Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :فاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے-

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

    اپوزیشن لیڈر،رہنما ن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے پاکستان مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کے ہیڈ عاطف روؤف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور لکھا کہ پوری قوم شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے قوم سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے-

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    صارفین کی جانب سے بھی شہباز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-
    https://twitter.com/WajidShahPAK/status/1483682608097673216?s=20

    واضح رہے کہ اس سے قبل شیری رحمان۔ شفقت محمود۔ زین قریشی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں-

    یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • کورونا وبا: مزید 8 افراد جاں بحق

    کورونا وبا: مزید 8 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وبا:ملک میں مزید 10 افراد جاں بحق،5 ہزار 34 کیسز رپورٹ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

    آزاد کشمیر:میرپورمیں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

    اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    دوسری جانب بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 اعشاریہ 9 ملین ہوگئی بھارت میں کورونا سے مجموعی اموات 4 لاکھ 87 ہزار ہوگئیں. یومیہ کورونا سے ہونے والی اموات 441 تک پہنچ گئیں جبکہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی-

    ‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا سے نہ بچ سکے

  • تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    اسلام آباد:تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیک ٹویٹر اکاؤنٹ سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

    این سی او سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، میٹنگزکے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی شروع کردی۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ آج شام سے پہلے فیک اکاونٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرپورے ملک میں بے چینی پھیلائی گئی جس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے

     

    یادر ہے گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا کے مثبت 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں پابندی لگانے کا فیصلہ

    کرلیا۔

    ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت نے شرکت کی۔

     

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بھی وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں سے وزراء صحت وتعلیم اور دیگرمتعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال زیرغور آئی،تاہم تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اجلاس میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

    اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت شرح والے علاقوں میں پابندی لگائی جائینگی۔

    زیادہ کیسز والے علاقوں کے لیے نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان ایس او پیز کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق این سی او سی کا دوبارہ اجلاس کل پھر متوقع ہے۔

  • کورونا وبا:ملک میں مزید 10 افراد جاں بحق،5 ہزار 34  کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:ملک میں مزید 10 افراد جاں بحق،5 ہزار 34 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 253 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 34 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    آزاد کشمیر:میرپورمیں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 29 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 930، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 419، پنجاب میں 4 لاکھ 54 ہزار 372، اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 855، بلوچستان میں 33 ہزار 729، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 770اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 703، خیبرپختونخوا 5 ہزار 963، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیںکورونا کے باعث سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔

    عمران خان نے معاشی بحران کو مذہب کی ڈھال بنا لیا ہے جس پر تشویش ہے،شہباز شریف

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

    آئی پی پیز معاہدوں کے آڈٹ،وفاقی حکومت اور آڈیٹر جنرل کے دفتر کے مابین قانونی تنازع چھڑجانے کا…

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    اسلام آ باد: وفاقی دارلحکومت میں ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایات پر اے سی سیکرٹریٹ کا مختلف ایریاز میں دورہ۔دکانوں پر قیمتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانےکیےگے پولی تھین بیگ کےغیر مجاز استعمال کی جانچ کی گئی اسسٹنٹ کمشنر انیل سعید نے کہا کہ کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جاتے ہیں

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    اے سیکرٹریٹ انیل سعید کا علاقہ کی مختلف مارکیٹ کا دورہ جہاں پر انہوں نےقیمتوں کی جانچ کی، اورCOVID-19 ویکینیشن کی صورتحال کی نگرانی کی،پھلوں/سبزیوں، دودھ کی دکانوں، بیکریوں، ریستورانوں، کیش اینڈ کیریز اور جنرل اسٹورز میں پولی تھین بیگ کے غیر مجاز استعمال کی جانچ کی۔

    ‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا سے نہ بچ سکے

    خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ اور وارننگ دی گئی ہے۔ مزید علاقہ سترہ میل اور بہارہ کہو احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹریشن بھی چیک کی گئی۔اس حوالے سے انیل سعید کا کہنا تھا کہ انشاءااللہ میرا جو میشن ہے اس پر کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھتا ہوں مزید علاقہ میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اور رہیں گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں کورونا کے باعث سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

  • آزاد کشمیر:میرپورمیں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

    آزاد کشمیر:میرپورمیں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 7 تعلیمی ادارے بند

    آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سات تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث سات تعلیمی اداروں کو آئندہ دس روز کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم نے بتایا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں چھ تعلیمی ادارے سرکاری ہیں۔

    ‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا سے نہ بچ سکے

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں سے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول ہے جب کہ پانچ بوائز اسکول ہیں ڈپٹی کمشنر میرپور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق اسٹیٹ کالج آف نرسنگ کو بھی کورونا مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

    دوسری جانب صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کےمزید 3 ہزار 238 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں پاکستان پیپلزپارٹی سےتعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ نئے کیسز کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ چار ہزار193 ہو گئی ہے۔

    بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے مزید چھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد 7700 سے زائد ہو گئی ہے سید مراد علی شاہ نے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت صوبے میں 260 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں کراچی میں کورونا کے دو ہزار 446 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی کل تعداد بڑھ کر تین لاکھ 25 ہزار 76 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

  • کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    امریکی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچانے میں بھنگ بھی بہت مفید ہے-

    باغی ٹی وی : ’جرنل آف نیچرل پروڈکٹس‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کےماہرین نےمشترکہ تحقیق میں بھنگ کے پودے میں دو ایسے قدرتی مرکبات دریافت کئے ہیں جو کووِیڈ 19 کی وجہ بننے والے ’سارس کوو 2‘ وائرس کو پھیلنے سے روکتے ہیں اوراس بیماری کی شدت میں اضافہ ہونےنہیں دیتے دریافت ہونے والے ان دونوں مرکبات کے نام ’’کینابیگیرولک ایسڈ‘‘ (سی بی جی-اے) اور ’’کینابیڈایولک ایسڈ‘‘ (سی بی ڈی-اے) رکھے گئے ہیں۔

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    ان مرکبات کی سالماتی ساخت دیکھ کر ماہرین کو اندازہ ہوا کہ شاید یہ کورونا وائرس کے انسانی خلیوں سے جڑنے میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں بعد ازاں اس کی تصدیق پیٹری ڈش میں رکھے گئے انسانی پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس کے خلیات پر ان مرکبات کی آزمائش سے ہوئی جنہیں کورونا وائرس (سارس کوو 2) سے متاثر کیا گیا تھا۔

    لاک ڈاون برطانوی ماہرین کے لیے سونے کی چڑیا ثابت ہوا

    سی بی جی-اے اور سی بی ڈی-اے، دونوں نے ہی کورونا وائرس کی سطح پر ابھار جیسی اس پروٹین کو جکڑ کر ناکارہ بنا دیا جسے استعمال کرتے ہوئے یہ وائرس خلیے کے اندر داخل ہوتا ہے اور اپنے حملے کی شدت میں اضافہ کرتا ہےتاہم ابھی یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لہذا اسے بنیاد بنا کر بھنگ کا استعمال شروع نہ کیا جائے۔

    برطانوی وزیراعظم کی پریس سیکرٹری مستعفی:وزیراعظم کی حکومت خطرے میں‌:تہلکہ…

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی مزید تجربات اور تحقیق کے بعد یہ معلوم کریں گے کہ آیا یہ دونوں مرکبات جیتے جاگتے انسانوں کو بھی کورونا وائرس سے اتنے ہی مؤثر اندازمیں بچاسکتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے پیٹری ڈش میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا علاوہ ازیں، مزید تحقیق میں یہ مرکبات استعمال کرنے پر ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا اس کے بعد ہی حتمی طور پر ان مرکبات کو کورونا کے علاج میں استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔

    حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

    کچھ وقت پہلےاس جنگلی پودے کو ہر لحاظ سے برُا سمجھا جاتا تھاکیوں کہ اس پودے کے پتے اور پھول کھانے سے انسان کوایک عجب قسم کا نشہ ہوجایاکرتا تھا، پہلے پہل اس کو جناتی پودا بھی قرار دیا گیا کیوں کہ اس پودے کا نشہ کرنے والوں نے اسے شراب اور افیون سے یک سر مختلف قرار دیا تھا۔

    بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    اس پودے سے تیار نشہ آور مشروب کو پاکستان اور بھارتی پنجاب میں عمومی طور پر ’’ سردائی‘‘ کہا جاتا ہے جب کہ بھارت کے دیگر علاقوں میں بھنگ لسی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ پودا برصغیر کی دریافت ہے۔اس لیے اس پودے کو ہندی بھنگ،ہندی سن،قنب ہندی،شاہدانہ اور گانجا کے نام سے موسوم کیا گیا ہے جب کہ مغرب میں اس کو ’’میری جوآنا‘‘ کہا جاتا ہے۔

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون،فلورونا کے بعد ڈیلٹا کرون:نیاوائرس کتنا خطرناک ہے ماہرین نے…

    انگریز دوا ساز کمپنیوں کے ماہرین اس پودے کا نباتاتی نام Cannabis indica اور Cannabis sativa کے نام سے پکارتے ہیں۔ ان میں سے کینے بس انڈیکا، برصغیر پاک و ہند کی مناسبت سے ہے اور کینے بس سیٹائیوا یورپ اور امریکا کی مناسبت سے ہے۔بھارت اور پاکستان میں تو اب بھی یہ مشروب ایک خاص طرح کا روایتی نشہ سمجھا جاتا ہے اور برصغیر کے بہت بڑے حصے میں تو یہ خیال بھی عام ہے کہ اس مشروب کے طبی فوائد بھی ہیں صدیوں سے بھنگ کے مادہ پودے کے پھولوں اور پتوں سے ایک خاص ترکیب کے ساتھ نشہ آور مشروب تیار کیا جاتا ہے-

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

  • ‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا سے نہ بچ سکے

    ‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا سے نہ بچ سکے

    ‏امریکی فوج کے سربراہ جنرل مارک ملی بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادرے "روئٹرز” کے مطابق پیر کو ایک ترجمان نے کہا کہ امریکی جوائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی کا اتوار کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے تاہم ان میں کورونا کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں-

    بیجنگ میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق،چین پھربحران کا شکار

    ترجمان نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملی کا آخری بار رابطہ 12 جنوری کو ریٹائرڈ جنرل ریمنڈ اوڈیرنو کی آخری رسومات کے موقع پر ہوا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملی کا بائیڈن کے ساتھ رابطے کے بعد کئی دن پہلے کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جبکہ ملی کو کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹ بھی لگ چکی ہے-

    واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع، لائیڈ آسٹن نے اس مہینے کے شروع میں کورونا کے لیے مثبت تجربہ کیا تھا۔ 9 جنوری کو ان کا ٹیسٹ منفی آیاتھا-

    بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    دوسری جانب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اومی کرون کیس کی نشاندہی کے بعد شہر میں داخلے کے قواعد میں سختی کردی گئی جبکہ دارالحکومت آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا گزشتہ روز بیجنگ کے ضلع ہایدیان میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی مقامی منتقلی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا اومی کرون کی تشخیص کے متاثرہ شہری کے اپارٹمنٹ اور دفتر کو سیل کردیا گیا اور دونوں مقامات پر 2430 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    دارالحکومت میں اومی کرون کیس کی نشاندہی کےبعد شہرمیں داخلےکے قواعد میں سختی کردی گئی ہے اور بیجنگ آنے والوں کو72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے بیجنگ میں نئی سفری پابندی 22 جنوری سے مارچ تک نافذ رہے گی جبکہ بیجنگ اور اس کے قریبی صوبے ہیبی میں 4 فروری سے سرمائی اولمپکس ہونےہیں۔

    دوسری جانب بیجنگ کے قریبی شہر تیانجن میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے تیسرے مرحلے میں اومی کرون کے مزید 59 کیس سامنے آئے ہیں۔ چین میں اومی کرون کے کیسز پانچ صوبوں میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    تعلیمی ادارے بند کریں گے یا نہیں؟ این سی او سی اجلاس میں کیا بات ہوئی،بڑا فیصلہ

  • پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے

    پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے10 ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے متاثرہ ملازمین نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تمام متاثرہ ملازمین کے 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لئے جائینگے

    قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو،عوامی اجتماعات، شادی ہالز کے حوالے سے این پی آئیز کا جائزہ اورویکسینیشن کےلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔کورونا کے بڑھتے وار کے پیش نظر اجلاس میں نئی پابندیوں کا فارمولہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا، این پی آئیز کے نفاذ سے پہلے تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔

    اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مختلف تعلیمی اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا، این سی او سی نے قرار دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سے 7 مریض انتقال کرگئے،ملک بھرمیں 4 ہزار 340 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار809 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.71 فیصد رہی ،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار 19 ہو گئی،ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 28ہزار487 ہو گئی،

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 443 کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 75 فیصد ہوگئی،

  • بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    لاہور:بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں‌ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے، 12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولز بند نہیں کرسکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اسکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا، حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذ ہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    مراد راس نے مزید بتایا کہ صوبے میں اساتذہ کی 16 ہزار اسامیوں کا اشتہار دو ماہ تک آجائے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ کمپلسری ایکٹ پاس کیا گیا، اب اس پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ کلاس ون سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا، چھٹی سے بارہویں تک قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔