Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

    بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

    بھارت عوام نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی شائقین نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دینا شروع کردیا۔

    کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کی ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ہیں انوشکا نے کوہلی کی توجہ منتشر کی اور ان پر ٹیسٹ میچ کے دوران ہی گھر واپس لوٹنے کیلیے دباؤ ڈالا-

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی عوام نے انوشکا کو ویرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کا ملبہ انوشکا پر ڈالا جاتا رہا ہے۔

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے بعد گھر واپس لوٹنا تھا۔

    خیال رہے کہ 19 دسمبر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرزنے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دئیے ،محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا-

    بھار ت کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ،36 پر ساری ٹیم ڈھیر

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنزنے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے،ہیزل ووڈ نے صرف8 رنز دے کر 5اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں ،اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

    بھار ت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ،بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی-

    پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

  • محمد حفیظ کے ہوتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہونی چاہیئے    فہد مصطفیٰ

    محمد حفیظ کے ہوتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کی ضرورت نہیں ہونی چاہیئے فہد مصطفیٰ

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ، میزبان اور پرویوڈیوسر فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ حفیظ جیسے کھلاڑیوں کے ہوتے ہوئے نئے پلیئرز کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جینے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سینئر پلیئر محمد حفیظ نے ایک مرتبہ پھر اپنی عمدہ بیٹنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت دے دیا اور بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا ڈالامحمد حفیظ نے ہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 98ویں میچ میں 99 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔

    یاد رہے کہ دوسر ے ٹی 20 میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی. کیویز نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دی. نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ84 رنز، کپتان کین ولیمسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے . نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی۔

    قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ بھی کام نہ آسکی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔

    گراؤنڈ بدلی لیکن گرین شرٹس کی ادا نہ بدلی

    جہاں ایک طرف ٹوئٹر صارفین شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مصباح اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑانی چاہیئے انہوں نے ٹیم کا نقصان کر دیا ہے ہماری ٹیم نمبر ون ٹیم تھی ان کی وجہ سے ٹیم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے لگاتار دوسرے میچ میں ہار رہے ہیں ٹاپ ہولڈر فیل ہو رہا ہے دوسری جانب صارفین نے آج کے میچ کو ون مین شواور محمد حفیظ کو پروفیسر قرار دیا اوراس شاندار کارکردگی پر محمد حفیظ کو گزشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں-

    مصباح الحق اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑائیں، پاکستانی عوام کا مطالبہ

    اس ضمن میں معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


    فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جب ہمارے پاس حفیظ جیسے کھلاڑی موجود ہیں تو نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیوں کریں۔

    اُنہوں نے محمد حفیظ کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے بالکل ایک پروفیسر کی طرح شاندار اننگز کھیلی۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں جنھوں نے 99 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

    آج پھر شکست سے کیوں دو چار ہونا پڑا شاداب خان نے بتا ہی دیا

    لوگوں کو ڈرامے کا مقصد سمجھنے کے لئے تھوڑا صبر سے کام لینا چاہیئے فہد مصطفیٰ

  • مصباح الحق اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑائیں، پاکستانی عوام کا مطالبہ

    مصباح الحق اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑائیں، پاکستانی عوام کا مطالبہ

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسری بار میچ ہارنے کی وجہ سےعوام کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یہاں تک کہ پاکستان ٹوئٹر پینل پر پاک و نیوزی لینڈ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں پاکستانی عوام قومی ٹیم کے کوچز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی :یاد رہے کہ دوسر ے ٹی 20 میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی. کیویز نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دی. نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ84 رنز، کپتان کین ولیمسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے . نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی۔

    قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ بھی کام نہ آسکی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔

    گراؤنڈ بدلی لیکن گرین شرٹس کی ادا نہ بدلی

    محمد حفیظ نے 57گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے 99رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
    کپتان شاداب خان4، حیدر علی 8اورخوشدل شاہ نے14رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    ہوا کچھ یوں کہ ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی تو کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاہینوں نے میزبان ٹیم کو 164 رنز کا ہدف دیا۔ کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹیم سیورٹ ہدف کے تعاقب میں کریز پر آئے تو رنز بنانے کے مشن میں زوردار شاٹس کھیلے۔ مارٹن کے آغاز میں ہی 2 چھکوں نے کیوی شائقین میں جوش بھر دیا تاہم ان کوفہیم اشرف نے 22 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی-

    تاہم پاکستانی اپنی کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری شکست قبول نہیں کر پارہے اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ کے ذریعے ٹیم اور ان کے کوچز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں-

    آج پھر شکست سے کیوں دو چار ہونا پڑا شاداب خان نے بتا ہی دیا

    ٹوئٹر صارفین شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ مصباح اور وقار یونس سے قومی ٹیم کی جان چھڑانی چاہیئے انہوں نے ٹیم کا نقصان کر دیا ہے ہماری ٹیم نمبر ون ٹیم تھی ان کی وجہ سے ٹیم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے لگاتار دوسرے میچ میں ہار رہے ہیں ٹاپ ہولڈر فیل ہو رہا ہے دوسری جانب صارفین نے آج کے میچ کو ون مین شواور محمد حفیظ کو پروفیسر قرار دیا –
    https://twitter.com/itsLaryb/status/1340626582407421953?s=20
    لاریب اطہر نامی خاتون صارف نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مستقبل پر توجہ نہ دیں ہمیں پریزنٹ پر فوکس کی ضرورت ہے ہمیں آج سرفراز کی کمی محسوس ہوئی مصباح نے کامیابی کے ساتھ ٹیم کو تباہ کردیا!
    مصباح نے ملک کو گرا کر غلطی کی جبکہ محمد حفیظ نے چالیس سال کی عمر میں یہ آسانی کے ساتھ کیا ، مصباح کو ان سے کچھ سیکھنا چاہئے۔


    محمد حسنین نمی صارف نے مصباح الحق اور وقار یونس کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کی دنیا کے لیجنڈز نمبر ون کرکٹ ٹیم کو تباہ کرنے کے بعد-


    https://twitter.com/RahylaChattha/status/1340564445467209729?s=20
    راحیلہ نامی صارف نے لکھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم دو مرتبہ بھی کھیل لے پھر بھی حفیظ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتی-


    https://twitter.com/MAwaisJajja/status/1340571651277250561?s=20

  • ان کا واپسی کا ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو   بھارتی خاتون اپنی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑی

    ان کا واپسی کا ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو بھارتی خاتون اپنی کرکٹ ٹیم پر پھٹ پڑی

    آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم تاریخی رسوائی کا شکار ہو گئی ، دوسری اننگزمیں بھارتی ٹیم صرف 36 رنزپرڈھیر ہو گئے جس پر پوری ٹیم کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرزنے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دئیے ،محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنزنے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے،ہیزل ووڈ نے صرف8 رنز دے کر 5اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں ،اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

    بھار ت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ،بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی-

    ٹیم کی میچ میں اس آؤٹ پٹ کے بعد بھارت میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ایک مسلمان بھارتی خاتون ناظمہ بھی شامل ہیں جو ویڈیو میں ٹیم کی کارگردگی پرپر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں انم کی اصلی حقیت دکھا رہی ہیں-


    ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون کو اپنی شرط ہارنے کا انتہائی دکھ ہے کہ اس نے ُوری بھارتی ٹیم کو ننگا کر کے رکھ دیا-

    بھار ت کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ،36 پر ساری ٹیم ڈھیر

    ویڈیو میں خاتون کہتی نظر آ رہی ہیں کہ وہ بھارتی ٹیم کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے پورا 100 روپیہ شرط ہار گئی ہوں وہ تو کوئی بات نہیں وہ تو آفریدی کے ابو کی جہب سے نکال لوں گی لیکن شرط کے برابر اسکورز تو بنالیتے-

    خاتون نے کہا کہ یہاں میری اولاد بھی میرا ٹیوشن گیم سے زیادہ اسکور کر لیتی ہے اور انہیں دیکھ لو من پسند کا کوچ دیا ہوا کوچ کو من پسند کی دارو یعنی شراب اور دارو کے ساتھ من پسند کا چکھنا تب بھی یہ حال ہے-

    خاتون نے کہا کہ میں تو کہتی ہوں واپسی میں ان سب کی فلائٹ ٹکٹ کینسل کراؤ اور انہیں سمندر سے تیر کے آنے کا آپشن دو بس-

    خاتون نے بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ ودیش جاتے ہی ٹک ٹاک چلنے لگ گیا ہو گا سب کے فونوں پر کر دی ٹرانزیکٹ تصاویر ہر دن کی جتنے ان سے رنز نہیں مارے جا رہے اتنے ہمارے دنگوں پر لوگ مر جاتے ہیں –

    پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

    خاتون نے اپنی ویڈیو میں آسٹریلیا ٹیم کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا کہا کہ ویسے یہ آسٹریلیا والے بھی کم نہیں ہیں آءی پی ایل انڈین سُپر لیگ میں ہمارا ہی نمک کھایا اور اب ہمیں ہی ٹاٹا بول دیا شرم تو آئی نہیں ہو گی ٹیم کو ویسے یہ شرم سے یاد آیا اور پرتھوی اشوک بھائی ویرات تم آ رہے ہو تو ساتھ میں اسے بھی لے آنا وہاں تو اس سے کھیلا نہیں جا رہا یہاں کم از کم بچے کا دودھ تو گرم کر دے گا-

    خاتون نے نیہا ککڑ کو بھی نہیں چھوڑا اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سب صدمے سے نکل نہیں پائی تھی کہ گلوکارہ نیہا ککڑ نے گانا شئیر کر دیا خیال رکھیا کر خاتون نے کہا کہ اگر نیہا کو اتنا ہمارا خیال ہوتا نا تو وہ اتنے گانے ہی نہ بناتی ہے کوئی جواب اس کا آپ کے پاس

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

  • تین روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین کا انعقاد

    تین روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین کا انعقاد

    سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 3روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین کا انعقاد
    ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ڈی جی سپورٹس پنجاب
    صوبہ میں 315سپورٹس کی سہولیات موجود ہیں اور 200سکیموں پر کام جاری ہے،15بلین روپے کی لاگت سے سپورٹس سہولیات پرکام جاری ہے، عدنان ارشد اولکھ

    ۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 3روزہ لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین کا انعقادکیاگیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے کورونا وباء کے باوجود ایس او پیز کے تحت کھیلوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے،اس وقت صوبہ میں 315سپورٹس کی سہولیات موجود ہیں اور 200سکیموں پر کام جاری ہے اس طرح صوبہ میں 500سے زائد سکیمیں اس مالی سال کے آخر تک موجود ہوں گی،15بلین روپے کی لاگت سے ان سپورٹس سہولیات پرکام جاری ہے،25تحصیلوں میں جون تک سپورٹس کمپلیکس مکمل ہو جائیں گے،

    ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے دورہ ترکی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ہمارے ہاں جو کھیل زیادہ مقبول ہیں اس میں ہم ترکی کے ساتھ تعاون کریں گے اور اسی طرح جو کھیل ترکی میں زیادہ مقبول ہیں اس میں وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

    جنرل منیجروومن ونگ پی ایچ ایف تنزیلہ عامر چیمہ نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں ہاکی کے فروغ کیلئے ہر مشکل وقت میں انہوں نے ہماری مدد کی ہے،پاکستان ہاکی وومن ونگ کی طرف سے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا گراؤنڈ پہنچنے پر پرتپارک استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا اور گروپ فوٹوز بھی بنائے گئے،افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین اور سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم راحت خان ودیگر شریک تھے۔

    پہلے میچ میں لاہور گرین نے لاہور وائیٹ کو1-0سے ہرادیالاہور گرین کی طرف سے واحد گول شارقہ نے کیا، جبکہ دوسرا میچ لاہور ریڈاور لاہور بلیوکے درمیان 1-1گول سے برابر رہاہے لاہور ریڈ کی طرف سے نشاء نے گول کیا اور لاہور بلیو کی جانب سے سعدیہ نے ایک گول کیا۔

  • پی ایس ایل سکس کے بروقت انعقاد کے لئے بورڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا

    پی ایس ایل سکس کے بروقت انعقاد کے لئے بورڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا

    پی ایس ایل سکس تیاریاں ،پی ایس ایل سکس کے بروقت انعقاد کے لئے بورڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا ،پی ایس ایل سکس کی ڈرافٹنگ کے لیے تین پلان زیر غور ہیں
    موجودہ حالات کے پیش نظر ڈارفٹنگ آن لائن یا پھر اوپن وینیو پر ہونے کی توقع ہے۔ اس ماہ کے آخری ہفتے میں پلیرز رٹیشن اور ریلیز کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا جائے گا۔پلیرز رٹیشن اور ریلیز کے عمل کے ساتھ ہی ڈرافٹنگ کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ لیگ کے میچز کے مقامات کو بھی حتمی شکل دینے کا پر غور جاری ہے

    لاہور،کراچی ، راولپنڈی اور ملتان ہی میں لیگ کے میچز کروائے جانے کا زیادہ امکان ہے چار کی بجائے دو یا تین وینیوز پر لیگ کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

    پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان لیگ کے فنانشل ماڈل پر معاملات سست روی کا شکار ہیں۔پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ ترجمان پی سی بی
    ڈرافٹنگ ، لیگ کے وینیوز اور دیگر معاملات پر فرنچائز کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

  • انڈر 16قومی ہاکی چیمپئین ،فائنل میچ میدان کس نے مار لیا

    انڈر 16قومی ہاکی چیمپئین ،فائنل میچ میدان کس نے مار لیا

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کا فائنل پنجاب اے نے 2-4 سے جیت لیا.

    فائنل کے مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان تھے.انکے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,’اولمپیئن ناصر علی,چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ,اولمپیئن عبدالرحیم ,پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید منج,کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری ہدایت اللہ,سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی,بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امجد ستی,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر بھی موجود تھے.

    انڈر 16 کا فائنل میچ جو کہ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب اے نے 2-4 سے جیت لیا.پنجاب اے کی جانب سے عماد, حنان,بلال اور احمد نے ایک ایک گول سکور کیا.جبکہ پنجاب سی کی جانب سے عزیر اور بلال اکرم نے ایک ایک گول سکور کیا.میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد ہارون ,افسر علی ریزرو ایمپائر مبشر نے سر انجام دیئے جبکہ ججز محمد یعقوب , اعجاز احمد ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض حمزہ طفیل نے سرانجام دیئے.

    فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان نے آفیشلز و کھلاڑیوں میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے.جبکہ مہمان خصوصی گورنر کے پی کے شاہ فرمان کو پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے آمد پر شکریہ ادا کیا اور انہیں پی ایچ ایف کی جانب سے سوینئر پیش کیا.

  • اولمپئن لیجنڈ ہاکی پلئیر شہباز احمد  سینئر پی آئی اے کے سپورٹس ڈویژن کے ڈپٹی جنرل مینجر تعینات

    اولمپئن لیجنڈ ہاکی پلئیر شہباز احمد سینئر پی آئی اے کے سپورٹس ڈویژن کے ڈپٹی جنرل مینجر تعینات

    اولمپئن لیجنڈ ہاکی پلئیر شہباز احمد سینئر پی آئی اے کے سپورٹس ڈویژن کے ڈپٹی جنرل مینجر تعینات ،تقرری 66ویں نیشنل چیمپین شپ میں پی ائی اے ہاکی ٹیم کی تیاری نہ ہونے کے باعث شرکت نا کرنےکے تناظر میں کی گئی ،شہباز سینئر سے پہلے اولمپئن شاہد علی خان پی آئی اے ٹیم کے مینجر اور کوچ تھے
    شاہد علی خان ذاتی وجوہات کی بنیاد پر بیرون ملک چھٹی پر ہیں ،شہباز سینئر اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکٹری جنرل رہ چکے ہیں

    شہباز سینئر 1994 کے ورلڈ کپ اور چیمپئن ٹرافی فاتح ٹیم کے کپتان رہے ہیں ،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی شہباز سینئر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
    سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ امید ہے شہباز اپنے تجربے اور فائٹنگ سپرٹ نئی نسل میں منتقل کریں گے ،شہباز کو ٹارگٹ دیا ہے کے 67ویں نیشنل چیمپین شپ پی آئی اے کے نام ہونی چاہیے سی ای او پی آئی اے

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز،16رکنی ٹیم کا اعلان

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز،16رکنی ٹیم کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20کیلئے18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم کی قیادت بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4روزہ میچ کیلئے16رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر ہوں گے۔عمران بٹ، امام الحق، ذیشان ملک، شان مسعود، عابد علی، اظہرعلی، یاسرشاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فوادعالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ دانش عزیز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رکھنےمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاکردار اہم ہے۔نیوزی لینڈ کے قوانین نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔ آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس طرح نیوزی لینڈ میں پاکستانی سکواڈ کے کورونا کیسز کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے

    چار روزہ میچ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا،مینیجڈ آئسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے پی سی بی نے میچ کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی ،قومی اسکواڈ اب کوئنز ٹاؤن میں متعدد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا

    پاکستان شاہینز سمیت قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے،کوئنز ٹاؤن روانگی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہوگی،تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں
    اسکواڈ میں شامل 8 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبٹ آئی

    ان 8 میں سے 2 ارکان کو ہسٹارک یعنی نان انفیکشیس کیسز قرار دیا گیا،کوئنز ٹاؤن پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کا اسکواڈ علیحدہ علیحدہ ہوٹل میں قیام کرے گا
    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوجائے گا،قومی اسکواڈ 15 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہوگا
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا
    پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا