Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہا 27جنوری سے ملک میں عائد کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ عوامی مقامات پرماسک پہننا بھی لازمی نہیں ہوگا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کو گھرمیں قطرنطینہ کرنا ہوگا۔ شہریوں کوگھروں سے کام کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا 27 جنوری سے تقریبات میں شرکت کے لئے ویکسینیشن کی حیثیت یا تازہ منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے-

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

  • ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    کراچی : ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،عملہ انتہائی کم جب کہ ویکسینیشن سینٹر کے ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے پر سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، ویکسی نیشن سینٹر میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے 200 ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال پر ہیں ہڑتالی ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی جاسکی ہیں جبکہ متعدد ملازمین نوکری ختم ہونے کے خوف سے بغیر تنخواہ کے ہی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈی ایچ او ایسٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تنخواہیں 2 ہفتے میں مل جائیں گی، جو نوکری پر نہیں آئے گا تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا، ویکسی نیشن سینٹر میں ملازمین کی کمی کے باعث ویکسی نیشن کرانے کے لئے آنے والے شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ فائزر ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب کئی شہری بغیر ویکسی نیشن کرائے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

    ایکسپو سینٹر آنے والوں کا کہنا ہے کہ کوئی شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے موجود نہیں ہے، کسی کے پاس مکمل معلومات نہیں ، عملے کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے دوسرے ویکسی نیشن سینٹر بھیجا رہا ہے، ڈیٹا انٹری بھی مینول کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب انچارج ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر ڈاکٹر راج کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹر میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ہڑتالی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ جلد حل کردیا جائے گا-

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41.06 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 3149 ٹیسٹ مثبت آئے۔

    جبکہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

  • کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو،عالمی ادارہ صحت

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو –

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے آن لائن ڈیوس ایجنڈا 2022 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں ایمرجنسیز پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ فوری طور پر ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اقدامات اٹھائے جائیں جن کی وجہ سے اس کے شرح پھیلاؤ میں کمی آئے۔

    2022 میں کورونا وبا کا خاتمہ ہونے کی توقع ہے ،سربراہ ڈبلیو ایچ او

    انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا شاید اب کبھی بھی خاتمہ نہ ہو اور یہ ہمیشہ انسانی معاشرے میں موجود رہے لیکن ساتھ ہی امکان ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے سبب اسپتالوں میں عائد کی جانے والی ہنگامی صورتحال کا سال رواں میں خاتمہ ہو سکتا ہے۔

    مائیکل ریان نے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ کار ویکسینیشن کرانا اور جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ مستقبل میں کورونا مستقل بنیادوں پر انسانی معاشرے میں رہتا بھی ہے تو وہ اس قدر مہلک و خطرناک ثابت نہیں ہو گا جتنا اپنے ابتدائی دور میں تھا کورونا کے تیز پھیلاؤ کی وجہ سے بھی انسانوں میں قوت مدافعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    واضح رہے کہ اس سے قبل لمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2022 میں کورونا کی وبا ختم ہونے کی توقع ہے کیونکہ دنیا کے پاس اب وبا پرقابو پانے کے لئے آلات موجود ہیں۔

    ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ جب تک عدم مساوات برقراررہے گی اس وقت تک وبا بھی جاری رہے گی افریقہ میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جبکہ یورپ میں عوام کو بوسٹرخوراک لگائی جارہی ہے عدم مساوات کی وجہ سے ویرینٹ کے پھیلنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے عدم مساوات ختم ہوگی تو وبا بھی ختم ہوجائے گی اوریہ ڈراؤنا خواب بھی جس میں ہم اب جی رہے ہیں-

    قبل ازیں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی قسم اومی کرون کی لہر ختم ہونے کے بعد آئندہ سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے۔

    کورونا کی نئی قسم کا خوف،چین میں 5 لاکھ سے زائد افراد قرنطینہ

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر سوال جواب کے سیشن کے دوران جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کب اور کیسے ختم ہوگی؟ تو بل گیٹس نے کہا تھا کہ اومی کرون کی لہر سے دنیا بھر کے ممالک کے طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اس سے بہت زیادہ بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جب اومی کرون کی لہر ختم ہوگی تو باقی سال میں ہم کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھیں گے اور یہ بیماری سیزنل فلو(موسمی بخار) جیسی ہوجائے گی۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    ایک سوال کے جواب میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ موجودہ ویکسینز سے بیماری کی سنگین شدت اور اموات کی شرح کی روک تھام میں کامیابی ملی ہے لیکن اب بھی موجودہ ویکسینز دو بنیادی عناصر سے محروم ہیں اول یہ کہ ویکسینز کے استعمال کے بعد بھی بیماری کا سامنا ہوسکتا ہے اور دوئم یہ کہ ہمیں ان کے اثر کا دورانیہ بھی محدود نظر آتا ہےتاہم ہمیں ایسی ویکسینز کی ضرورت ہے جو دوباری بیماری کی روک تھام آئندہ کئی برسوں تک مؤثر طریقے سے کرسکیں۔

  • کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    کورونا ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونےوالے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ویکسین کمپنی کے مالک نکلے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ڈینش بائیو ٹیک فرم کے 80 فیصد شیئرز کے مالک ہیں ڈینش بائیو ٹیک فرم کورونا وائرس سے بچاؤ کی میڈیکل ٹریٹمنٹ پر کام کررہی ہے، نوواک جوکووچ نے یہ سرمایہ کاری جون 2020 میں کی تھی۔

    آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی…

    دو روز قبل ہی عالمی نمبر ون سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہوکر اپنے وطن سربیا واپس پہنچے ہیں۔

    آسٹریلین حکومت نے ویکسین نہ لگوانے کی وجہ سے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، اور اب فرانس نے بھی یہی شرط عائد کر دی ہے۔ فرانس میں فرنچ اوپن کا انعقاد 22 مئی سے 5 جون کو ہونا ہے، اور ان کی حکومت نے بھی واضح کر دیا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    نوواک جوکووچ کی ویزا بحال کرنے کی اپیل مسترد،عدالت کا ٹینس اسٹار کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم

    یاد رہے 9 بار آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ جیتنے والے نواک جوکووچ کا ویزا 6 جنوری کو منسوخ کیا گیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں مقدمہ جیتا تھا تاہم امیگریشن وزیر کے مطابق ویزا منسوخ کرنا عوامی مفاد میں تھا۔

    ویرات کوہلی کواپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

    ویزا منسوخی پر آسٹریلین وزیر صحت گریک ہنٹ کا کہنا تھا کہ ویزا منسوخ ہونے پر ملک چھوڑنا ہو گا۔ سربین ٹینس اسٹار، آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا فیصلے آنے کے بعد نواک جوکووچ نے کہا تھا کہ ویزا منسوخی فیصلے سے بے حد مایوسی ہوئی ہے تاہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور روانگی کے سلسلے میں تعاون کروں گا امید ہے کہ ٹینس اور آسٹریلین اوپن میں واپس آؤں گا۔

    بھارتی کرکٹرکوفکسنگ کیلئے 40 لاکھ روپے کی پیشکش کا انکشاف

  • وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    اسلام آباد :وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن میں تیزی لانےکیلئےاقدامات جاری کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے بوسٹر ڈوز سیٹ میں ایک اور ویکسین کا اضافہ کر دیا ہے۔آسٹرازنیکا ویکسین ملک بھر میں بطور بوسٹر ڈوز استعمال ہوگی۔آسٹرازنیکا کی شمولیت کے بعد کورونا بوسٹر ڈوز سیٹ میں شامل ویکسینز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    آسٹرازنیکا کی بوسٹر ڈوز لگانےکا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سائینوفام، موڈرنا، فائزر، اور سائینوویک کی بوسٹرڈوز لگائی جا رہی ہیں۔

    وفاق نے صوبوں کو بوسٹر ڈوز کیلئے آسٹرازنیکا ویکسین کی کھیپ فراہم کر دی ہے اور اب مختلف سینٹرز پر یہ ویکسین بطور بوسٹر شاٹ استعمال ہو گی۔

    واضح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آنے کے بعد بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کردی ہے۔

    این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکتے ہیں بوسٹر ویکسین مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے یکم دسمبر کو این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دی تھی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

  • سعودی عرب میں‌ کووِڈ-19 کے یومیہ کیس 6 ہزار تک پہنچ گئے:سخت پابندیاں لاگو

    سعودی عرب میں‌ کووِڈ-19 کے یومیہ کیس 6 ہزار تک پہنچ گئے:سخت پابندیاں لاگو

    ریاض : سعودی عرب میں‌ کووِڈ-19 کے یومیہ کیس 6 ہزار تک پہنچ گئے:سخت پابندیاں لاگو،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے 5928 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار دوافراد وفات پا گئے ہیں۔

    اس سے کووِڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد 8912 ہو گئی ہے۔ بدھ کو تشویش ناک کیسوں کی تعداد بڑھ کر492 ہو گئی ہے۔وزارت صحت نے منگل کے روز تشویش ناک کیسوں کی تعداد454 بتائی تھی۔

    مملکت میں کرونا وائرس کے کیسوں کی کل تعداد 632,736 تک پہنچ گئی ہے۔دریں اثناء گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کاشکار4981 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 578,812 ہوگئی ہے۔

    سعودی عرب میں کرونا وائرس کی انتہائی متعدی شکل اومیکرون کے پھیلنے کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔دسمبرکے اوائل میں محکمہ صحت نے اومیکرون کے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔اس کے بارے میں خیال کیاجاتا ہے کہ یہ شخص شمالی افریقا کے ایک نامعلوم ملک سے آیاتھا۔

    سعودی عرب میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم بھی بھرپورانداز میں جاری ہے اوراب تک مملکت میں شہریوں اور مکینوں کو ویکسین کی 54,364,534 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

    حکام نے مکہ مکرمہ میں مسجد حرام اور دیگرعوامی مقامات پرسماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ کردی ہے۔اس کے علاوہ عوامی مقامات، گھر کے اندر اور باہر بھی ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیا۔

    سعودی حکومت نے حال ہی میں اپنے ہاں نافذالعمل کووِڈ-19 کے قواعد وضوابط پرنظرثانی کی ہے اورخلاف ورزی کے مرتکبین پر جرمانے کی رقم بڑھا دی ہے۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جو لوگ سرکاری یا نجی مقامات میں داخل ہونے سے پہلے درجہ حرارت کی جانچ سے انکارکرتے ہیں اور سماجی فاصلے کے قواعد پرعمل نہیں کرتے،ان پر266 ڈالر (1000 سعودی ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔کروناقواعد کی باربارخلاف ورزی کے اعادے کی صورت میں جرمانے کی رقم دولاکھ 66 ہزارڈالر (100,000 ریال) تک پہنچ سکتی ہے۔

  • دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی :دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارت پریشان،اطلاعات کے مطابق دہلی کے جامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی افراد پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بندشیں اور پھر قہر ڈھانے والی ٹھنڈ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر یومیہ مزدوری کرنے والوں پر پڑا ہے جو روزانہ محنت مزدوری کرکے اپنا گزربسر کرتے ہیں اور اپنے گھر والو ں کو کچھ بچاکر بھیجتے ہیں۔

    ویک اینڈ کرفیوجامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی لوگ پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے۔ گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    شاہین باغ کے ایک مسلمان شہری کا کہنا ہے کہ کمائی نہیں ہوپارہی ہے، مجبوراً مسجد کے پاس کھڑا ہوجاتا ہوں شاید کوئی پانی لے لے۔ کیوں کہ کورونا کی وجہ سے دہلی میں ویک اینڈ کرفیو لگادیا گیا ہے ساتھ ہی ٹھنڈ کا قہر جاری ہے۔ اس لئے پانی نہ کے برابر فروخت ہورہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری مجبوری کوئی سننے والا نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن میں 30 سے 40 کین پانی فروخت ہوپاتاہے۔ لیکن گرمی کے موسم میں 70 سے 80 کین فروخت ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی مشکل سے دن میں 300 سے 350 روپے مزدوری ہوپاتی ہے۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ اس میں کرایہ اور کھانا کے علاوہ پیسہ نہیں بچ پاتا ہے۔

  • بھارت میں کورونا،ڈیلٹا کےبعد اومی کرون نے تباہی پھیلادی: بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی

    بھارت میں کورونا،ڈیلٹا کےبعد اومی کرون نے تباہی پھیلادی: بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی

    نئی دہلی: بھارت میں کورونا،ڈیلٹا کےبعد اومی کرون نے تباہی پھیلادی: بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہےج،اطلاعات ہیں‌ کہ بھارت میں پھر سے ایک بار تباہی اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے ،ادھراس کی وجہ سے بھارت نے بین الاقوامی تجارتی پروازوں پر پابندی میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے تجارتی بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی کو 28 فروری تک بڑھا دیا۔ ڈی جی سی اے کے ذریعہ جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے 28 فروری 2022 تک بین الاقوامی کمرشیل پروازوں کی معطلی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ پابندی انٹرنیشنل آل کارگو آپریشنز اور خاص طور پر ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں پر نافذ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فضائی ببل کے انتظام کے تحت جاری پروازوں پر بھی اس پابندی کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔تمام متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکلر پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے، 23 مارچ 2020 سے بھارت میں بین الاقوامی مسافر پروازیں معطل ہیں۔ اس سے قبل، 9 دسمبر کو، ڈی جی سی اے نے پابندی کو 31 جنوری تک بڑھا دیا تھا۔

  • کرونا کا پھیلاؤ، طلبا کی پھر موجیں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

    کرونا کا پھیلاؤ، طلبا کی پھر موجیں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

    کرونا کا پھیلاؤ، طلبا کی پھر موجیں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان
    پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز میں چھٹی تک کے 50 فیصد طلبا کو ایک دن ا سکول بلایا جائے گا،ساتویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کی کلاسز گزشتہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، فیصلے کا اطلاق کل سے 31 جنوری تک لاہور میں ہو گا،

    قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اجلاس، نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا 10فیصد سے زائد شرح والے شہرو ں میں ان ڈور تقریبات پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افرادشرکت کرسکیں گے ،10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500افرادشرکت کرسکتے ہیں تعلیمی اداروں میں 12سال سے کم عمر بچے ایس او پیز کے ساتھ اسکولز جائیں گے،نئی پابندیوں کے فیصلوں پر نظر ثانی 27جنوری کو کی جائے گی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈو ر تقریبات میں شرکت کرسکیں گے پابندیوں کا اطلاق 20سے 31جنوری تک ہوگا شادی ہالز سے متعلق این پی آئیز کا اطلاق 15 فروری تک نافذ رہے گا،

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد100 فیصد سینما جاسکیں گے 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مکمل ویکسینیٹڈافراد 50 فیصد سینما جاسکیں گے دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں مزارت ،جمز اورپارکس 50فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے پبلک ٹرانسپورٹ میں 70فیصد مکمل ویکسی نیٹڈ افراد سفرکرسکیں گے 10فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500افرادشرکت کرسکتے ہیں کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں کیلئے نئی پابندیاں ہیں 20 جنوری کے بعد اِن ڈور شادیوں ، کھانے اور اجتماعات پر پابندی ہوگی

    این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچے صرف دونوں ویکسی نیشن کے بعد اسکول جاسکیں گے 12سال سے کم عمر بچوں کی کلاس میں50 فیصد حاضری رکھی جائے گی ،12سال سے زائد عمر کے بچوں کے اسکولز میں 100فیصد حاضری ہوگی، یکم فروری سے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیےویکسین کی ایک خوراک لازم قراردے دی گئی.ویکسی نیشن سے کوئی بچہ یا بچی مستثنیٰ نہیں ہوگا، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں سخت ٹیسٹنگ کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں مارکیٹوں اور بزنس سینٹرز میں معمول کے اوقات کار رہیں گے پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں کے لیے ماسک کا استعمال اور ویکسی نیشن لازم ہوگی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا ویکسی نیشن مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش ہے حکومت پنجاب شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لئے انتظامی مشینری،محکمہ صحت، پولیس اور متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں۔ کورونا کی پانچویں لہر مزید احتیاط کی متقاضی ہے۔پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہے۔موثر طریقے سے ایس او پیز پر عملدرآمد سے ہی بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی زندگیوں کے تحفظ او رصحت کے لئے حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

    کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

    کرونا کے مزید 708 کیسز رپورٹ، اسلام آباد میں اومیکرون پھیل گیا

  • کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    بھارت: کورونا کے خلاف ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر چلنے اور بولنے سے معذور شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے بلکہ وہ بات بھی کرنے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے بوکارو میں 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے 4 جنوری کو ویکسین لگوائی تھی۔ اگلے روز اس کی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی دلارچند کی کیفیت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرت کا اظہار کیا اور تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

    لتا منگیشکرمیں کورونا کے بعد نمونیا کی تشخیص

    انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    رپورٹ کے مطابق دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا اعصابی نظام شدید مجروح ہوا تھا اس کے بعد وہ گویائی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی وہ بولنے لگے اور پیروں پر کھڑے ہوگئے وہ کہتے ہیں کہ یہ کورونا ویکسین کا کمال ہے جسے وہ معجزہ کہتے ہیں-

    تاہم ڈاکٹر جتیندرا نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ سائنسدان ہی کریں گے کیونکہ چار سال پرانی کیفیت سے یک دم تندرست ہوجانا ایک ناقابلِ یقین عمل ہے۔

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری…

    ایک اور ڈاکٹر البیل کرکٹے نے کہا کہ جب طبی ماہرین دلارچند پر تحقیق کریں گے تو امید ہے کہ چند روز میں اس کے مرض اور بحالی کی درست تفصیل سامنے آجائے گی اگرچہ حادثے کے بعد دلارچند کا بہت علاج کیا گیا لیکن اس کی آواز دھیرے دھیرے گم ہوگئی اور وہ بستر تک محدود رہ گیا ویکسین لگوانے سے قبل وہ اپنے علاج پر خطیر رقم خرچ کررہے تھے۔

    اومی کرون: عالمی ترقی میں سست روی، غریب ممالک میں معاشی ابتری ،ورلڈ بینک کی تہلکہ…

    واضح رہے کہ بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 اعشاریہ 9 ملین ہوگئی بھارت میں کورونا سے مجموعی اموات 4 لاکھ 87 ہزار ہوگئیں. یومیہ کورونا سے ہونے والی اموات 441 تک پہنچ گئیں جبکہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی-