Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    نیویارک :دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی وبا اومیکرون اور بڑھتے ہوئے کیسز کی نئی لہر کی وجہ سے نئی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے جس کے بعد یورپ اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں نئی پابندیاں متعارف کرادی گئی ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا میں پونے دو لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن امریکی صدر جو بائیڈن وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 81 ہزار 264 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ ہفتے سامنے آنے والے کیسز میں سے 73فیصد اومیکرون کے تھے۔

    ابتدائی طور پر ماہرین نے کہا تھا کہ وائرس کی یہ قسم دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی وائرس کی قسم کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہے لیکن اب یہ انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے لیے ڈائریکٹر ہانس کلوگ نے کہا کہ ہم ایک نئے طوفان کو اٹھتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

    ادھر بھارت اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ متعدد یورپی ممالک نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب کرسمس اور نئے سال کی تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اسرائیل نے بھی بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سخت سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ 60سال سے زائد عمر کے افراد طبی عملے کو ویکسین کا چوتھا ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

    پیرس نے پہلے ہی نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کردیا ہے جبکہ جرمنی نے ان تقریبات میں لوگوں کی تعداد کو 10 لوگوں تک محدود کردیا ہے جبکہ نائٹ کلب بند کرتے ہوئے فٹبال میچز سمیت بڑے مجمعوں اور تقریبات پر پابندی لگا دی ہے۔

    جرمن چانسلر اولف شولز نے کہا کہ یہ کئی تقریبات یا یا کئی لوگوں کے ساتھ پارٹیز منانے کا وقت نہیں ہے۔ادھر آسٹریا میں نئی پابندیاں لاگو کرتے ہوئے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کھولنے اور لوگوں کی بلاضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

    دوسری جانب ایکسپو2020 میں جاپانی پویلین سے منسلک سوشیرو ریسٹورنٹ کے 10 ورکرز میں وائرس میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ایکسپو کے عملے کی روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی ٹیسٹنگ میں ان افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور عملے کے وائرس کی زد میں آنے کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

    سنگاپور نے قرنطینہ کے بغیر ٹکٹ کی فروخت کے پروگرام کو بند کرتے ہوئے 23دسمبر سے ملک میں آںے والے تمام مسافروں کے لیے قرنطینہ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

  • کورونا وبا: مزید 10افراد جاں بحق

    کورونا وبا: مزید 10افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار991 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار47 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 892 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد رہی۔

    برطانیہ :24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 053، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار320،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار329، بلوچستان میں 33 ہزار 606، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 646 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 060افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 658، خیبرپختونخوا 5 ہزار 915، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں    امریکی صدر

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

    امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    باغی ٹی وی :امریکی صدر جوبائیڈن کا وائٹ ہاؤس میں اومی کرون کے پھیلاؤ سے متعلق خطاب میں کہنا تھا کہ آپ مکمل ویکسین شدہ نہیں تو اومی کرون سے متعلق آپ کو فکرمند ہونا چاہیے، ہمیں اومی کرون سے متعلق فکر کرنی چاہیے لیکن خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

    برطانیہ :24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ 5 سو ملین فری ریپیڈ ٹیسٹ ہوم کٹس امریکیوں کو دستیاب ہوں گی، امریکا جنوب افریقی ملکوں پر سفری پابندیوں کی تبدیلی پر غور کررہا ہے۔

    امریکی صدر نے عوام سے جلد سے جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی درخواست بھی کی۔

    اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

    دوسری جانب برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 363 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد اومی کرون ویرینٹ کے متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے برطانیہ میں بوسٹر ڈوز لگوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

    وزیراعظم بورس جانسن نے تصدیق کردی ہے کہ کرسمس سے قبل مزید پابندیاں نہیں لگیں گی کرسمس کے بعد پابندیوں کے حوالے سے اقدامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، ضرورت پڑی تو پابندیاں لگائیں گے۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

  • قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

    قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

    بلوچستان کے ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللّٰہ نیازی کا کہنا ہےکہ نمونےتصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوائےجارہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو مشتبہ مریضوں کو تلاش کر کے فوری قرنطینہ کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اس حوالے سے نوٹس لے کر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    اس سے قبل رواں ماہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی تھی دوسری جانب کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔

    اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے-

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مری

  • برطانیہ :24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    برطانیہ :24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 363 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد اومی کرون ویرینٹ کے متاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے برطانیہ میں بوسٹر ڈوز لگوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے-

    برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

    وزیراعظم بورس جانسن نے تصدیق کردی ہے کہ کرسمس سے قبل مزید پابندیاں نہیں لگیں گی کرسمس کے بعد پابندیوں کے حوالے سے اقدامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، ضرورت پڑی تو پابندیاں لگائیں گے۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    رپورٹس کے مطابق دو دن قبل بھی برطانیہ میں اومی کرون کے 8 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے دوسری جانب جرمنی نے برطانیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے جہاں کورونا وائرس کا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی کمپنیاں برطانیہ سے محض انہی مسافروں کو جرمنی لاسکتی ہیں جو یا تو جرمن شہری ہیں یا پھر یہاں کے رہائشی ہیں، تاہم فلائٹس پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ریل اور بحری جہاز کے ذریعے سفر کرنے والوں پر بھی یہی پابندی لاگو ہوگی۔

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

  • اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

    اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان

    ڈیووس:اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ڈیووس اجلاس ملتوی:مزید عالمی اجلاس ملتوی ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی رہنماؤں، دولت مندوں ، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کا سالانہ اجلاس جسے ’’ ورلڈ اکنامک فورم‘ کہا جاتا ہے، اس سال کورونا کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    ورلڈ اکنامک فورم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ” ڈیووس عالمی اقتصادی فورم ، سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا اپنا سالانہ اجلاس اومیکرون کے پھیلاؤ کے سلسلے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے سبب ملتوی کر رہا ہے۔عالمی اقتصادی فورم نے اس اجلاس کو موسم گرما میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اجلاس سترہ جنوری سے اکیس جنوری تک ہونے والا تھا جس کا مقصد اقتصادی، سیاسی، ماحولیاتی اور دیگر کئی مسائل وموضوعات کا جائزہ لینا تھا۔ سوئٹزرلینڈ کی جانب سے اس اجلاس کوکورونا کے نئے ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے بعد عائد کی جانے والی جدید پابندیوں کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے بعد امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے میئر نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ہنگامی حالت کا اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کورونا کا پھیلاؤ شروع ہونے کے بعد سے پیر کو کورونا کے نئے مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے ۔اومیکرون کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے امریکی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو کورونا سے متعلق پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں جنوری کے پہلے تین ہفتوں کے لیے آنلائن کلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے تین جنوری سے شروع ہونے والے نئے سمسٹر کے پہلے دو ہفتوں کے لیے آن لائن کلاسز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پرنسٹن، کارنیل اور مڈل بیری یونیورسٹیاں اپنے امتحانات آنلائن منعقد کریں گی ۔ نیویارک یونیورسٹی نے تمام غیر ضروری اجتماعات کو منسوخ کر دیا ہے اوراساتذہ کو فاصلاتی امتحان لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے سال کی تعطیلات کے موقع پرامریکہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے باعث اس ملک کے شہریوں میں نئے سال کی تقریبات کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ گئے ہیں ۔اسی کے ساتھ ای بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے اکثر علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں میں نوے فیصد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں ۔

    امریکا میں بیماریوں کے کنٹرول کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں زیادہ تیزی آسکتی ہے۔اب تک جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں پانچ کروڑ سترہ لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلاء ہوئے ہیں اوران میں سے آٹھ لاکھ ستائیس ہزار سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اسی کے ساتھ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ سے متاثرین کی تعداد چھتیس سے بہتر گھنٹے کے اندر دوگنی ہورہی ہے۔

  • برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

    برطانیہ: اومی کرون سے 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 44 افراد متاثر

    برطانیہ میں ڈیلٹا سے 70 گنا زیادہ خطرناک کورونا کے اومیکران ویریئنٹ نے تباہی پھیلا دی ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 44 ہوگئی ہے لندن سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 45 ہزار 145 ہوگئی ۔ اومی کرون کے سبب 104 افراد اسپتال میں داخل ہوئے اور 12 اموت ہوچکی ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ نئے ویریئنٹ سے بچاو کے لیے گزشتہ روز 8 لاکھ 46 ہزار 466 افراد کو بوسٹر لگایا گیا۔

    برطانیہ:چند گھنٹوں میں‌ اومی کرون کے 93 ہزار سے زائد کیسز:ہرطرف خوف اوربے بسی کے…

    دوسری جانب برطانیہ میں اومی کرون کی صورتحال پر غور کے لیےکابینہ کی ورچوئل میٹنگ آج ہوگی برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مزید پابندیوں کےنفاذ کے بارے میں 3 آپشنز پر غور کا امکان ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے سبب مشکل کا سامنا ہے، مزید پابندیاں لگا سکتے ہیں۔عوام احتیاط سے کام لیں اور جلد از جلد بوسٹر ڈوز لگوائیں

    بچ جاو:بچا لو:احتیاط اپنالو:اومیکرون 89 ممالک کو متاثرکرچکا،کنٹرول نہیں…

    میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں 12 سے 15 برس کے بچے ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں اور 12 ہفتے قبل پہلی ڈوز لگوانے والے دوسر ی ڈوز لگواسکیں گے۔

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    واضح رہے کہ پاکستان نے برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے سبب برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی سخت چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئےتمام مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق برطانیہ سے بالواسطہ فضائی مسافروں کا بھی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا، بورڈنگ سے 48 گھنٹے قبل مسافروں کی ویکسینیشن اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی لازمی ہو گی۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سو فیصد ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ کے لیے برطانیہ کی براہ راست پروازیں ایڈجسٹ کرے۔دوسری جانب سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایک پرواز کے بعد دوسری پرواز میں اتنا وقت رکھا جائے گا کہ پہلے سے آنے والی پرواز کے تمام مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ مکمل ہوجائیں۔سی اے اے حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کوروناوائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جا رہے ہیں۔

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

  • کورونا وبا:4 افراد جاں بحق،مزید 270 کیسز رپورٹ

    کورونا وبا:4 افراد جاں بحق،مزید 270 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 ہزار506کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 270 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار737 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 882ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 23، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار267،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار308، بلوچستان میں 33 ہزار 587، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 642 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 59 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 654، خیبرپختونخوا 5 ہزار 911، اسلام آباد 964، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے امریکا میں پہلی موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں زیر علاج اومی کرون کا مریض دم توڑ گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرنے والا شہری 50 سال کا تھا اورویکسین شدہ نہیں تھا۔

    بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے اعداد و شمار نے صرف ایک ہفتے میں اومی کرون انفیکشن میں چھ گنا اضافہ ریکارڈ کیا ہے جبکہ نیویارک میں یہ 90 فیصد پھیل چکا ہے۔

    سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس قسم سے ویکسین شدہ افراد بھی متاثر ہورہے ہیں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کمزور مدافعتی نظام کے لوگوں کو بوسٹر ڈوزلگانے پر زور دیا گیا ہے، ورنہ اس نتیجے پر پہنچا مشکل ہوگا کہ ویکسین کام نہیں کررہی

    افریقہ میں سائنسدانوں نے پہلی بار اومی کرون کے بارے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت یعنی 26 نومبر کو خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، جسے عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک یہ 90 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

    اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

    برطانیہ میں اومی کرون کے کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کی اس نئی قسم نے خوف پیدا کر دیا ہے. بھارت کے طبی ماہرین بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برطانیہ جیسی ہو گی تو بھارت کے حالات بہت ہی خراب ہوں گے، طبی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے-

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

  • اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

    اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

    اومی کرون ویریئنٹ کی اہم ترین علامات سامنے آگئیں-

    باغی ٹی وی :برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے ’اومیکرون ویریئنٹ‘ کی اہم ترین علامات اس کے پچھلے ویریئنٹس سے مختلف ہیں ’زیڈ او ای سمپٹم ٹرینکنگ اسٹڈی‘ کے مرکزی سائنسدان اور وبائی ماہر، پروفیسر ڈاکٹر ٹم اسپیکٹر کے مطابق اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہونے کی پانچ اہم ترین علامات میں ناک کا مسلسل بہنا، سر میں درد، مستقل تھکن، چھینکیں آتے رہنا اور گلے کی خراشیں پڑنا شامل ہیں۔

    ڈیلٹا ویریئنٹ سمیت، پچھلے تمام ویریئنٹس کی پانچ اہم ترین علامات میں مستقل تھکن، سر میں درد، سونگھنے اور کھانے کی حسیات ختم ہوجانا، گلے کی خراشیں اور کھانسی شامل تھیں۔

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

    ڈاکٹر ٹم اسپیکٹر کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے بچنے اور اسے پھیلنے سے روکنے کی احتیاطی تدابیر وہی ہیں جو پچھلے تمام ویریئنٹس کےلیے بتائی جاچکی ہیں جن میں سماجی فاصلہ اور ماسک کا باقاعدہ استعمال بطورِ خاص اہم ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    نیدر لینڈ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن لگانے والا پہلا ملک

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    برطانیہ میں اومی کرون کے کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کی اس نئی قسم نے خوف پیدا کر دیا ہے. بھارت کے طبی ماہرین بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برطانیہ جیسی ہو گی تو بھارت کے حالات بہت ہی خراب ہوں گے، طبی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے،بھارت میں اومی کرون کے اب تک 151 کیسز سامنے آ چکے ہیں-

    بچ جاو:بچا لو:احتیاط اپنالو:اومیکرون 89 ممالک کو متاثرکرچکا،کنٹرول نہیں…