Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا وائرس نامردی کا سبب بننے لگا،ڈاکٹروں نے تصدیق کردی

    کرونا وائرس نامردی کا سبب بننے لگا،ڈاکٹروں نے تصدیق کردی

    واشنگٹن:کرونا وائرس نامردی کا سبب بننے لگا،ڈاکٹروں نے تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق امریکی ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کرونا وائرس کا شکارہونے والے مرد نامرد بن رہے ہیں

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کرونا وائرس کے شکارمریضوں نے اس حوالے سے ماہرین طب سے رجوع کیا اوراپنے اس مسئلے سے آگاہ کیا ،

    دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے بڑی تعداد میں مریض آئے ہیں جن نے یہی شکایت کی کہ وہ اب ازدواجی تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے بہت سی مشکلات کا شکارہیں

    دوسری طرف ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہےکہ کرونا وائرس کے مریض دماغی اوراعصابی بیماریوں کا بھی شکارہورہے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی ڈاکٹروں نے بھی یہی انکشاف کیا تھا کہ کرونا وائرس کے شکارمریضوں کے لیے ازدواجی تعلقات برقراررکھنا بہت مشکل ہوگیا ہے اوریہ کرونا وائرس مردوں کو نامرد بنانے میں خطرناک حد تک موثرثابت ہورہا ہے

  • کرونا سے بچاو،احتیاط سب پرلازم ہے: فیصل مسجد کا ہال سیل

    کرونا سے بچاو،احتیاط سب پرلازم ہے: فیصل مسجد کا ہال سیل

    اسلام آباد:کرونا سے بچاو،احتیاط سب پرلازم ہے: فیصل مسجد کا ہال سیل،اطلاعات کے مطابق کرونا سے بچاو کے لیے حکومتی کوششیں تیز سے تیز ترہوگئی ہیں ، انہیں اقدامات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل کر دیا ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسجد کے ہال میں باجماعت نماز ادا نہیں کی جاسکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ نماز جمعہ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ وفاقی داراحکومت میں کورونا کیسزکی تعداد 32 ہزار 414 ہو چکی ہے اور340 افراد جان کی بازی ہاد چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح6.16 فیصد ہے اور اس کا شمار ان پانچ بڑے شہروں میں ہوتا ہے جہاں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

    اسلام آباد میں ان ڈور کھانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو اوپن ایریاز میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہے اور ہوٹل ٹیک اوے سروس بھی فراہم کر سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی درالحکومت میں اس وقت5 ہزار سے زائد کورونا کیسز ہیں۔

    دوسری طرف کرونا ایس پی اوز کے تحت ملک بھر میں حفاظتی انتظامات اوراقدامات کا سلسلہ جاری ہے،

    یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان مساجد کے حوالے سے واضح طورپرکہہ چکے ہیں کہ مساجد کو بند نہیں کیا جائے گا، ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ حفاظتی اقدامات اٹھانے میں تمام ترکوششیں بروئے کارلائیں جائیں گے

  • روس نے دعویٰ نہیں عمل کردکھایا: کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع کردی

    روس نے دعویٰ نہیں عمل کردکھایا: کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع کردی

    ماسکو:روس نے دعویٰ نہیں عمل کردکھایا: کورونا وائرس کی ویکسینیشن شروع کردی،اطلاعات کے مطابق روس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی تیار کردہ ویکسین کا عوامی سطح پر استعمال شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارلحکومت کی کورونا وائرس ٹاسک فور نے بتایا کہ ہفتے کو ماسکو کی 70 کلینکس میں کورونا وائرس ویکسین لگادی گئی ہے۔

    ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ روس میں سب سے پہلے ڈاکٹروں، طبی عملے ، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کو ویکسین لگائی جائے گی کیوں کہ وائرس سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ بھی انہی لوگوں کو ہے۔

    خبررساں ادارے نے بتایا کہ جن افراد کو ویکسین لگائی گئی انہیں پہلے ایک میسیج کے ذریعے اطلاع دی گئی۔ ماسکو کی ابتدائی تعلیم فراہم کرنے والے ماسکو کے شہری کو ٹیکسٹ میسیج موصول ہوا ’’آپ ایک تعلیمی ادارے میں کام کرتے ہیں اس لیے آپ کو بلامعاوضہ کورونا وائرس ویکسین فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘

    تفصیلات کے مطابق سپوتنک ویکسین کے دو انجیکشن لگائے جائیں گے۔ دوسرا انجیکشن پہلی خوراک کے 21 دن گزرنے کے بعد دی جائے گی۔

  • کرونا وائرس کی تباہیاں جاری:کرونا سے بچانے والاہونہار ڈاکٹر خود نہ بچ سکا

    کرونا وائرس کی تباہیاں جاری:کرونا سے بچانے والاہونہار ڈاکٹر خود نہ بچ سکا

    پشاور: کرونا وائرس کی تباہیاں جاری:کرونا سے بچانے والانوجوان ڈاکٹر خود نہ بچ سکا ،اطلاعات کے مطابق ملک میں جاری کرونا وبا کی دوسری لہر نے ایک اور مسیحا کی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سےخیبرپختونخواہ کے ایک ہونہار ڈاکٹر انور علی شاہ کووڈ کےباعث نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اس کے ساتھ ہی وبا کے باعث کے پی کے میں شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد چھبیس تک جاپہنچی ہے۔

    ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرانور علی شاہ خیبرمیڈیکل کالج میں بائیو کیمسٹری کے پروفیسر تھے، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شکوہ کیا کہ خیبرپختونخواکے ڈاکٹرز، ہیلتھ ملازمین تاحال کرونا رسک الاؤنس سےمحروم ہیں، حکومت نے ابھی تک کسی ڈاکٹریاہیلتھ ملازمین کوشہداپیکیج نہیں دیا ہے۔

  • یورپی یونین نے پی آئی اے کو ممنوعہ ایئر لائنز کی فہرست سےنکال دیا

    یورپی یونین نے پی آئی اے کو ممنوعہ ایئر لائنز کی فہرست سےنکال دیا

    لاہور: یورپی یونین نے پی آئی اے کو ممنوعہ ایئر لائنز کی فہرست سے نکال دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا نام بالآخر یورپی کمیشن (ای سی) کی ویب سائٹ پر کالعدم ایئر لائنز کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ای سی فار موبلٹی اینڈ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ میں تمام کالعدم ایئر لائنز کی فہرست موجود ہے۔ جبکہ دوسری طرف تنظیم نے پی آئی اے کو یورپی یونین کے علاقوں میں ممنوعہ یا ممنوعہ ہوائی کمپنیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کا نام فہرست سے ہٹانا ایک مثبت اقدام ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ لائسنس کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا اور قومی ایئرلائن یورپی ممالک اور برطانیہ کے لئے دوبارہ کام شروع کرے گی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے پاکستانی مسافروں کو جلد سے جلد یورپ کے بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے 2 دسمبر 2020 کو پی آئی اے کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا

    خط میں پی آئی اے کے پروازوں کی حفاظت کے لئے حفاظتی انتظام کے نظام کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، لیکن کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پائلٹ لائسنسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام نہیں کررہی ہے۔ لہذا ، یورپ جانے والی پی آئی اے کی پروازوں پر موجودہ پابندی ختم نہیں کی جاسکتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کل پاکستان کی قومی ایئرلائنزکے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یورپی ممالک میں پی آئی اے کا داخلہ ابھی ممنوع ہے لیکن آج ہی یورپی یونین کے ملکوں میں‌ پی آئی اے کوجانے اوراترنے کی اجازت کی خبرآنے پرپاکستان بھرمیں خوشی منائی جارہی ہے

  • ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

    ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

    بالی وڈ اداکار انیل کپور اپنے ساتھی اداکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں چندی گڑھ گئے ہوئے تھے جہاں اداکار سمیت اُن کے ساتھی اداکاروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا۔

    ہدایت کار راج مہتہ کی فلم’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں شریک بالی وڈ کی ماضی کی معروف ہیروئن اور آنجہانی رشی کپور کی بیوہ اداکارہ نیتو سنگھ کپور اور ورون دھون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ انیل کپور کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔

    ساتھی اداکاروں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انیل کپور واپس ممبئی آگئے ہیں جبکہ اُن کی ممبئی ائیرپورٹ پر پہنچنے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں

    بالی وڈ اداکار نے ممبئی پہنچنے پر ہاتھ کے اشارے سے مداحوں کو بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

    یاد رہے کہ فلم جُگ جُگ جیو کی پروڈکشن گزشتہ ماہ سے جاری تھی لیکن اس معاملے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ اب ان اداکاروں کی صحت یابی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

  • لندن:جعلی کرونا سرٹیفکیٹ کا کاروبارکرنے والا دولت سے مالا مال ہوگیا

    لندن:جعلی کرونا سرٹیفکیٹ کا کاروبارکرنے والا دولت سے مالا مال ہوگیا

    لندن:جعلی کرونا سرٹیفکیٹ کا کاروبارکھلے عام،عجیب منطق سامنےآگئیا،طلاعات کے مطابق لندن میں دوبئی کا ایک نوجوان جعلی منفی کورونا وائرس سرٹیفکیٹ بیچ کر جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے تاکہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے بیرون ملک سفر کرسکیں۔

    21 سالہ دانیال ساجد کہتے ہیں کہ وہ پہلے ہی 50 دستاویزات فروخت کرچکا ہے ، جس میں بہت سے ممالک میں داخلے کے لیے یہ سرٹیفکیٹ درکارہوتا ہے

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ساجد دانیال نامی نوجوان اس ددھندے کے ساتھ ساتھ بینک کارکن کی حیثیت سے غیر قانونی کاروبار کو بطور فرنچائز چلاتا ہے اور جعلی سرٹیفکیٹ کے بدلے 500 برطانوی پاونڈ کی رقم بطور فیس وصول کرتا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے تیارکردہ جعلی سرٹیفکیٹ سے بڑی تعداد میں برطانوی کرونا وائرس ہونے کے باوجود دنیا بھرمیں آتے جاتے ہیں

    ڈیلی میل کے مطابق اب ساجد دانیال کے پاس اتنی دولت آگئی ہے کہ وہ اب بڑے بڑے ہوٹلوں میں قیام کرتا ہے،

     

    اس کاروبار سے ساجد کواس قدر آمدنی حاصل ہوئی ہے کہ اب وہ صرف کچھ ہی دنوں میں ایک رینج روور ، مرسڈیز جی- ویگن ، مرسڈیز جی ٹی سی ، مرسڈیز جی ٹی ایس اور مرسڈیز ایس 63 جیسی گاڑیوں پرسفرکرتا ہے

    ساجد دانیال کہتے ہیں کہ اس نے اس قدر اس دھندےسے کمالیا ہے کہ اب وہ 300 پاونڈ کسی لگزری ہوٹل میں قیام کے لیے خرچ کردیتے ہیں ،ساجد کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلد بہت کچھ پانے والوں میں سے ہیں ،

  • گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنی بیگم کے ہمراہ کورونا ویکسین لگوا لی

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنی بیگم کے ہمراہ کورونا ویکسین لگوا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنی بیگم کے ہمراہ کورونا ویکسین لگوا لی

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یو ایچ ایس کا دورہ کیا، گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ بیگم سرور وی سی آفس میں آئے،اس موقع پر وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے گورنر پنجاب کو کرونا ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1335146166258962433

    گورنر پنجاب چوہدری سرور، بیگم سرور کو کرونا ٹرائل ویکسین لگا ئی گئی، اس کے علاوہ گورنر پنجاب کے تمام سٹاف کو بھی کرونا ٹرائل ویکسین لگائی گئی۔ گورنر پنجاب کو کرونا ٹرائل ویکسین وی سی پروفیسر جاوید اکرم کے مطمئن کرنے پر لگائی گئی

    گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگائی گئی ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹائلز جاری ہیں،اب تک 7 ہزار لوگوں پر کورونا ویکسین کے ٹرائل کیے جا چکے ہیں

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں20.12 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6 اور سندھ میں 14.1 فیصد تک ہوگئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد وزیر صحت کرونا کا شکار

    کرونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد وزیر صحت کرونا کا شکار

    کرونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد وزیرصحت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد ہریانہ کے وزیرصحت کرونا کا شکار ہو گئے

    ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، میں سول اسپتال امبالہ کینٹ میں زیر علاج ہوں اور یہیں پر میرا علاج چل رہا ہے ۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سبھی لوگ جو میرے رابطے میں آئے ہیں ، وہ کرونا ٹیسٹ کروا لیں

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 20 نومبر کو کرونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل میں پہلا ٹیکہ انل وج کو لگایا گیا تھا ۔ انہیں امبالہ کینٹ کے سول اسپتال میں یہ ٹیکہ لگایا گیا تھا جہاں وہ اب کرونا کی تشخیص کے بعد زیر علاج ہیں۔ پی جی آئی روہتک کی ٹیم کی نگرانی میں ہی وزیر داخلہ کو ویکسین کا ٹیکہ لگایا تھا ۔اور اسکے بعد انہیں آدھے گھنٹے تک ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا ۔

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    پی جی آئی روہتک کے وائس چانسلرکا کہنا ہے کہ کہ کورونا ویکیسن کے تیسرے مرحلہ کا ٹرائل جمعہ سے شروع ہوگیا ہے ۔ سب سے پہلے 200 رضاکاروں کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جارہی ہے ۔ ہر رضاکار کو ویکسین کی دو ڈوز دی جائیں گی ۔ پہلی ڈوز دینے کے 28 دنوں کے بعد دوسری ڈوز دی جائے گی ۔

    بھارت میں بایوٹیک ہندوستانی کمپنی ہے جو Covaxin کے نام سے کورونا کی ویکسین پر کام کررہی ہے ۔

  • کرونا کے وار جاری، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ

    کرونا کے وار جاری، اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 44 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3119 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ 13 ہزار 191 تک پہنچ چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 52 ہزار 359 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 137 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 991، خیبر پختونخوا ایک ہزار 399، اسلام آباد میں 334، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 175 اموات ہو چکی ہیں

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 31 ہزار 992، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 904، پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، بلوچستان میں 17 ہزار 392، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد ہوگئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جہاں20.12 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ ایبٹ آباد میں 14.53، آزاد کشمیر میں 11.09 فیصد، بلوچستان میں 12.5، گلگت بلتستان میں 4.7، اسلام آباد 6.6، خیبر پختونخوا 5.6 اور سندھ میں 14.1 فیصد تک ہوگئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں