Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کلیئر قرار، محکمہ صحت کی رپورٹ‌ جاری

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کلیئر قرار، محکمہ صحت کی رپورٹ‌ جاری

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کلیئر قرار، محکمہ صحت کی رپورٹ‌ جاری

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صوبے میں اب تک 65 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 33 کیسز کلیئر قرار دیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    اس کے مطابق پشاور میں 18 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 14 کلیئر قرار دیئے گئے، ڈی آئی خان سے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، 15 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مردان سے 5، چارسدہ سے 2، لوئر دیر سے 1، ایبٹ آباد سے 6، صوابی سے 5، سوات سے 3، باجوڑ سے 1 اور ضلع کرم سے 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کورونا سے متعلق تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کر لیا.صوبائی وزیر صحت، مشیر اطلاعات، چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے

    ادھر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی حالات قابو میں ہیں خدانخواستہ ضرورت پڑی تو کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے، اب تک سندھ میں 172کیسز رپورٹ ہوچکے۔ سندھ حکومت 775ٹیسٹ کر چکی ہے۔
    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی نے علاج معالجے کیلئے ضرورت کی چیزیں درآمد کرنے کا کہا ہے، زیادہ رش والی مارکیٹیں بند ہونگی، اگر وائرس بڑھتا ہے تو لوگوں کے پاس اشیائے ضروریہ پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔

    ناصر شاہ کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ ضروری سروسز والے دفاتر کھلے رہیں گے، کل دفاتر کھلے ہونگے، پرسوں سے بند ہونگے۔ سندھ حکومت کے کچھ محکمے کل سے بند کر دیے جائیںگے۔ اس حوالے سے کل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں اور صوبوں سے آنے والی بسیں دو دن بعد بند کر دی جائیں گی، انٹر سٹی بس سروس 48گھنٹے بعد مکمل طور پر بند ہونگی۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران درخواست کی کہ مریض کیساتھ ایک سے زیادہ تیمادار نہ آئیں۔ ہسپتالوں میں زیادہ رش سے بچا جانا چاہیے۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند نہیں کی جا رہیں، یہ مشکل فیصلے ہیں سب کی حفاظت کیلئے کرنا پڑ رہے ہیں۔

  • ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان  لگانے سے باز نہ آئی،  فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان لگانے سے باز نہ آئی، فردوس عاشق اعوان

    ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان لگانے سے باز نہ آئی، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی :معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ، مفاد اور سلامتی کیلئے اٹھائے گئے وزیراعظم عمران خان کے بروقت اقدامات کی گواہی دنیا دے رہی ہے تاہم ن لیگ کورونا جیسے حساس مسئلے پر بھی سیاسی دوکان لگانے سے باز نہ آئی۔

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کا بیان حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کا واویلا مچانے کی بجائے فارن اکاؤنٹ رکھنے والی فارن میں بیٹھی اپنی قیادت کو پاکستان آنے کی اپیل کریں، (ن) لیگ نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں پہ وار کیا جو پاکستان اپنا پیسہ بھجواتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا احسن اقبال صاحب کاش آپ ان کے خلاف آواز بلند کرتے جنہوں نے پاکستان کے عوام کی جیبیں کاٹیں اور لندن فرار ہوگئے، منی لانڈرنگ کی اور پاکستان سے پیسہ باہر بھجوایا، اتحاد اور یکجہتی وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اپوزیشن کرونا کے بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی کاوشوں کو تقویت دے۔

  • شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع

    شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع

    شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع ہو گئی

    باغی ٹی وی : ایک اور مشتبہ شخص کی ہسپتال میں‌موت واقع ہوئی ہے . ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔

    ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبہ سندھ میں172، پنجاب میں31 اور بلوچستان میں 16 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 246 ہوگئی۔
    واضح‌رہے کہ حکومت نے ایئر پورٹ پر کورونا کے مشتبہ افراد کی تشخیص کا اہتمام کر رکھا ہے . بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے نے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (اوپی ڈیز ) کو 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔

    ادھر حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام بڑے سرکاری اسپتالوں بشمول قومی ادارہ برائے امراض، سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض اطفال اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز کل(بدھ) سے 15 دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دے دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دے دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو ڈاکٹرز نے کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دے دیا
    باغی ٹی وی :وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ماہرین نے انہیں 5دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا وائرس بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اس کے پھیلاؤ کا الزام چین پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس کے چیلنج کا سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا اور پاکستانی طلبا کے ساتھ سفارت خانے کا رابطہ ہے۔
    واضح‌رہے کہ وزیر خارجہ صدر پاکستان کے ہمراہ چین کے دورے پرگئے تھے.

    صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی کی ہم منصب شی جن پنگ کیساتھ اہم اور تاریخی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال خصوصا کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام پر خصوصی بات چیت بھی کی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

    اس سے قبل صدر مملکت نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی اور کرونا وائرس کے خلاف چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور پاکستان کی جانب سے حمایت کا اظہار کی

  • لاہور ایئر پورٹ پر کسی نے کورونا ٹیسٹ نہیں‌کیا ، مسافر

    لاہور ایئر پورٹ پر کسی نے کورونا ٹیسٹ نہیں‌کیا ، مسافر

    لاہور ایئر پورٹ پر کسی نے کورونا ٹیسٹ نہیں‌کیا ، مسافر

    باغی ٹی وی :ایئر پورٹ پر کرونا وئرس کی چیکنگ کا سلسلہ کس قدر سخت ہے اس بارے لاہور ایئر پورٹ آنے والے ایک مسافر مصطفی چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی واپس آیا ہوں پاکستان, لاھور ائرپورٹ پہ کسی کا کوئی بخار چیک نہیں ہوا۔محض ایک پرچہ ُپر کیا جس میں خود ہی بتانا تھا کہ کرونا وغیرہ ہے یا نہیں.

    واضح‌رہے کہ حکومت نے ایئر پورٹ پر کورونا کے مشتبہ افراد کی تشخیص کا اہتمام کر رکھا ہے . بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے نے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (اوپی ڈیز ) کو 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔

    حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام بڑے سرکاری اسپتالوں بشمول قومی ادارہ برائے امراض، سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض اطفال اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز کل(بدھ) سے 15 دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

  • بھارتی فوج میں بھی کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا

    بھارتی فوج میں بھی کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا

    بھارتی فوج میں بھی کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا

    باغی ٹی وی:بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق لداخ کے مقام پر بھارتی فوج میں کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا .بھارتی فوج کا ایک اہلکار کی ٹریولنگ ہسٹری ایران کے حالیہ سفر سے ملی ہے ذرائع کے مطابق ایک فوجی سے دیگر اہلکاروں کو وائرس منتقل ہوا.متاثرہ فوجی کے اہلخانہ بھی وائرس کا شکار ہیں.
    واضح‌رہےکہ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگئی،دنیا کی زندگی خطرے میں پڑگئی ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس 162 ملکوں تک پھیل گیاہے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 433 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے اب تک 7 ہزار 525 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی،اسپین ،فرانس اور ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ برطانیہ میں بھی حکام اس حوالے سے غور کر رہے ہیں۔ترکی اور متحدہ عرب امارات میں باجماعت نماز پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ایران اور عراق میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

    چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے ایک کورونا وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے میں جب کہ دیگر کیسز کی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں چین میں 13 نئی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد3 ہزار226 ہوگئی ہیں۔

    چین بھر میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 800 سے بڑھ گئی ہیں ،جس میں سے اب تک 68 ہزار 679 مریض صحت یاب ہو گئے اور 8 ہزار 976 افراد کا چین کے اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔چین کے بعد اٹلی کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اٹلی میں اب تک 27 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 158 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 135 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد ایران میں اموات کی تعداد 988 ہوگئی ہے۔

    ترجمان ایرانی وزارت صحت کیانوش جہانپور کے مطابق ایران میں آج کورونا کے ایک ہزار 178 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 16ہزار 169ہوگئی ہے۔ اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 168 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 510 ہوچکی ہے۔

    ہسپانوی وزارت صحت کے مطابق اسپین میں کورونا سے متاثرہ تقریباً 1500 نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز ہوچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق کورونا سے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیٕں۔

  • کرونا کیسے حملہ آورہوتا ہے ، ابتدائی علامات کیا ہیں ، بچاو کس طرح ممکن ہے ،سائنسدانوں نے ساری حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    کرونا کیسے حملہ آورہوتا ہے ، ابتدائی علامات کیا ہیں ، بچاو کس طرح ممکن ہے ،سائنسدانوں نے ساری حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    واشنگٹن :کورونا وائرس کے خلاف جسم کیسے ردعمل ظاہر کرتا ہے؟ماہرین طب نے ساری حقیقت سے آگاہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق سائنسدانوں نے نئے نوول کورونا وائرس کے مریضوں کے جسم کے اندر اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے خلاف مزاحمت یا ردعمل کو جاننے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے وبا کے خلاف ویکسین اور علاج میں مدد مل سکے گی۔

    کرونا کیسے حملہ آورہوتا ہے ، ابتدائی علامات کیا ہیں ، بچاو کس طرح ممکن ہے ،سائنسدانوں نے ساری حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ،جریدے جرنل نیچر میڈیسین میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 4 مدافعتی خلیات اس نئے نوول کورونا وائرس کے خلاف متحرک ہوتے ہیں۔محققین نے دریافت کیا کہ مریض کا جسم اس وائرس پر اسی طرح حملہ آور ہوتا ہے جیسے فلو کے خلاف ہوتا ہے۔

    اس تحقیق میں چین کے شہر ووہان سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ خاتون کو شامل کیا گیا تھا جس میں کووڈ 19 کی معتدل علامات کی تصدیق ہوئی تھی۔یہ خاتون ووہان سے آسٹریلیا گئی تھی اور 11 دن بعد میلبورن کے ایک ہسپتال میں مرض کی تشخیص ہوئی حالانکہ اس کا بظاہر کسی پہلے سے متاثر فرد سے رابطہ بھی نہیں ہوا تھا۔ہسپتال جانے سے 4 دن قبل علامات سامنے آئی تھیں جن میں گلے میں سوجن، خشک کھانسی، سینے میں درد اور بخار شامل تھا۔

    ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کے بعد کووڈ 19 کی تصدیق کی اور 7 دن بعد وائرس کا ٹیسٹ مثبت ہوگیا، جسکے بعد اسے گھر بھیج کو خود کو الگ کرنے کا کہا گیا، جہاں بیماری کی علامات 13 دن بعد غائب ہوگئیں۔مریضہ کے خون کے نمونوں کو علاج سے قبل اور بعد میں لینے پر تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ اس کا جسم وائرس کے خلاف مختلف طریقوں سے حملہ آور ہوا حالانکہ جسم کو اس سے قبل وائرس کا سامنا کبھی نہیں ہوا تھا۔

    میلبورن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں شامل پروفیسر کیتھرین کیڈزیرسکا نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ان کی ٹیم نے مریضہ کا جائزہ ہر وقت کیا اور مدافعتی ردعمل کے بارے میں جاننے میں کامیاب رہے۔علامات غائب ہونے سے 3 دن قبل سائنسدانوں نے مخصوص مدافعتی خلیات کو مریضہ کے خون میں دریافت کیا جو عام طورپر فلو کے مریضوں میں بھی نظر آتے ہیں۔

    اب وہ کووڈ 19 کے مختلف مریضوں میں اس مدافعتی ردعمل کا نقشہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے معتدل کے ساتھ سنگین نوعیت کے انفیکشن کے شکار افراد کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری میں مدد مل سکے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ یہ دریافت اس لیے اہم ہے کیونکہ پہلی بار ہم نوول کورونا وائرس کے خلاف جسمانی مدافعتی نظام کے ردعمل کو سمجھ سکے ہیں،انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کو اب یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کچھ مریضوں میں اس کی شدت زیادہ کیوں ہوتی ہے یا وہ ہلاک کیوں ہوجاتے ہیں تاکہ ان کے تحفظ کے طریقہ کو تشکیل دیا جاسکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مدافعتی خلیات اکثر امراض جیسے فلو کے خلاف مریض کے صحت یاب ہونے سے قبل نمودار ہوتے ہیں اور اس کو دیکھ کر ہم مریضوں کی صحت یابی کی پیشگوئی کرسکتے ہیں اور ایسا ہی کووڈ 19 کے متاثر افراد میں بھی ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معلومات سے ہمیں کسی ویکسین کی تیاری میں مدد مل سکے گی جو کہ جسمانی مدافعتی نظام کی نقل کے مطابق کام کرے گی۔

    آسٹریلیا کے وزیرصحت گریگ ہنٹ نے تحقیق کے حوالے سے کہا کہا یہ کورونا وائرس کے خلاف اب تک دنیا کی جدید ترین میپنگ ہے جس سے ویکسین کے ساتھ تھراپیز کو تشکیل دینے میں ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوگی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ساڑھے 7 ہزار کے قریب اموات اور 80 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • حرمین شریفین کے علاوہ تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ، دنیا کے لیے اطاعت کا پیغام

    حرمین شریفین کے علاوہ تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ، دنیا کے لیے اطاعت کا پیغام

    ریاض :حرمین شریفین کے علاوہ تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی گئی ، دنیا کے لیے اطاعت کا پیغام ،ذرائع کےمطابق سعودی عرب: حرمین شریفین کے علاوہ تمام مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

    عرب نیوز کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کی سینئر علماء اتھارٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔علماء اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ نماز کے وقت مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے علاوہ تمام مساجد کے دروازے بند رہیں گے، اس لیے شہری گھروں پر ہی نماز کی ادائیگی کریں۔

    اعلان کے مطابق سعودی عرب میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی معطل رہے گی اور نماز جمعہ کے بدلے ظہر کی نماز یعنی چار رکعت ادا کی جائے گی۔بیان میں میں کہا گیا ہے کہ مساجد سے صرف اذانیں دی جائیں گی اور مؤذن اذان میں ’آؤ نماز کی طرف‘ کے بجائے ’نماز گھر پر ہی ادا کریں‘ کے الفاظ ادا کریں گے جس کا مطلب جہاں ہیں وہیں نماز ادا کریں بھی لیا جاسکتا ہے۔علماء اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ عارضی اقدام مفاد عامہ اور عوام کی صحت کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے اور اس کی مذہبی طور پر اجازت ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور ترکی بھی باجماعت نمازوں پر پابندی عائد کرچکے ہیں جب کہ ایران میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 172 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے باعث پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والوں کو بھی سعودی عرب چھوڑنے اور واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • حالات خراب ہوئے تو کرفیو لگا سکتے ہیں: سندھ حکومت کا عندیہ

    حالات خراب ہوئے تو کرفیو لگا سکتے ہیں: سندھ حکومت کا عندیہ

    کراچی: حالات خراب ہوئے تو کرفیو لگا سکتے ہیں: سندھ حکومت کا عندیہ،اطلاعات کےمطابق صوبہ سندھ میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کیسز کے بعد سندھ حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث اگر حالات خراب ہوئے تو کرفیو بھی لگا سکتے ہیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی حالات قابو میں ہیں خدانخواستہ ضرورت پڑی تو کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے، اب تک سندھ میں 172کیسز رپورٹ ہوچکے۔ سندھ حکومت 775ٹیسٹ کر چکی ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوری طور پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی نے علاج معالجے کیلئے ضرورت کی چیزیں درآمد کرنے کا کہا ہے، زیادہ رش والی مارکیٹیں بند ہونگی، اگر وائرس بڑھتا ہے تو لوگوں کے پاس اشیائے ضروریہ پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔

    ناصر شاہ کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھا کہ ضروری سروسز والے دفاتر کھلے رہیں گے، کل دفاتر کھلے ہونگے، پرسوں سے بند ہونگے۔ سندھ حکومت کے کچھ محکمے کل سے بند کر دیے جائیںگے۔ اس حوالے سے کل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دوسرے شہروں اور صوبوں سے آنے والی بسیں دو دن بعد بند کر دی جائیں گی، انٹر سٹی بس سروس 48گھنٹے بعد مکمل طور پر بند ہونگی۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران درخواست کی کہ مریض کیساتھ ایک سے زیادہ تیمادار نہ آئیں۔ ہسپتالوں میں زیادہ رش سے بچا جانا چاہیے۔ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند نہیں کی جا رہیں، یہ مشکل فیصلے ہیں سب کی حفاظت کیلئے کرنا پڑ رہے ہیں۔

  • صدرمملکت اورچینی صدرکی ملاقات،ہاتھ بھی ملایا،کرونا وائرس کی روک تھام پر گفتگو،چین کوپاکستان پرفخرہے، چینی صدرکا خراج تحسین

    صدرمملکت اورچینی صدرکی ملاقات،ہاتھ بھی ملایا،کرونا وائرس کی روک تھام پر گفتگو،چین کوپاکستان پرفخرہے، چینی صدرکا خراج تحسین

    بیجنگ:صدر مملکت اور چینی صدر کی ملاقات،ہاتھ بھی ملایا، کرونا وائرس کی روک تھام پر گفتگو،چین کی عوام کوپاکستان پرفخرہے، چینی صدرکا خراج تحسین،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اس تاریخی ملاقات میں پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیل کے مطابق دورہ چین پر گئے پاکستانی صدر مملکت جناب ڈاکٹر عارف علوی کی ہم منصب شی جن پنگ کیساتھ اہم اور تاریخی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال خصوصا کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام پر خصوصی بات چیت بھی کی گئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

    اس سے قبل صدر مملکت نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کی اور کرونا وائرس کے خلاف چین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور پاکستان کی جانب سے حمایت کا اظہار کیا۔


    دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات بیجنگ کے گریٹ ہال میں ہوئی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست اور آہنی برادرز ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفید تعاون پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین نے دنیا کو بتایا ہے کہ وہ بقائے باہمی اور عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا ہے اور کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے چیلنج میں بھی اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم نے صدر مملکت اور ان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی وبا پر وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی حکومت نے چین کے لئے اظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے اور وبا پھوٹنے کے فوری بعد پاکستان نے چین کو طبی امداد فراہم کی۔ ہم چین میں پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے پر شکر گزار ہیں۔

    چینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں بھی اب کرونا وائرس کے کچھ کیسز ظاہر ہوئے ہیں جن کے پیش نظر حکومت پاکستان اقدامات کر رہی ہے۔ ہمیں ایسے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے اپنے تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    لی کی چیانگ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انسانیت کو درپیش اس چیلنج کے پیش نظر بین الاقوامی تعاون بہت اہم ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر، چین کے وزیر خارجہ، چین میں پاکستانی سفیر اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔