Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وبا:3 افراد جاں بحق ،مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:3 افراد جاں بحق ،مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار869 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 291 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار6 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 901، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 247، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار670،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار502، بلوچستان میں 33 ہزار 625، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 657 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 663، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اومی کرون وائرس لاہور بھی پہنچ گیا

    اومی کرون وائرس لاہور بھی پہنچ گیا

    کراچی اور اسلام آباد کے بعد اومی کرون کے لاہور میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہورمیں اومی کرون وائرس کے 12مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے 7 مریضوں کاتعلق جوہرٹاؤن جبکہ پانچ مریضوں کاتعلق ڈیفنس سےہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد اور کراچی میں اومی کرون کے متعدد کیسز سامنے آچکے ہیں اسلام آباد میں جن افراد میں اومی کرون پایا گیا وہ لوگ کراچی کا سفر کرچکے تھے۔

    اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس:ڈی سی اسلام آباد نے تصدیق کردی

    اسلام آباد میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ڈی سی اسلام آباد نے کی تھی اس حوالے سے محکمۂ صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی تھی این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی اس کی تصدیق کی تھی ان کا کہنا تھا کہ واقعی ایک مریض جو کہ کراچی سے اسلام آباد آیا ہے وہ اومی کرون کا شکار ہے اور اب انتظامیہ اس شخص سے رابطہ میں رہنےوالے تمام لوگوں کی مانیٹرنگ کررہےہیں اور اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہیں ان کے ملنسار تواس مرض کا شکارنہیں ہوئے؟

    امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    ڈاکٹر زعیم ضیا کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا، شہری احتیاطی تدابیراختیار کریں،ویکسی نیشن کرائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

  • کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی، اب کرونا کی نئی قسم اومیکرون نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 909 ہو گئی ہے، کرونا کے 301 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار741ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں44 ہزار129کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی.

    بھارت میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک ہی سکول میں 48 بچوں میں کرونا کی تصدیق کے بعد سکول کو سیل کر دیا گیا ہے اور چھٹیوں کو اعلان کر دیا گیا ہے، سکول میں چار سو سے زائد بچے زیر تعلیم تھے،

    دوسری جانب کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین فریڈ سینسٹرا کورونا سے ہلاک ہو گئے ہیں فریڈ سینسٹرا نے کورونا کو معمولی وائرس قرار دے کر خود کو اسپتال سے ڈسجاچ کروالیا تھا 41 سالہ فریڈ سینسٹرا گھر میں ہی اپنا علاج کروارہے تھے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد، ہیوی ویٹ چیمپئین گھر میں بھی آکسیجن لیتے رہے جہاں ان کو مزید مشکلات کا شامنا کرنا پڑا، خبر رساں ادارے کے مطابق مطابق وہ اسپتال بھی اپنے کوچ کے مجبور کرنے پر داخل ہوئے تھے

    قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم کی بیٹی کا بھی گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے بھی قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کریا ہے، اسرائیلی وزیراعظم دوسری بار قرنطینہ کریں گے،اسرائیلی وزیراعظم کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا پھر بھی وہ احتیاطا الگ رہیں گے

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

  • کورونا وبا:  مزید 2 افراد جاں بحق،359 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید 2 افراد جاں بحق،359 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار50کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 359 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار440 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 907ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ80 ہزار 525، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 204، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار553،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار450، بلوچستان میں 33 ہزار 624، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 655 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 63 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 661، خیبرپختونخوا 5 ہزار 922، اسلام آباد 966، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    امریکا میں اومی کرون نے تباہی مچا دی،اسپتالوں میں جگہ ختم، درجنوں فلائٹس منسوخ

    واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون نے امریکا میں تباہی مچا دی-

    باغی ٹی وی : نیویارک ٹائمز کے مطابق اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نہ صرف اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی ہے بلکہ ایئر لائنز نے بھی اپنی درجنوں فلائٹس منسوخ کردی ہیں رپورٹ کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے پروازیں اس وقت منسوخ کی گئی ہیں جب کرسمس منانے کے لیے لاکھوں افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکیوں کی بہت بڑی تعداد اس وقت مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ صرف ایک دن قبل معروف امریکی ایئر لائنز یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور الاسکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر رہی ہیں۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    اس صورتحال میں امریکی آٹوموبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غالب امکان اس بات کا ہے کہ 23 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً دس کروڑ 90 لاکھ افراد اپنا سفر طے کریں گے سفر کرنے والے عین ممکن ہے کہ سڑک کو سفر کا ذریعہ بنائیں اور یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں ہوائی جہاز سمیت سفر کے لیے دیگر ذرائع مل جائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی ایک وجہ خود عملے کا بھی اومی کرون سے متاثر ہونا ہے الاسکا ایئر لائنز کے مطابق اس کے کچھ عملے کے اراکین اومی کرون سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس نے 17 پروازیں منسوخ کی ہیں جب کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 120 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکہ میں ڈیلٹا سے متاثرہ افراد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے صرف نیویارک میں کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    دوسری جانب اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا ہےاسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

    ادھر متحدہ عرب امارات نے اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چار ممالک پر پابندی عائد کر دی ہے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرزایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائجیریا سے آنے والی تمام قسم کی فلائٹس آپریشن کو 25 دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ان ممالک میں 14 روز سے زائد رہنے والے غیر ملکیوں پر یو اے ای آنے پر پابندی ہو گی تا ہم متحدہ عرب امارات کے شہری، قریبی رشتہ دار، سفارتی مشن، سرکاری وفود اور گولڈن ریزیڈنس ہولڈرز کو اس فیصلے سے خارج کردیا گیا ہے۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

  • اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    متحدہ عرب امارات نے اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چار ممالک پر پابندی عائد کر دی۔

    باغی ٹی وی :عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرزایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائجیریا سے آنے والی تمام قسم کی فلائٹس آپریشن کو 25 دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    اس کے علاوہ ان ممالک میں 14 روز سے زائد رہنے والے غیر ملکیوں پر یو اے ای آنے پر پابندی ہو گی تاہم متحدہ عرب امارات کے شہری، قریبی رشتہ دار، سفارتی مشن، سرکاری وفود اور گولڈن ریزیڈنس ہولڈرز کو اس فیصلے سے خارج کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا ہےاسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

    ادھر اومی کرون کا خدشہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سختی سے چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہو گئی ہیں برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، برطانیہ سے پاکستان آنے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا ،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں-

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 95 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے –

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

  • بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

    نئی دہلی: بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کے لئے 2ریاستوں میں رات کا کرفیولگانے کااعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی پابندیوں کومزید سخت کردیا گیا ہے۔عوام کوپبلک مقامات پرماسک پہننے اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی شادیوں میں 200 سے زیادہ افراد کی شرکت پرپابندی ہوگی۔

    جبکہ اومی کرون کیسز میں اضافے کوروکنے کے لئے اترپردیش اورمدھیہ پردیش ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5بجے تک رہے گا بھارت میں اب تک امی کرون کے 358کیسز سامنے آچکے ہیں-

    کراچی میں اومی کرون کے اچانک 6 کیسزسامنے آگئے

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وبا کی تیسری لہر کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ماہرین کے مطابق آئندہ برس فروری تک کرونا وائرس کی تیسری لہر آ سکتی ہے-

    رپورٹس کے مطابق اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز دارالحکومت دہلی میں سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ریاست مہاراشٹرا ہے دیگرریاستوں میں بھی اومی کرون کے کیسز سامنے آرہے ہیں

    ادھر کراچی میں کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون(کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 6افراد بیرون ممالک سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔

    کراچی سے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون)کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے ، 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 95 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے –

    قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

  • کورونا وبا:مزید 4 افراد جاں بحق ، 322 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:مزید 4 افراد جاں بحق ، 322 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار811 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 322 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار728 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 898 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.6 ریکارڈ کی گئی۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 077، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 121، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار438،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار392، بلوچستان میں 33 ہزار 617، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 062افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 919، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کراچی میں اومی کرون کے اچانک 6 کیسزسامنے آگئے

    کراچی میں اومی کرون کے اچانک 6 کیسزسامنے آگئے

    کراچی : کراچی میں اومی کرون کے 6 کیسزسامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون(کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 6افراد بیرون ممالک سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔

    کراچی سے محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے نئے وریرینٹ (اومیکرون)کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے ، 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں ، تمام افراد کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دنوں بیرون ملک سے آنے والی خاتون کورونا میں مبتلا تھیں جن کے اومی کرون میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ متاثرہ خاتون کی اب جینوم سیکوئنسنگ کی گئی تھی جس کے نتائج میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کے رابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 95 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ یہ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا اور ویکسین کے خلاف زیادہ مدافعت رکھتا ہے۔

    ادھردنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد277,543,285ہو چکی ہے

    جبکہ ہمسائیہ ملک بھارت میں کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وبا کی تیسری لہر کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ برس فروری تک کرونا وائرس کی تیسری لہر آ سکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں اومیکرون کے مجموعی کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے گئی جب کہ بدھ کو کرونا کے 6317 کیسز سامنے آئے تھے ۔ وبا سے 24 گھنٹوں کے دوران 318 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار سے زائد ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز دارالحکومت دہلی میں سامنے آئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ریاست مہاراشٹرا ہے۔ دیگرریاستوں میں بھی اومی کرون کے کیسز سامنے آرہے ہیں

  • ایک کروڑ30 لاکھ چینی شہری گھروں سے باہرنہ نکلیں:چین نے اچانک یہ فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی

    ایک کروڑ30 لاکھ چینی شہری گھروں سے باہرنہ نکلیں:چین نے اچانک یہ فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی

    بیجنگ: ایک کروڑ30 لاکھ چینی شہری گھروں سے باہرنہ نکلیں:چین نے اچانک یہ فیصلہ کیوں کیا؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق چینی حکومت نے ژیان شہر کے ایک کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دنیا بھر کی طرح چین میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاو کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر چین کے شمالی شہر ژیان میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ژیان شہرکی انتظامیہ نے بدھ کو پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہفتے میں 2 دن ہر گھر کا صرف ایک فرد ضروری سامان کے لیے باہر نکلے گا، اس شمالی شہر میں 9 دسمبر سے اب تک 143 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین ایک نہایت سخت زیرو کووِڈ حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت وبا کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جا رہا ہے، چین کووِڈ کے لیے اس لیے بھی ہائی الرٹ پر ہے کیوں کہ یہ فروری میں 2022 کے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

    ٹیراکوٹا جنگجوؤں کے قدیم مجسموں کے لیے مشہور شہر ژیان کے رہائشیوں کو شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ جان پر نہ بن آئے، اور حکام کی جانب سے اس کی منظوری بھی ملے، یہ پابندیاں جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق نصف شب سے نافذ ہوئی ہیں۔

    دور دراز کے بس اسٹیشنز پہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور نقل و حمل کنٹرول کرنے کے لیے شہر میں موٹر ویز پر چوکیاں لگا دی گئی ہیں، ژیان کے ایئرپورٹ سے بھی بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وبا کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کی ہے، حکام کی جانب سے اومیکرون کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

    ادھر تازہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ ، برطانیہ ،بھارت ، جرمنی،فرانس سمیت درجنوں ممالک میں حالات پھرسے خراب ہونےجارہےہیں اورحکومتیں اس لہر سے نمٹنے کے لیے کچھ بے بس دکھائی دے رہی ہیں