Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • اٹلی کا ایمیزون اور ایپل پر200 ملین یوروجرمانہ عائد

    اٹلی کا ایمیزون اور ایپل پر200 ملین یوروجرمانہ عائد

    اٹلی نے ایمیزون اور ایپل پرغیرمسابقتی رویہ اپنانے کے الزام میں 225 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : "اے پی” کے مطابق اٹلی کی اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی واچ ڈاگ نے امریکی ٹیک کمپنیوں ایپل اورایمیزون کو ایپل اور بیٹس کی مصنوعات کی فروخت میں مسابقتی مخالف تعاون کے الزام میں مجموعی طور پر 200 ملین یورو($ 225 ملین) سے زیادہ کا جرمانہ کیا ہے۔

    اطالوی مسابقتی اتھارٹی نے منگل کو کہا کہ ایک تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایمیزون اور ایپل کے درمیان 2018 میں ایک معاہدہ ہوا، جس کے تحت دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مصنوعات کی فروخت میں مقابلہ نہ کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

    جس کی وجہ سے اٹلی میں ایمیزون کی ویب سائٹ پر صرف مخصوص ری سیلرز کو اشیاء فروخت کرنے کی اجازت دی گئی۔ اطالوی حکام کے مطابق، اس عمل سے مارکیٹ میں غیرمسابقتی روحجان کو فروغ ملا ہے۔

    واچ ڈاگ نے کہا کہ کمپنیوں کے درمیان معاہدے تحت صرف منتخب بیچنے والوں کو ہی ایمازون کی ویب سائٹ پر ایپل اور بیٹس کی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قیمتوں پر مسابقت کو متاثر کرتا ہے۔

    واچ ڈاگ نے ایپل پر 134.5 ملین یورو ($151.32 ملین) جرمانہ اور ایمیزون پر 68.7 ملین یورو ($77.29 ملین) جرمانہ عائد کیا اس نے انہیں پابندیاں ختم کرنے اور ری سیلرز کو "غیر امتیازی انداز” میں رسائی دینے کا بھی حکم دیا۔

    ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز چھین لیا

    دوسری جانب ایپل اور ایمیزون دونوں نے کہا کہ وہ اپیل کریں گے۔

    ایمیزون نے کہا کہ "مجوزہ جرمانہ غیر متناسب اور بلاجواز ہے۔” "ہم ICA کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہیں کہ ہمارے اسٹور سے فروخت کنندگان کو چھوڑ کر ایمیزون کو فائدہ ہوتا ہے، کیونکہ ہمارا کاروباری ماڈل ان کی کامیابی پر انحصار کرتا ہے۔

    ایپل کمپنی نے کہا کہ وہ اطالوی مسابقتی اتھارٹی کا احترام کرتی ہے "لیکن یقین ہے کہ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔”

    ایپل نے کہا کہ منتخب ری سیلرز کے ساتھ مل کر کام کرنے سے صارفین کی حفاظت میں مدد ملتی ہے کیونکہ یہ یقینی بناتا ہے کہ مصنوعات حقیقی ہیں۔

    ایپل نے کہا، "غیر حقیقی مصنوعات کمتر تجربہ فراہم کرتی ہیں اور اکثر خطرناک ہو سکتی ہیں۔” "ہمارے صارفین حقیقی مصنوعات کی خریداری کو یقینی بنانے کے لیے، ہم اپنے ری سیلر پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور ہمارے پاس دنیا بھر کے ماہرین کی ٹیمیں ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں، کسٹمز اور تاجروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہیں کہ ایپل کی صرف حقیقی مصنوعات ہی فروخت کی جائیں۔”

  • ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز چھین لیا

    ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز چھین لیا

    امریکی کمپنی ایپل نے 3 ماہ بعد ہی شیاؤمی سے دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کا خطاب چھین لیا-

    باغی ٹی وی : شیاؤمی کو عالی سطح پر چیپس کی قلت کا سامنا اور دوسری کمپنیوں سے سخت مقابلے سے اس کی رینکنگ پر اثر پڑا چینی کمپنی نے اپریل سے جون کے دوران ہی امریکی کمپنی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کی کمپنی ہونے کا تاج چھینا تھا۔

    کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ اور کینالیز کے مطابق اسمارٹ فون بزنس کو سپلائی چین کے ساتھ سیمی کنڈکٹرز کی قلت کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جو اگلی آدھی شماہی تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔

    شیاؤمی کی جانب سے 23 نومبر کو جاری سہ ماہی رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ اس کا اسمارٹ فون بزنس سیمی کنڈکٹرز کی قلت کے نتیجے میں بری طرح متاثر ہوا ہے ایسی توقع کی جارہی ہے کہ چپس کا بحران 2022 کی اولین ششماہی کے دوران بھی برقرار رہ سکتا ہے۔

    شیاؤمی کے صدر وانگ شیانگ نے سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر بتایا کہ رواں سال خصوصی بیک گراؤنڈ کا حامل ہے اور عالمی سطح پر پرزہ جات کی کمی بھی ہے جو کہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔

    چینی کمپنی شیاؤمی نے 2021 کی تیسری سہ ماہی میں 4 کروڑ 39 لاکھ اسمارٹ فونز دنیا بھر میں فروخت کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہیں یاد رہے شیاومی 2024 میں الیکٹرک گاڑیوں کی پروڈکشن بھی شروع کرنے والی ہے۔

    جون کے بعد سے شیاؤمی کو سپلائی چین کے مسائل کا سامنا ہوا اور کاؤنٹر پوائنٹ کے ریسرچ ڈائریکٹر ترون پاٹھک نے بتایا کہ اگرچہ اس قلت نے تمام کمپنیوں کو متاثر کیا مگر شیاؤمی کے لیے یہ زیادہ بڑا درد سر ہے جس کی وجہ اس کے متعدد ماڈلز ہیں۔

    تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی نے 50 سے زیادہ مختلف اسمارٹ فون ماڈلز مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے، جس کی وجہ سے اسے بہت زیادہ تعداد میں پرزہ جات کی ضرورت پوتی ہے۔

    دوسری طرف ایپل کو اپنے مخصوص ماڈلز کی وجہ سے زیادہ مسئلے کا سامنا نہیں ہوا اور وہ تیسری سہ ماہی میں دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ایپل کو آئی فون 13 سے بھی فائدہ ہوا اور اس نے تیسری سہ ماہی کے دوران اس کا عالمی مارکیٹ شیئر 15 فیصد رہا جو شیاؤمی سے ایک فیصد زیادہ ہے۔

    تاہم شیاؤمی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان مسائل کے حل کے بعد وہ دوبارہ ایپل کو پیچھے چھوڑ کر اپنی پوزیشن واپس لے گا جبکہ ان کا مقصد اور حدف سام سنگ کو پیچھے چھوڑنا ہے، جس کے بعد وہ دنیا کی پہلی اسمارٹ فون کمپنی بن جائے گی۔

  • روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پرکام کرنے کے لیے تیار

    روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پرکام کرنے کے لیے تیار

    روس اور امریکا مشترکہ خلائی مشن پر مل کر کام کرنے کے لیے تیار ، مشترکہ خلائی مشن سیارہ زہرہ پر بھیجا جائے گا جس کے لئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : روس نومبر 2029 میں مشن سیارہ وینس پر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے مشن کو ابتدائی طور پر امریکہ اور روس کے مشترکہ مشن کے طور پر ہی پلان کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال روس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیاتھا کہ اب یہ صرف روس کا قومی مشن ہےاور کوئی بین الاقوامی اشراک اس میں شامل نہیں ہے۔

    روس کا خلا میں میزائل سے سیٹلائٹ تباہ کرنے کا تجربہ،امریکا کی شدید مذمت

    اب ایک بار پھر روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر وینس کی جانب ایک خلائی مشن بھیجا جائے گا۔

    اس ادارے کے سربراہ کے مطابق اس طرح معاشی کے علاوہ تیکنیکی حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنا بھی آسان ہو جائے گا سیارہ وینس کے ماحول کا مطالعہ کرنے اور مٹی کے نمونے جمع کرنے لیے ایک مشن 2031 اور ایک اور مشن 2034 میں بھیجے گا وینس نظام شمسی میں ہمارے نزدیک ترین سیارہ ہے اور اس کا سائز بھی ہماری زمین کے قریب برابر ہی ہے تاہم اس کی سطح کا درجہ حرارت کئی سو ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    چاند کی آکسیجن انسانوں کے لئے ایک سال تک کافی ہو گی آسٹریلوی سائنسدان

  • رولز رائس کادنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ

    رولز رائس کادنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ

    دنیا کی مہنگی ترین اور پر تعیش کاریں بنانے والی امریکی کمپنی رولز رائس نے اب دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: 387.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار رکھنے والے کے طیارے کو کمپنی نے اسپرٹ آف انوویشن کا نام دیا ہے، کمپنی کے مطابق 16 نومبر کو ٹیسٹ پرواز کے دوران طیارے نے مجموعی طور پر 3 ریکارڈز بنائے ہیں۔یہ دنیا کی تیز ترین الیکٹرک سواری ہے۔

    کمپنی نے بتایا کہ 16 نومبر کو ٹیسٹ پرواز کے دوران اس طیارے نے مجموعی طور پر 3 ریکارڈز بنائے جس میں 345.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 1.86 میل کا راستہ طے کرنا ہے اس طیارے نے 300 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار پر برطانوی وزارت دفاع کی فوجی ٹیسٹنگ سائٹ پر 9.32 میل کا سفر کیا، جو سابقہ ریکارڈ سے 182 میل فی گھنٹہ زیادہ ہے۔

    ان اعدادوشمار کو عالمی گورننگ باڈی فیڈریشن ایروناٹیکل انٹرنیشنل (ایف آئی اے) کے پاس تصدیق کے لیے جمع کرایا گیا ہےیہ طیارہ 400 کلوواٹ الیکٹرک پاور ٹرین کی مدد سے پرواز کرتا ہے جبکہ سب سے بہترین پاور بیٹری پیک کو بھی اس کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

    رولز رائس کے فلائٹ آپریشن ڈائریکٹر نے طیارے کو ٹیسٹ پرواز پر اڑایا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا اہم ترین لمحہ تھا۔کمپنی کے سی ای او وارن ایسٹ نے کہا کہ دنیا کے تیز ترین الیکٹرک طیارے کا ریکارڈز ایک زبردست کامیابی ہے۔

    برطانیہ کے بزنس سیکرٹری کواسی کوارٹنگ نے کہا کہ یہ طیارہ برقی پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایسی ٹیکنالوجیز کو ان لاک کرنے میں مدد کرے گا جن کو ہم روزمرہ کی زندگی کا حصہ بناسکیں گے۔

  • مراکش:انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

    مراکش:انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت

    شمالی افریقی ملک مراکش کے ساحل سے انسانی تاریخ کے قدیم ترین زیورات دریافت ہوئے ہیں ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ زیورات ڈیڑھ لاکھ سال پرانے ہیں یہ دریافت رباط میں مراکشی آثار قدیمہ ادارے، ایریزونا یونیورسٹی اور یورپ افریقا کی بحیرۂ روم کی لیبارٹری پر مشتمل ایک بین الاقوامی ٹیم نے کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مراکش میں محققین نے جمعرات کو ایک لاکھ 42 ہزار سال اور ایک لاکھ پچاس ہزار سال کے درمیان قدیم ترین زیورات کی نقاب کشائی کی، یہ زیورات ملک کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ساحلی شہر الصویرہ کے بیزمون غاروں میں دریافت ہوئے۔

    مراکشی ماہر آثار قدیمہ عبدالجلیل بوزوگرکے مطابق یہ دریافت سوراخ شدہ اور سیاہی والے 30 سمندری خولوں پر مشتمل ہے، یعنی انسانوں نے ان خولوں پر آئرن آکسائیڈ سے بھرپور سرخ مادہ لگایا تھا سرخ مٹی کے رنگ سے رنگے ہوئے چھوٹے سوراخوں والی سیپیوں سے بنے کئی ہار اور کنگن ملے ہیں، جو چند ہفتے قبل الصویرہ کے قریب بیزمون غار میں پائے گئے تھے –

    انہوں نے کہا کہ یہ سیپیاں ڈیڑھ لاکھ سال پرانی ہیں، فی الحال اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دنیا میں سب سے قدیم ہیں، دوسرا مطلب یہ ہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب انسانوں نے ان سیپیوں کو آپس میں یا دوسرے لوگوں کے گروہوں کے ساتھ بات چیت کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ مراکش اور انسانیت کے لیے ایک بڑی دریافت ہے، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ دریافت ہونے والے ہاروں میں سے کچھ کو قدیم زمانے میں مواصلات کی ایک شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

    محققین کے مطابق مراکش میں دنیا کے قدیم ہومو سیپیئنز (ارتقا کے دوران بالکل ابتدائی انسان) سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی باقیات دریافت ہوئی تھیں، جو 3 لاکھ 15 ہزار سال پرانے تھے، انھیں 2017 میں فرانسیسی محقق ژاں ژاک ہوبلن کی ٹیم نے جبل الرحود میں دریافت کیا تھا۔

  • چٹکی بجانا انسانی جسم کا تیز ترین عمل    تحقیق

    چٹکی بجانا انسانی جسم کا تیز ترین عمل تحقیق

    جارجیا: چٹکی بجاتے ہی مسئلہ حل ہونے کا محاورہ ہم اکثر سنتے ہیں لیکن سائنسی تحقیق کی رو سے چٹکی بجانا سب سے تیز رفتار عمل بھی ہے۔

    باغی ٹی وی :جارجیا ٹیک کے طالب علموں نے یہ تحقیق کی ہے جسے رائل سوسائٹی انٹرفیس کے جرنل میں شائع کیا گیا اس تحقیق میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے چٹکی بجانے کے عمل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اس کی طبیعیات کو نئے سرے سے کھوجا ہے۔

    سائنس دانوں نے انتہائی تیزعکس نگاری، خودکار امیج پروسیسنگ، ڈائنامک فورس سینسر اور دیگر ٹیکنالوجی سے چٹکی بجانے کے عمل کو دیکھا اور سمجھا۔ اس کے علاوہ انگلیوں کی رگڑ کو سمجھنے کے لیے ان پر پلاسٹک اور دھات وغیرہ بھی لگائی گئی۔

    جہاز میں دوران سفر مسائل ،حادثات کی نشاندہی اور فوری رپورٹ کے لئے ایپ متعارف

    تحقیق کے مطابق چٹکی بجانے کے عمل کو یوں سمجھیے کہ اس کا اسراع (ایسلریشن) اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ چٹکی کا انگوٹھا صرف سات ملی سیکنڈ میں ہتھیلی کو چھولیتا ہے جو پلک جھپکانے سے بھی تیزعمل ہے۔

    ماہرین کے مطابق انگلی اور انگوٹھے کے بیرونی جلد کی درمیانے درجے کی رگڑ (فرکشن) سے چٹکی کی آواز پیدا ہوتی ہے لیکن اس عمل میں گھماؤ کا اسراع خود بیس بال بلے باز سے بھی زیادہ ہوتا ہے اس مشاہدے سے مصنوعی ہاتھوں اور بازؤں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اس طرح وہ انسانی ہاتھوں سے مزید قریب ہوسکیں گے۔

    ڈائنو سار کے اصلی دانت سے بنا آئی فون کیس

    ماہرین نے نوٹ کیا کہ عام حالات میں چٹکی بجانے کے عمل میں روٹیشنل ولاسٹی 7800 ڈگری فی سیکنڈ اور روٹیشنل ایسلریشن 16 لاکھ ڈگری فی مربع سیکنڈ ہوتا ہے یعنی صرف سات ملی سیکنڈ میں ان انگوٹھا پھسل کر ہتھیلی پر جالگتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس عمل سے مزید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی راہ ہموار ہوگی۔

    تحقیق میں شامل سائنس داں سعد بھملا نے بتایا کہ یہ تحقیق روزمرہ کی سائنس اور انسانی تجسس کو بھی ظاہر کرتی ہے جس سے دریافت کے نئے راستے کھلتے ہیں۔

    ہیرے کے اندر سے زمین کی ہزاروں کلومیٹر گہرائی میں بننے والا مادہ دریافت

  • 580 برسوں میں اب تک کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

    580 برسوں میں اب تک کا طویل ترین چاند گرہن آج ہوگا

    19 نومبر کو مختلف ممالک میں رواں صدی کا طویل ترین ‘جزوی’ چاند گرہن ہوگا۔

    باغی ٹی وی : درحقیقت یہ 580 برسوں میں اب تک کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا مگر پاکستان میں اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا جزوی چاند گرہن لگ بھگ مکمل چاند گرہن جیسا ہی ہوگا یعنی چاند کا 97 فیصد حصہ زمین کے سائے کی زد میں ہوگا۔

    یہ جزوی چاند گرہن 6 گھنٹوں سے کچھ زیادہ وقت برقرار رہے گا اور چاند 3 گھنٹے 28 منٹ 24 سیکنڈ زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزرے گا، جس کی وجہ سے یہ 1441 کے بعد سے اب تک کا جزوی چاند گرہن ہوگا اور اس صدی کا بھی طویل ترین گرہن ہوگا۔

    یہ جزوی چاند گرہن شمالی امریکا، روس، جنوبی امریکا آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، چین اور جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں میں آج یعنی 19 نومبر کی شب نظر آئے گا گرہن کا یہ عمل پاکستانی وقت کے مطابق جمعے کی دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر شروع ہوگا اور سہ پہر 3 بج کر 47 منٹ تک عروج پر ہوگا۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت چاند اپنے مدار میں زمین سے سب سے دور ہوگا جس کی وجہ سے اس کی گردش کی رفتار ہمارے سیارے کے سائے سے گزرتے ہوئے سب سے کم ہوگی مثال کے طور پر مئی 2021 میں چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 2 منٹ تھا جس کے دوران مکمل چاند گرہن یا زمین کے سائے سے چاند کے گزرنے میں 2 گھنٹے 53 منٹ لگے۔

    گرہن کے دوران چاند سورج کی طرح مکمل تاریک نہیں ہوتا بلکہ سورج کی کچھ روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے جس کے باعث چاند سرخی مائل نظر آتا ہےاس سرخ رنگ کی وجہ سے اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

  • جہاز میں دوران سفر مسائل ،حادثات کی نشاندہی اور فوری رپورٹ کے لئے ایپ متعارف

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے جہاز میں دوران سفر مسائل، حادثات رپورٹ کرنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی سی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘ولنٹیئری ہیزارڈ/ انسیڈنٹ رپورٹنگ سسٹم’ کے نام سے اینڈرائیڈ ایپ گوگل پلے اسٹور میں دستیاب ہوگی ایپ رپورٹنگ کے لیے وسیع پہلووں کا احاطہ کرے گی، جس میں ‘خطرات، واقعات، حادثات، نقصان، کمی، خلاف ورزی، ناکامی اور سروسز’ شامل ہیں۔

    پی سی اے اے نے کہا کہ اس ایپ کا مقصد عوام، ایوی ایشن سے منسلک افراد کے لیے آسان اور دوستانہ وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مسائل، خطرات اور سیفٹی مسائل فوری رپورٹ کرپائیں اس ایپ کو جہاز اور ایئرپورٹس میں کسی بھی ممکنہ خطرے یا واقعے سے آگاہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے واقعات یا خطرات کی رپورٹنگ کرنے والا فرد فائل، تصاویر اور دیگر متعلقہ دستاویزات بھی اپ لوڈ کرسکتا ہے جو واقعے کے ثبوت کے طور پر پیش ہوسکتےہیں رپورٹ کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر کرنا ان کی اپنی صوابدید ہوگی۔

    ایئربس نے نیا طیارہ A350F لانچ کر دیا

    بیان میں بتایا گیا کہ یہ اقدام اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے عام لوگوں، پروازوں کے مسافروں اور ایوی ایشن سےمنسلک لوگوں کو ایوی ایشن کے سیفٹی ماحول کا حصہ بنانے کی کوششوں میں شامل ایک قدم ہے پی سی اے اے کا ماننا ہے کہ ایوی ایشن سیفٹی ہر ایک کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے سیفٹی مسائل کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی اور اپنی کارکردگی اور معیار بہتر کرنے کے لیے مسلسل مصروف عمل ہیں خطرات کی رپورٹنگ کے لیے پی سی اے اے کی ویب سائٹ پر ایک فارم بھی دستیاب ہے۔

    میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں…

  • یوٹیوب کا ڈس لائک کے آپشن کو پرائیویٹ کرنے کا اعلان

    یوٹیوب کا ڈس لائک کے آپشن کو پرائیویٹ کرنے کا اعلان

    یوٹیوب نے اپنے ویڈیو انٹرفیس میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :یوٹیوب کے مطابق ویڈیو پر ناپسندیدگی (ڈس لائک) آپشن کو دوسروں سے چھپاکر پرائیوٹ کیا جائے گا لوگوں کی بڑی تعداد شعوری طور پر ڈس لائک کی بدولت کسی ویڈیو کی بے قدری کررہی ہے جبکہ ڈس لائک کو حملوں میں بطور ہتھیار بھی استعمال کیا جارہا ہے اور ویڈیوز کی قدروقیمت کو گھٹایا جارہا ہے۔

    کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ناظرین کے گروہ اپنی تعداد کے بل پر ڈس لائک بٹن استعمال کرتے ہیں اور اسے کسی گیم میں اسکوربورڈ کی طرح استعمال کیا جاتا ہے بسا اوقات ویڈیو پر ناپسندیدگی کا بٹن صرف اس لیے دبایا جاتا ہے کہ انہیں اس کا تخلیق کار پسند نہیں ہوتا اس میں ذاتی رنجش کے علاوہ موضوع سے بیزارگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ جبکہ تمام افراد کو اظہار کا موقع دینا ہی یوٹیوب کا مشن ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس سال کے آغاز میں بعض چینل پر تجرباتی طور پر ڈس لائک کی تعداد کو پرائیوٹ کیا گیا تھا اس طرح ڈس لائک بڑھانے کی شعوری مہمات میں کمی دیکھی گئی تاہم ناظرین کو یوٹیوب بٹن دکھائی دے گا لیکن اس کی گنتی سامنے نہیں آئے گی اس طرح ویڈیو کی ٹارگٹ ناپسندیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی یوں ڈس لائک کے سیلاب کو روکنا ممکن ہوسکے گا۔

    یوٹیوب کے مطابق چھوٹے یوٹیوبرپر اکثر ڈس لائک حملے ہوتے ہیں اور شروع میں ہی انہیں ناکام بنایا جاتا ہے جب اس پر مزید غور کیا گیا تو یوٹیوب نے یہ رحجان بھی نوٹ کیا ہےمخالفین اپنے حریف برانڈ اور فلم ٹریلر پر ڈس لائک کے ذریعے اسے ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کا یہ اثربہت حقیقی ہوتا ہے۔

    اسی طرح بھارت میں مشہور یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے درمیان تنازعہ دیکھا گیا تھا جس میں دونوں گروہوں نے ایک دوسرے کو ڈس لائک سے نیچا دکھایا تھا بلکہ اس کی زد میں خود ایپس بھی آگئی تھیں-

  • ایئربس نے نیا طیارہ A350F لانچ  کر دیا

    ایئربس نے نیا طیارہ A350F لانچ کر دیا

    ایئربس نے اپنا نیا طیارہ A350F لانچ کردیا-

    باغی ٹی وی : ائیر بس نے نئے طیارے کی خصوصیات بتائیں کہ یہ طیارہ 109 ٹن / 4600 این ایم یا 92 ٹن / 6000 این ایم جبکہ 777F طیارے سے 20 فیصد کم ایندھن جلاتا ہے اور 13 ٹن ہلکا ہے 317 ٹن پر 777F سے 30 ٹن کم ہے-

    اس طیارے میں 777F سے 11فیصد زیادہ حجم اور سینٹر لائن لوڈ کے طور پر ایک 20ft/30 ٹن پیلیٹ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے MD کارگو دروازہ اتنا بڑا ہے کہ GE9X سمیت فی الحال پروڈکشن میں موجود کسی بھی انجن کو لے جا سکے747-400F جیسا حجم اور تقریباً وہی پے لوڈ ہے-

    ایئربس کی OEM مہارت اور A300-600F اور ایئربس کے اپنے مال بردار جہازوں کے ساتھ برسوں کے انجینئرنگ کے تجربے سے بیلوگاس، ایئربس کا بالکل نیا فریٹر سب سے کامیاب اور جدید ترین کلین شیٹ پروگرام – A350 پر مبنی ہوگا۔

    A350F کی ہموار لانچ، سروس میں داخلے اور ریمپ اپ کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار کو حکمت عملی کے ساتھ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 747F کے برابر حجم کے ساتھ، 777F کے مقابلے میں +3t زیادہ پے لوڈ، اور زیادہ رینج پیش کرتے ہوئے، A350F آپ کے آپریشنز کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔

    سب سے زیادہ فروخت ہونے والے تمام نئے A350 کی بنیاد پر، A350F بڑی فریٹر مارکیٹ میں جدید ترین نسل کی کارکردگی کا بہترین انتخاب ہے۔ ایندھن کے جلنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج اور معاشیات کے لحاظ سے ناقابل شکست کارکردگی کے ساتھ، A350F واحد فریٹر ہے جو انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی تازہ ترین ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے۔

    A350F کو بغیر کسی رکاوٹ کے ایئر لائن فلیٹ میں ضم کیا جا سکتا ہے، حجم، رینج اور پے لوڈ کے لحاظ سے مرحلہ وار تبدیلی کی کارکردگی فراہم کرتا ہے Airbus کپمنی کا کہنا ہے کہ اسے A350F کو بڑی وائیڈ باڈی فریٹر مارکیٹ کے مستقبل کے لیے واحد انتخاب کے طور پر لانے پر فخر ہے۔