Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک

    بھارت: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری عداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا کے 15 ہزار 528 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی جس کے بعد بھارت میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 4 کروڑ 27 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر مثبت کیسز کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ کی جارہی ہے جب کہ عوام کو کورونا کی ڈوز بھی لگائی جارہی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 25 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 785 ہوگئی۔

    یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے نئے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بھارت میں کورونا سے ہونے والی تباہی کے اعدادوشمار شائع کیئے تھے

    عالمی ادارہ صحت کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اندراج کردہ اموات سے 3 گنا زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے نے جمعرات کو کہا کہ 2021 کے آخر تک کورونا سے ایک کروڑ 49 لاکھ سے زائد اموات ہوئیں جبکہ جنوری 2020 سے دسمبر 2021 کے آخر تک اس عرصے میں کورونا سے ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کی جانے والی اموات کی سرکاری تعداد تقریباً 54 لاکھ تھی۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ کچھ ممالک میں اموات کا صحیح طریقے سے اندراج نہیں کیا گیا۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک جن اموات کو شمار نہیں کیا گیا ان میں سے تقریباً نصف بھارت میں تھیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی امراض کے نتیجے میں بھارت میں 47 لاکھ افراد کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اموات کے اصل اعداد و شمار بھارتی حکومت کے بتائے ہوئے اعداد و شمار سے دس گنا زائد ہے۔

  • برطانیہ بحرانوں کی زد میں:کہیں سیاسی بحران توکہیں معاشی:کورونا نے بھی حملے تیزکردیئے

    برطانیہ بحرانوں کی زد میں:کہیں سیاسی بحران توکہیں معاشی:کورونا نے بھی حملے تیزکردیئے

    لندن:برطانیہ بحرانوں کی زد میں:کہیں سیاسی بحران توکہیں معاشی:کورونا نے بھی حملے تیزکردیئے،اطلاعات کے مطابق برطانیہ اس وقت کئی محاذوں پرنبردآزما ہے اور ایک ہی وقت میں کئی بحرانوں کا سامنا کررہا ہے،

    برطانیہ جہاں ایک طرف سیاسی بحران بھی انتہا پرپہنچ چکا ہے تو دوسری طرف معاشی بحران نے برطانیہ کوبہت زیادہ متاثرکیا ہے ،بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں بھی بڑا اضافہ ہورہا ہے،

    اس دوران کورونا وائرس نے بھی پھر سے حملے تیز کردیئے ہیں‌، برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے برطانیہ میں کووِڈ کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہر20 میں سے ایک برطانوی شہری کووڈ کا شکارہورہا ہے اور یہ شرح بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے، ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ کووڈ کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد اپنی تمام ترمصروفیات کومنسوخ کررہی ہے ، گھر میں رہ رہی ہے اور دوبارہ ماسک پہن رہی ہے۔

    دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) کے ہفتہ وار انفیکشن سروے میں پتا چلا ہے کہ 6 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.5 ملین برطانوی وائرس کا شکارہوچکے تھے کیونکہ قومی سطح پر کیسز میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوا ہے۔

    اس شماریاتی ادارے کی چیف تجزیہ کار سارہ کرافٹس نے کہا کہ انفیکشنز ‘کم ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھا رہے ہیں’ اورخدشہ ظاہر کیاکہ اس سال گرمی میں یہ رفتار بہت تیز ہوجائے گی اورمعاملات بگڑسکتےہیں

    تعلیمی ادارے بند ہیں ، کرسمس کی تقریبات پھرخطرے میں ہیں اوراس وبائی مرض کے خلاف لڑنے والے رضاکاربہت زیادہ متاثرہیں

    اگرچہ حکومت نے اس وقت تک پابندیاں دوبارہ عائد نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جب تک کہ کوویڈ میں اضافہ جان لیوا نہ ہو جائے، سابقہ حالات کے پیش نظر برطانوی پہلے ہی بڑھتے ہوئے اعدادوشمار کے جواب میں اپنے طرز عمل میں نرمی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    آج میل آن لائن کے لیے کیے گئے ایک خصوصی پول میں پتا چلا ہے کہ پچھلے مہینے میں 10 میں سے تین لوگ کووِڈ سے بچنے کے لیے گھر پر ہی رہے ہیں اور 42 فیصد نے چہرے کا ماسک پہن رکھا ہے۔

    تقریباً آدھے لوگوں نے سماجی دوری کے اصول کواپنایاہے ، جبکہ دو تہائی نے کہا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں کو بار بار دھونے کولازمی قراردیا ہے ۔ ریڈ فیلڈ اینڈ ولٹن سٹریٹیجیز کے 1,500 برطانویوں کے سروے کے مطابق، صرف 16 فیصد لوگوں نے یعنی چھ میں سے ایک نے پچھلے مہینے کے دوران کوئی احتیاط نہیں کی ہے۔

  • کورونا وبا پھرسراُٹھا رہی ہے:عالمی ادارۂ صحت

    کورونا وبا پھرسراُٹھا رہی ہے:عالمی ادارۂ صحت

    وائٹ ہاوس : کورونا وبا پھرسراُٹھا رہی ہے:اطلاعات کے مطابق عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ابھی قریب نہیں ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیدروس نے کہا کہ دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز کی لہر اس بات کا ثبوت ہے کہ کووڈ نائنٹین کی وبا کا خاتمہ قریب نہیں ہے۔

    اُدھر وائٹ ہاؤس نے کورونا کے نئے ویریئنٹ بی اے 5 سے نمٹنے کیلیے بوسٹر ڈوز دینے اور چانج کروانے کی نئی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    چین میں کورونا کیسز سامنے آنے پر شہر "وگانگ” میں تین دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

    پاکستان اور ہندوستان میں بھی ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی جبکہ ہندوستان میں کورونا وائرس وبا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان 330 فعال معاملے بڑھ کر ایک لاکھ 31 ہزار 43 ہو گئے ہیں۔

    ادھر پاکستان میں ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 15 ہزار 191 ٹیسٹ کئے گئے، 236 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق 152 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 1.55 فیصد رہی۔

  • کراچی میں کورونا کیسز میں کمی،لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ہو گئی

    کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں حیرت انگیز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی محکمہ صحت کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 111 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق شہر میں کورونا کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 24 24گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ کراچی میں گزشتہ روز کورونا کی شرح 40 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 101، لاہور میں 92 اور راولپنڈی میں 5 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سیکرٹری صحت نے مزید بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 3.9 فیصد اور لاہور میں 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15191 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 236 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئ۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی شرح 1.55 فیصد رہی۔

  • کورونا کیسز کی شرح اچانک 5.46 پر پہنچ گئی

    کورونا کیسز کی شرح اچانک 5.46 پر پہنچ گئی

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے  دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح   46 .5   پر پہنچ گئی۔

    قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4،674 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 255 افراد میں کورونا مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے مزید 1 فرد انتقال کرگیا۔اس کے علاوہ کورونا وائرس میں مبتلا 141 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    پاکستان میں کرونا کی لہر بڑھ رہی ہے، این سی او سی کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، کرونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی جاتی ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے تو وہیں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،

    شہر قائد کراچی میں بھی کرونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سے کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں،خود کو آئسولیٹ کر دیا اور کوویڈ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،

    دوسری جانب ماہرینِ صحت نے کرونا کی شرح میں ایک بار پھر اضافے پر اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ نئی لہر آ سکتی ہے، عوام احتیاط کرے اور این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرے، ماہرین صحت کے مطابق عید کے موقع پر اور بعد میں تقریبات زیادہ ہوتی ہیں،اور ان میں ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جائے گا، اسلئے خدشہ ہے کہ کرونا ایک بار پھر پھیلے گا

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

    کورونا پابندیوں کا اعلامیہ جاری،تعلیمی اداروں بارے بھی بڑی خبر

    کرونا کے وار جاری، ایک روز میں 40 اموات

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی :” آئی سی سی کرکٹ” کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل میں پڑ گئی۔ سری لنکن ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں کورونا کا شکار کھلاڑیوں میں دھنجایا ڈی سلوا،پیسر آسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے شامل ہیں-

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا انعقاد تین شہروں میں ہونے کا امکان

    کورونا کے باعث تینوں کھلاڑی کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے تینوں کھلاڑی گال میں پہلے ٹیسٹ میں نمایاں تھے۔

    گال میں آسٹریلیا کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو کووڈ-19 کے مزید تین کیسز نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا انجیلو میتھیوز کے بعد سری لنکا کے اسپنر پراوین جے وکراما کورونا میں مبتلا ہو ئے تھے۔

    اگرچہ سابق کپتان اینجلو میتھیوز کی واپسی سے ٹیم کو تقویت ملے گی، جو انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔ میتھیوز پہلے ٹیسٹ کے دوران کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد میچ سے باہر ہو گئے تھے ، ان کے متبادل کے طور پر اوشادا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    اسکواڈ کے دیگر تمام ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میزبان ٹیم نے اسپنر لکشن سنداکن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    اسی مقام پر پہلا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے ہارنے کے بعد سری لنکا فی الحال دو میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے۔ سیریز میں برابری کرنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے کچھ اہم پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ایک فتح ان کے لیے اہم ہوگی۔

    نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

  • کورونا کا پھیلاؤ: بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد

    کورونا کا پھیلاؤ: بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد

    لاہور: بغیر ماسک مویشی منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں کورونا کے پھیلا ؤ کے پیش نظر ماسک کے استعمال کی پابندی سخت کر دی گئی پنجاب بھر میں بغیر ماسک مویشی منڈی میں داخلے پر پانبدی عائد کر دی گئی ہے-

    سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ مویشی منڈیوں میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازم ہے۔مویشی منڈیوں کی انتظامیہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے ماسک کا استعمال اور سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنائیں۔

    سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ تمام شہری عوامی مقامات، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔عوام الناس سے درخواست ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کریں-

    قبل ازیں ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی ہے این سی اوسی کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے۔اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں۔نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر رکھنے کے بجائے دو یا تین جگہوں پرکیے جائیں این سی اوسی نے علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے-

  • کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی  پروفیسر کا انکشاف

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

    ایک امریکی پروفیسر نے عالمی وبا کورونا کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ وائرس چینی لیبارٹری سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا۔

    باغی ٹی وی : امریکی پروفیسرجیفری ساکس کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس چینی مرکز نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا اور یہ وائرس امریکا کی بائیوٹیکنا لوجی لیب میں تیار کیا گیا۔

    پروفیسر جیفری ساکس کورونا وبا کے ماخذ پر 2 برس سے تحقیقات کررہے تھے-

    رواں برس 27 مئی کو جاری کی گئی پروفیسر جیفری ساکس اور نیل ایل ہیریسن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ووہان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے لیے خصوصی طور پر چین کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے، امریکی حکام نے وبائی امراض کے حالات پیدا کرنے میں امریکی سائنسی تحقیقی اداروں کی تحقیق کو شھپا دیا تھا پھر بھی اگر کورونا وائرس واقعی کسی لیب سے آیا ہے تو، امریکا کا قصوروار ہونا تقریباً یقینی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جب امریکی صدر جو بائیڈن نےریاستہائے متحدہ کی انٹیلی جنس کمیونٹی سے کورونا وبا کی اصلیت کا تعین کرنے کو کہا تو اس کے نتیجے کو غیر معمولی طور پر کم کیا گیا لیکن اس کے باوجود حیران کن تھا۔ ایک صفحے کے خلاصے میں، انٹیلی جنس کمیونٹی نے واضح کیا کہ وہ اس امکان کو رد نہیں کر سکتا کہ SARS-CoV-2 (وائرس جو COVID-19 کا سبب بنتا ہے) لیبارٹری سے نکلا ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران…

    لیکن امریکیوں اور دنیا کے لیے اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والا ایک اضافی نکتہ ہے جس پر آئی سی خاموش رہا: اگر یہ وائرس واقعتاً لیبارٹری کی تحقیق اور تجربات کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، تو یہ تقریباً یقینی طور پر امریکی بائیو ٹیکنالوجی اور جانکاری کے ساتھ بنایا گیا تھا کہ اسے کس طرح دستیاب کیا گیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کی ابتداء کے بارے میں مکمل سچائی جاننے کے لیے، ہمیں نہ صرف چین کے ووہان میں پھیلنے والی وباء کی مکمل، آزاد تحقیقات کی ضرورت ہے، بلکہ امریکہ کی متعلقہ سائنسی تحقیق، بین الاقوامی رسائی، اور ٹیکنالوجی کے لائسنسنگ کی بھی ضرورت ہے۔

    کورونا وبا ختم نہیں ہوئی ہجوم والی جگہوں پر شہری احتیاط کریں ،قومی ادارہ صحت

    کولمبیا یونیورسٹی میں یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ڈی ساکس، کولمبیا یونیورسٹی میں سنٹر فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے حل نیٹ ورک کے صدر ہیں۔

    وہ اقوام متحدہ کے تین سیکرٹری جنرل کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں، اور فی الحال سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے تحت SDG ایڈووکیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھی ہیں ان کی لکھی گئی کتابوں میں غربت کا خاتمہ، دولت مشترکہ، پائیدار ترقی کا دور، نئی امریکی معیشت کی تعمیر، ایک نئی خارجہ پالیسی: امریکی استثنیٰ سے پرے، اور حال ہی میں، عالمگیریت کا دور شامل ہیں جیفری ساکس کو ٹائم میگزین 2 بار دنیاکے 100بااثر افرادکی فہرست میں شامل کرچکا ہے۔

    موڈرنا ویکسین کے استعمال سے دل کے ورم کا خطرہ رہتا ہے:ماہرین صحت

  • ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 650 ہو گئی

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 650 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 ہزار 755 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.88 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 138 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے-


    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام میں کہا تھا کہ کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے کرونا وائرس کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے


    عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں-
    پاکستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عبدالقادر پٹیل نے شہریوں سے اپیل کہ ہے کہ وزیر صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اور ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لگوائیں، عید کے دوران گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں


    انہوں نے علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ مساجد میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں –

  • عید الاضحی پراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    عید الاضحی پراسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پرشہریوں کی سہولت کیلئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ریلوے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار

    دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی۔ جب کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

    کرونا کے بڑھتے کیسز، این سی او سی کو بحال کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظرکورونا کیسز میں اضافےکی وجہ سےاین سی او سی نے ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شہری سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں تا کہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

    110 سے زائد ممالک مین کورونا پھرتیزی سے پھیلنے لگا ہے:سخت احتیاط کی ضرورت ہے:عالمی ادارہ صحت