Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن کو گھر بھیج دیا مگر کیوں وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رضا حسن کو گھر بھیج دیا مگر کیوں وجہ سامنے آگئی

    رضا حسن کو کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ناردرن سیکنڈ الیون کے کھلاڑی رضا حسن کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق اب وہ ڈومیسٹک سیزن21-2020 میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ رضا حسن میڈیکل ٹیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل کے بائیو سیکور ماحول سے باہر گئے۔

    ‏ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی ندیم خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ کوویڈ 19 پروٹوکولز کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں متعدد بار کی یاددہانیوں اور ایجوکیشن پروگرامز کے بعد رضا حسن نے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لیا اور حدود سے تجاوز کیا ۔ رضا حسن کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا ہے اور اب ان کو رواں سیزن 21-2020 میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

    ندیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کویڈ 19 کے طے شدہ ضوابط پر کسی بھی قسم کا سمجھوتانہیں کرے گا۔یہ قواعد و ضوابط نہ صرف تمام شرکا کی صحت اور حفاظت کے لیے ضروری ہیں بلکہ دنیاپر یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ ہم تمام ڈومیسٹک مقابلوں کا انعقاد کامیابی سے کر سکتے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں حسن رضا اپنے غیرذمہ دارنہ رویے کو محسوس کریں گے اور طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے کرکٹ اور کھیل کو جو نقصان ہوا اس کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔

  • ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کا 22 واں سالانہ اجلاس اہم فیصلے،دو پاکستانی منتخب کر لیے گئے

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کا 22 واں سالانہ اجلاس اہم فیصلے،دو پاکستانی منتخب کر لیے گئے

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے پریمیئر پوزیشنوں پر دو پاکستانی منتخب.ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے 22 ویں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) کے اہم فیصلے

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی 22 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) آج مورخہ 28 نومبر 2020 کو منعقد ہوئی۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا۔

    ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات بھی اسی اجلاس کے دوران ہوئے۔ اس اجلاس میں دس ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

    سید سلطان شاہ اگلے دو سال کی مدت کے لئے ڈبلیو بی سی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کی نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی درج ذیل افراد پر مشتمل ہے ،

    1. سید سلطان شاہ (پاکستان) صدر
    2. بھاوانی پرساد (ویسٹ انڈیز) سینئر نائب صدر
    3. رجنیش ہنری (ہندوستان) نائب صدر دوئم
    4. ریمنڈ مو کسلے (آسٹریلیا) سیکرٹری جنرل
    5. پون گھمیرے (نیپال) ڈائریکٹر فنانس
    6. ڈیوڈ جان (انڈیا) ڈائریکٹر گلوبل ڈویلپمنٹ
    7. مہر یوسف ہارون (پاکستان) ڈائریکٹر ٹیکنیکل

    سید سلطان شاہ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں اور وہ 2012-2014 اور 2014-2016 میں پہلے بھی دو بار ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے صدر رہے ہیں۔

    مہر یوسف ہارون پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر ہیں اور وہ مسلسل "چوتھی بار” ڈائریکٹر ٹیکنیکل "ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

  • نیشنل ٹرائینگولر  ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے میدان مار لیا

    نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے میدان مار لیا

    نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،پی سی بی چیلنجرز نے پی سی بی بلاسٹرز کو شکست دے دی

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کا پانچواں میچ پی سی بی بلاسٹرز اور پی سی بی چیلنجرز کے درمیان کھیلا گیا ۔ پی سی بی چیلنجرز نے میچ میں 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    ‏ پی سی بی چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے ۔ بسمہ معروف نے 48 گیندوں پر 61 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ فاطمہ ثناء نے 41 اور کائنات حفیظ نے 22 رنز بنائے ۔ پی سی بی بلاسٹرز کی جانب سے حفصہ ا مجد نے 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

    ‏جواب میں پی سی بی بلاسٹرز نے 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا ئے ۔ اوپنر جویریہ خان نے 47 گیندوں پر 56 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے ۔ عالیہ ریاض نے37 سدرا نواز نے 19 اور سدرا امین نے 18 رنز بنائے ۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سےفاطمہ ثناء،صبا نذیر اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بلاسٹرز کی تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئیں ۔ بسمہ معروف کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدہ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدہ منسوخ،وجہ سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ڈبلیو ایم ٹی آر فینٹسی اور کلپ رائٹس کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے۔معاہدہ منسوخ ہونے کی وجہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزیاں تھیں،متعلقہ کمپنی کو متعدد دفعہ معاہدے کی تعمیل کرنے کی یاد دہانیاں کروائی گئیں تھیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے 2019میں خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ تین سال کے لیے معاہدہ کیا تھا،جس کے مطابق وائرلیس موبائل ٹیکنالوجی اور ایس ایم ایس رائٹس،ڈیجٹیل کلپ رائٹس،فینٹسی لیگ پلیٹ فارم اور ایپ ڈویلپمنٹ رائٹس خلیف ٹیکنالوجیز کو دئیے گئے تھے۔
    تاہم طے شدہ معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں ، جس میں ادائیگیاں کا نہ ہونا، حقوق کی ادائیگیاں،سیکیورٹی کی ادائیگی، اور انشورنس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ منسوخ کر دیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ٖخلیف ٹیکنالوجی کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ صرف معاوضوں کی وصولی،ہونے والے نقصانات اور معاہدے تک محدود نہیں ہو گا۔

    پاکستان کر کٹ بورڈپیشہ وارانہ انداز میں پارٹنر شپس کو جاری رکھنے پر یقین رکھتا ہے جو دونوں پارٹیوں کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ پی سی بی نے متعدد دفعہ اس معاملے پر خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ گفتگو بھی کی اور متعدد دفعہ معاہدے کے متعلق یاد دہانیاں بھی کروائی گئیں کہ وہ اپنی طے شدہ ذمہ داریوں کا احساس کریں۔
    بدقسمتی سے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے بے حد سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا مگر خلیف ٹیکنالوجی نے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں۔یہی وہ بنیادی وجہ تھی جسکی بنیادپر اس معاہدے کو ختم کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری بن گئی تھی۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کی ساکھ اور برانڈ ویلیو کا نگران ہے اور اس ساکھ کو برقرار رکھنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل ذمہ داری ہے۔

  • آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹاپ  تھری ٹیموں کے درمیان فائنل کے لئے رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹاپ تھری ٹیموں کے درمیان فائنل کے لئے رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ سسٹم، ٹاپ تھری ٹیموں کے درمیان فائنل کے لئے رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی کے بعد ٹاپ تھری ٹیموں آسٹریلیا،انگلینڈ اور بھارت کے درمیان فائنل کے لئے رسہ کشی عروج پکڑے گی،چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ ٹیم ان میں سے کسی ایک کے لئے بڑا خطرہ ہوسکتی ہے۔5ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم کےلئےفائنل میں جگہ بنانا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کوشیڈول کے مطابق کروانے کااعلان کرتے ہوئے ملتوی شدہ سیریز کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی کافیصلہ کردیا ہے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ہوگا،پوائنٹس سسٹم تبدیل،بھارت کو جھٹکا لگا .کرک سین کے مطابق جمعرات کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔نئے سسٹم نے ٹیموں کی پوزیشن کو یکسر تبدیل نہیں کیاہے ،بھارت پہلے سے دوسرے اور آسٹریلیا دوسرے سے پہلے نمبر پر آیا ہے،دونوں میں اگلے ماہ سیریز شروع ہونے والی ہے۔سسٹم کی تبدلی سےاگر کسی ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہے جو اپنی 2 ہوم سیریز اوپر تلے جیت کر کچھ اچھی پوزیشن میں آجائے گا۔

    نیوزی لینڈ آنے والے مہینوں میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف اپنی دو ہوم سیریز میں زیادہ سے زیادہ 240 پوائنٹس حاصل کرلے تو وہ 70٪ پوائنٹس (600 میں سے 420) کے ساتھ اختتام کرے گا اس کے حریف بھارت اور انگلینڈ پانچ میچوں کی سیریز میںجب مد مقابل ہونگے تو وہاں کسی ایک کی مکمل شکست کیویز کو پر لگادےگی ، ادھربھارت نےبھی دسمبر،جنوری میں آسٹریلیا سے چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے

  • بابر اعظم نے قومی ٹیم میں‌ گروہ بندی کے بارے کھل کر بتا دیا

    بابر اعظم نے قومی ٹیم میں‌ گروہ بندی کے بارے کھل کر بتا دیا

    بابر اعظم نے قومی ٹیم میں‌ گروہ بندی کے بارے کھل کر بتا دیا

    باغی ٹی وی :،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ کوشش ہے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی شروعات کریں،ٹیم میں گروپنگ کی کوئی بات نہیں سب ایک یونٹ ہیں ،کوشش ہوتی ہے ذمے داری لوں اور اسی ذمے داری کےساتھ کھیلتا ہوں.فیصلہ مجھے کرنا ہے لیکن مشاورت کروں گا.

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ بولرزنے اچھی کارکردگی دکھائی، انہیں سپورٹ کرنا ضروری ہے.تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں.چیلنجزکاہمیشہ سامنا ہوتاہے،بیرون ملک کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے.بیرون ملک ہم اچھا کھیلتے آرہے ہیں،انگلینڈ میں ہماری پرفارمنس اچھی تھی..مکی آرتھرکے دیےہوئےاعتمادکی وجہ سے ہمیشہ اچھی پرفارمنس رہی.
    ادھر وکٹ کیپر کامران اکمل کے فٹنس مسائل تاحال جاری ہیں‌. کامران اکمل مکمل فٹ نہ ہوسکے . قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے

    کامران اکمل پی ایس ایل کے میچ سے قبل ان فٹ ہوئے تھے .کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپر علی شان کو چوتھے مرحلے کا میچ کھلایا جائے گا.کامران اکمل کا سری لنکن لیگ سے بھی معاہدہ ہے

    آئندہ ہفتے کامران اکمل کی سری لنکا روانگی متوقع ہے .سری لنکا جانے کی صورت میں کامران اکمل قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے.قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راونڈ میں کامران اکمل کی جگہ علی شان سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کریں گے۔ چوتھے راؤنڈ میں بلوچستان اور نادرن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، سادرن پنجاب کا سامنا سندھ جبکہ سینٹرل پنجاب اور کے پی کے مدمقابل ہوں گی.

    پی ایس ایل 5 میں‌ ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے ، کس نے کیا معرکہ سر کیا.

  • آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز آغاز سے قبل ہی سنسنی کا باعث

    آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز آغاز سے قبل ہی سنسنی کا باعث

    آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز آغاز سے قبل ہی سنسنی کا باعث

    باغی ٹی وی رپورٹ : آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز کے 6 میں سے 5 میچز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 27 نومبر کو سڈنی کے پہلے ایک روزہ میچ کی 19 سو نشستیں دستیاب ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں پچاس فیصد تماشائیوں کے لیے نشستیں رکھی گئی ہیں۔

    آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

    اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں،عثمان ڈاد

    پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں،عثمان ڈاد

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا 66ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 کے سیمی فائنل کے دوران میڈیا ٹسے گفتگو ،انکے ہمراہ پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ اور چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر اور اولمپیئن کلیم اللہ بھی موجود تھے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کامیاب ہاکی نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد کیا،خوشی ہوئی دیکھ کر کہ پاکستان میں ہاکی دوبارہ کھیلی جارہی،اچھا لگ رہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلی جانے والی ہے

    پی ایچ ایف پی ایس ایل کی نوعیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے جارہی ہے،پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کو کھیلوں میں مکمل موقع دینے کا عزم کیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو دوبارہ ملک میں بحال کرنا ہے،حکومت ہاکی کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تعاون کرے گی،پاکستان میں ہاکی کھلاڑیوں پر انویسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت پاکستان ضرور دیگی،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سپورٹس کو پاکستان میں دوبارہ اٹھانا ہے
    ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں،ایک وقت تھا جب ہاکی پاکستان میں عروج پر تھی اور اب اسے دوبارہ بحال کرنا ہے

    پاکستان میں سپورٹس کے سٹرکچر کی کمی رہی جس پر کام کیا جارہا ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی کی بحالی کے لیے سٹرکچر پر کام کرہی ہے
    پاکستان کے نوجوانوں کی صحت کے لیے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا،ماضی کی حکومتوں نے سپورٹس کو ترجیح نہیں دی جس کے باعث سپورٹس تنزلی کا شکار ہوا،وزیراعظم کی خاص ہدایات پر آج نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل دیکھنے آیا ہوں
    سپورٹس کے فنڈز میں بھی اضافہ ہوگا اور سپورٹس کو ترقی بھی ملے گی،دو سال اکانومی پر کام کیا ہے اور اب وقت ہے سپورٹس کو ملک میں اٹھانے کا
    میری یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ریوائول ہونا چاہیے

  • قومی ہاکی چیمپین شپ،فائنل میں کون سی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا

    قومی ہاکی چیمپین شپ،فائنل میں کون سی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا

    قومی ہاکی چیمپین شپ میں نیشنل بینک نے سوئی سدرن اور واپڈا نے نيوی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کے ليے کواليفائی کرليا ۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ميں ہونے والي چمپين شپ کے پہلے سيمی فائنل ميں نيشنل بنک نے سنسنی خيز مقابلے کے بعد سوئي سدرن گيس کو سڈن ڈيتھ پنلٹي اسٹروک پر شکست دي۔ ميچ مقررہ وقت تک 2 2, گول سے برابر رہا۔ نیشنل بینک کی جانب سے ابوبکر اور ارسلان قادر نے ایک ایک جبکہ سوئی سدرن کےمبشر علی اور علی شان نے ایک ایک گول سکور کیا. ميچ کو فيصلہ کن بنانے کے ليے شوٹ آوٹ کھِيلا گيا جو کہ برابر رہا۔ جس پر سڈن ڈيتھ اسٹروک دئِے گے جس پر نيشنل بنک نے سوئي سدرن کو 5 کے مقابلے ميں 6 گول سے شکست دي۔

    ميچ سے قبل دونوں ٹيموں کا تعارف مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نواجوانان امور عثمان ڈار سے کروايا گيا۔ دوسرے سيمي فائنل ميں واپڈا نے سخت مقابلے کے بعد نيوي کو ايک صفر سے شکست دي ۔ ميچ کا واحد گول عمر بھٹہ نے اسکور کيا۔ميچ کے مہمان خصوصي قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری تھے.ميچ کا فائںل 20 نومبر کو کھيلا جاے گا۔

  • پاکستان سپر لیگ کی  12 رکنی ڈریم ٹیم کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ کی 12 رکنی ڈریم ٹیم کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ کی 12 رکنی ڈریم ٹیم کا اعلان

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی طرز پر پاکستان سپر لیگ کی بھی 12 رکنی ڈریم ٹیم بنا دی گئی، شاداب خان کپتان قرار پائے۔

    پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی اور جیت پہلی بار کراچی کنگز کےنام رہی، بارہ رکنی ” ٹیم آف ٹورنامنٹ ” کا بھی اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت پہلے مرحلے سے آؤٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کو دی گئی۔

    کھلاڑیوں میں بابراعظم ، کرس لین، ایلکس ہیلز ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین جبکہ فخر زمان کو بارہواں کھلاڑی چنا گی


    پی ایس ایل کے کامیاب ایونٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے شرکاء، آفیشلز، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    گو کہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کا پلے آف مرحلہ خالی انکلوژرز میں کھیلا گیا۔ تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے ان سنسنی خیز میچوں میں ان کی کمی بھی شدت سے محسوس کی گئی۔اس سے قبل ایونٹ کے تیس لیگ میچز کو کُل 6 لاکھ افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھاتھا۔بلاشبہ ان مشکل حالات میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کامیاب انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

    ایونٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آنی والی لاہور اور کراچی کی ٹیمیں لیگ میچز میں بھی دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، ان دونوں میچز میں اسٹیڈیم کھچاکھچ تماشائیوں سے بھرے ہوئے تھے مگر کوویڈ 19 کی وجہ سے روایتی حریفوں کے درمیان یہ فائنل بند دروازوں میں کھیلا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال وعدہ کیا تھا کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 اپنے آغاز سے اختتام تک پاکستان میں ہی ہوگی،ایونٹ کے تعطل کے دوران بھی انہوں نے اسی وعدے کو دہرایاتھا اورانہیں خوشی ہے کہ ہر طرح کے چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے بعد وہ ملک میں کرکٹ کے مداحوں کے لیے ایک مکمل اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بناسکے ہیں۔

    پی ایس ایل 5 میں‌ ریکارڈ ہی ریکارڈ بنے ، کس نے کیا معرکہ سر کیا.