Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وبا:مزید 17 افراد جاں بحق،6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:مزید 17 افراد جاں بحق،6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 595 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 6 ہزار 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 157 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 122 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد رہی۔

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    دوسری جانب سائنسدانوں نے دنیا کو اس سے خبردار کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر تحقیق پر زور دیا ہےمیری لینڈ میں واقع ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈس آرڈر اینڈ اسٹروک (این آئی این ڈی ایس) اور ییل یونیورسٹی کے سائنسدانوں سمیت کئی اداروں نے سارس کووٹو کے دماغی اثرات پر غور کیا ہے اور مزید تحقیق پر زور دیا ہے جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے کووڈ 19 کے دیرپا منفی اثرات میں دماغ کے متاثر ہونے کی کئی خبریں منظرِ عام پر آچکی ہیں-

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں…

    یہاں پروفیسر اویندا ناتھ اور دیگر ماہرین نے سونگھنے، چکھنے ، دردِ سر، فالج، دماغی سوزش جیسی عام علامات کے ساتھ ساتھ عصبی سوزش، دماغی شریانوں میں خرابی اور امنیاتی رحجان کی دماغ دشمنی جیسے دیرپا اثرات کا بھی عندیہ دیا ہےاس کے علاوہ نیند میں خلل، تھکاوٹ، توجہ میں کمی، ڈپریشن، ازخود امنیاتی حملے اور دیگر امراض کو بھی کووڈ کے اثرات میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کیفیات کا دورانیہ طویل بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    پروفیسر اویندا کے مطابق ہر شخص میں کیفیات کی شدت مختلف ہوسکتی ہے لیکن طویل کووڈ اثرات والے مریض ان کیفیات میں گرفتار نظر آتے ہیں۔ اسی تناظر میں اب سائنسدانوں کی ٹیم نے طویل تحقیق اور مریضوں کے کئی برس تک مسلسل جائزے پر زور دیا ہے پھران کا اصرار ہے کہ طبی برادری ان اثرات کے علاج کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں تاکہ لوگوں کو اس اذیت سے نکالا جاسکے۔ ساتھ ہی انہوں نے ذرائع ابلاغ میں ان کیفیات کے عوامی شعور کا تذکرہ بھی کیا ہے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

  • اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام متحدہ

    لندن: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ ابھی مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی-

    باغی ٹی وی :برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے کہا ہے کہ وائرس اپنی شکل مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں کورونا کی بھی متعدد شکلیں سامنے آچکی ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ویریئنٹ اومی کرون آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں مزید ویریئنٹس سامنے آئیں گے۔

    بی بی سی کو انٹرویو میں ماریا وین کرخوف نے کہا کہ کورونا وائرس اب بھی شکلیں تبدیل کرکے سامنے آرہا ہے اس لیے ہمیں اپنے معمولات زندگی کو بدلنے اور خود کو صورت حال کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہےکچھ لوگ اومی کرون کو زیادہ مہلک نہیں سمجھتے لیکن ایسا نہیں ہے کیوں کہ اس ویریئنٹ سے اسپتالوں میں مریضوں کی آمد بڑھ گئی ہے البتہ یہ ضرور ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ہے –

    انہوں نے کہا کہ اس وبا سے بچنے کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے اور تاحال دنیا بھر میں 3 ارب ایسے لوگ ہیں جنھیں اب تک کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگا ہے اس لیے یعنی دنیا بھر میں ویکسینیشن کو بڑھانا ہے ماسک لازمی پہننا ہے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنا چاہیئے۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    قبل ازیں ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا تھا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    دوسری جانب کورونا وبا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کا عمل دنیا بھر میں جاری ہے تاہم ایک فرد کی کامل ویکسی نیشن کی تعریف کیا ہے، اس امر میں ویکسین تیار کرنے والی فارمیسیز سمیت شعبہ صحت کے حکام کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہےامریکا میں سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) اپنی 2 اہم ذمہ داریوں میں توازن قائم کر رہا ہے جس میں ویکسین شدہ افراد کو بوسٹر شاٹس کی اہمیت بتانا اور جنہیں ابھی تک ایک بھی ویکسین نہیں لگی انہیں ویکسین لگوانے پر قائل کرنا شامل ہے۔

    سی ڈی سی کی ڈائریکٹر روشیل ولینسکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جن افراد نے ابھی حال ہی میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوائی ہے اور وہ بوسٹر کے ابھی اہل نہیں ہوئے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ ہیں اور جو ویکسین کی 2 ڈوز لگواچکے ہیں اور اہل ہونے کے بابوجود بوسٹر شاٹس نہیں لگوائے، وہ اپ-ٹو-ڈیٹ نہیں کہلائے جاسکتے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    لیکن رائٹرزنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا سی ڈی سی کی ڈائریکٹر سے اختلاف کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں میری تجویز یہ ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بجائے ہر سال ایک بار باقاعدگی سے کورونا ویکسین لگائی جائے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ کچھ کاروباری اداروں، یونیورسٹیوں اور ان جیسے دیگر اداروں میں عملے سے بوسٹر شاٹس سے متعلق پوچھا جارہا ہے لیکن کامل ویکسی نیشن کے حوالے سے اکثر ادارے سی ڈی سی کی تعریف اپنائے ہوئے ہیں کہ کورونا ویکسی نیشن کے ابتدائی مراحل مکمل ہونے کے بعد ایک فرد کی ویکسی نیشن مکمل ہوجاتی ہے۔

    جبکہ دی گلوب نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کینیڈا کے شعبہ صحت کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کامل ویکسی نیشن کی تعریف کا دوبارہ تجزیہ کررہے ہیں۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

  • جہانگیر ترین بھی کرونا کا شکار

    جہانگیر ترین بھی کرونا کا شکار

    جہانگیر ترین بھی کرونا کا شکار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کو کورونا ہو گیا

    جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، جہانگیر ترین نے بخاز ،کھانسی کی شکایت پر کرونا ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آیا،جہانگیر ترین نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے .جہانگیر ترین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہے،

    سینیٹر مشاہد حسین سید بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے مشاہد حسین نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا .چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مشاہد حسین کو کورونا ہو گیا ہے، مشاہد حسین کی جلد صحتیابی کے لیے سب دعا کریں،

    قبل ازیں گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کی کورونا رپورٹ مثبت آ گئی تھی، اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، شہباز شریف، وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو چکی ہیں

    دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں، این سی او سی کے مطابق کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے یہ گائیڈ لائنز مؤثر ثابت ہوں گی لہٰذا ایسے افراد جن کا درجہ حرارت 37 اعشاریہ 5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو ، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہو اور وہ گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہوں ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد پانچ دن قرنطینہ کریں کورونا میں مبتلا افراد گھر سے نکلنے میں گریز کریں اور دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں بیمار ہوں تو گھر پر رہیں اور ڈاکٹر سے فون پر بات کریں فون یا ای میل کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں

    بخار ،کھانسی ، سانس لینے میں دشواری ہو تو ڈاکٹرکو لازمی بتائیں ، سینے میں مسلسل درد، ہونٹ یا چہرہ نیلا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں ، بیمار شخص گھر میں دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ کمرے میں رہے گھر میں رہتے ہوئے کئی ہفتوں کی ادویات اور سامان تک رسائی کو ممکن بنایا جائے جبکہ بیمار کی تیمارداری کرنے والے افراد غیر ضروری مہمانوں سے اجتناب کریں، بیمار شخص اور اس کا خیال رکھنے والے افراد ماسک کا استعمال کریں کرونا مریض کو کھانا کمرے میں دیا جائے بہتر ہے مریض سے رابطہ ہونے کی صورت میں پانچواں دن کورونا ٹیسٹ کروائیں جبکہ غیر ویکسین شدہ 6 ماہ ویکسین مکمل ہوئے اور بغیر بوسٹر والے افراد کورونا مریض سے ملنے کی صورت میں 10 دن قرنطینہ کریں ، بوسٹر شدہ شخص کو مریض سے رابطے پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم 10 دن ماسک کا استعمال کریں

    قبل ازیں پاکستان میں ایک بار پھر کرونا تیزی سے پھیلنے لگا ،کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، این سی او سی نے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق ملک بھرمیں کوروناسے 8 مریض انتقال کرگئے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار 195 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57ہزار 401 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.53 فیصد رہی ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار 105 ہو گئی،ملک بھر میں کوروناکیسز کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہو گئی

    این س اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 899، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 340، پنجاب میں 4 لاکھ 64 ہزار 431، اسلام آباد میں ایک لاکھ 18 ہزار 292 ، بلوچستان میں 33 ہزار 941، آزاد کشمیر میں 35 ہزار 400 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 497 ہو گئی ہے

    دوسری جانب کراچی ضلع جنوبی کے 3 سب ڈویژن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مخصوص مقامات پر ماییکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے کورونا کیسز کے خاتمے تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران تین اور اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کے غیر ضروری نکلنے پر پابندی ہوگی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کورونا مریض گھروں کو قرطینہ رہینگے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔موثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

  • کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    کوویڈ ویکسین کی معیاد ختم ہونے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    سابق ٹیکنیکل ہیڈ ٹی سی سی ، سابق فوکل پرسن، ہیلتھ اکانومسٹ، گلوبل پبلک ہیلتھ فزیشن اور ریسرچ اسکالر کا کہنا ہے کوویڈ 19 ویکسین کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : ضیاءالدین اسلام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چند خبروں کا سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں کشی علی نامی صارف نے کہا تھا کہ یورپین ملک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی کوویڈ ویکسین فائزر اور موڈرنا کی خوراکیں جلد ایکسپائر ہونے والی ہیں-


    مذکوری سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے صارف نے ل کہا کہ میعاد ختم ہونے والی کوویڈ ویکسینیشن بہت سنگین الزام ہے جس کی وضاحت کرنے اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی…

    وفاقی حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن میں تیزی لانےکیلئےاقدامات جاری کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے بوسٹر ڈوز سیٹ میں ایک اور ویکسین کا اضافہ کر دیا ہے۔آسٹرازنیکا ویکسین ملک بھر میں بطور بوسٹر ڈوز استعمال ہوگی۔آسٹرازنیکا کی شمولیت کے بعد کورونا بوسٹر ڈوز سیٹ میں شامل ویکسینز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    آسٹرازنیکا کی بوسٹر ڈوز لگانےکا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سائینوفام، موڈرنا، فائزر، اور سائینوویک کی بوسٹرڈوز لگائی جا رہی ہیں۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں…

    وفاق نے صوبوں کو بوسٹر ڈوز کیلئے آسٹرازنیکا ویکسین کی کھیپ فراہم کر دی ہے اور اب مختلف سینٹرز پر یہ ویکسین بطور بوسٹر شاٹ استعمال ہو گی۔

    قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بھی خبردار کیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیک ٹویٹر اکاؤنٹ سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں تھیں-

    این سی او سی نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، میٹنگزکے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی شروع کردی۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آنے کے بعد بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کردی ہے این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکتے ہیں بوسٹر ویکسین مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے یکم دسمبر کواین سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانےکی منظوری دی تھی پہلےمرحلےمیں فرنٹ لائن ورکرزپچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

  • کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

    ممبئی: بھارتی اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی بالکل ختم ہوگئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے لیجنڈری اور سینئر اداکار متھن چکرورتی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور کورونا وبا کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی کہا کہ کووڈ19 کے سبب ان کا ریسٹورنٹ کا کاروبار متاثر ہوا، ایک وقت ایسا تھا کہ کافی کا ایک کپ بھی فروخت نہیں ہوپاتا تھا، کاروبار ختم ہونے کی وجہ سے پیسے آنا بند ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کورونا کا شکارحرامانی کی سابق مینجر کا اداکارہ پرسنگین الزام

    اداکار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا بحران تاحال برقرار ہے جبکہ بھارتی شہریوں کو وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے، ہر شعبہ اس سے متاثر ہوا ہے،گزشتہ دو سالوں کے دوران وبا سے کئی افراد کی اموات بھی ہوئیں۔

    متھن چکرورتی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مختلف پیشوں سے وابستہ ملازمین کو نوکریوں سے محرومی کا بھی سامنا کرنا پڑا، معاشی معاملات اس قدرمتاثر ہوئے کہ کئی لوگ امیر سے غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے، یومیہ اجرت کمانے والوں کا سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ کاروبار تباہ ہونے کی وجہ وبا کے دوران حکومت کے سیاحت کے لیے اقدامات نہ ہونے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے ٹوررازم کے لیے اقدامات کیے جاتے تو اس قدر نقصان نہیں ہوتا۔

    ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ ہندوستان میں اس وقت کورونا کی تیسری لہر چل رہی ہے، حالانکہ یہ درست ہے کہ اتار چڑھاؤ کے باوجود تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر سے کم خطرناک ثابت ہوئی ہےلیکن پھربھی ایسا نہیں ہونا چاہیےوبا کو ہلکے میں لیاگیا اس دوران میکس ہیلتھ کیئر کی جانب سےکرائے گئے سروے میں کئی اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ موجودہ کورونا کی لہر پہلی اور دوسری لہر سے کس طرح مختلف ہے۔

    گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    دراصل میکس ہیلتھ کیئرنےاپنی تحقیق کی بنیاد پر کہا ہے کہ گزشتہ سال اپریل سے مئی کے دوران کورونا سے متاثرہ چار میں سے تین کو آکسیجن کی ضرورت تھی پہلی لہر کے دوران اسپتال میں داخل ہونے والوں میں سے، 63 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ گزشتہ سال دوسری لہر کے دوران 74 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی پہلی اور دوسری لہر کے مقابلے اس بار صرف 23.4 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔ موجودہ لہر میں، کورونا سے مرنے والوں میں سے 60 فیصد نے یا تو ایک خوراک لی تھی یا انہیں ویکسین نہیں لگائی گئی تھی مرنے والوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 70 سال سے زیادہ تھیں اور ان میں سے اکثر ذیابیطس، کینسر، گردے یا دل کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے-

    امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز

    بھارتی میڈیا کے مطابق میکس ہیلتھ کیئر کے گروپ میڈیکل ڈائریکٹر سندیپ بدھیراج نے کہا کہ مطالعہ سے دو اہم نکات دیکھے گئے ہیں ایک یہ کہ اس لہر کے دوران ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بہت کم رہی ہے۔ ایک اور نکتہ یہ ہے کہ دوسری لہر کے دوران ہسپتال میں داخل ہونے والے کل مریضوں میں سے تقریباً 70 سے 80 فیصد کو آکسیجن کی ضرورت تھی جبکہ اس لہر میں کل بھرتی ہونے والوں میں سے صرف 20 سے 30 فیصد کو آکسیجن کی مدد کی ضرورت تھی۔ یہ الگ بات ہے کہ اس بار بھی متاثرہ افراد کی تعداد اتنی ہی ہے لیکن اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد پہلی اور دوسری لہر سے بہت کم ہے۔

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

    دہلی میں دوسری اور تیسری لہر کے دوران روزانہ تقریباً 28 ہزار کیس سامنے آئے۔ اگر اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو دوسری لہر کے دوران یعنی گزشتہ سال ہسپتالوں میں روزانہ 2000 مریض آتے تھے جبکہ اس بار صرف 415 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے کورونا کی پہلی لہر میں اموات کی شرح 7.2 فیصد تھی جو دوسری لہر میں بڑھ کر 10.5 فیصد ہو گئی۔ جبکہ موجودہ لہر میں یہ تعداد 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے اموات میں کمی آئی ہے۔

  • کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار کر لیا-

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹ نے اپنی رپورٹ میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دوا ساز کمپنی آئی او ایس بائیو نے فلووڈ کے نام سے ایک کیپسول تیار کیا، جو کورونا اور عام نزلے دونوں کے لیے مفید ہے ایک ماہ کے ٹرائلز کے دوران اس دوا کے بہت اچھے نتائج سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ کیپسول مستقبل میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین وین چینن نے کہا کہ دوا کے انسانی تجربات اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے، اگر یہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو خاص طور پر سردیوں میں نزلے اور وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ گولی بہت مفید ہوگی کیونکہ یہ مدافعتی نظام کو متحرک اور اُسے بڑھا سکتی ہے۔

    وین چینن نے کہا کہ ہم اس وقت بوسٹر ویکسی نیشن کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہر سال ہم نزلے کی ویکسی نیشن بھی تیار کررہے ہیں، اس وقت ہماری کوشش کسی ایسی دوا یا کیپسول کی تیاری ہونی چاہیے جس کی مدد سے یہ دونوں کام ممکن ہوسکیں۔

    آئی او ایس کے ایگزیکٹو چیئرمین نے بتایا کہ ہم نے اس دوا کا جانوروں پر تجربہ کیا ہے جو انتہائی شاندار رہا، ہماری کوشش طبی عملے اور مریضوں کو تحفظ دینے کی ہے تاکہ اسپتالوں اور ویکسین کلینکس میں ہجوم کم سے کم ہوسکے۔

    کرونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ جان سے گئی:کیا دنیا ایسے مذاق کی حقیقت بھی جان…

    کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا کہ اب ہمارے پاس کیپسول کی صورت میں ٹو ان ون فارمولا آگیا ہے، جسے کمرے کے درجہ حرارت میں بھی رکھا جاسکتا ہے، مستقبل میں ترقی یافتہ ممالک بھی اس دوا کو تیار کرسکیں گے۔

    قبل ازیں ماہرین نے پی سی آر ٹیسٹ کے بجائے ایکس رے سے چند منٹوں میں 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے انقلابی قرار دیا جارہا ہے نئی ٹیکنالوجی میں وائرس کا پتا لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فرنٹ لائن پر طبی عملے کے لیے مددگار ثابت ہو گا-

    ونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے سائنسی ماہرین نے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے ایکسرے مشین میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کر کے وائرس کی تشخیص کامیابی سے کی ماہرین کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی جسم میں موجود کورونا سمیت دیگر وائرس کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 98 فیصد درست نتائج دیتی ہے۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    ماہرین کے مطابق انہوں نے اس تجربے کی آزمائش بھی کی، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ پی سی آر کے مقابلے میں وائرس تلاش کرنے کا بہتر اور تیز ترین طریقہ ہے کیونکہ پی سی آر کی رپورٹ کے لیے کم از کم دو گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اس کی مدد سے 19ویں منٹ میں 98 فیصد درست نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں…

  • ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار     :وزیراعظم نےکورونا کےباعث اپنی شادی ملتوی کردی

    ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار :وزیراعظم نےکورونا کےباعث اپنی شادی ملتوی کردی

    ایبٹ آباد: ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار:وزیراعظم نےکورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دی،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار ہو گئے، خود کو قرنطینہ کر لیا۔

    بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کا طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت نکلا۔ مرتضی جاوید نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

    دوسری جانب کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمارہ عمار بھی کورونا کا شکار ہو گئںب، ڈاکٹروں کےمشورے پر قرنطینہ میں چلی گئیں۔

    ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی۔نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے سبب سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور عوام کو بھی ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی ملتوی کرنے کی تصدیق میڈیا سے گفتگو کے دوران کی اور بتایا کہ ٹیلی ویژن میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو سکے گی۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی ملک کا حصہ ہوں، یہ وہ وقت ہے جب قوم خطرناک وبا سے جنگ لڑ رہی ہے، سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جب کوئی اس کے پیارے کے ساتھ اس وقت موجود نہ ہو جب وہ بیماری سے گزر رہا ہو، یہ سب میری اداسی سے کئی گنا زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کووڈ کے بڑھتے کیسز کے سبب ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ملک میں فوری طور پر اقدامات کیے گئے اور نئی پابندیاں نافذ کی گئیں جن کا اطلاق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے ہوگا۔

  • کراچی:کورونا کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی، ضلع وسطی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی:کورونا کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی، ضلع وسطی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی۔ شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا ،اسلام آباد میں ہیلتھ حکام نے 13 علاقوں کی مزید 28 گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41اعشاریہ تین دو تک پہنچ گئی ۔ سندھ بھر سے 3ہزار 359جبکہ کراچی سے 2ہزار 831کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلبرگ ، لیاقت آباد ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف یوسیز، بلاکس اور گلیوں میں لگایا گیا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

    ضلعی انتظامیہ سینٹرل کے مطابق ضلع وسطی میں 106لوگوں میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی، گلبرگ میں اومی کرون کے 52کیسز، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں 10،10کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح نارتھ ناظم آباد میں اومیکرون کیسز کی تعداد 40ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک متاثرہ علاقوں اوریوسیز میں نافذ رہےگا، متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا، میڈیکل اسٹور کےعلاوہ کاروبار بند رہےگا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات ، تقریبات ، ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی۔

  • اومی کرون سے امریکہ میں روزانہ 2 ہزارسےزائد لوگ مررہے ہیں :ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمر

    اومی کرون سے امریکہ میں روزانہ 2 ہزارسےزائد لوگ مررہے ہیں :ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمر

    اسلام آباد:جس طرح اومی کرون نے امریکہ میں تباہی پھیلا رکھی ہے ہمیں احتیاط میں کوتاہی نہیں کرنی:اسد عمرنے یہ پیغام سناکرسب کو ڈرا دیا ،اطلاعات کے مطابق رات گئے وفاقی وزیراسد عمر نے قوم کوخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سے آنے والی خبروں نے تو بہت ہی زیادہ خوفزدہ کررکھا ہے

    اسد عمر نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ میں ہرروز 2ہزار سے زائد شہری اس وبائی وائرس سے ہلاک ہورہےہیں ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اس کو معمولی نہ جانیں جتنا اس کو معمولی جانیں گے اتنا ہی زیادہ یہ نقصان دہ ثابت ہوگا ،

     

     

    اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ اس کا واحد حل بوسٹرشاٹ ہے جس کا لینا اب ضروری ہوگیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جن افراد کو کورونا ویکسین لیئے ہوئے چھ ماہ ہوگئے ہیں وہ اب بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں

    ادھراطلاعات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سمیت صوبوں کومراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والےدستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    خیال رہے حکومت نے 27 اگست کو بوسٹر ڈوز کےلیے1270 روپے فیس مقرر کی تھی۔

    یاد رہے ملک میں اومیکرون کے کیسز کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیےمیں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا ہے ، این سی او سی کا کہنا تھا کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

    ادھر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 100، سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 969، اسلام آباد میں 975، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • بوسٹر شاٹ:حکومت پاکستان کا عوامی فیصلہ:بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی رعایت مل گئی

    بوسٹر شاٹ:حکومت پاکستان کا عوامی فیصلہ:بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی رعایت مل گئی

    اسلام آباد :بوسٹر شاٹ:حکومت پاکستان کا عوامی فیصلہ:بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی رعایت مل گئی ،اطلاعات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد بیرون ملک جانے والے مسافر صرف دستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بیرون ملک سفرکیلئےبوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک سمیت صوبوں کومراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والےدستاویزات دکھا کرفری بوسٹر لگوا سکیں گے۔

    خیال رہے حکومت نے 27 اگست کو بوسٹر ڈوز کےلیے1270 روپے فیس مقرر کی تھی۔

    یاد رہے ملک میں اومیکرون کے کیسز کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیےمیں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہوگیا ہے ، این سی او سی کا کہنا تھا کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔

    ادھر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 100، سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 969، اسلام آباد میں 975، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔