئی، لہٰذا انہوں نے تمام کھلاڑیوں کوپرعزم اور فوکس رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے، انہیں دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

  • جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال ، تصاویر جاری

    جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال ، تصاویر جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم تقریباً 14 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ ٰئرپورٹ اور ہوٹل تک پہنچنے کے مناظر باغی ٹی وی کو موصول ہو گئے

    کراچی پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اپنے دورے میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کاک کررہے ہیں۔ پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچے والی ٹیم 21 رکنی ہے۔

    خصوصی فلائٹ سے پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا شہر قائد میں آمد کے بعد ایس او پیز کے تحت ایئرپورٹ پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد تمام کھلاڑی قرنطینہ میں رہیں گے۔
    شیڈول کے مطابق کورونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کے بعد 23 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کریں گے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ایک مرتبہ دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 26 جنوری سے شروع ہو گا۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں 2007 کے دوران میچ کھیلا تھا جس کے بعد اب وہ دورے پر آئی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، شان مسعود، محمد عباس ، حارث سہیل سمیت دیگر کھلاڑیوں کو باہر جبکہ حسن علی اور حارث رؤف کو شامل کر لیا گیا ۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، آغا سلمان، سعود شکیل، کامران غلام، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی اور تابش خان شامل ہیں۔