Baaghi TV

Category: کھیل

  • جنوبی افریقا کےسابق کپتان  پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    جنوبی افریقا کےسابق کپتان پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    جنوبی افریقا کےسابق کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان سپرلیگ کا حصہ بننے پرپرجوش، پشاور زلمی کو ٹائیٹل جتوانے کی خواہش کا اظہار

    پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنےوالےساؤتھ افریقن اسٹار فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی پرخوش ہیں۔۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہےکہ پاکستان سپرلیگ کاحصہ بن کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، یہ دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک ہے۔ فاف ڈوپلیسی نے اپنے عزائم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ اپنی کارکردگی سے پشاور کو فائنل میں پہنچا کرٹائیٹل جتواناچاہتاہوں۔

    پشاور زلمی ایک کامیاب فرنچائز اور ٹیم ہے، جسکا حصہ بن کر پرجوش ہوں۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی میں شامل کھلاڑیوں سے اچھی دوستی ہوگئی ہے، خصوصاً شعیب ملک کےساتھ لیگ کرکٹ میں کھیلا ہوا ہے، اپنا وقت انجوائے کررہا ہوں۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں اپنی بہترین کارکردگی دکھاکر پاکستانی فینز کو محظوظ کروں۔انڈر19 ٹیم کا کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کےساتھ پاکستان آچکا ہوں۔ دوبارہ آکر اچھا لگ رہا ہے، ورلڈالیون ٹیم کےساتھ آنے کا لمحہ بھی یادگار تھا۔خوشی ہے پاکستان نےانٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحالی کی جانب بڑھ چکی ہے،

  • زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ

    زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس وطن روانہ تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹیم آفیشلز کے ہمراہ نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایرپورٹ سے ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے واپس روانہ ہوئی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھلیں
    ون ڈے سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست ہوئی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے تین صفر سے سریز اپنے نام کی تھی ۔۔

  • قاسم خان سوری کی آصف باجوہ سے ملاقات ، ہاکی کی بحالی بارے کی اہم بات

    قاسم خان سوری کی آصف باجوہ سے ملاقات ، ہاکی کی بحالی بارے کی اہم بات

    قاسم خان سوری کی آصف باجوہ سے ملاقات ، ہاکی کی بحالی بارے کی اہم بات

    باغی ٹی وی : ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے حکومت فیڈریشن کی مکمل سپورٹ کرے گی، پی ایس ایل کے طرز پر ہاکی کی لیگ بھی کروایں گے

    نیشنل اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ سے ملاقات ہاکی ہیڈ کوارٹر لاہورمیں ہوئی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ہاکی میں ہر ٹائٹل جیتا یہ ہمارا فخر ہے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پی ایچ ایف آ کر خوشی ہوئی ہے یہاں عہدیدارں بلامعاوضہ خدمات انجام دے رہے ہیں ہاکی لیگ سے یہ کھیل دوبارہ بحال ہو گا


    کورونا وائرس کی وجہ سے لیگ نہیں ہو سکی جب پریمئیر لیگ ہو گی تو کھیل کا نوجوان ٹیلنٹ سامنے آئے گا قاسم خان سوری نے کہا کہ قومی کھیل کے حوالے سے تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا وزیر اعظم عمران خان ریجنز اور علاقائی ٹیموں کے حق میں رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں ہاکی کا کھیل بھی بحال ہو

  • بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز بارے  کیا سوچتے ہیں،

    بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز بارے کیا سوچتے ہیں،

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے کیا ذہن رکھتے ہیں.اپنے ویڈیو بیان میں بتا دیا

    بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو بعنوان پھر سے تیار ہیں کو شیئر کیا جس میں کورونا وبا کے باعث کرکٹ بالخصوص پی ایس ایل کی ملتوی ہونے کے حوالے سے بات کی گئی۔

    ویڈیو میں کہا گیا کہ پی ایس ایل کا جیسا جاندار آغاز تھا ویسا ہی شاندار انجام ہوگا، کیونکہ ہم پھر سے تیار ہیں۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے چھوڑا تھا، کیوں آپ پھر سے تیار ہیں ؟۔

    کرکٹر بابر اعظم نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ہیش ٹیگ پھر سے تیار ہیں کا استعمال کرتے دکھائی دئیے. اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کر دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بطور ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی پہلی ذمہ داری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنا ہو گا، دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا۔

    بابر اعظم کو ایک اوراعزاز مل گیا

  • بابر اعظم کو ایک اوراعزاز مل گیا

    بابر اعظم کو ایک اوراعزاز مل گیا

    بابر اعظم کو ایک اور عہدہ مل گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کر دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بطور ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی پہلی ذمہ داری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنا ہو گا، دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا۔

    بابر اعظم کو اظہر علی کی جگہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، اظہر علی نے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

    چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے اس تقرری کی منظوری منگل کی شام کو اظہر علی سے ملاقات کے بعد دی، ملاقات میں احسان مانی نے بطور کپتان خدمات پر اظہر علی کا شکریہ ادا کیا، اس دوران انہوں نے بابر اعظم سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اس تقرری پر مبارکباد پیش کی۔

    چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اظہر علی کے پاس کرکٹ کا علم بھی ہے اور وہ ایک سپیشلسٹ ٹاپ آرڈر بیٹسمین بھی ہیں، اظہر علی کی بہت کرکٹ باقی ہے، یقین ہے کہ تجربے سے ابھی پاکستان بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    دوسری طرف بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان بننے پر وہ بہت فخر اور خوشی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ان کا شمار ان چند کھلاڑیوں میں ہو گیا ہے کہ جنہوں نے کھیل کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور اس سےاعتماد میں اضافہ ہو گا، یقین ہے کہ وہ کام اور بہتر انداز سے کر سکیں گے۔ گزشتہ سیزن مشکل تھا اور جس طرح اس سیزن میں اظہر علی نے قیادت کی وہ اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 60واں اجلاس،تفصیلات جاری کردی گئیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 60واں اجلاس،تفصیلات جاری کردی گئیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس 10 نومبر بروز منگل کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران درج ذیل امور پر گفتگو ہوئی،

    بورڈ آف گورنرز کا حصہ بننے والے چار نئے اراکین کو پی سی بی کے معاملات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ ان امور میں پاکستان کرکٹ ٹیم، قومی خواتین کرکٹ ٹیم، ڈومیسٹک اسٹرکچر اور ایونٹس، کمرشل پروگرامز، ذخائر، پانچ سالہ حکمت عملی، آئین، گورننس اور کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران درپیش چیلنجز شامل ہیں۔

    بی او جی کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سے متعلق تمام معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
    بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 55 رکنی قومی اسکواڈدورہ نیوزی لینڈ پر روانہ ہورہا ہے۔ اس اسکواڈ میں 35 کھلاڑی اور20 اسپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ کا اعلان بدھ کی دوپہر لاہور میں کریں گے۔

    دورے کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں جوکہ 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔ اس دوران پاکستان شاہینز کو دورے میں 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔ اسکواڈ 23 نومبر کو لنکن روانہ ہوگا۔

    اس دوران انتہائی قابل اور اپنے شعبوں کے ماہر بی اوجی اراکین نے متعدد سوالات کیے اور ان امور پر اپنی مفید آراء بھی دیں۔

    اجلاس کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایک بار پھر بی او جی سے رخصت ہونے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے اراکین کو بورڈ آف گورنرز میں خوش آمدید کہا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ بورڈ آف گورنرز سے رخصت ہونے والے اراکین کےمشکور ہیں ،ان اراکین نے پاکستان کرکٹ کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان اراکین نےاقتدار کی منتقلی کےاس مرحلےمیں پی سی بی کا بہت ساتھ دیا اور انہوں نے اس دوران اس امر کو بھی یقینی بنایا ہے کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود ہمارے کام میں کوئی خلل نہ آئے۔

    چیئرمین پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کا حصہ بننے والے نئے اراکین عاصم واجد، عالیہ ظفر، عارف سعیداور جاوید قریشی، کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اراکین معزز اور اپنے اپنے شعبوں کے ماہرہیں، یقین ہے کہ ان تمام اراکین کی قابلیت سے پی سی بی کو بہت فائدہ ہوگا۔

    پی سی بی آئین 2019 کی شق 40 ، 41 ، 42 اور 43 کے تحت ، بی او جی نے آڈٹ کمیٹی ، نومینیشن کمیٹی ، ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی اور رسک مینجمنٹ کمیٹی کے تقرری کی منظوری دی۔ یہ تمام کمیٹیاں ان افراد پر مشتمل ہیں

    آڈٹ کمیٹی: اسد علی خان (چیئرمین) ، عاصم واجد جواد (رکن) ، (نشست خالی؛ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک رکن شامل ہوں گے) اوررؤف بھٹی (سیکرٹری ، انٹرنل آڈیٹر)

    ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی: عالیہ ظفر (چیئرپرسن) ، عارف سعید (رکن) ، (نشست خالی؛ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک رکن شامل ہوں گے)، سلمان نصیر (سیکرٹری ، چیف آپریٹنگ آفیسر)

    نومینیشن کمیٹی: اسد علی خان (چیئرمین) ، (نشست خالی؛ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک رکن شامل ہوں گے)، بختیار خواجہ (آزاد رکن) اور سلمان نصیر (سیکرٹری ، چیف آپریٹنگ آفیسر)

    رسک مینجمنٹ کمیٹی: عاصم واجد جواد (چیئرمین) ، وسیم خان (رکن ، چیف ایگزیکٹو) ، جاوید مرتضیٰ (رکن ، چیف فنانشل آفیسر)اور محسن حسن (سیکرٹری ، منیجر کمپلائنس)

    بی او جی نے کمرشل افیئرز کمیٹی کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کی تشکیل پر بھی نظر ثانی کی ہے، جو کہ مندرجہ ذیل ہے:

    کمرشل افیئرز کمیٹی کے ارکان میں درج ذیل لوگ شامل ہیں
    احسان مانی (چیئرمین) ، جاوید قریشی ، عارف سعید ، وسیم خان ، مسٹر بابر حامد (سکریٹری ، ڈائریکٹر کمرشل) اور ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا رائٹس (مقرر ہونے کے بعد)

    پی ایس ایل گورننگ کونسل میں شامل افراد کی فہرست میں
    احسان مانی (چیئرمین) ، جاوید قریشی ، وسیم خان ، سلمان نصیر ، جاوید مرتضیٰ ، شعیب نوید ، بابر حامد ، پی ایس ایل فرنچائزز کے چھ نمائندے (تمام اراکین) ، عمران احمد خان اور عثمان واہلہ (دونوں غیرفعال رکن)۔

  • نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کےدوسرے راؤنڈ کا دوسراروز مکمل

    نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کےدوسرے راؤنڈ کا دوسراروز مکمل

    نیشنل انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے شیخوپورہ میں جاری میچ کے دوسرے روز سنٹرل پنجاب کو پہلی اننگز میں خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 93رنز درکار ہیں جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی ہیں۔ حنین شاہ اور ارحم نواب سنٹرل پنجاب کی جانب سے میچ کے آخری روز اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ ناردرن کے 302کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے اپنی پہلی اننگز میں 73 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنالیے ہیں۔مبصر خان 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    محمد وقاص 49 رنز بناکر سنٹرل پنجاب کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے۔ اس سے قبل ناردرن کی پوری ٹیم 302 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مہران ممتاز 84 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ارحم نواب نے 4 جبکہ علی اسفند نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    ادھر قذافی اسٹیڈیم لاہور اور ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جانے والے دونوں میچز میں دوسرے روز بھی خراب موسم کے باعث کھیل شروع نہ ہوسکا۔دونوں گراؤنڈز پر کھیل روکنے کا فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

  • پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس منگل کو ہو گا

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس منگل کو ہو گا

    لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 60واں اجلاس 10 نومبر بروز منگل صبح 10 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوگا۔

    اجلاس میں درج ذیل امور پر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی رپورٹس ،پی سی بی پر پریزینٹیشن،بی او جی کمیٹیز کا تقرر،کرکٹ ایسوسی ایشنز پر اپ ڈیٹ

    اجلاس کے اختتام پر پی سی بی اس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات جاری کردے گا۔بورڈ آف گورنرز کا 59 واں اجلاس آج منعقد ہوا تھا جس میں اہم فیصلے کئے گئے

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 59واں  اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بی اوجی کا 59واں اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    بی اوی جی میں چار نئے آزاد اراکین کی تقرری، سیزن 21-2020 میں شامل 50 فیصد ڈومیسٹک میچز کا کامیاب انعقاد، پی سی بی وسل بلوئنگ پالیسی کی منظوری، انڈیپنڈنٹ ایڈجویڈیکٹرز کے پینل میں 3 نئے اراکین شامل، سال 20-2019 میں پی سی بی کو 3.8 بلین روپے کا منافع

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 59واں اجلاس 9 نومبر بروز پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مندجہ زیل معاملات پر گفتگو ہوئی اور اس کے نتائج اس طرح ہیں

    پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 12 (1) کے تحت چار نئے آزاد اراکین کے ناموں کی متفقہ منظوری دے دی گئی ہے۔ ان اراکین میں جاوید قریشی، عارف سعید، عاصم واجد اور عالیہ ظفر شامل ہیں۔ جاوید قریشی اور عارف سعید کی تقرری تین سال جبکہ عاصم واجد اور عالیہ ظفر کی تقرری 2 سال کے لیے کی گئی ہے۔

    ان نئے چار ناموں کی منظوری کے بعد نیا گورننگ بورڈ تشکیل پاگیا ہے۔نئے بورڈ کے تین دیگر اراکین کی تقرری کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابی عمل کے بعد ہوجائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ وہ گورننگ بورڈ سے رخصت ہونے والے اراکین کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر ان کے مشکور ہیں،نئے آئین کی نفاذ کے باوجود ان معزز اراکین نے میری درخواست پر مزید کام کرنے کی حامی بھری۔

    احسان مانی نے کہا کہ وہ بی اوجی کے نئے آنے والے اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں، خصوصی طور پر ایک خاتون کی اس بورڈ میں شمولیت کے ایک قابل ستائش عمل ہے۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نے مشکل حالات کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ سیزن21-2020 کے50 فیصد میچز کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی کو سراہا ہے ۔ بورڈ آف گورنرز نے اس بات کو بھی سراہا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے مکمل ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کرتے ہو ئے معیاری اور مقابلہ جاتی کرکٹ کے ٹورنامنٹس کروائے ، کرکٹ فینز نےان میچز کو پی ٹی وی ، اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا پربھرپور انجوائے کیا ۔

    ‏ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں کل 33 میچز کھیلے گئے،ایونٹ خیبرپختونخوا نے جیتا ۔ 15 میچوں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون سنٹرل پنجاب نے جیتا ۔ نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ میں 31 میچز کھیلے گئے، جس میں سندھ نے کامیابی حاصل کی ۔ ان کے علاوہ چار روزہ فرسٹ کلاس قائد اعظم ٹرافی کے 9 ، تھری ڈے قائد اعظم ٹرافی کے 15 جبکہ نیشنل انڈر 19 تھری ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کےابتدائی 3 میچز مکمل ہو چکے ہیں ۔

    ‏دوسری جانب ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ 8 سے 31 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں منعقد ہوا جس میں کُل 27 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔

    ‏بورڈ آف گورنرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکے بقیہ چاروں میچز کے 14 سے 17 نومبر کےدوران انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ان میچز کے لئے غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اُدھر 2 ٹیسٹ اور3 ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز کے لیے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے جنوری / فروری میں دورہ پاکستان کے معاملات بھی درست سمت میں جاری ہیں۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جنوری 2021 میں مختصر دورانئے کے لیے دورہ پاکستان کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ بورڈ آف گورنرز نے بڑی ٹیموں کو دورہ پاکستان کے لیےآمادہ کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

    ‏چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے محاذ پر مثالی کامیابی حاصل کی ہے ، نہ صرف کوویڈ 19 کی صورتحال میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ کا انعقاد کرنا بلکہ مختلف کوچنگ اور اسپورٹنگ رولز میں سابق کرکٹرز کوشامل کرنا اس کی مثالیں ہیں۔

    ‏انہوں نے کہا کہ رواں دومیسٹک سیزن کے دوران میچز کے کامیاب انعقاد سے سے ہم نے دنیا کو بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کی وبا کے دوران بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیئے ایک محفوظ ملک ہے ۔ ساوتھ افریقہ کے فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی اایل پی ایس ایل کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ 18 دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے پی سی بی کو کوششوں کو سراہا ہے اور قبول کیا ہے ۔

    پی سی بی نے کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیروٹولیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے، پھر چاہےاس میں کوئی کھلاڑی یا پھر کوئی آفیسر ملوث ہو، اسی پالیسی کے تحت بی اوجی نے پی سی بی کی وسل بلوئنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی پی سی بی کے تمام اسٹیک ہولڈرز جیسا کہ ملازمین، عہدیداران، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف پر لاگوہوگی۔

    اس پالیسی کے تحت اگر کسی بھی فرد کے پاس کوئی ایسی معلومات ہیں جو کہ وسل بلوئنگ قانون کے زمرے میں آتی ہیں تو وہ فرد متعلقہ پروٹیکٹڈڈسکلوزرآفیسر کو اس ای میل ایڈریس (whistle@pcb.com.pk), پر رابطہ کرسکتا ہے۔ اس فرد کو اس ای میل میں مکمل معلومات اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ثبوت فراہم کرنے ہوں گے، اس ای میل میں چیف ایگزیکٹو آفیسراور چیف آپریٹنگ آفیسر کو بھی کاپی کرنا ہوگا۔

    پی سی بی یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ اس فرد کی شناخت کو مکمل صیغہ راز میں رکھے گا اور وہ اس فرد کو کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک ، ہراسگی یا انتقامی کارروائی سے محفوظ رکھے گا، تاہم پی سی بی اس سلسلے میں کوئی بھی گمنام اطلاعات موصول نہیں کرے گا۔

    پی سی بی اپنے اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پی سی بی کی اس وسل بلوئنگ پالیسی کو انتہائی محتاط انداز اور ذمہ داری سے استعمال کرےکیونکہ اس ضمن میں لگائے جانے والے غیرسنجیدہ اور بے بنیاد الزامات اس شخص اور اس کے اہلخانہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ہمارے لیے معلومات کا ایک قابل قدر ذریعہ ہے، جو ہمیں کئی ممکنہ مسائل یا خطرات کی نشاندہی کرکے پی سی بی کو نقصان کے بچاسکتے ہیں۔

    سلمان نصیر نے کہا کہ جیسے ہم مکمل نیک نیتی کے ساتھ اپنے اسٹیک ہولڈرز کو معلومات کا تبادلہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ، اسی طرح ہم یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ بدنیتی پر مبنی کوئی بھی رپورٹ اس ایماندار اور شخص کی ساکھ اور کیریئر کو تباہ کر سکتی ہے۔اگر کوئی بھی وسل بلوئرصرف اپنے ذاتی فوائد کی غرض سے پی سی بی کو جان بوجھ کر گمراہ کرے گا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    ‏ بورڈ آف گورنرز نےسال 20-2019 کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے ، جس میں ٹیکس کی کٹوتی کے بعد 3.8بلین روپے کا منافع ظاہر کیا گیا ہے ۔ لہٰذا پی سی بی کےکُل ذخائر اب 17.08بلین روپے ہوں گےہیں جو کہ گزشتہ مالی سال 19-2018 میں 13.28 بلین روپے تھے ۔

    ‏ پی سی بی کی آڈٹ شدہ فنانشل اسٹیٹمنٹ برائے 20-2019 جلد پی سی بی کی کارپوریٹ ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی ۔

    ‏اُدھر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بورڈ آف گورنرز کو دی گئی اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں 34 ملین روپے زائد میں اپنی پراڈکٹ کو فروخت کیا جوکہ گزشتہ سیزن 20-2019 کے مقابلے میں 11.5 ملین روپے زیادہ ہے ۔ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کی اسپانسر شپ کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔ پی سی بی کو توقع ہے کہ یہ رقم 40 ملین روپے تک جائے گی۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بی او جی کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ان میں پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس، آئی میڈیا کیمونیکشن سروسرز کےمعاہدے، سپر اسپورٹس کے ساتھ تین سالہ معاہدے، ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے متعلق امور شامل ہیں۔

    بی او جی نے نومینیشن کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈیکٹرز پینل کے لیے تین ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ اب جسٹس ریٹائرڈعبدالسمیع خان، جسٹس ریٹائرڈعلی اکبر قریشی اور جسٹس ریٹائرڈ شعیب سعید پینل کا حصہ بن گئے ہیں۔

    بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور تینوں فارمیٹ میں اپنائی جانے والی سلیکشن پالیسی پر اپ ڈیٹ بھی دی گئی۔

  • نابینا افراد کی کرکٹ ٹریننگ، خواتین کھلاڑی کب جوہر دکھائیں گی، شیڈیول جاری

    نابینا افراد کی کرکٹ ٹریننگ، خواتین کھلاڑی کب جوہر دکھائیں گی، شیڈیول جاری

    نابینا افراد کی کرکٹ ٹریننگ، خواتین کھلاڑی کب جوہر دکھائیں گی، شیڈیول جاری

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نابینا خواتین کرکٹ ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔ اس کیمپ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تجربہ کار کوچز سے لگ بھگ 30 کھلاڑی کرکٹ کوچنگ حاصل کر رہے ہیں۔ کھلاڑی بیٹنگ ، بولنگ ، فیلڈنگ اور کرکٹ کھیلنے کی دیگر تکنیکیں سیکھ رہے ہیں۔ کل کیمپ کا آخری دن ہے اور ایک نمائشی میچ بھی کھیلا جائے گا۔

    ادھر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں جاری اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کررہے ہیں ،اجلاس میں اسد علی خان، شاہ دوست، کبیر خان، عمران فاروقی، ایاز بٹ اور شاہ ریز عبداللہ روکھڑی موجود ہیں

    واپڈا کی نمائندگی خالد سلیم کررہے ہیں ،چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ بھی اجلاس میں شریک ہیں،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے رکن غفران میمن اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کررہے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کوشدید صدمہ ، اہم بانی شخصیت وفات پاگئیں