Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،مگرامریکہ نے عجیب کہانی سنا دی

    دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،مگرامریکہ نے عجیب کہانی سنا دی

    واشنگٹن :دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق،مگراس کے باوجود امریکہ نے عجیب کہانی سناکرسب کو حیران کردیا ،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں تعینات 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں یہ امریکہ فوجی بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے اوران پرکرونا وائرس کے اثرات کوئی اثر نہیں دکھا سکیں گے

    امریکی فوجیوں کو کرونا وائرس ہونے کےبارے میں ترجمان پینٹاگون کے مطابق دنیا بھر میں تعینات امریکی فوجیوں اور محکمہ دفاع کے 89 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تعینات میں 49 امریکی فوجیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    پینٹاگون کا کہنا ہے کہ محکمہ دفاع کے 14 سول ملازمین، 7 کنٹریکٹرز اور ان کے اہلخانہ کے 19 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پینٹاگون نے کورونا سے متاثرہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے مقامات نہیں بتائے ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج صحتمند اور مستعد جوانوں پر مشتمل ہے اور امریکی فوجی بہت جلد اس بیماری سے ٹھیک ہوجائیں گے۔امریکا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی تمام ریاستوں میں مہلک وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی ہے۔امریکا میں مزید 928 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7339 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

  • اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں

    اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں

    اٹلی :اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک،دنیا بدستورخوف کی لپیٹ میں ،اطلاعات کے مطابق اٹلی میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوگئے جوکہ اب تک کسی بھی ملک میں کورونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکت ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی ہے، اٹلی میں آج کورونا کے 4207 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعد اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 713 تک پہنچ گئی۔

    اطالوی حکام نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔مہلک کورونا وائرس چین کے علاوہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا اور اب تک 170 ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے۔

    ادھر کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کی وجہ سے چین سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

  • امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کا معنی خیزاعلان

    امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کا معنی خیزاعلان

    واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس جولائی تک ختم ہوجائے گا،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے جولائی کے ماہ تک کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ جولائی یا اگست تک ملک سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے بہترین انتظامات کیے اور عوام نے ہدایات پر مکمل عمل کیا تو جولائی یا زیادہ سے زیادہ اگست تک اس وائرس پر قابو پالیں گے جس کیلیے ایک مقام پر 10 سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے مہلک وائرس کے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اور سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی مشکلات سے نبرد آزما شہریوں کو ان کے گھروں پر براہ راست امدادی چیک بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک طرف امریکہ نے اعلان کرکے دنیا کوحیران کردیا ہےکہ اس کے فوجیوں کوہونے والا کرونا وائرس نقصان نہیں پہنچا سکے گا اوربہت جلد یہ فوجی صحت مند ہوجائیں گے ، جس کے بعد یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ امریکہ آخر اتنے اعتماد سے یہ بات کیوں کررہا ہے

    واضح رہے کہ متحدہ ریاست ہائے امریکا کی تمام ہی ریاستوں میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے جس میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ 104 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

  • پاکستان سے ملحقہ ایران اورافغانستان کی سرحدیں ابھی تک بند نہ ہوسکیں ، جہاں سے کرونا منتقل ہورہا ہے ،حکومت کی سستی قوم کا نقصان

    پاکستان سے ملحقہ ایران اورافغانستان کی سرحدیں ابھی تک بند نہ ہوسکیں ، جہاں سے کرونا منتقل ہورہا ہے ،حکومت کی سستی قوم کا نقصان

    لاہور: پاکستان سے ملحقہ ایران اورافغانستان کی سرحدیں ابھی تک بند نہ ہوسکیں ، جہاں سے کرونا منتقل ہورہا ہے ،حکومت کی سستی قوم کا نقصان ،پاک ایران سرحد ابھی تک بند نہ ہوسکی ، کروناوائرس تفتان کے ذریعے پاکستان پہنچ رہا ہے،اطلاعات کےمطابق جہاں اس وقت ملک میں ایمرجنسی کی کیفیت برپا ہے تو دوسری طرف پاکستان میں کرونا پھیلنے کے مقامات کو ابھی تک سیل نہیں کیا گیا

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں ابھی تک بند نہیں کی جس کی وجہ سے کرونا وائرس تفتان کی سرحد میں سے پاکستان بڑی تیزی سے منتقل ہورہا ہے ، ذرائع کےمطابق ابھی تک انہیں ناقص انتظامات کی وجہ سے پاکستان ایک بہت بڑی مشکل کا شکارہورہا ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں رپورٹ ہونے والے سارے کیسزایران کی سرحد کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں، لیکن حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اورابھی تک بارڈرسیل نہیں کیا جاسکا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تفتان کے بارڈرکے مقام پرپاکستان کی طرف بہت سے لوگوں کوقرنطینہ سینٹرز میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس وقت حکام اس معاملے پرقابوپانے میں ناکام نظرآرہے ہیں، جبکہ دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ اگراس قدرحکومت کی سستی ہےکہ ابھی تک بارڈرسیل نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے ملک میں کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے تو اس کی ذمہ دار حکومت خود ہے

  • کورونا وائرس کی علامات کیوں چپھائیں‌:  اطالوی شخص کو 12 سال کےلیے جیل

    کورونا وائرس کی علامات کیوں چپھائیں‌: اطالوی شخص کو 12 سال کےلیے جیل

    اٹلی :کورونا وائرس کی علامات کیوں چپھائیں‌: اطالوی شخص کو 12 سال کےلیے جیل ،اطلاعات کےمطابق درحقیقیت اٹلی میں ایک شخص کو 12 سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اس نے ناک کی سرجری کے لیے کورونا وائرس کی علامات کو چھپایا جس کے نتیجے میں متعدد ڈاکٹر اور نرسز بھی کووڈ 19 کا شکار ہوگئے۔

    امریکی جریدے نیوز ویک نے اطالوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ایک پروفیسر کی جانب سے اس شخص کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس نے تیزی سے پھیلنے والی وبا کو چھپایا۔یہ واقعہ شمال مغر بی اٹلی کے علاقے اوستا کے پیرانی ہاسپٹل میں پیش آیا جہاں ایک شخص ناک کے عام آپریشن کے لیے آیا، مگر جب اسے آپریشن روم میں لے جایا گیا تو مریضوں کو بے ہونے کرنے کے ماہر نے جسمانی درجہ حرارت میں اضافے پر توجہ دی۔

    اس کے بعد جب اس شخص کا ٹیسٹ کرایا یا تو اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوگئی جو اس وقت اٹلی میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ وہاں اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح بھی دنیا کے دیگر ممالک سے بہت زیادہ ہے تشخیص کے بعد اس شخص کو ہسپتال سے فارغٖ کرتے ہوئے گھر میں قرنطینہ کا مشورہ دیا یا مگر اس دوران نرس، ڈاکٹر اور ماہر میں یہ وائرس منتقل ہوچکا تھا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ شخص ایک ریزورٹ میں کام کرتا تھا جہاں وہ شمالی اٹلی کے علاقے لمبارڈی سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاحوں سے رابطے میں رہا۔لمبارڈی وہ خطہ ہے جو اٹلی میں اس وبا کا مرکز مانا جارہا ہے اور ریزورٹ میں کام کے دوران ہی اس شخص میں کورونا وائرس کی علامات جیسے کھانسی ظاہر ہوچکی تھیں، مگر اسے ڈر تھا کہ اگر اس نے علامات کو رپورٹ کیا تو طبی حکام اس کی ناک کی سرجری کو التوا میں ڈال دیں گے

  • کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھنے کا خدشہ،ترکی سے اہم خبر

    کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھنے کا خدشہ،ترکی سے اہم خبر

    انقرہ: کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھنے کا خدشہ،ترکی سے اہم خبر.اطلاعات کےمطابق ترکی میں ایک فٹبال کلب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث فٹبال میچز ملتوی کیے تو ملک بھر میں طلاق کے کیسز بڑھ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر کے 160 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے، اس وائرس کے بعد 6 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، عالمی سطح سپورٹس کے مختلف ایونٹس منسوخ ہوئے ہیں وہیں پر ترکی سے ایک حیران رد عمل سامنے آیا ہے۔

    ترک فٹبال کلب ٹرابزونسپور کے سربراہ نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے سپر لیگ کے میچز کو ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچز نہ ہوئے تو ملک میں طلاق کے کیسز بڑھ جائیں گے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ترک ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کلب کے سربراہ احمد اغاغلو نے کہا کہ ان کی ٹیم لیگ میں سب سے آگے ہے اور ٹرابزونسپور کو چیمپیئن قرار دیا جائے۔

    ترک فٹبال کلب ٹرابزونسپور کے سربراہ نے کہا کہ اگر لیگ کے میچز ملتوی کیے گئے اور بغیر تماشائیوں کے کھیل ہوا تو ایک ماہ بعد اس ملک میں ججز نہیں ملیں گے جو طلاق کے مقدمات سن سکیں۔اے ایف پی کے مطابق اغاغلو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ چہرے پر ماسک لگائے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹرابزونسپور پہلا بڑا فٹبال کلب ہے جس کا تعلق استنبول سے نہیں اور اس وقت ترک سپر لیگ میں پہلے نمبر پر ہے۔ترکی میں حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں 20 ملکوں کے سفر پر پابندی، کھیلوں کے مقابلوں کا بغیر تماشائیوں کے انعقاد اور بڑے مذہبی اجتماعات سے اجتناب شامل ہیں۔

    اے ایف پی کے مطابق آٹھ کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے ملک ترکی میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 ہے اور تاحال کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

  • کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق،باقاعدہ تصدیق کردی گئی

    کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق،باقاعدہ تصدیق کردی گئی

    پشاور:کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 2 افراد جاں بحق،باقاعدہ تصدیق کردی گئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کرونا کے حوالے سے غمگین کردینے والی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر کے پی صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ضلع مردان میں ہوئی جہاں 50 سالہ سعادت خان وفات پا گیا۔ جاں بحق شہری مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھا اور چند روز قبل ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

     

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وفات والے شخص کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف ہوئی تھی اور کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وفات پانے والے شہری سے رابطے میں رہنے والوں کی اسکریننگ جاری ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

    ادھر کرونا سے جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں صوبائی وزیرصحت تیمور جھگڑا کے مطابق جاں بحق مریض 8 مارچ کو سعودی عرب سے آیا تھا اور جس میں آج کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ دوسری موت کورونا وائرس کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ہوئی جہاں زیرعلاج ہنگو کا 36 سالہ رہائشی جاں بحق ہوگیا۔

     

    لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق مریض عبد الفتح کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا جہاں مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق شہری عبدالفتح چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آیا تھا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 19 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 304 ہوگئی ہے۔سندھ سے 208، پنجاب سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا میں 19، گلگت میں 13، اسلام آباد میں 7 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • کرونا وائرس 168ممالک میں پھیل گیا، خطرناک وبا سے 8160 افراد جاں بحق ، لاکھوں متاثر

    کرونا وائرس 168ممالک میں پھیل گیا، خطرناک وبا سے 8160 افراد جاں بحق ، لاکھوں متاثر

    تہران:کرونا وائرس 168ممالک میں پھیل گیا، خطرناک وبا سے 8160 افراد جاں بحق ، لاکھوں متاثر،اطلاعات کےمطابق کرونا کی وجہ سےاس وقت دنیا کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے، ادھرتازہ ترین اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس ایک سو اڑسٹھ ممالک میں پھیل گیا۔ خطرناک وبا سے 8160 کی اموات، دو لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو کر رہ گئے۔

    ایران میں 147 جبکہ سپین میں مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خطرناک وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1135 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈونیشیا میں 12، چین میں 11، امریکا میں 7 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ جنوبی کوریا اور فلپائن میں 3،3 جبکہ برازیل، پرتگال، ناروے اور آسٹریلیا میں 1،1 ہلاکت سامنے آئی۔

    یورپ میں کرونا وائرس نے ہلاکتوں کی تعداد میں پہلی بار ایشیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یورپ میں اب تک کرونا سے 3 ہزار 421 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ایشیا میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 384 ہو چکی ہے۔

    ادھر سعودی عرب نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر جی ٹوئنٹی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ٹوئنٹی کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب وبا کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ تمام ارکان سے رابطے میں ہے۔ عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جی ٹوئنٹی ممالک کو متفقہ پالیسیاں اور اقدامات کرنا ہوں گے۔

    دوسری جانب امریکی شہر سیٹل میں کرونا وائرس کی ویکسین کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن میں خاتون رضاکار کو پہلا انجکشن لگایا گیا ہے جبکہ 45 مزید افراد نے خود کو تحقیق کےلیے پیش کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی دنیا بھر میں 35 کمپنیاں اور ادارے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    تجرباتی ویکسین کا پہلا انجکشن لگوانے والی 43 سالہ جینیفر ہیلر دو بچوں کی ماں ہیں۔ دیگر رضا کاروں کو ایک ماہ کے وقفے سے دو انجکشن لگائے جائیں گے۔رضاکاروں کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے چھٹکارا پانے کے لیے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ ابتدائی دوا کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور میساچوسیٹس کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی ماڈرنا نے تیار کیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو انجکشن لگائے جا رہے ہیں، انہیں کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ویکسین میں کرونا وائرس شامل نہیں کیا گیا۔ تاہم بارہ سے اٹھارہ ماہ تک کوئی بھی ویکسین بازار میں آ سکتی ہے۔

    دنیا بھر میں 35 کمپنیاں اور ادارے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ برطانیہ میں آئندہ ماہ ویکسین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جرمنی میں بھی ریسرچر کرونا کی ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ چین اور جنوبی کوریا میں کرونا کی ویکسین کی تیاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ سکاوٹ کے جوان میں کورونا وائرس کی علامت دیکھے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی جو مثبت آئی۔ بھارتی فوجی کو جہاں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے وہیں اس کی بہن اور اہلیہ کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی فوج میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، لیہہ کے چوہوٹ گاوں کا رہنے والا یہ بھارتی فوجی اپنے والد کے رابطہ میں آیا جو پہلے سے ہی انفیکشن کا شکار ہو چکے تھے۔ ان کے والد 20 فروری کو ایران سے تیرتھ یاترا پر لوٹے تھے اور 29 فروری سے لداخ ہارٹ فاونڈیشن میں آئسولیشن میں ہیں۔

  • کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے مریض کی موت کی تصدیق ہوگئی ، جاں بحق ہونےوالا شخص عرب امارات سے پہنچا تھا

    کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے مریض کی موت کی تصدیق ہوگئی ، جاں بحق ہونےوالا شخص عرب امارات سے پہنچا تھا

    پشاور:کرونا وائرس سے پاکستان میں پہلے مریض کی موت کی تصدیق ہوگئی ، جاں بحق ہونےوالا شخص عرب امارات سے پہنچا تھا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان میں کرونا سے جاں بحق ہونے والے پہلے پاکستانی کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ شخص کل ہی عرب امارات سے پاکستان پہنچا تھا

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔

    پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 304 ہو گئی ہے،جبکہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہو گئی

  • برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریض ” ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے گرفتارکرکے قرنطینہ سینٹرز بھیجے جائیں گے

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریض ” ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے گرفتارکرکے قرنطینہ سینٹرز بھیجے جائیں گے

    لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریض ” ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے گرفتارکرکے قرنطینہ سینٹرز بھیجے جائیں گے ،اطلاعات کےمطابق برطانیہ نے ہنگامی اور غیر معمولی اقدامات کے تحت پولیس کو کورونا وائرس کے ضدی مریضوں کی گرفتاری کا اختیار دیدیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں نئے قوانین کے تحت پولیس سمیت دیگر حکومتی اداروں کو وائرس سے نمٹنے کے لیے وسیع اختیارات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کی تجاویز کی مدد سے تیار کیے گئے یہ قوانین 2 سال کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

    یہ قوانین اسکاٹ لینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور لندن میں اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے بنائے گئے ہیں جنہیں صرف اشد ضرورت کے وقت ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان قوانین سے حاصل ہونے والے اختیار کے تحت پولیس کسی بھی ایسے مریض کو گرفتار کرسکتی ہے جو اسپتال میں اپنا علاج کرانے یا قرنطینہ میں جانے سے انکاری ہو۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قوانین عوام کی بھلائی کیلیے بنائے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار کے لگ بھگ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 71 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔