Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ پرلاگت کتنی؟پرائیویٹ ادارے کتنی لوٹ مارکررہےہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ پرلاگت کتنی؟پرائیویٹ ادارے کتنی لوٹ مارکررہےہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور:پاکستان میں پی سی آر ٹیسٹ پرلاگت کتنی؟پرائیویٹ ادارے کتنی لوٹ مارکررہےہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پیتھالوجسٹ ڈاکٹرذیشان انصاری کے مطابق چائنیزکٹ کےساتھ کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 1200 سے 1300 میں ہوجاتا ہے، ترکی اوریورپین کٹس کے ساتھ کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر 2 ہزار تک لاگت آتی ہے۔

    ماہرین نے انکشاف کیا کہ فلاحی ادارہ الخدمت کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 3000 میں کررہاہے اور بچت بھی ہورہی ہے جب کہ نجی ادارے کورونا کا ٹیسٹ 4 ہزار سے 7 ہزار روپے تک میں کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر ذیشان انصاری کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا سارا سامان باہر سے آتا ہے، میڈیکل امپورٹ مافیا نےکورونا پی سی آرکٹس اور سامان کی درآمد پر اربوں کمائے، پاکستان میں کورونا پی سی آر کٹس مقامی طور پر تیار ہونی چاہیے، صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن اور این سی او سی کو اس پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

    ماہرین نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کی استعداد بڑھا کرپرائیوٹ اداروں کی قیمتیں بھی کم کی جاسکتی ہیں ،بھارت میں پی سی آر ٹیسٹ کٹس اور دیگر سامان مقامی طور پر تیار ہوتا ہے۔

    دنیا کے اکثر ہسپتالوں میں جہاں کورونا کے مرض کی تشخیص کا عمل جاری ہے وہاں دو قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ان میں سے ایک ہے سواب ٹیسٹ جبکہ دوسرا اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہے۔

    سواب ٹیسٹ مشتبہ مریض کی ناک یا گلے سے نمونہ لے کر کیا جاتا ہے جس میں وائرس کے جینیاتی مواد کی نشاندہی کے لیے اس کا لیبارٹری میں تجزیہ کیا جاتا ہے۔

    اس قسم کے ٹیسٹ میں ایک آلے پر خون کے قطرے کا استعمال کرتے ہوئے قوتِ مدافعت دیکھی جاتی ہے۔ یہ بالکل حمل کے ٹیسٹ جیسا ہے۔ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہے کیا ۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

    جنوری 2021 میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے تین قسم کے ٹیسٹوں کی تجویز بھی دی، جن میں پی سی آر یعنی پولی میریز چین ری ایکشن ٹیسٹ، ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ اور ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شامل ہیں۔

    پی سی آر کورونا ٹیسٹ
    یہ ٹیسٹ کورونا کی تشخیص کے لیے سب سے موثر ٹیسٹ سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ چھوٹے سے چھوٹے اور وائرس کی کم سے کم تعداد کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ کورونا کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے بھی انسان میں اس کی موجودگی کا پتہ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے مخصوص کٹ کے ذریعے انسان کا لعاب، بلغم یا تھوک لے کر ایک مخصوص وقت کے لیے مشین میں ڈالا جاتا ہے۔۔تاہم یہ مہنگا ہے۔ اس ٹیسٹ کے کرنے کے لیے خصوصی تربیت یافتہ عملے کے ساتھ ساتھ خصوصی لیب مشینری بھی درکار ہے۔لیکن اس ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں کم از کم دس سے بارہ گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے لگتے ہیں۔

    پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ
    ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ در اصل پی سی آر ٹیسٹ کی ہی جدید شکل ہے۔ طریق کار وہی ہے سیمپلنگ بھی یکساں طریقے سے ہے لیکن پی سی آر کی رپورٹ 24 گھنٹے میں آتی ہے جبکہ ریپڈ پی سی آر کی رپورٹ چار گھنٹے میں آ جاتی ہے۔ لیکن اس کے لئے جدید ترین مشینری درکار ہوتی ہے ۔مسافر سفر سے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کراتے ہیں۔ ممکن ہے اس وقت ان میں کورونا وائرس موجود نہ ہو اور وہ بعد میں کورونا کا شکار ہو گئے ہوں یا پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ میں غلطی آجائے۔ اس خدشے سے بچاؤ کے لیے مسافروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے چھ گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرائیں جس کی رپورٹ چار گھنٹے میں مل جاتی ہے۔

    ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹریپد اینٹی جن ٹیسٹ عموماً ایئر پورٹس کے اوپر کیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار پی سی آر ٹیسٹ سے مختلف ہے۔ یہ ایسے مسافروں میں جن میں پہلے سے کورونا کی علامات موجود ہوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کرتا ہے۔ ایسے مریضوں میں وائرس پروٹین بہت ایکٹو ہوتا ہے اس لیے یہ آسانی سے بتا سکتا ہے کہ یہ علامات کورونا وائرس کی ہیں یا عمومی بخار یا فلو ہے۔ یہ محض ایک اسٹرپ کے ذریعے کیا جاسکتا ہے

    اینٹی باڈیز ٹیسٹ
    دوسری قسم کا ٹیسٹ اینٹی باڈی ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ آیا پہلے ہی کسی شخص کو وائرس ہو چکا ہے یا نہیں۔کسی شخص کو کورونا ہوا ہو اور اسے پتہ نہ چلا ہو اور وہ کورونا کے حملے سے صحت مند بھی ہوچکا ہو تو وہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کرا کے پتہ چلا سکتا ہے کہ اس کے جسم میں اینٹی باڈیز بن چکی ہیں یا نہیں؟ اگر اینٹی باڈیز موجود ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ انسان کے جسم نے اپنا مدافعتی نظام حرکت میں لاکر کورونا وائرس کو ختم کردیا ہے

  • کورونا وبا،12 اموات مزید 6 ہزار 540  کیسز رپورٹ

    کورونا وبا،12 اموات مزید 6 ہزار 540 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار 902 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 6 ہزار 540 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 77 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 415، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939، بلوچستان میں 33 ہزار 855، آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480 ہو گئی ہے۔

    کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار

    اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا 5 ہزار 969، اسلام آباد 975، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد آج رات 12 بجے سے 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے 21 تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں تاہم اب انتظامیہ نے کل رات 12 بجے سے24 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا۔

    اسلام آباد کچہری میں کرونا کا وار، 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا کا شکار

    نوٹیفکیشن کے مطابق جن گلیوں کو سیل کیا جائے گا ان میں اسلام آباد سیکٹرجی6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 شامل ہیں اس کے علاوہ سیکٹر ایف ٹین فور کی گلی نمبر 50،52 اور53 کو بھی سیل کیا جائے گا۔سیکٹرایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21 23 اور 28، سیکٹرجی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 بھی بند کردی جائیں گی جب کہ سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31، 35،37،38،42،44 اور سیکٹرایف ایٹ تھری کی گلی نمبر5،6،10،11 اور 17 بھی اگلے حکم نامے تک سیل رہیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مزید 12 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کہیں اسکول بند تو کہیں اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب 24 گھنٹے میں دنیا بھر میں 36 لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 9 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں،
    اٹلی میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، ترکی میں 72ہزار، روس میں 49ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں 4لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے-

    جبکہ برطانیہ میں کورونا کے 95ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، بھارت میں کورونا کے 3 لاکھ 35ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے،24 گھنٹے میں امریکا میں 7لاکھ 79ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے-

    اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

  • ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    لندن:اب ایکس رے کے زریعے کورونا ٹیسٹ کا پتہ لگانا ممکن ہو گیا، ماہرین نے پی سی آر ٹیسٹ کے بجائے ایکس رے سے چند منٹوں میں 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جسے انقلابی قرار دیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی ٹیکنالوجی میں وائرس کا پتا لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے، ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فرنٹ لائن پر طبی عملے کے لیے مددگار ثابت ہو گا-

    ویکسین لگانے کی کوشش، ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کردی،تودوسرا درخت پرچڑھ…

    یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے سائنسی ماہرین نے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے ایکسرے مشین میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کر کے وائرس کی تشخیص کامیابی سے کی ماہرین کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس انسانی جسم میں موجود کورونا سمیت دیگر وائرس کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 98 فیصد درست نتائج دیتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق انہوں نے اس تجربے کی آزمائش بھی کی، جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ پی سی آر کے مقابلے میں وائرس تلاش کرنے کا بہتر اور تیز ترین طریقہ ہے کیونکہ پی سی آر کی رپورٹ کے لیے کم از کم دو گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ اس کی مدد سے 19ویں منٹ میں 98 فیصد درست نتیجہ حاصل ہوجاتا ہے۔

    برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    اس ٹیکنالوجی میں سافٹ ویئر اور الگورتھم کو 3000 کے قریب ایکسرے پر تربیت دی گئی ہے۔ ایکسرے کے ڈیٹا میں تندرست انسان، کووڈ 19 مریضوں اور نمونیا کے مریضوں کے ایکسرے شامل کئے گئے تھے۔ سافٹ ویئر نے سینے کے ظاہری ایکسرے کی بنیاد پر مختلف کیفیات کی تربیت حاصل کرلی اور یوں اپنے الگورتھم کی بنا پر درست ترین تشخیص کرنے لگا۔ اس طرح وقت کم ہوتے ہوتے 19 منٹ میں کووڈ 19 سے متاثرہ شخص کی شناخت ہونے لگی۔ اس طرح یہ ٹیسٹ پی سی آر اور دیگر تیزرفتار ٹیسٹ سے بھی آگے ہے۔

    ماہرین کے مطابق اے آئی کا ’ڈیپ کنوینشنل نیورل نیٹ ورک‘ وہ الگورتھم ہے جس کی مدد سے عام طور پر تصاویر کا تجزیہ کیا جاتا یا پھر کسی مرض کی تشخیص کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں…

    ماہرین کے مطابق یہ مشین صرف کورونا ہی نہیں بلکہ اومی کرون کی انسانی جسم میں موجودگی کی نشاندہی کرسکتی ہے جبکہ وائرسز کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، خاص طور ایسے وقت میں جب پی سی آر ٹیسٹ آسانی سے دستیاب نہ ہوں۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ وائرس کے سنگین معاملات کی تشخیص کرتے وقت یہ اہم اور ممکنہ طور پر جان بچانے والا ثابت ہو سکتا ہے، اس بات کا تعین کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ مریض کو کس علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

    تحقیقی ٹیم کے پروفیسر نعیم رمضان نے اس مشین کو انقلابی ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد مرض کی بروقت تشخیص ہوسکے گی جس سے اُن کی جان بچانا ممکن ہوگا۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    پروفیسر نعیم کا کہنا تھا کہ اس میں اب تک ایک چھوٹا سا نقص یہ سامنے آیا تاہم انفیکشن کے ابتدائی مراحل کے دوران ایکس رے میں کورونا کی علامات نظر نہیں ہوتی ہیں، اس لیے یہ ٹیکنالوجی پی سی آر ٹیسٹوں کی مکمل طور پر جگہ نہیں لے سکتی تاہم، یہ پھر بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے خاص طور پر جب پی سی آر ٹیسٹ آسانی سے دستیاب نہ ہوں۔

    یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے کورونا سے متاثر اور صحت مند افراد کے پھیپھڑوں کی لی گئیں تین ہزار سے زائد تصاویر کی جانچ کی گئی، جس کے نتائج پی سی آر سے زیادہ بہتر آئے۔

    ریسرچ، انوویشن اور انگیجمنٹ کے وائس پرنسپل پروفیسر میلان کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر گیم بدلنے والی تحقیق ہو سکتی ہے یونیورسٹی آف ویسٹ اسکاٹ لینڈ کے پروفیسر نعیم رمضان نے کہا کہ ’مجھے امید ہے یہ ٹیکنالوجی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں زیادہ مؤثر اور مددگار ثابت ہوگی‘۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

  • کہیں اسکول بند تو کہیں اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

    کہیں اسکول بند تو کہیں اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:کورونا کے وار تیز، اسلام آباد کی کئی گلیاں سیل کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کل رات 12 بجے سے 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا

    کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر اسلام آباد کے 21 تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کردیے گئے ہیں تاہم اب انتظامیہ نے کل رات 12 بجے سے24 گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا اعلامیہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف سیکٹرز کی 24 گلیوں کو سیل کردیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جن گلیوں کو سیل کیا جائے گا ان میں اسلام آباد سیکٹرجی6 فور کی گلی نمبر 52,56,59,79 اور 80 شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ سیکٹر ایف ٹین فور کی گلی نمبر 50،52 اور53 کو بھی سیل کیا جائے گا۔سیکٹرایف الیون ٹو کی گلی نمبر 21 23 اور 28، سیکٹرجی الیون ٹو کی گلی نمبر 15،21 اور 46 بھی بند کردی جائیں گی۔

    جب کہ سیکٹر ایف ایٹ ون کی گلی نمبر 31، 35،37،38،42،44 اور سیکٹرایف ایٹ تھری کی گلی نمبر5،6،10،11 اور 17 بھی اگلے حکم نامے تک سیل رہیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

    اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کورونا کیسز میں اضافے کے سبب مزید 12 تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور نئے کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 12 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ دنوں بھی 9 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا نے نے ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 7 کالجز، 5 اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل اسکول فار بوائز جی ایٹ فور اور ماڈل اسکول فار گرلز آئی ٹین فور میں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ماڈل کالج فار بوائز ایچ نائن کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ماڈل کالج فار بوائز آئی ایٹ تھری کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماڈل کالج فار گرلز لوہی بھیر میں بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ماڈل کالج فار گرلز ترلائی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا ہے کہ ماڈل اسکول فار گرلز علی پور فراش، ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، ماڈل اسکول فار گرلز کورنگ ٹاؤن، ماڈل اسکول فار گرلز آئی ٹین فور، ماڈل اسکول فار بوائز ایف الیون ون، او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ ٹو کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند کرے، انتظامیہ متاثرہ تعلیمی اداروں کونٹیکٹ ٹریسنگ، ٹیسٹنگ کرے، انتظامیہ مثبت کیسز کے طلبا کے قریبی افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے۔

  • اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

    اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا

    اسلا م آباد :اسلا آباد:نیو اسلا م آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراومی کرون کا حملہ ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق اے ٹی سی کنٹرول ٹاور کے اعلیٰ افسران میں امنی کرون کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں ڈائریکٹر سعید احمد ملک،جوائنٹ ڈائریکٹر اشفاق خان، اشفاق حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول راجہ منیب زاہد، ماجد نواز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول عثمان افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی کنٹرول ٹاور علی رضا السلام شامل ہیں،

    ادھر اس حوالے سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اسلا م آباد ایئرپورٹ عملہ اور مسافروں کی بڑی تعداد کا انفیکٹیڈ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسوقت جڑواں شہروں سمیت دور دراز کے علاقوں سے مسافر اندرون و بیرون ممالک کا سفر کرنے کی غرض سے ایئرپورٹ کا رخ کررہے ہیں،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیرون ممالک کیلئے بنائی جانیوالی ویزٹر گیلری میں مسافروں کا کورونا ریپٹ ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے ، کورونا ریپٹ ٹیسٹ کیلئے ہزاروں مسافر روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کرواتے ہیں جہاں پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے،

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلا م آباد، ایئرپورٹ پر مسافروں کے دوران مناسب فاصلہ نہ ہونے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے سے مسافروں اور عملہ میں کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ایئرپورٹ سے ملک کے دیگر حصوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے عملہ کیلئے نہ تو کوئی سینی ٹائزر فراہم کیے گئے ہیں اور ہی عملہ کی حفاظت کیلئے ماسک دئیے گئے ہیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے عملہ کی تعداد کو بھی کم نہ گیا گیا جس سے ایئرپورٹ پر کام کرنیوالے عملہ میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار اس حوالے سے ایکشن لیکر ایئرپورٹ عملہ کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے

  • اسلام آباد کچہری میں کرونا کا وار، 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا کا شکار

    اسلام آباد کچہری میں کرونا کا وار، 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے

    وفاقی دارالحکومت کی ضلع کچہری میں 15 ججز کورونا کا شکار ہو گئے ضلع کچہری میں مختلف عدالتوں کے 58 اہلکار بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے کرونا کا شکار ججز کی عدالتیں آج کے لیے بند کر دی گئیں عدالتوں میں ڈس انفکشن سپرے کرایا جائے گا عدالتی اہلکار جس جس عدالت میں کام کر رہے تھے وہاں بھی ڈس انفکشن سپرے ہو گا

    ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکار کا کورونا پازیٹو آیا ، ایسٹ کورونا کورٹس میں 5 ججز 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے، اسلام آباد تیزی سے کرونا کا شکار ہونے والا شہر بن گیا ،اسلام آباد سے مقامی صحافی محمد اویس کے مطابق عدالتوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا کہہ دیا گیا ہے، جن افراد کو ویکیسن نہیں لگی انکو عدالتوں میں نہیں آنے دیا جا رہا، ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے، محمد اویس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کرونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کر رہی ہے عوام کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا،اب پانچویں لہر کرونا کی آ چکی اور ابھی تک عوام کرونا کو سنجیدہ نہیں لے رہی،

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت دو عدالتی اہلکار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی کورٹ میں کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور جسٹس طارق قرنطینہ میں چلے گئے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کورٹ کے عدالتی اہلکار اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ کے ریڈر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے کورونا کیسز سامنے آنے پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم میں ڈس انفیکشن سپرے کرا دیا گیا ہے

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ ایک بار پھر تیز ہونے لگا،روزانہ ایک ہزار کے قریب مریضوں کا اضافہ ہونے لگا، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں پہلی بار ایک ہی دن میں کرونا کے ساڑھے 7 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں، اس سے قبل ماہ جون میں چھ ہزار آٹھ سو مریض سامنے آئے تھے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 23 اموات ہوئی ہیں جس کی بعد کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 678 کرونا کے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔

    کراچی میں کورونا کی مثبت شرح 46.58 فیصد ہوگئی کراچی میں 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، کراچی میں3 ہزار 149 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی حیدرآباد میں کورونا کی مثبت شرح 17.27 فیصد ہے حیدرآباد میں 242 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،

    اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد کے قریب جا پہنچی،گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران اسلام آباد میں کورونا کے ایک ہزار 359کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔موثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

    کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

    کرونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں اومیکرون پھیل گیا

  • اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد:اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈور کھانے پر پابندی عائد،اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہراقتدار میں تمام ہوٹلز میں انڈور کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات کی روشی میں اسلام آباد کے تمام ہوٹلز میں انڈور کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

     

    یادرہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا کے پھیلا نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔

     

     

     

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 93، سندھ میں 7 ہزار 710، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 967، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار

    کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار

    کراچی :نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی کا 10فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملازمین کے ٹیسٹ 2 روز قبل لیے گئے تھے۔ پی سی بی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور گراؤنڈ کے کام جاری رہیں گے۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

    ادھر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 56 ہزار 992، سندھ میں 5 لاکھ 13 ہزار 46، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 950، بلوچستان میں 33 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 93، سندھ میں 7 ہزار 710، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 967، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • کرونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ جان سے گئی:کیا دنیا ایسے مذاق کی حقیقت بھی جان گئی؟

    کرونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ جان سے گئی:کیا دنیا ایسے مذاق کی حقیقت بھی جان گئی؟

    چیک:کرونا کو مذاق سمجھنے والی گلوکارہ جان سے گئی:کیا دنیا ایسے مذاق کی حقیقت بھی جان گئی؟ ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا کو مذاق سمجھنے والی چیک ری پبلک کی گلوکارہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    کرونا وائرس کی مہلک وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے کر کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں کو ہلاک کرچکا ہے اس کے باوجود کچھ بہت سے لوگ اب بھی کرونا کو سنگینی کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    ایسی ہی داستان یورپی ملک چیک ری پبلک میں رقم ہوئی جہاں معروف گلوکارہ کرونا میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 57 سالہ گلوکارہ مہلک وبا کو مذاق سمجھا اور ملکی ہیلتھ پاس حاصل کرنے کےلیے جان بوجھ کر انفیکشن کو دعوت دی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس چیک گلوکارہ کے بیٹے نے بتایا کہ والدہ نے کرونا ویکسین لگوانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

    گلوکارہ کے بیٹے جان ریک نے کہا کہ میری ماں کے ہلاکت سے دو روز قبل انہوں نے فیس بک پر یہ پوسٹ کیا تھا کہ وہ بغیر کسی ویکسین کے اس انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہوگئی ہیں اور بہت جلد تھیٹر ، ہوٹلز اور کلبز میں جانے کے لیے ہیلتھ پاس بنوائیں گی۔

    گلوکارہ کے بیٹے نے اپنی والدہ کی موت کا ذمہ دار ویکسین کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو قرار دیا ہے۔

    خیال رہے چیک ری پبلک میں ہوٹلز، بار اور دیگر عوامی مقامات میں جانے کے لیے مکمل ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پراس چیک گلوکارہ کی بے احتیاطی پرتبصرے جاری ہیں اور اکثر کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد اب ہرایک پر احتیاط واجب ہوگئی ہے اوراگراس گلوکارہ کی طرح احتیاط نہ کی توپھرمذاق ہی مذاق میں جان چلی جائے گی ، پھر بعد میں "اب پچھتاوے کیا ہوت جب چڑیاں‌چُن گئیں کھیت”توبہتر ہے اس سے پہلے ہی ہوش کے ناخن لے لیں‌

  • ویکسین لگانے کی کوشش، ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کردی،تودوسرا درخت پرچڑھ گیا،ویڈیو

    ویکسین لگانے کی کوشش، ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کردی،تودوسرا درخت پرچڑھ گیا،ویڈیو

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی لگا دی تودوسرا درخت پرچڑھ گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ویکسین سے بچنے کے لئےلوگوں نے انوکھے طریقے نکال لئےکورونا ویکسین کسی قیمت پرنہیں لگوانی بھارتی ریاست اترپردیش میں ویکسین لگانے والے کودیکھ کرایک شخص نے ہیلتھ ورکرکی پٹائی کر دی پٹائی کے بعد بھی ویکسین نہ لگوانے والا شخص طبی عملے کو برا بھلا کہتا رہا اور بیچارہ ہیلتھ ورکر بے بسی کی تصویربن کررہ گیا۔

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت


    دوسری جانب اترپردیش میں ہی ایک اورشخص ویکسین سے بچنے کے لئے درخت پرچڑھ گیا اوراس وقت تک نیچے نہیں اترا جب تک مجمع اورویکسین ٹیم کی جانب سے ویکسین نہ لگانے کی یقین دہانی کے بعد ہی وہ شخص درخت سے نیچا اترا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں 27 دسمبر سے شروع ہونے والی کورونا کی تیسری لہر میں روزانہ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تیسری لہر میں اب تک 31 لاکھ نئے مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 6,912 لوگ مر چکے ہیں۔ شرح اموات صرف 0.2فیصد ہے، یعنی 1000 ہزار مریضوں میں سے صرف 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔

    مختلف ممالک میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق، اومیکرون قسم ڈیلٹا سے 8 گنا کم مہلک ہے۔ لہذا، بہت سے ممالک مریضوں کی ریکارڈ تعداد کے باوجود پابندیاں عائد نہیں کر رہے ہیں۔ اسپین نے کورونا کو عام فلو قرار دے دیا۔

    بھارت پھرتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا:ایک دن میں کورونا وائرس کے تین لاکھ کیسز:مودی…

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پہلی لہر میں اتنے کیسز میں 58 ہزار اموات ہوئیں ماہرین صحت اسے ایک بڑی راحت قرار دے رہے ہیں۔ کیونکہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران پائے جانے والے ابتدائی 31 لاکھ مریضوں میں سے 57,921 مریضوں کی موت ہو گئی۔ پہلی لہر میں کل 1.22 کروڑ متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے بعد دوسری لہر میں 2.34 کروڑ مریض پائے گئے۔

    دوسری لہر میں پائے جانے والے ابتدائی 31 لاکھ مریضوں میں سے 21,244 کی موت ہو چکی تھی۔ یہ اعداد و شمار ریاستی حکومتوں کے بھی تھے، جنہیں اب تک بہتر کیا جا رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 21,244 سے کہیں زیادہ تھی۔

    بھارت میں انتہا پسند ہندو وکیلوں کا اذان پر پابندی کا مطالبہ

    انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیرن پانڈا نے کہا کہ اگر کوئی نیا ویرینٹ نہیں آیا تو 11 مارچ تک کورونا وبائی مرحلے میں چلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاضی کے ماڈل کے مطابق اومیکرون صرف 3 ماہ تک چل سکے گا اور 11 مارچ کے بعد ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کا آنا تقریباً بند ہو جائے گا۔

    یہ وبا صرف اومی کرون کے مختلف قسم کے ساتھ ختم ہوگی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس ایجنڈا پروگرام کے دوران، امریکہ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انتھونی فوکی نے بتایا کہ اومیکرون صرف اس وبا کو مقامی مرحلے میں لے جائے گا۔ امریکی صدر کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر فوکی نے کہا کہ – ‘یہ کہنا تھوڑی جلدی ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اومیکرون اس وبا کو ختم کر دے گا۔

    برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان