Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کراچی میں تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم

    کراچی میں تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم

    کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا

    باغی ٹی وی :کراچی میں لگنے والے تمام بچت بازاروں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام بچت بازار اور میلوں کے جاری حکم نامے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق بچت بازار کے ایم سی کے زیر انتظام چلائے جاتے ہیں اور میئرکراچی نےکورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرحکم جاری کیا جس کے بعد تمام اجازت نامے عارضی طور پرمعطل کردیے گئے اور تمام بچت بازار تا حکم ثانی بند رہیں گے
    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے حکومت نے کافی اقدام کیے ہیں. تعلیمی سرکاری اور نجی ادارے پہلے ہی بند ہیں.اسی طرح ہر طرح کی تقریبات پر پابندی ہے .

  • دنیا کرونا سے لڑرہی ہے ، اوربھارت پاکستان سے :ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

    دنیا کرونا سے لڑرہی ہے ، اوربھارت پاکستان سے :ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

    راولپنڈی :دنیا کرونا سے لڑرہی ہے ، اوربھارت پاکستان سے :ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید،اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کو بھی بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی واجد علی شہید ہو گیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع دادو سے تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائر کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فورسز کا بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

  • ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد:بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

    ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد:بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ

    دہلی:ہندوستان سنسان ہوجانے کا انتباہ ، کورونا آڈیو وائرل،بھارت مکمل کرونا کے خوف سے جامد ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے دوران بھارت میں ایک ویب لنک کے ساتھ ، ایک پیغام ، واٹس ایپ گروپس اور فیس بک پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ لنک پر لاگ ان کرنے سے ،ادھربھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عوام کوگمراہ کرنے کے لیے جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے مفت ماسک ملیں گے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ویب لنک کے ساتھ ہندی میں اس پیغام کا ترجمہ ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ‘صاف بھارت ‘کے تحت مفت ماسک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ ذیل میں دیئے گئے لنک پر کلک کرسکتے ہیں اور اپنے ماسک کو آرڈر کرسکتے ہیں ۔یہ پیغام فیس بک پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے۔ویب لنک پر کلک کرنے کے بعد ایک فارم وزیر اعظم مودی کی تصویر کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور فارم میں "نام” ، "فون نمبر” ، "پتہ” اور "پن کوڈ” جیسی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وائرل ویب لنکس میں سے کسی کے بھی یو آر ایل میں GOVکا لفظ نہیں ہے ، جو ہمیشہ سرکاری ویب سائٹ میں موجود ہوتاہے۔حکومت کی جانب سے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایسی کوئی پیش کش نہیں کی ہے۔حکومت ہند کی ایجنسی پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی) نے ٹوئیٹر کے ذریعہ ایسی افواہوں کی تردید کی ہے کہ ہندوستان کورونا وائرس کی وبا کے دوران معمول کی سرگرمیوں کے انجام دہی سے محروم ہوکر سنسان ہوجائے گا۔

    پی آئی بی نے بتایا کہ واٹس اپ پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہندوستان کو دنیا کے دیگر حصوں کیلئے عملاً بند کردیا جائے گا ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پی آئی بی نے دو ٹوک الفاظ میں وضاحت کی ہے کہ آڈیو کلپ کے دعوی جھوٹے ہیں اور بالکلیہ قیاس آرائی نیز افواہیں ہیں۔ اس آڈیو کلپ کو عوام کے مفاد میں آگے مت بڑھائیے۔

  • میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں مرنے والے شخص میں کورونا وائرس نہیں تھا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس مریض کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جو میو ہسپتال میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا تاہم اس موت کی وجہ کووڈ 19 (کوروناوائرس) نہیں تھی۔انہوں نے تمام افراد پر زور دیا کہ یہ ٹیسٹ کا وقت ہے تو ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہر کرنا چاہیے۔قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا پہلے مشتبہ مریض جاں بحق ہوا۔

    اس بارے میں محکمہ صحت پنجاب کے سیکریٹری قیصر شریف نے بتایا تھا کہ مریض کو پیر کی رات کو میو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔25 سا لہ غلام عمران کی کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے.
    کروناوائرس کا مشتبہ 25 سالہ مریض عمران حافظ آباد کا رہائشی ہے جسے رات گئے عملے کی جانب سے میو ہسپتال لایا گیا

  • کورونا وائرس: ڈیرہ غازی خان میں 780 مشتبہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف،خوف کی فضا قائم

    کورونا وائرس: ڈیرہ غازی خان میں 780 مشتبہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف،خوف کی فضا قائم

    اسلام آباد: کورونا وائرس: ڈیرہ غازی خان میں 780 مشتبہ مریضوں کی موجودگی کا انکشاف،خوف کی فضا قائم،اطلاعات کےمطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ ڈیرہ غازی خان کی یونیورسٹی میں 780 مشتبہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور ان میں سے اکثر میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

    روزنامہ ڈان نے اس حوالے سے خبربریک کرتے ہوئے اپنے نمائندے کے حوالے سے کہا ہے کہ مشتبہ مریض (جو تمام ایران سے آنے والے زائرین ہیں) جن میں خواتین بھی شامل ہیں، دراصل تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے اور ان سب کو نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایت ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ان سب کو 2 روز قبل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں قرنطینہ کی سہولت فراہم کی گئی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق حکام کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں انتباہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مریضوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے محکمہ صحت کی متعدد ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں۔

    حکومتی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایرانی حکام نے وائرس سے متاثرہ ان تمام مشتبہ مریضوں کو ایک ہی جگہ رکھا جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور اس کی وجہ سے ان کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

    ڈان کے مطابق انہوں نے کچھ مریضوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات انتہائی واضح ہونے کے باوجود ایران میں اپنے قیام کے دوران یہ لوگ مصافحہ کرتے رہے، ایک دوسرے سے گلے ملے اور حتیٰ کہ اپنے تولیے اور باورچی خانے کی اشیا کا بھی تبادلہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ 780 مشتبہ مریض پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں، محکمہ صحت کے حکام نے ان میں سے 50 افراد کے نمونے لیے ہیں اور انہیں تجزیے کے لیے اسلام آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھیج دیا گیا ہے۔

    انہوں نے ان مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے اکثر کے ٹیسٹ مثبت آنے کے قوی امکانات ہیں۔عہدیدار نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں دیگر کے نمونے بیچز کی شکل میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھیجیں گی اور مرض کی جانچ کے عمل کو 24 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

  • آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیے گئے

    آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیے گئے

    آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیے گئے.

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک فوج نے ملک بھر کے تمام ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دئیے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ وبا پر قابو پانے کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے مرکزی ٹیسٹ لیبارٹری آرمز فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی میں قائم کر دی گئی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ ادھر ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ کرونا پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کے تمام طبی مراکز تیار ہیں۔ مسلح افواج صورت حال سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • پریشان نہیں ہونا،مایوس نہیں ہونا،ہم حاضرہم حاضر،کرونا وائرس سے نبٹنےکےلیے ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم: آئی ایس پی آر

    پریشان نہیں ہونا،مایوس نہیں ہونا،ہم حاضرہم حاضر،کرونا وائرس سے نبٹنےکےلیے ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم: آئی ایس پی آر

    اسلام آباد:پریشان نہیں ہونا ، مایوس نہیں ہونا ، ہم حاضر ہم حاضر ، کرونا وائرس، ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم: آئی ایس پی آر،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کی طرف سے عزیز ہم وطنوں کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا ، صبروتحمل سے رہیں ، انشااللہ یہ آزمائش ٹل جائے گی ،

    عزیزہم وطنوں کے نام پیغام میں کہا گیا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے مایوس نہیں ہونا ، اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطافرمائیں گے ، ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں ملٹری ہسپتالوں میں ہیلتھ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، بڑے ملٹری ہسپتالوں میں کرونا ٹیسٹ لیبارٹریز بھی قائم کر دی گئیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    قوم کے نام اپنے پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عزیزہم وطنوں کی خدمت ، علاج معالجے اورحفاظت کے لیے حاضرہیں، پورے ملک میں‌ بہت بہترانتظامات کیئے گئے ہیں،

  • کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا

    کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا

    اسلام آباد: کرونا وائرس کا خدشہ، مذہبی اجتماعات ملتوی،خطبات نماز جمعہ مختصر کرنیکا فیصلہ،فتویٰ جاری کرنا پڑا،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان علما کونسل نے مشترکہ فتویٰ جاری کر دیا جس میں کیا گیا ہے کہ تمام مذہبی اجتماعات فوری طور پر ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے نقصانات کی وجہ سے پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، مساجد میں با جماعت نماز فرش پر ادا کی جائے، نماز کی ادائیگی سے پہلے سرف یا صابن سے فرش دھونا بہتر ہوگا۔

    فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم کثرت سے استغفار کرے، آیت کریمہ پڑھی جائیں، صدقہ و خیرات دیا جائے، حکومتی تدابیر قطعی طور پر توکل اللہ کے خلاف نہیں، نمازی سنتیں گھر میں ادا کر کے مساجد آئیں، مصافحہ کے بجائے زبان سے اسلام علیکم و رحمتہ اللہ کہا جائے، مریض و بزرگ مساجد کے بجائے گھر میں نماز پڑھیں تو بہتر ہو گا، مساجد میں وضو خانوں اور طہارت خانوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھا جائے۔

  • کورونا کو ‘چینی وائرس’ کہنا ٹرمپ کومہنگا پڑگیا، سخت تنقید ،کرونا سے جنگ کی بجائے چین اورامریکہ آپس میں لڑنے لگے

    کورونا کو ‘چینی وائرس’ کہنا ٹرمپ کومہنگا پڑگیا، سخت تنقید ،کرونا سے جنگ کی بجائے چین اورامریکہ آپس میں لڑنے لگے

    بیجنگ :کورونا کو ‘چینی وائرس’ کہنا ٹرمپ کومہنگا پڑگیا، سخت تنقید کرونا کے نام پرسیاست کی اجازت نہیں دیں گے ، چین کا سخت پیغام ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر کی جانب سے کوروناوائرس کو ‘چینی وائرس’ کہنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین ایک دوسرے الزامات لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ضمن میں اب امریکا اور چین کے حکام نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ تھما چاہیے۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے پیر کی شب ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘امریکا ایئرلائنز سمیت دیگر صنعتوں کی ترقی کے لیے کوشاں رہے گا جو چینی وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئیں’۔اس سے قبل ٹرمپ کے اتحادیوں نے وبا کو ‘چینی کورونا وائرس’ قرار دیا تھا جبکہ امریکی صدر کی جانب سے چین کے متعلق پہلی مرتبہ باقاعدہ متنازع بیان سامنے آیا ہے۔

     

    نیویارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسیو نے ٹوئٹ کہا کہ امریکا میں رہنے والے ایشیائی امریکی کمیونٹی پہلے ہی اس وائرس سے متاثر ہے اس لیے آپ (ٹرمپ) کی مزید نفرت کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘پہلے ہی ہمارے لوگ اس وائرس سے زیادہ متاثر ہیں’۔

     

    واضح رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں چین سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض اور اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔جس پر امریکا کے سیکریٹری خارجہ امور مائیک پومپیو نے چین کے اعلیٰ افسران کو فون کرکے اس غصے کا اظہار کیا تھا کہ چین نے آفیشل چینل استعمال کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام امریکا پر عائد کردیا۔

    مائیک پومپیو نے زور دیا تھا کہ یہ وقت جعلی خبریں پھیلانے کا وقت نہیں بلکہ تمام اقوام کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی فوجی وائرس چین میں لے کر آئے۔

  • کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطل ، کام کیسے ہوگا یہ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطل ، کام کیسے ہوگا یہ تفصیلات منظرعام پرآگئیں

    اسلام آباد:کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطل ، کام کیسے ہوگا یہ تفصیلات منظرعام پرآگئیں ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کا خوف جاری و طاری : دفتر خارجہ میں تمام واک ان اور قونصلر سروسز معطلکورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ میں تمام واک ان سروسز معطل کردی گئیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق تمام واک ان سروسز اور قونصلر سروسز بھی 18 مارچ سے 3 اپریل تک معطل رہیں گی البتہ اس دوران دستاویزات کی تصدیق کا عمل کوریئر کمپنی کے ذریعے جاری رہے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ اس دوران اسپیشل سیل ڈپلومیٹک کور اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔وزارت خارجہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے اسپیشل سیل بھی قائم کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں تفریحی مقامات، کھیلوں کی سرگرمیاں، اہم ایونٹس پرپابندی عائد ہے جب کہ ساتھ ہی تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سخت حفاظتی اقدامات کے تحت ملک کے صرف تین ائیرپورٹس سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔