Baaghi TV

Category: کھیل

  • شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری، چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے اہم خبر دیدی

    شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری، چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے اہم خبر دیدی

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پاکستان کا پہلادورہ ہوگا، جنوری میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نے یہ دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی،

    اس دورے کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ سال سے کام کررہے تھے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کی گزشتہ سال پاکستان آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے، اس سے قبل ہم ایک دہائی کے بعد پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرچکے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے یہاں موجود کرکٹ فینز بہت خوش ہوں گے،

  • ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز بنانے والے ہیڈ گراؤنڈ انتقال کر گئے

    ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز بنانے والے ہیڈ گراؤنڈ انتقال کر گئے

    پی سی بی کے سابق ہیڈ گراونڈ مین حاجی بشیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،حاجی بشیر نے 50 سال سے زائد پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں

    ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز حاجی بشیر نے بنائیں،پی سی بی سے ریٹائرمنٹ کے بعد حاجی بشیر لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے

    ماجد خان، حنیف محمد ، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق ،ویوین رچرڈز سمیت دنیا کے ٹاپ سٹارز حاجی بشیر کی بنائی وکٹوں پر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں کرکٹ کے حلقوں نے حاجی بشیر کی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے

  • پاکستانی شوبز ستاروں کی کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد

    پاکستانی شوبز ستاروں کی کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد

    پاکستان سپر لیگ 5 کا پلے آف، فائنل کل کھیلا گیا جس میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کو لے کر جہاں کھلاڑی پر جوش تھے وہیں پاکستانی عوام اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آرہے تھے اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کر رہے تھے –

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین نے بھرپور انجوائےکیا ساتھ ہی شوبز شخصیات نے بھی میچ دیکھا اور نتیجے پر جیتی ہوئی ٹیم کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی لاہور قلندر کی بھی کارگردگی کو سراہا-


    اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ٹویٹ میںHBLPSLV #( پی ایس ایل) کے فائنل کو سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت پر مبارک باد دی۔

    انہوں نے لکھا کہ کراچی کنگز کی جانب سے آنجہانی کوچ ڈین جونز کو میچ جیت کر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔


    اداکار عدنان صدیقی نے بھی خوشی کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت پر پنارکباد پیش کی اور میچ میں بابر اعظم کی کارگردگی کو سراہا-


    اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر میچ کے دوران عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ساتھ لی گئی تصویر اور کراچی کنگز کی ٹرافی کے ساتھ جسشن مناتے ہوئے تصویر کا کولاج شئیر کیا اور اے آر وائے کے چئیرمین کو اور کراچی کنکز کے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا-


    پاکستان کے معروف اداکار و گلوگار علی ظفر نےٹوئٹر پر کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دی لکھا لاہوریو بھائی بھی لاپوری ہے لیکن پیشن گوئی تو پیش گوئی ہوتی ہے اس میں جذباک کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا پی ایس ایل کے پچھلے 4 سیزنز کو بھی چیک کر لو سب سے اہم بات ہم سب پاکستانی ہیں زندگی انجوائے کرو-


    گلوگار علی ظفر نے ایک اور ٹوئٹ میں کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دی اور لاہور قلندرز کی بھی فائنل تک پہنچنے پر تعریف کی۔


    پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کراچی کنگز کی جیت پر خوشہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں پہلی بار ہمیں مکمل طور پر ایسا حیرت انگیز پی ایس ایل دینے پر اور پاکستان میں کرکٹ کی بہت سی تقریبات پر ہر کرکٹر ، ٹیم اور پورے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کراچی کنگز کو چیمپئین بننے پر مبارکباد دی-

    علاوہ ازیں عاصم اظہر نے اور لاہور قلندرز کی بھی کاگردگی کی تعریف کی۔


    اعجاز اسلم نے بھی میچ کے دوران ساتھی اداکاروں کے ہمراہ لی گئیں تصا ویر شئیر کرتے ہوئے کراچی کنگز کو چیمئین بننے پر مبارکباد دی-


    فخر عالم نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کنگز کے جیت کی خوشی میں کی جانے والی فائر ورک کی ویڈیو شئیر کی اور چئیرمین کراچی کنگز ، وسیم اکرم ، عماد وسیم اور بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی پوری ٹیم کو مبارکباد اور آنجہانی کوچ ڈین جونز کو بھی خراج تحسین پیش کیا-


    اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فخر عالم نے کراچی کنگز کی پوری ٹیم کی جیتی گئی ٹرافی کے ساتھ لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی-

    اس کے علاوہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے کراچی کنگز کو مبارک باد دی اور لاہور قلندرز کی بھی تعریف کی۔

  • کپتان بابر اعظم کا ڈین جونز کیلئے خاص پیغام

    کپتان بابر اعظم کا ڈین جونز کیلئے خاص پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ڈین جونز کیلئے خاص پیغام

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سُپر لیگ میں فاتح کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کردیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سُپر لیگ میں فاتح کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کردیا۔


    بابر اعظم نے ڈین جونز کی تصویر اور ٹرافی تھامے کراچی کنگز کی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈینو، کوچ ہم نے اپنا کام پورا کیا۔‘
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سُپر لیگ میں فاتح کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے جیت سابق ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کردیا۔بابر اعظم نے ڈین جونز کی تصویر اور ٹرافی تھامے کراچی کنگز کی ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈینو، کوچ ہم نے اپنا کام پورا کیا۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز ، لاہور قلندرز کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔
    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء، آفیشلز، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    گو کہ کورونا وائرس کے باعث ایونٹ کا پلے آف مرحلہ خالی انکلوژرز میں کھیلا گیا۔ تماشائیوں کے بغیر کھیلے گئے ان سنسنی خیز میچوں میں ان کی کمی بھی شدت سے محسوس کی گئی۔اس سے قبل ایونٹ کے تیس لیگ میچز کو کُل 6 لاکھ افراد نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھاتھا۔بلاشبہ ان مشکل حالات میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا کامیاب انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

  • پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو دی جانے والی رقم کتنی ہوگی؟

    پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو دی جانے والی رقم کتنی ہوگی؟

    پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو دی جانے والی رقم کتنی ہوگی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سپر لیگ کا فائنل جیتنے والی فاتح ٹیم کو دلکش ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں جائے گی اسے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے ۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایلایونٹ کا فائنل دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائے گا اور امید ہے کہ کروڑوں مداح اس فائنل کو براہ راست دیکھیں گے ۔ میچ کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہناہے کہ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں ، ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی اپنی پرفارمنس سے پانسہ پلٹ دیتے ہیں ۔دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہتے ہیں کہ بڑا فائنل ہونے جارہاہے ،د ونوں شہروں کی سڑکیں سنسان ہوں گی ، ہم یہ فائن ڈین جونز کیلئے کھیلیں گے

    واضح رہے کہ ج کراچی کنکز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے. یہ فائنل کراچی میں‌ہوگا ، روشنیوں کے شہر میں شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے بتا دیا ہے اور اس حوالےسے پاکستانی اور اہل کراچی فائنل کے حوالے سے بہت پر ّعزم ہیں . کراچی والے اگرچے کراچی کو سپورٹ کر رہے ہیں لیک اس بات سے بھی خوش ہیں کہ جو بھی جیتے اس میں فتح پاکستان کی ہے .

    کراچی کنکز جیتے گی تو کس کے نام اپنی فتح کرے گی

  • کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اہم اعلان کر دیا

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اہم اعلان کر دیا

    لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کل پی ایس ایل کے فائنل میں ٹکرائیں گی ۔ کراچي کنگز کےکپتان عماد وسيم کا کہنا ہے کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد کي سی شخصیت تھے جبکہ لاہور قلندر کے کپتان سہيل اختر کا کہنا ہے کہ ہم اپنےمداحوں کو پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی صورت میں بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

    نيشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس تاریخی فائنل میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گي دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں۔

    کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث آٹھ ماہ تک تعطل کے شکارپاکستان سپرلیگ کے دونوں کپتانوں نے ایونٹ کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے: کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کوالیفائر میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی تاہم میچ کا اختتام بہتر نہ کرسکے، اسکواڈ میں تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، ہم فائنل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ عماد وسیم نے کہا کہ ہم یہ فائنل ڈین جونز کے لیے کھیلیں گے، وہ ہمارے ڈریسنگ روم میں ایک والد کي سی شخصیت تھے، ہم یہ ٹرافی جیت کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کے اسکواڈ پر فائنل کا کوئی اضافی دباؤ نہیں، ہمارے لیے یہ بالکل ایک نئے میچ کی طرح ہے، کوشش کریں گے کہ یہاں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنا ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، ہم پانچ سال سے اس دن کے لیے محنت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال لاہور قلندرز کی کارکردگی میں ایک تسلسل ہے، ہم فائنل میں بھی شاندار کھیل پیش کریں گے۔

    سہیل اختر نے کہا کہ ہمارے فینز نے مسلسل پانچ سال ہمیں اسپورٹ کیا اب ہم پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی اٹھا کر انہیں بہترین تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ابھي تک کھيلے گئے پی ایس ایل میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے خلاف برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جس ميں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی۔ تین میچوں میں فتح حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے برابر ہونے والا ایک میچ سپر اوورز پر جیتا تھا۔ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں، جس ميں لاہور کے ميچ ميں لاہور قلندرزاور پھر کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • لاہور قلندرز  نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی  بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    لاہور قلندرز نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست 74رنز کی اننگز کی بدولت ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے پہلے ایلیمنٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایلیمنٹر ٹو میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم اتوار کو ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔

    ہفتے کی رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 171رنز کا مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ نے 46 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کے ابتدائی تین بلے باز محض 33 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فخر زمان6، تمیم اقبال 18 اور کپتان سہیل اختر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا تاہم کوئی دوسرا بیٹسمین ان کی ہمت بندھانے کے لیے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔ بین ڈنک اور سمت پٹیل نے ان کے ساتھ بالترتیب 55 اور 42 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بلے باز 20، 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    16 اوورز میں 130 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین واپس لوٹنے پر ڈیوڈ ویزے نے میدان میں قدم رکھا تو کریز پر موجود تجربہ کار محمد حفیظ کا حوصلہ بڑھا اور انہوں نے رنز بنانے کی رفتار تیز کردی۔ لاہور قلندرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری 3 اوورز میں 36 رنز ردکار تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے اننگز کے 18ویں اور 19ویں اوور میں بالترتریب 16 اور 20 رنز بناکر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

    ڈیوڈ ویزے نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر لاہور قلندرز کو کامیابی دلائی۔ وہ 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 41 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تونوجوان بیٹسمین حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے ایک کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، جس کے بعد پشاور زلمی کے متعدد بلے بازوں نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم وہ کوئی لمبی پارٹنرشپ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔شعیب ملک 39، فاف ڈوپلیسی 31، امام الحق 24، صہیب مقصود 16، محمد عمران 8 اور کارلوس بریتھ ویٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان کا رخ کرنے والے ہارڈس ویلجوئن نے اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف کو 2 چوکے اور 2 چھکے جڑھ کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 170 تک پہنچادیا۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے16 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔وہاب ریاض بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ثاقب محمود 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈویزے اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔میچ میں شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • پی ایس ایل، کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    پی ایس ایل، کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    (پی ایس ایل) پاکستان سپر لیگ فائیو کے کوالیفائر ون میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

    واضح رہے مارچ میں پی ایس ایل 5کا لیگ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد پلے آف میچز کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے تھے، 8 ماہ بعد ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے جنگ چھڑ چکی ہے اور خالی میدان میں جوش سے بھرے کرکٹرز سماں باندھنے کو تیار ہیں۔

    میچ سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،۔ ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 5 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ٹائی ہوگیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھی 141 رنز بنائے جس کے بعد سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 14 رنزکا ہدف دیا تاہم ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 9 رنز ہی بناسکی اور کراچی کنگز میچ 4 رنز سے جیت کر فائنل میں پہنچ گیا

    سپر اوور سے پہلے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کپتان عماد وسیم 27 جب کہ ہیلز نے 22 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کے سہیل تنویر نے 3 جب کہ محمد الیاس، عمران طاہر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار

    مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار

    کراچی: مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : کراچی میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پانچویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آج تیسرا روز تھا۔کل چوتھے روز کے ہونے والے مقابلوں میں مین، وومین ریس کا آغاز صبح 9بجے کیا جائے گا۔آج کے ہونے والے مقابلوں میں شائقین کی ایک کثیر تعداد مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے موجود تھے۔


    چییئمپن شپ کے آج تیسرے روز کے خواتین کی Elite Criteriumمقابلے میں کنزہ ملک بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی راجیہ SSGCنے دوسری جبکہ ہمیرہ بائیکستان کرینک ایڈک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    جونئیر وومن روڈریس میں اُنسہ بابر اسلام آباد نے پہلی پوزیشن ہرا مقصود پنجاب نے دوسری اور ماہ نور بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    جبکہ مردوں کیElite Criteriumمیں رزاق SSGCنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہ ولی اور علی الیاس بائیکستان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مردوں کی Elite Criterium ریس کے دوران سائیکلسٹ کا ایک گروپ حادثہ کا شکار ہوا جس میں ایدھی ایمبولنس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سائیکلسٹ کو طبی امداد فراہم کی جبکہ ایک سائیکلسٹ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال ایمبولنس کی مدد سے منتقل کیا گیا تاہم سائیکلیسٹ اب خطرہ سے باہر ہے ٹیسٹ ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے-

  • پشاور زلمی ٹیم کے لیے مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار

    پشاور زلمی ٹیم کے لیے مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار

    کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو پلے آف میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم کے لیے مداحوں کی جانب سے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار-

    باغی ٹی وی :کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے زلمی کے فین سعید اللہ نے پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے لیے گڈلک پیغام جاری کیا ہے اور ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے-


    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے مداح سعیداللہ کا جسمانی معذوری کے باوجود پرعزم حوصلے کا اظہار کیا اور لوگوں سےپشاور زلمی کی حمایت کرنے اور ٹیم کی جیت کے لئے دعائیں کرنے کی اپیل کی-

    سعیداللہ نے کہا کہ کراؤڈ کے بغیر میچز ہورہےہیں لیکن ہم گھر بیٹھ کر میچز انجوائےکریں گے-

    پشاور زلمی کے مداح نے جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی اور پشاور زلمی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کی-

    سعید اللہ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے سعیداللہ کو مین راونڈ میں خصوصی طور پر کراچی مدعو کیا تھا-

    پی ایس ایل،کراچی کنگزکا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ