Baaghi TV

Category: کھیل

  • تاریخ میں پہلی دفعہ قائد اعظم ٹرافی میں فاتح کا ٹائٹل دو ٹیموں کو دیا گیا

    تاریخ میں پہلی دفعہ قائد اعظم ٹرافی میں فاتح کا ٹائٹل دو ٹیموں کو دیا گیا

    قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ ٹائی خیبر پختونخواہ اور سنٹرل پنجاب مشترکہ طور پر فاتح قرار

    • تاریخ میں پہلی دفعہ قائد اعظم ٹرافی میں فاتح کا ٹائٹل دو ٹیموں کو دیا گیا
    • حسن علی کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس نے جیت خیبر پختونخواہ کے ہاتھوں سے چھین لی-

    قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعدٹائی ہوگیا خیبرپختونخواہ اور سنٹرل پنجاب کو مشترکہ طور فاتح قرار دے دیا گیا۔سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے آخری روز 216 رنز درکار تھے اور انکی آٹھ وکٹیں باقی تھیں،سنٹرل پنجاب نے 140 رنز دوکھلاڑی آؤٹ سے آخری روز دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

    عثمان صلاح الدین 51 رنز اورمحمد سعد 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ محمد سعد بغیر کسی اضافے کے 27 رنز پر ارشد اقبال کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے،عثمان صلاح الدین بھی 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انکی اننگز میں چار چوکے شامل تھے،سنٹرل پنجاب کی ٹیم مشکلات کاشکار ہو گئی تھی ایک موقعہ پر انکی 202 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ سعد نسیم 5،قاسم اکرم30،علی شان11،بلاول اقبال محض سات رنز بنا سکے۔

    حسن علی کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس نے جیت خیبر پختونخواہ کے ہاتھوں سے چھین لی-

    حسن علی نے اپنی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا 61 گیندوں پر 10 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مکمل شکست سے بچانے میں کامیاب رہے۔احمد صفی نے 35 اور وقاص مقصود نے چار رنز بنائے۔سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 117.3 اوورز میں 355 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    خیبر پختونخواہ کی طرف سےساجد خان نے 86 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاارشد اقبال نے 3 ،عرفان اللہ شاہ نے 2 اور ثمین گل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل خیبر پختونخواہ نے اپنی پہلی اننگز میں 300رنز بنائے اور سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز 257 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کر دی تھی۔خیبر پختونخواہ نے اپنی دوسری اننگز میں 312 پر رنز بنائے تھے اسطرح انہوں نے سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا تھا۔سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود نے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور خیبرپختونخواہ کے عرفان اللہ شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    خیبر پختونخواہ کے کامران غلام کو سیزن 21-2020 میں بہترین بلے باز کا اعزاز دیا گیا،ساجد خان نےبیسٹ بالر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ریحان آفریدی کوبہترین وکٹ کیپر کا اعزازدیا گیا۔پلئیر آف دی فائنل اور پلئیر آف دی ٹورنامنٹ حسن علی کو قرار دیا گیا۔

  • جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو  کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 کے مقررہ پروٹوکولز کے حوالے سے بریفنگ دینے کا آغاز کردیا ہے۔ سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی متعدد مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

    جنوبی افریقہ سیریز سے قبل قومی کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ

    اس حوالے سے قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 13 جنوری کو ان کے اپنے گھروں میں کی جائے گی۔ ان ہی کے گھروں میں دوسری ٹیسٹنگ 16 جنوری کو ہوگی۔ قومی اسکواڈ جوائن کرنے پر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف میں شامل ارکان کی ہوٹل پہنچنے پرپہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 19 جنوری کو ہوگی۔

    یہ پروٹوکولز پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کے سربراہ اور پی سی بی میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نےتیار کیے ہیں، جنہوں نےاس حوالے سے نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کو مکمل طور پر آگاہ کردیا ہے جبکہ اس سلسلے میں قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی بریفنگ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں جاری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ہوگی۔

    جاری کردہ پروٹوکولز کے مطابق ان تمام ارکان کی مانیٹرنگ کا سلسلہ نیوزی لینڈ سے وطن واپسی کی پرواز میں بیٹھتے ہی شروع ہوجائے گا۔ان تمام ارکان کو پرواز کے دوران اپنے چہرے مکمل طور پر ماسک سے ڈھانپنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسی بھی بیماری کی صورت میں وہاں موجود ٹیم ڈاکٹر سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق سفر کے دوران کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو اپنے ہاتھوں کو کم از کم بیس سیکنڈز تک سینٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی، پروٹوکولز کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اورکوئی بھی علامت ظاہر ہونے یا نہ ہونے کے باوجود پی سی بی کی مخصوص ہیلتھ چیک اپ ایپ پر اپنی صحت کے حوالے سےتمام تر اپ ڈیٹ مسلسل جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کوویڈ 19 کے لیے مقررہ ایڈوائزری کے مطابق کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے اورقریبی فیملی کے علاوہ کسی فرد سے ہاتھ ملانے یا گلے لگنے سے گریزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • چئیرمین لاہور قلندر اورعاقب جاوید پی ایس ایل  سکس میں مزید بہتر کارکردگی کیلئے کیا اقدمامات کرنے جا رہے ہیں؟

    چئیرمین لاہور قلندر اورعاقب جاوید پی ایس ایل سکس میں مزید بہتر کارکردگی کیلئے کیا اقدمامات کرنے جا رہے ہیں؟

    لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی میٹ دی پریس

    باغی ٹی وی :عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز نے پی ایس ایل فائیو نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہم پی ایس ایل سکس میں مزید اچھی ٹیم بناکر کامیابی حاصل کریں گے۔

    عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ میں اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑیوں کی موجودگی اچھی کارکردگی کا باعث بنے گی۔

    لاہور قلندر کے سی ای او کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی ملنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

    اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ شرجیل خان، سہیل تنویر، آصف علی کے آنے سے ہماری ٹی ٹین ٹیم اچھی ہوگئی ہے۔

    عقاب جاوید نے بتایا کہ پی ایس ایل سکس کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست آگئی ہےاگلے دو تین دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔

    عاطف رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ گذشتہ پانچ چھ برس سے فرنچائز مالکان بقا کی جنگ لڑرہے ہیں قلندرز کی سوچ بھی وہی ہے جو شائقین کرکٹ کی سوچ ہے شائقین کرکٹ کے بغیر لیگ کا مزہ نہیں ہے ۔

    عاقب جاوید کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ وقار یونس کوچ نہیں بلکہ کمنٹیٹر ہیں جب لوکل کوچ لگایا جاتا ہے وہ کوچ ہوتا نہیں ہم غیر ملکی کوچ لاتے ہیں تو وہ پہلے دوسال سسٹم کو سمجھنے میں لگادیتے ہیں ۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ مصباح الحق کہاں سے کوچ ہیں مصباح الحق نے ایک دن کوچنگ کئے بغیر پاکستان کے کوچ بن گئے-

    عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ ، دلبر حسین ، شاہین شاہ آفریدی ، کے ساتھ ساتھ سہیل اختر نے اچھاپرفارم کیا ابھی ہم نے رٹینشن کا اعلان نہیں کیا اس سال ہمارے کافی زیادہ کھلاڑی پلاٹنیم بن گئے ہیں ۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ڈین جونز بہت تجربہ کارکوچ اور بہترین کرکٹر تھے ہرشل گبز بھی تجربہ کار اور اچھے کوچ ہیں دیکھنا ہوگا کہ گبز کس طرح کراچی کنگز کی ٹیم کو بناتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن بنانے میں دیر لگی ہے مگر کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے محمد عامر کراچی کنگز کے ساتھ ہیں مجھے نہیں لگتا کہ وہ ریلیز کریں گے

    عاقب جاوید نے بتایا کہ میں نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ہاکی کو چارچیزوں نے ڈبویا ہے تو اب کرکٹ میں بھی وہ چار چیزیں کردی گئی ہیں سکول کالج ، کلب ، ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ ختم ہوچکی ہے گراس روٹ کرکٹ ختم ہونے کے باعث ہماری کرکٹ کا معیار نیچے جارہا ہے ۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی سٹار نہیں ہے پاکستان کی تاریخ میں اس سے برا باولنگ اٹیک نہیں دیکھا پاکستان کرکٹ اس وقت تسلسل کے ساتھ نیچے جارہی ہے ۔

    عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ایک طرف انضمام الحق چیف سلیکٹر تھے اور اب مصباح سے ہوتی ہوئی محمد وسیم تک بات پہنچ گئی ہے ہر جگہ چیلنجز ہوتے ہیں امید ہے کہ پی ایس ایل کے معاملات حل ہوجائیں گے ۔

  • فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت  پیش نہیں کروں گا   نسیم شاہ

    فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا نسیم شاہ

    پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی-

    باغی ٹی وی : ‏ پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا، یہ وکٹ اچھی تھی- میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا-


    نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ‏ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، یہاں مسلسل ایک ہی جگہ پر باؤلنگ کرنی ہوتی ہےنیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی گنجائش نہیں تھی-


    فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ‏نو بالز ہونے سے اعتماد میں کمی آتی ہے، زیادہ زور لگانے کی وجہ سے بھی نو بالز ہوئیں،
    ‏پریکٹس میچز میں نو بال نہیں ہوئے نوبالز سے سے نقصان بہت ہوا، دو آوٹ اسی کی نظر ہوئے کوشش ہو گی کہ آئندہ نوبالز پر قابو پائیں-

    ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ ‏بیٹنگ لائن اپ اس قابل ہے کہ ہم ایک لمبا ٹوٹل کرسکتے ہیں ‏ہمیں صرف ایک لمبی اننگز اور اس کے ساتھ کچھ پارٹنر شپ کی ضرورت ہے‏دو دن ہم نے بیٹنگ کرنا ہے کوشش ہے کہ جتنا وقت کریز پر گزارسکیں-

    ‏ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ میرا کردار ایک آلراؤنڈر کا ہے، وہی ادا کرنے کی کوشش کررہا ‏کرکٹ میں کیچز ڈراپ بھی ہوتے ہیں اور اچھے کیچز پکڑے بھی جاتے ہیں‏ ٹریننگ پوائنٹ وہی تھا جب ہنری نکلس نو بال پر کیچ ہوئے ‏فاسٹ بولرز نے بہت محنت کی ہے، ڈراپ کیچز مہنگے پڑے ہیں ۔

  • میچ میں مایوسی کیوں ہوتی ہے باؤلر محمد عباس نے بتا دیا

    میچ میں مایوسی کیوں ہوتی ہے باؤلر محمد عباس نے بتا دیا

    باؤلر محمد عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیچز ڈراپ ہونا ہمارے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا ہے، میچ میں کیچز ڈراپ ہونے سے بہت مایوسی ہوتی ہے،بطور باؤلر اگر وکٹ ملے اور نو بال ہو جائے تو بھی بہت مایوسی ہوتی ہے، کین ولیمسن‏ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں،

    باؤلرمحمد عباس نے مزید کہا کہ کسی بھی ورلڈ کلاس بیٹسمین کا کیچ چھوڑتے ہیں تو وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے، ‏ہم نے پہلے سیشن میں بہت محنت کی اور اچھی پوزیشن میں رہے، دوسرا سیشن بھی ٹھیک رہا لیکن تیسرے سیشن میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ‏‏کوشش کریں گے کہ کل آتے ہی نیوزی لینڈ پر دباؤ ڈالیں،

    ‏باؤلر محمد عباس نے مزید کہا کہ پہلی کوشش یہی ہے کہ جلد از جلد نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو آؤٹ کریں، رنز روکنے کی بھی کوشش کریں گے، ‏ پچ پہلے دن کی نسبت تھوڑی تبدیل ہوئی ہے، ٹیسٹ میچ ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے، اگر وکٹیں نہ ملیں تو رنز روکنے کی کوشش کرتا ہوں،

  • صوبائی وزیراقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کی ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد آمد

    صوبائی وزیراقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کی ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد آمد

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی کاوشوں سے بہت جلد مسیحی برادری کے دونوں دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغار کردیا جائے گا،انسانی حقوق کے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پرخصوصی مہم چلائی جائے گی،کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد میں یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن ینگسن آبادکے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،مسیحی برادری کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاںنہایت ضروری ہیں۔صوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورمنٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

  • صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی کا دورہ ننکانہ۔

    صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی کا دورہ ننکانہ۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کی ترقی اورکھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبوصاحب میں کبڈی اور کرکٹ کے میچوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبو صاحب میں منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،اقلیتی ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقبول احمد، سکھ کمیونٹی کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت سکھ کمیونٹی کے مردو خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں،ضلعی انتظامیہ ، ضلعی محکمہ سپورٹس اورننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کی اچھی کاوشوںکی بدولت طلباءاور کھلاڑیوں میں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔صوبائی وزیر سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اوراقلیتی ایم پی اے مہندرپال سنگھ نے سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

  • آخری پانچ اوورز تک میچ کا جانا کس بات کی دلیل ہے. کپتان نے اہم بات کہہ دی

    آخری پانچ اوورز تک میچ کا جانا کس بات کی دلیل ہے. کپتان نے اہم بات کہہ دی

    آخری پانچ اوورز تک میچ کا جانا کس بات کی دلیل ہے. کپتان نے اہم بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا ہےکہ میچ کا آخری پانچ اوورز تک جانا دونوں ٹیموں کی محنت کا ثبوت ہے،میزبان ٹیم نے میچ کے پہلے دو دن مکمل کنٹرول رکھا، ہمارے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہت اچھا کم بیک کیا،
    فواد عالم اور فہیم اشرف نے اچھا کھیل پیش کیا، آخری اوورز میں دونوں ڈریسنگ میں دباؤ تھا، ٹیسٹ میچ کی خوبصورتی بھی یہی ہے،
    ‏ میزبان ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا، کپتان کین ولیمسن نے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، ‏ٹیسٹ میچ پریشر کا کھیل ہے،


    ایک وکٹ گرنے سے دباو پڑا اور ہم آوٹ ہو گئے، ہمارا ٹاپ آرڈر ماضی میں پرفارم کرتا آیا ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی پرفارم کرے گا، نیوزی لینڈ میں ‏ٹاپ آرڈر کے لیے کنڈیشنز مشکل ہوتی ہیں،

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ہمارا ٹاپ آرڈر دوسرے میچ میں اچھا کھیلے گا، ‏ نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھا کھیلی تو جیتی لیکن میں اپنے کھلاڑیوں کو بھی کریڈٹ دوں گا، ‏فواد عالم کو ریکارڈ وقت کریز پر گزارنے پر پر مبارکباد دیتا ہوں، فواد عالم اور میں نے صرف وکٹ پر ٹھہرنے کا پلان بنایا تھا، ‏نیل ویگنر فریکچر کے ساتھ کھیلے، ان کو کریڈٹ دینا چاہیئے، نیوزی لینڈ کو ان پر فخر ہوگا، محمد رضوان
    ‏ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے، جن کھلاڑیوں سے پہلے میچ میں پرفارم نہیں ہوا ان سے دوسرے میچ میں بہتر کھہل کی امید ہے،

  • پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

    پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا

    آسٹریلیا کے 24 سالہ فاسٹ باؤلر ایرن سمرزوہ پہلے غیرملکی کھلاڑی ہوں گے جو پاکستان کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں شرکت کریں گے۔ وہ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان کپ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ ومیسٹک مقابلوں میں کسی بھی سائیڈ کی طرف سے ایک غیر ملکی کھلاڑی کو کھیلنے کی اجازت دیتا ہے اسکے لیے غیر ملکی کھلاڑی کو اپنے ملکی بورڈ کی طرف سےاین او سی(نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ)جمع کروانا لازم ہے۔

    تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر 28 دسمبر کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اظہر محمود کی زیرنگرانی ایک ہفتہ ٹریننگ کرنے کے بعد5 جنوری کو سدرن پنجاب کے اسکواڈ کو کراچی میں جوائن کرلیں گے۔ ایرن سمرز کے علاوہ سدرن پنجاب کے کنٹریکٹ یافتہ کوچ اظہر محمود، رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ تیمور بھٹی کی بھی کوچنگ کریں گے۔

    ایرن سمرزایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن 2019 میں کراچی کنگز اورآسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہوریکینزکی نمائندگی کرچکے ہیں۔ دسمبر 2017 میں ہوریکینز کی طرف سے اپنے پہلے میچ میں تیز ررفتار بالنگ کے حوالے سے جوفرا آرچراور ٹائمل ملز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اس طرح وہ آسٹریلین سرزمین پرخود کو ایک تیز رفتار بالر کے طور منوا چکے تھے۔

    ایرن سمرز کا کہنا ہے کہ وہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کنٹریکٹ پیش کیے جانے پر خوش ہیں، یہ ایسوسی ایشن جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے جوکہ ان کے لیے موزوں ہے، یقینی طور پر یہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کی ایک مضبوط سائیڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت سے فاسٹ باؤلرز پیدا کیے ہیں اور وہ یہاں آکر اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کی کوشش بھی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا ئے گا اس میں میری فٹنس اور میعار کا بھی امتحان ہے۔

    ایرن سمرز نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان میں جاری سیزن کو دیکھا ہے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جگہ ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں بہت معاون ثابت ہوگی۔ میرا مقصد ایک بہترین پروفیشنل بننا ہے اور میرا خیال ہے کہ پاکستان مجھےاس ٹارگٹ کوحاصل کرنے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نیا ڈومیسٹک نظام معیاری ہے اور ایرن سمرز کی پاکستان آمد کی خبر ہمارے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔ ندیم خان نے کہا کہ ہم اپنے ڈومیسٹک نظام کو سخت اور مقابلے سے بھرپور بنانا چاہتے ہیں، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جو کھلاڑیوں کے لیے مفید ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیرملکی کرکٹرز پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیں جس طرح ہمارے کرکٹرز آسڑیلیا اور برطانیہ کے ڈومیسٹک مقابلوں میں شریک ہو تے ہیں۔

    مجھے امید ہےایرن سمرز کی شرکت سے پاکستان کے ڈومیسٹک نظام کا پروفائل بڑھے گا اس کے علاوہ ہمارے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ایک دوسرے ماحول کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملے گا۔

  • کشمیر پریمئیر لیگ  پر پاکستانی عوام کا جوش و خروش ،نعرہ کھیلو آزادی سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    کشمیر پریمئیر لیگ پر پاکستانی عوام کا جوش و خروش ،نعرہ کھیلو آزادی سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    حال ہی میں وفاقی وزیر ،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاح کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کا ٹیلنٹ اس لیگ کے ذریعے دنیا تک پہنچے گا، کشمیر کے نوجوان نے دنیا کو دکھنا ہے کہ اس میں کتنا دم ہے،کشمیر پریمئر لیگ کشمیر کو پوری دنیا میں مقبول بنانے میں مدد دے گی-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر ،چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، شاہد آفریدی، سردار مسعود خان، اظہر محمود ، عارف ملک اور شہزاد اختر شریک ہوئے، کشمیر پریمیئر لیگ میں 6 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ،لیگ میں میرپور رائلز، کوٹلی پینتھرز، باغ سٹالینز، راولاکوٹ ہاکس، اوورسیز واریرز، مظفرآباد ٹائگرز شامل ہیں-

    چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کشمیر پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو PCB، وفاقی حکومت اور عوام کی حمایت حاصل ہے،کے پی ایل سے جموں و کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر لارہے ہیں، ہمارے نوجوان کا ٹیلنٹ اس لیگ کے ذریعے دنیا تک پہنچے گا، کشمیر کے نوجوان نے دنیا کو دکھنا ہے کہ اس میں کتنا دم ہے،کشمیر پریمئر لیگ کشمیر کو پوری دنیا میں مقبول بنانے میں مدد دے گی-

    شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ لیگ آگے جا کر کشمیر کی بچیوں کو بھی آگے آ کر کھیلنے کا موقع دے گی، ہمارے کرکٹر ہمارے ملک کی پہچان بنے ہیں،کھیل لوگوں کو قریب لانے میں مدد دیتے ہیں، ہم سب کے پی ایل کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر اس لیگ کو آگے لے کر جائیں گے، کے پی ایل کا لوگو ‘ کھیلو آزادی سے ‘ دنیا بھر میں گونجے گا۔ کے پی ایل کے ساتھ کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر رکھا جائے گا،

    کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب،شہر یار آفریدی کا بڑا اعلان

    شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کے فورمز پر کشمیر کو اجاگر کریں گے، کشمیر کمیٹی اس مقصد کے تحفظ اور فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی،

    سی ای او کشمیر پریمیئر لیگ کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیر لیگ سے پہلے ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ لگائے جائیں گے، آزاد کشمیر بھر سے ہر ٹیم میں 2 سے 3 کھلاڑی پلئنگ الیون کا حصہ ہوں گے،یکم اپریل سے کشمیر پریمیر لیگ کا آغاز کیا جائے گا-

    تاہم کے پی ایل کے سامنے آنے پر پاکستانی عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نعرہ کھیلو آزادی سے سلوگن سامنے آیا یہاں تک کہ یہ نعرہ اس وقت پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پر سرفہرست ٹرینڈز میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔


    حیا بنت حیا نامی صارف نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے بتایا کہ شاہد آفریدی نے کہا: "میں نے اپنے پورے کیریئر میں کئی ٹیموں کے لئے کھیلا ہے ، لیکن میں کشمیر کے عوام سے ملنے والی محبت کو واپس کرنے کے لئے کے پی ایل کی طرف سے کھیلنا پسند کروں گا۔”
    https://twitter.com/MughalAAziz/status/1342071512128434177?s=20
    عزیزالرحمن نامی صارف نے لکھا کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارآفرید ی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور کشمیر کمیٹی اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے مکمل تعاون کرے گی کیونکہ یہ واقعہ کشمیر سے منسلک ہے۔


    https://twitter.com/AisheGull313/status/1342066950281830401?s=20
    ایک عائشے نامی صارف نے لکھا کہ کے پی ایل کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر ڈال دے گا۔ ہم کشمیر کو دنیا بھر کے تمام فورمز پر اٹھائیں گے۔ کشمیر کمیٹی کشمیر کی شناخت اور ثقافت کے تحفظ ، منصوبے اور فروغ کے لئے ہر کام کرے گی۔ ‘کے’ لفظ اب بز کا لفظ ہے۔
    https://twitter.com/HurtMe2468/status/1342063171826307072?s=20
    ایک صارف نے لکھا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے ہفتے کو کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز آزاد جموں و کشمیر کے پہلے پریمیر کرکٹ ٹورنامنٹ کے طور پر کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر جموں و کشمیر کے عوام کی آواز بلند کرنے کے لئے ثقافتی اور کھیلوں کے مختلف پروگراموں کا سلسلہ شروع کرنے کا عزم کیا۔
    https://twitter.com/Adiusra/status/1342067815575154688?s=20
    عدنان الرحمن نامی صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی جو کے پی ایل کے برانڈ سفیر بھی ہیں ، اظہر محمود ، کے پی ایل کے چیف کوچ ، صدر کے پی ایل عارف ملک اور شہزاد اختر چوہدری کے پی ایل کے سی ای او ، شہریار آفریدی نے کہا کہ کے پی ایل کشمیر کو ورلڈ اسپورٹس میپ پر رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔


    حیا بنت حیا نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کشمیری نوجوانوں کا ہنر اس لیگ کے ذریعے دنیا تک پہنچے گا۔کشمیری نوجوانوں کو دنیا کو دکھانا ہے کہ ان میں کتنا ٹیلنٹ ہے۔
    https://twitter.com/Kami1_here/status/1342067054413807620?s=20