Baaghi TV

Category: سائنس و ٹیکنالوجی

  • واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    واٹس ایپ کا صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع

    معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی پر نظر ثانی کا موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو اپنی مرضی اور اپنے ٹائم فریم کے تحت پالیسی کا جائزہ لینے کی سہولت فراہم کریں گے اور یاد دہانی کے لیے ایک بینر بھی ایپ پر نظر آتا رہے گا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ واٹس ایپ نئی اور مجوزہ پرائیویسی پالیسی کے لیے صارفین کو نظرثانی کی سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے جس کا ٹائم فریم بھی صارف خود طے کرے گا جب کہ شرائط کی وضاحت کے لیے ایپ پر ایک بینر بھی لگایا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق یہ وضاحت ایک ای میل کے جواب میں دی جس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ سہولت 15 مئی تک دستیاب رہے گی اور اس کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والوں کو راضی کرنے کے لیے بتدریج مطالبہ کیا جائے گا۔

    ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 مئی کے بعد شرائط تسلیم نہ کرنے والے ایپ پر آنے والے میسیجز نہیں پڑھ سکیں گے تاہم انہیں مختصر وقت کے لئے نوٹیفکیشن اور کالز موصول کرنے کی سہولت میسر رہے گی۔

    واٹس ایپ انتظامیہ نے ای میل کے مندرجات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے غیرمتحرک کیے جانے والے صارفین کو 15 مئی کے بعد بھی نئی پالیسی یا اپ ڈیٹس کو قبول کرنے کی سہولت دی جائے گی اور ان کے میسجز بحال کردیئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 4 جنوری کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جس کے بعد صارفین کے شدید ردعمل نے واٹس ایپ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا تھا-

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

    WhatsAppPrivacyPolicy ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین غیر محفوظ

  • دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح  صارفین ٹوئٹر پر بھی وائس میسجز بھیج سکیں گے؟

    دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح صارفین ٹوئٹر پر بھی وائس میسجز بھیج سکیں گے؟

    مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی ڈائیریکٹ میسجز (ڈی ایم) پر وائس پیغامات بھیجنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب ٹوئٹر پر وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے جاپان، برازیل اور بھارت میں پیش کیا گیا ہے۔

    ٹوئٹر نے اس فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس فیچر کے تحت ٹوئٹر صارفین بھی ایک دوسرے کو 140 سیکنڈ کے دورانیے کا وائس پیغام بھیج سکیں گے۔
    https://twitter.com/Twitter/status/1273313100570284040?s=20
    مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے کہا تھا کہ صارفین ٹویٹ کمپوزر اسکرین پر ایک نیا "ویولینگتھ” آئیکن استعمال کرکے اپنا ٹویٹ صوتی شکل میں شئیر کر سکیں گے-

    کمپنی کا کہنا ہے کا وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو ہی میسر ہو گا جبکہ ڈیسک ٹاپ صارفین ان وائس پیغامات کو صرف سُن سکیں گے-

    خیال رہے کہ کمپنی کی جانب تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وائس پیغامات کا یہ فیچر پوری دنیا کے صارفین کے لیے کب میسر ہو گا۔

    ٹویٹر صارفین کیلئے زبردست فیچر لے آیا

  • واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    واٹس ایپ چیٹ کو محفوظ بنانے کے چار طریقے

    معروف میسجنگ موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اپنی چیٹ کو محفوظ بنانے کے لیے چار طریقے بتائے ہیں۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں صارفین کو اپنی چیٹ محفوظ بنانے کے لیے چار طریقوں سے آگاہی فراہم کی ہے جن کی مدد سے واٹس ایپ صارفین اپنی چیٹ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنا سکتے ہیں۔


    1: ویڈیو میں پلیٹ فارم نے پہلا آپشن ٹواسٹیپ ویری فکیشن بتایا ہے جس کی موجودگی میں کوئی غیرمتعلقہ شخص واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔


    یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹ کا انتخاب کرکے 6 ہندسوں کا کوڈ ڈالنا ہوگا جس کے بعد یہ آپشن فعال ہو جائے گا۔

    اگر کوئی صارف سیکیورٹی کوڈ بھول جائے تو اسے ای میل کے ذریعے تبدیل کرا سکے گا۔


    2:اگر کوئی ایسا شخص جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود آپ کو میسیج بھیج رہا ہے یا پھر اگر کوئی میسیج آپ کو مشکوک محسوس ہو رہا ہے تو آپ اس کی اطلا فوری طور پر واٹس ایپ کو دے سکتے ہیں۔


    اس نمبر سے بھیجے گئے میسیج پر جب آپ کلک کریں گے تو آپ کی موبائل اسکرین پر تین آپشن نمودار ہوں گے، آپ ان میں رپورٹ کا آپشن منتخب کرکے واٹس ایپ کو اطلاع کر سکتے ہیں۔

    اس طریقہ کار میں واٹس ایپ نے صارفین کو واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے طریقے کار سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔


    3:واٹس ایپ انتظامیہ آپ کو پرسنل پروفائل کانٹیکٹ میں شامل شامل ہر فرد یا پھر کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کرنے کا آپشن فراہم کرتا ہے، اس آپشن کے ذریعے آپ اپنی خواہش کے تحت کوئی بھی آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی پروفائل فوٹو کو تمام کانٹیکٹس یا پھر کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں یہ آپ کی مرضی ہے۔


    4: اس طریقہ کار میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک بار پھر صارفین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کوئی بھی آپ کے پیغامات نہیں پڑھ سکتا۔

    واٹس ایپ کے مطابق صارفین کی چیٹ مکمل طور پر ذاتی ہے،کوئی بھی شخص انہیں نہ دیکھ سکتا ہے اور نہ پڑھ سکتا ہے، یہاں تک کہ پلیٹ فارم بھی نہیں۔

  • کمیونیکیشن مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اورکارکردگی کے بغیربرقراررہنا ممکن نہیں   وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق

    کمیونیکیشن مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اورکارکردگی کے بغیربرقراررہنا ممکن نہیں وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق

    وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق سےقائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ٹی سی ایل ندیم خان سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق سےقائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ٹی سی ایل ندیم خان سے ملاقات کی ملاقات میں وفاقی وزیر کو پی ٹی سی ایل کے مستقبل کے منصوبوں پربریفنگ دی گئی –

    وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے فائیوجی ٹیکنالوجی کی آزمائش،کمیونیکیشن انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعریف کی –

    اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ،آگے بڑھنے کا درست راستہ ہےعوامی رابطوں کیلئے پی ٹی سی ایل اور صارفین کے مابین دیرینہ رشتہ ہے-

    سید امین الحق کا کہنا تھا کہ کارکردگی جتنی بہتر ہوگی یہ رشتہ اتنا ہی مضبوط ہوگا کمیونیکیشن مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اورکارکردگی کے بغیربرقراررہنا ممکن نہیں-

    وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی پی ٹی سی ایل کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی-

    واضح رہے کہ اس سے قبل PTCL نے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو مزید تیز کرنے کے لئے ملک بھر میں جاری اپنی 3G سروسز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا پی ٹی سی ایل کمپنی کا کہنا تھا کہ اپنے صارفین کو بہترین انٹر نیٹ کی سپیڈ فراہم یقینی بنانے کے لئے PTCL جنوری 2021 میں اپنے Charji 4G LTE نیٹ ورک کو اپ گریڈ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں گوادر ، بنوں ، ڈی آئی خان، ہنگو ،ٹانک،کرک ،کوہاٹ ، اٹک ،راولپنڈی ،چکوال ، جہلم ،کوئٹہ ، مستونگ ، خضدار ،سبی ،اورالئی ،برکھا ، لسبیلہ ، ہری پور، پشین ، کوہلو ، واہ کینٹ اور گوجر خان میں پرانی 3G Evo سروسز 31 جنوری 2021 سے ختم کر دی جائیں گی-

    پی ٹی سی ایل کا 3G سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو مزید 25 سال کام کرنے کا لائسنس جاری کر ديا گیا

     

  • واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویٹ پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد ٹیلی گرام انتظامیہ نے ایپ کی مقبولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ہسٹری واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کا آپشن دیا ہے-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد واٹس ایپ صارفین متبادل ایپس کی تلاش میں ہیں اور ان ہی بہترین متبادل ایپس میں سے ایک ایپ ٹیلی گرام ہے جو صارفین کو واٹس ایپ کی ہی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ فیچرز فراہم کرتی ہے۔

    اب ٹیلی گرام انتظامیہ نے ایپ کی مقبولیت کو مزید فروغ دینے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ہسٹری واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر منتقل کرنے کا آپشن دیا ہے اس سے قبل یہ آپشن صرف IOS صارفین کے لیے دستیاب تھا تاہم اب ایپ انتطامیہ نے اینڈرائیڈ صارفین کو بھی اس آپشن کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

    ٹیلی گرام نے گزشتہ روز اپنے IOS ایپ پر ’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘متعارف کرایا ہے۔ جو ایپ کے 7.4 ورژن کے ساتھ ہے۔

    ٹیلی گرام نے حالیہ ورژن نمبر 7.4.1 کے ساتھ ایک اور اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس میں منتقل آلہ (migration tool’s)کو حذف کر دیا گیا ہے جس کے بعد صارفین واٹس ایپ چیٹ کو ٹیلی گرام پر منتقل کر سکیں گے لیکن صارف کو واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے لیے دونوں ایپس کے تازہ ترین ورژن کی ضرورت ہوگی۔

    واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر اپنی چیٹ ہسٹری باآسانی منتقل کرنے کا طریقہ:

    واٹس ایپ اوپن کرنے کے بعد اس چیٹ کو ٹیپ کریں جسے آپ ٹیلی گرام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں پھر اب کانٹیکٹ انفو مینو میں جائیں اور’’ ایکسپورٹ چیٹ‘‘ کا آپشن منتخب کریں۔

    آپشن منتخب کرنے کے بعد آپ کو’’ Attach Media ‘‘اور ’’ “Without Media ‘‘ کا آپشن نظر آئے گا اب آپ ا پنی مرضی کا آپشن منتخب کریں۔

    پھر شیئرنگ مینو سے ٹیلی گرام کا انتخاب کریں اور جس کانٹیکٹ پر آپ درآمد شدہ چیٹ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں اب آپ کو چیٹ منتقلی کے لیے امپورٹ کا آپشن نظر آئے گا لہٰذا "امپورٹ” کو منتخب کریں-

    فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ فیس بُک نے ڈیٹا جاری کر دیا

    این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

  • واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کیلئے نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی

    گزشتہ دنوں اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہنے والی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے ایک نئی ویب اپ ڈیٹ متعارف کروادی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق پچھلے بیٹا ورژن میں جو نقائص تھے ان سب کو دور کر دیا گیا ہے اور اسے پلے اسٹور پر بھی ڈال دیا گیا ہے۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر صارفین بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تو ہم اس ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز کرتے ہیں اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو آپ کو 2.21.2.19 کو اپ ڈیٹ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسے تمام عام صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

    ویب بیٹا انفو کے مطابق نان بیٹا صارف بھی اینڈرائڈ پیج پر جا کر 2.21.2.19 اپ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق جان سکتے ہیں ۔

    تاہم یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے اگراس فیچر کو پچھلے بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تو ، یہ بات وثوق سے نہیں کہی جاسکتی ہے اپ ڈیٹ 2.21.2.19 ہر ایک کے لیے دستیاب ہوگی یا نہیں۔

    دنیا بھر میں جن خدشات کا ڈر تھا سامنے آنا شروع ہو گئے،ٹیلی گرام پرفیس بک کے 50 کروڑ موبائل فون نمبر…

    واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی:صارفین کے رد عمل نے واٹس ایپ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر…

    ترک مسابقتی اتھارٹی کا فیس بک اور واٹس ایپ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی:واٹس ایپ کی دو بہترین متبادل ایپس دستیاب

    واٹس ایپ کے سربراہ کا نئی پرائیویسی پا لیسی پر وضاحتی بیان

  • فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہے؟  فیس بُک نے ڈیٹا جاری کر دیا

    فیس بُک کو روزانہ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہے؟ فیس بُک نے ڈیٹا جاری کر دیا

    سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کی جانب سے 2020 کے چوتھے سہ ماہی کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق فیس بُک کی جانب جاری اعداد وشمار کے مطابق فیس بک کا کہنا ہے کہ چوتھے سہ ماہی میں سوشل نیٹ ورک کی آمدنی 28 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے جب کہ منافع مجموعی طور پر 11 ارب ڈالرز سے زائد رہا جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے53 فیصد زیادہ ہے ۔

    فیس بک کے اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ برس کے دوران مختلف تنازعات اور عالمی وبا سامنے آنے کے باوجود فیس بک سال کے آخری چوتھے سہ ماہی نئے صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

    کمپنی کے مطابق روزانہ فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد چوتھے سہ ماہی میں 1.84 بلین(ایک ارب 84 کروڑ) جبکہ 2.8 بلین(2 ارب 80 کروڑ) ماہانہ رہی جو سال بھر کے دوران بالترتیب 11 فیصد اور 12فیصدزیادہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت ایپس ( جس میں انسٹاگرام ، واٹس ایپ اور میسنجر شامل ہیں)بھی چوتھے سہ ماہی کے دوران ایک نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہیں جن میں مہینے میں کم از کم ایک باراستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 ارب 30 کروڑ رہی۔

    کمپنی کے مطابق ان میں سے تقریباً 2.6 بلین(2 ارب 6 کروڑ) روزانہ فیس بک کی ایک ایپ استعمال کرتے ہیں۔

  • دنیا بھر میں جن خدشات کا ڈر تھا سامنے آنا شروع ہو گئے،ٹیلی گرام پرفیس بک کے 50 کروڑ موبائل فون نمبر فروخت کے لیے پیش

    دنیا بھر میں جن خدشات کا ڈر تھا سامنے آنا شروع ہو گئے،ٹیلی گرام پرفیس بک کے 50 کروڑ موبائل فون نمبر فروخت کے لیے پیش

    ٹیلی گرام بوٹ کے ذریعے فیس بک کے 50 کروڑ موبائل فون نمبر فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام پر بوٹ اکاؤنٹ سے فیس بک کے 50 کروڑ صارفین کے موبائل فون نمبر فروخت کے لیے سامنے آئے۔

    اس ڈیٹا سے متعلق فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا اگست 2019 سے پہلے کا ہے اور اب اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھالئے گئے تھے۔

    ٹیلی گرام پر بوٹ کے ذریعہ اس معاملے کو منظر عام پر لانے والے ایک شخص ریسرچر الون گال کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کن ہے کہ اتنا بڑا ڈیٹابیس سائبر کرائم کمیونٹی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے صارفین کی رازداری پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر ان کی مدد سے فراڈ جیسی سرگرمیاں بھی انجام دے سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیلی گرام بوٹ کی جانب سے دیا گیا یہ ڈیٹا چاہے 2019 کا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ ہم میں سے ہر شخص ایک سال کے اندر ہی اپنا نمبر اپڈیٹ کرلے لہٰذا جو معلومات فروخت کے لیے رکھی گئی ہے وہ کہیں نہ کہیں درست بھی ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ریسرچرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 100 ممالک کے صارفین اس کی وجہ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مذکورہ ٹیلی گرام بوٹ اکاؤنٹ سے ایک فیس بک اکاؤنٹ یا نمبر کی معلومات کو 20 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے۔

  • کراچی: ڈرون ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، شرکاء کو کیا خوشخبری سنا دی؟

    کراچی: ڈرون ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، شرکاء کو کیا خوشخبری سنا دی؟

    کراچی پریس کلب میں ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے زیر اہتمام ڈرون ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وی ٹول کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عظمت اللہ نے تربیتی ورکشاپ میں ڈرون آپریٹنگ سسٹم اور مختلف شعبوں میں اس کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے.

    انہوں نے ڈرون آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرونز صرف میڈیا کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ہم اس ٹیکنالوجی سے لینڈ سروے کر سکتے ہیں، زمینی راستوں کے لیے ترقیاتی اسکیمیں بناتے وقت ہم ان ڈرونز سے مدد لے سکتے ہیں، ڈرون کی کوریج کے لیے ایک خصوصی اجازت نامہ ہوتا ہے جس کا ٹائم بھی محدود ہوتا ہے، ڈرون آپریٹنگ سسٹم سے وابستہ ڈرون پائلٹس کے پاس تربیت کا ایک لائسنس ہوتا ہے جسے وزرات دفاع و ہوا بازی سے سرٹیفائیڈ کیا جاتا ہے، یہ ٹیکنالوجی اس وقت زرعی شعبے میں کافی استعمال ہو رہی ہے.

    انہوں نے کہا کہ ڈرون استعمال کرنے سے قبل ہم نو فلائی زون سمیت دیگر تمام احتیاطی تدابیر بروئے کار لاتے ہیں جو سیکورٹی و حفاظتی ضمانت کا باعث بن سکیں. انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاءکے لیے فری تربیت کے ساتھ سرٹیفکیٹ کورس کروانے کا اعلان کیا اور دلچسپی رکھنے والے افراد ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں، اس طرح آپ ڈرون پائلٹ کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کر سکتے ہیں ۔معروف میڈیا ڈرون آپریٹر فرحان گل نے اپنے تجربات کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل بھی ڈرون کے ساتھ کور کر چکے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس میڈیا انڈسٹری میں تربیت یافتہ ڈرون آپریٹر کا فقدان ہے، فین ٹم سیریز اور DJI ڈرون بہت مشہور ہیں ۔

    انہوں نے ڈرون آپریٹنگ کا طریقہ کار بیان کیا جسے شرکا ءنے بے حد پسند کیا. جنرل سیکریٹری اے سی جے فرحان الیاس نے کہا کہ میں ان نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہتا ہوں آج کی تربیتی ورکشاب میں شرکاءکے سوالات سے یہ اندازہ ہوا کہ آپ کی مکمل دلچسپی اس تربیتی ورکشاپ میں شامل تھی، ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور ہم تربیت کے تسلسل کو آگے بھی جاری رکھیں گے ۔
    صدر اے سی جے محمد کاشف نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس طرح کی ورکشاپ کراچی پریس کلب میںمنعقد کی گئی ہے جس میں پروفیشنلزکو مدعو کیا گیا، آپ نے ڈرون کو ہوا میں اڑتا ہوا عملی مظاہرہ بھی دیکھا وڈیو جرنلسٹ کے پروفیشنل اسکلزمیں اضافے کے لیے ٹیم اے سی جے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی ، سابق صدر امتیاز فاران،معروف صحافی فہیم صدیقی، سید امتیاز الحق بخاری ،طاہر حسن نے شرکاءمیں اعزازی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے ہیں.

    معروف جرنلسٹ طارق ابوالحسن ، آصف محمود ، شایان سلیم، مستنصر حسین دانش اور دیگر بھی تربیتی ورکشاپ کا حصہ بنے ۔ تقریب کے اختتام پر اظہار تشکر کیا اور جوائنٹ سیکریٹری صدیق سنگھار نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ہیں ۔

  • این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

    این ایبلرز کے وفد کی صدر عارف علوی سے ملاقات، ای کامرس کے امور پر تبادلہ خیال

    شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے.

    صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور آن لائن کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا.

    پاکستان میں آن لائن کاروبار اور شعبہ ای کامرس کے لئے کام کرنے والے ادارے این ایبلرز کے وفد نے ایوان صدر میں گذشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو ای کامرس حب بنانے میں این ایبلرز کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ای کامرس میں قابل افراد کی حکومت مدد کرے گی تاکہ پاکستان 2021 میں ایمیزون کے منظور شدہ فروخت کنندگان میں شامل ہو جائے جس کے بعد پورے ملک میں چیمبرز آف ای کامرس متعارف کروائیں گے جہاں ملک بھر کی ای کامرس کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لایا جائے گا تاکہ مقامی اور بین الاقوامی پالیسیوں میں مدد ہو سکے

    انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن آف پاکستان جلد ای کامرس ڈگریوں اور پی جی ڈی کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے این ایبلرز کے تعاون سے کام کرے گا، اس موقع پر این ایبلرز انتظامیہ نے اس عظم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بطور ای کامرس حب بنانے کے لئے حکومتی اقدامات میں بھر پور مدد کرینگے ۔