Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کیلئے نافذ عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا

    عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کیلئے نافذ عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا

    عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کیلئے نافذ عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 3 سال کے بعد کووڈ 19 کی وبا کے لیے عوامی صحت کے لیے عالمی ایمرجنسی کی حیثیت ختم کر دی ہے جبکہ عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان 5 مئی کو کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس 4 مئی کو ہوا تھا جس میں عالمی ایمرجنسی ختم کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جس کے بعد جمعے کو عالمی ادارے کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔


    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے کووڈ کی وبا کی شدت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا تھا. انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسینیشن اور کووڈ سے بیمار ہونے کے باعث لوگوں میں اس بیماری کے خلاف مدافعت بڑھی جبکہ اموات کی شرح گھٹ گئی اور طبی نظام پر دباؤ کم ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس رجحان سے دنیا کے بیشتر ممالک کو کووڈ 19 کی وبا سے قبل کی زندگی میں لوٹنے کا موقع ملا۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ ‘اسی کو دیکھتے ہوئے میں اعلان کرتا ہوں کہ کووڈ 19 کی وبا اب عالمی ایمرجنسی نہیں رہی’۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ایمرجنسی ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کووڈ سے عالمی صحت کو لاحق خطرہ ہوگیا، گزشتہ ہفتے یہ بیماری ہر 3 منٹ میں ایک موت کا باعث بنی، یہ وہ اموات ہیں جن کا ہمیں علم ہوا۔

    خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 30 جنوری 2020 کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا جب سے اس کی حیثیت برقرار تھی۔ اس وبا کے باعث لگ بھگ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ کروڑوں افراد کووڈ سے متاثر ہوئے۔ عالمی ادارہ صحت کے اس اعلان سے پہلے ہی بیشتر ممالک میں کووڈ سے متعلق پالیسیوں کو نرم کر دیا تھا اور وائرس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرنے والی بیشتر پابندیوں کو بھی ختم کر دیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    تاہم ڈبلیو ایچ او کی جانب سے باضابطہ اعلان اس بیماری کے حوالے سے اہم ہے، کیونکہ اب دیگر ممالک بھی کووڈ کی وبا کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو نرم کر سکتے ہیں۔ عالمی ادارے کی جانب سے 3 مئی کو کووڈ کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹڈ پلان بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ممالک کو آئندہ 2 برس کے دوران کووڈ 19 کی وبا کے حوالے سے ہدایات دی گئی تھیں۔ ان ہدایات کا مقصد یہ تھا کہ اب طویل المعیاد بنیادوں پر اس وبائی مرض کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی جائے۔

  • بھارت میں 10 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    بھارت میں 10 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 158 نئے کیسز سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 7 ہزار 830 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ملک میں اس وقت 44 ہزار 998 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

    بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک

    رپورٹس کے مطابق بھارت میں سرکاری ذرائع نے کل کہا تھا کہ کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے 10 سے 12 دنوں تک کیسز بڑھیں گے جس کے بعد کیسز کم ہو جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اومیکرون کے ویرینٹ کے باعث ہیں جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور اس کے خلاف ویکسین مؤثر ہیں۔

    لوئر دیرمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

    دوسری جانب پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک بھر میں شرح ایک عشاریہ 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • بھارت؛ چوبیس گھنٹوں میں 980 کیس رپورٹ جبکہ شرح 25.98 فیصد ریکارڈ

    بھارت؛ چوبیس گھنٹوں میں 980 کیس رپورٹ جبکہ شرح 25.98 فیصد ریکارڈ

    بھارتی دارالحکومت دہلی کورونا کی زد میں ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں کووڈ-19 کے 980 نئے کیسز درج کئے گئے اور انفیکشن کی شرح 25.98 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس کا مطلب ہے کہ ہر چار میں سے تقریباً ایک شخص جانچ میں متاثر پایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے شیئر کئے گئے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثر 2 اور لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیر کو دہلی میں کووڈ-19 کے 484 نئے معاملات درج کئے گئے تھے اور اس لحاظ سے قومی دارالحکومت میں کورونا کے معاملات دوگنی رفتار سے بڑھے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
    بلیٹن میں کہا گیا کہ نئے کیسز کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,016,101 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 26,545 ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو دہلی میں کووڈ-19 کے 699 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے، جس میں انفیکشن کی شرح 21.15 فیصد تھی ۔ وہیں ہفتہ کو کورونا کے 535 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور انفیکشن کی شرح 23.05 فیصد تھی۔

  • کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ  نے ایڈوائزری جاری کر دی

    کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی

    بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس دوران بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا بھی سیزن ہے، ایسے میں بی سی سی آئی نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

    کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آ گئی

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں اور معاون عملے سے کہا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کے سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیں جبکہ حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کی ہدایات سمیت جو اصول کہے جائیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,435 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کےبعد تعداد 4.47 کروڑتک پہنچ گئی ہےدارا لحکومت دہلی، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، اڈیشہ اور پنجاب میں ایک ایک جبکہ مہاراشٹرا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    شاہین شاہ نے اپنی 23ویں سالگرہ سسرال میں منائی،تصاویر

    دوسری جانب رواں سال بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ بھی شیڈول ہے جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا، اگر کورونا وائرس کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو میگا ایونٹ کے امکانات تقریباً معدوم ہوسکتے ہیں۔

  • بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد کیسز اور 15 اموات رپورٹ

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار سے زائد کیسز اور 15 اموات رپورٹ

    نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا 24 گھنٹوں میں 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4 ہزار 435 کیسزاور 15اموات سامنے آئی ہیں، یہ گزشتہ سال ستمبرکے بعد کورونا کیسز میں سب سےزیادہ اضافہ ہےکورونا مثبت کیسز کی یومیہ شرح 3.38 ریکارڈکی گئی، جب کہ کورونا سے اموات مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، نئی دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک اور راجستھان میں رپورٹ ہوئیں۔

    رات کو تھوڑی تاخیر سے کھانا کھانا صحت کیلئےنقصان دہ نہیں،تحقیق

    بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ دنیا میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ ہے بھارتی حکومت نے لوگوں سے محتاط رہنےکی اپیل کرتے ہوئے انہیں عوامی مقامات پر ماسک پہننے اورفاصلہ برقراررکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    چین کا مُودی کی سفاکی پر کرارا جواب

  • پاکستان میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ ،الرٹ جاری

    پاکستان میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ ،الرٹ جاری

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے،لاہور میں کورونا کی وجہ سال 2023 کی پہلی ہلاکت رپورٹ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 557 ٹیسٹ کیے گئے مزید 168 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 23 کی حالت تشویش ناک ہے ان میں سےمختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

    سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی


    این آئی ایچ کے مطابق این آئی ایچ کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 647 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار 767 ہو چکی ہے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 559 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے نجی اسپتال میں وحیدہ نامی خاتون کورونا سے انتقال کر گئیں بزرگ خاتون کو سانس کی تکلیف کے ساتھ لایا گیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے کورونا سےمتعلق کچھ علامات کےبعد انہیں داخل کیا گیابعد میں مریضہ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    صحت کے حکام نے تمام سرکاری اور نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران ہدایات پر سختی سے عمل کریں محکمہ صحت نے عوام کو بازاروں، دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر کام کے مقامات، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کو اپنانے کی تلقین کی ہے۔

  • جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے

    کورونا کی ابتدا کہاں سےہوئی؟ امریکی صدرجوبائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس کی خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے "اے پی” کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون پر دستخط کرنے پر خوش ہیں ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں۔

    بل کو ایوان اور سینیٹ دونوں سے اختلاف رائے کے بغیر منظور کیا، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر کو ہدایت کی کہ وہ چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے متعلق انٹیلی جنس کو ظاہر کرے۔ اس میں وہاں کی گئی تحقیق اورکوویڈ 19 کے پھیلنے کے درمیان "ممکنہ روابط” کا حوالہ دیا گیا ہےجسے عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020 کو وبائی مرض قرار دیا تھا۔

    بائیڈن نے کہا کہ 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ٹول استعمال کرے یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کی جا ئے گی ۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا لیب کا رساؤ یا جانوروں سے پھیلنا مہلک وائرس کا ممکنہ ذریعہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کی اصل اصلیت، جس نے امریکہ میں 1.1 ملین سے زیادہ اور پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو ہلاک کیا ہے، شاید کئی سالوں تک معلوم نہ ہوسکے –

    واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 70لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے،وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا تھاکہ امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے اہم ارکان کو پیش کردہ رپورٹ کےمطابق کورونا وائرس ممکنہ طورپر چین کی کسی لیب سے غلطی سے لیک ہوا تھا۔

    قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا تھا کہ اس معاملے پر انٹیلی جنس کمیونٹی میں مختلف آراء ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ حد تک معلومات نہیں ہیں۔

  • آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    کرونا کی نئی قسم، این سی او سی نے الرٹ جاری کر دیا،ماسک پہننے کی ہدایت

    این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کردیا ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا نیا ورینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے،کورونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی نے الرٹ جاری کردیا،اور کہا کہ 30 اپریل تک رش والے جہگوں پر ماسک لازمی پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

    کرونا شہر قائد کراچی میں دوبارہ بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 جبکہ ایک ہفتے میں 146 کرونا مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کرونا کی شرح ایک ہفتے میں 12.91 فیصد ہو گئی ہے، پاکستان بھر میں مزید 129 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں،

    کراچی کے آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کے عملے سمیت طالب علم بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انتظامیہ نے اسپتال اوریونیورسٹی میں تمام عملے اور طالب علموں کوبذریعہ خط الرٹ جاری کردیا خط کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عملے، اساتذہ اور طالبعلموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے، خوش قسمتی سے تمام افراد میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں۔

    شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خارج

    اسپتال انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اسپتال اور یونیورسٹی میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان اور مضبوط قوت مدافعت والوں کو زیادہ خطرہ نہیں، بزرگ افراد اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اس کے علاوہ آغا خان اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

    انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا ویکسین لگے ہوئے اگر 6 ماہ سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے تو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی۔

  • کورونا وبا کا ووہان کی لیب سے پھیلنے والا امریکی دعویٰ مضحکہ خیزہے،چین

    کورونا وبا کا ووہان کی لیب سے پھیلنے والا امریکی دعویٰ مضحکہ خیزہے،چین

    چین نے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے کورونا وبا کے چینی شہر ووہان کی لیب سے پھیلنے والے دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: چین نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ چین کی جانب سے سیاسی مقاصد کیلئے حقائق کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلیجنس کا فراڈ اور دھوکہ دہی پر مبنی ماضی کا ٹریک ریکارڈ دیکھتے ہوئے ان کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کی کوئی ساکھ باقی نہیں رہتی ہم امریکا سے امید کرتے ہیں کہ وہ سائنس اور حقائق کا احترام کریں گے۔

    واضح رہے کہ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس نے چین کے شہر ووہان کی ایک لیب سے نکل کر عالمی وبا کی صورت اختیار کی تھی۔

    امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کرسٹوفر رے کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی کے حالیہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی وبا چین کی ایک لیب حادثے کا نتیجا تھی۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ایسا بیان امریکی جریدے میں محمکہ توانائی کے ایک جائزے کی اشاعت کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وبا چین میں پیش آنے والے ایک غیر ارادی لیب واقعے کا نتیجہ تھی۔

    امریکی جریدے میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل انٹیلیجنس پینل سمیت چار اداروں کی تحقیق کے نتائج مختلف ہیں، ان کا خیال ہے کہ وبا قدرتی طریقے سے پھیلی تھی اور اس کے پیچھے دو اور محرکات بھی ہوسکتے ہیں جو ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بھی پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کی پھیلنے کے حوالے سے امریکی حکومت تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

    ایف بی آئی ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے اپنے انٹرویو کے دوران خفیہ معلومات کا جواز بتاکر مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے چینی حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکا اور دیگر ملکوں کی جانب سے وبا کے اسباب کا پتا لگانے اور وبا کے بارے میں مزید معلومات جمع کرنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہے۔

  • اپنے بچے کوکورونا سے بچانے کےلیےتین سال گھرمیں بندرکھنےوالی ماں تک پولیس پہنچ گئی

    اپنے بچے کوکورونا سے بچانے کےلیےتین سال گھرمیں بندرکھنےوالی ماں تک پولیس پہنچ گئی

    گروگرام:بھارتی شہر گروگرام میں پولیس نے کرونا سے موت کے خوف میں مبتلا ایک خاتون کو بچے سمیت فلیٹ سے بازیاب کرلیا، جو 3 سال سے اپنے گھر میں بند تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 33 سالہ مُن مُن ماجھی نے 3 سال پہلے خود کو اپنے 7 سالہ بیٹے سمیت فلیٹ میں اس لئے بند کرلیا تھا کیونکہ خاتون کو ڈر تھا کہ ان کا بیٹا گھر سے باہر نکلتے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے مرجائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ قبل گروگرام پولیس کے پاس سوجن ماجھی نامی ایک شخص آیا اور اس نے بتایا کہ اس کی بیوی نے 3 سال سے خود کو اور اپنے بیٹے کو کرونا وائرس کے ڈر سے گھر میں بند کر رکھا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوجن ماجھی نے پولیس کو بتایا کہ بھارت میں کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد وہ اپنے دفتر گئے اور اس کے بعد ان کی بیوی نے انہیں گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔سوجن ماجھی کے مطابق وہ بے گھر ہونے کے بعد سے فلیٹ کا کرایہ، گیس و بجلی کے بل دے رہے اور گھر میں استعمال ہونیوالا سامان بھی دروازے پر رکھ کر آجاتے ہیں۔

    خاتون کو گھر سے نکلنے پر راضی کرنے والے گروگرام پولیس کے افسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے سوجن ماجھی کی کہانی پر یقین نہیں کیا لیکن جب مُن مُن ماجھی کو ٹیلی فون کیا گیا تو انہیں پتہ چلا کہ خاتون اور بچہ دونوں فلیٹ میں خیریت سے ہیں۔ پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون کو انہیں ویڈیو کال کی اور جب میں نے بچے کو دیکھا تو میں جذباتی ہوگئی، اس کے بال بڑے ہوکر کندھے تک آرہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود بچہ اب 10 سال کا ہوچکا ہے اور پچھلے 3 سالوں میں اس نے اپنی ماں کے علاوہ کسی اور انسان سے ملاقات نہیں کی اور وہ تنہائی کا احساس مٹانے کیلئے گھر کی دیواروں پر پینسل سے تصاویر اور کارٹون بناتا رہا ہے۔

    گروگرام میں تعینات پولیس افسر نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے خاتون خوف کا شکار تھی، جب اس سے بات کی گئی تو اس نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دوں گی کیونکہ جیسے ہی وہ باہر نکلے گا فوراً مرجائے گا۔ پولیس افسر کا کہنا ہے خاتون کو بلایا تو وہ اکیلے پولیس اسٹیشن آگئی، جسے ڈاکٹر کے پاس جانے پر راضی کیا گیا، جب خاتون ڈاکٹر کے پاس گئی تو پولیس نے اس کے گھر جاکر بچے کو وہاں سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے گھر میں کچرے کا انبار لگا ہوا تھا کیونکہ 3 سالوں سے انہوں نے کچرا بھی گھر سے باہر نہیں پھینکا تھا۔